Baaghi TV

Tag: مظاہرے

  • خامنہ ای کی شہادت:دنیابھر میں احتجاجی مظاہرے،عراق میں امریکی سفارتخانے پر ہجوم کا حملہ

    خامنہ ای کی شہادت:دنیابھر میں احتجاجی مظاہرے،عراق میں امریکی سفارتخانے پر ہجوم کا حملہ

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبروں کے بعد پاکستان اور دنیا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

    کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جبکہ عراق اور امریکا میں بھی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کراچی میں نمائش چورنگی پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے مظاہرین نے مختلف مقامات پر دھرنے دیے ہوئے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوچکی ہے ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر معطل نہ ہو۔

    ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی شدید احتجاج دیکھنے میں آیا اطلاعات کے مطابق امریکی اور اسرائیلی کارروائی میں آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کی خبر کے بعد مظاہرین گرین زون کی طرف بڑھے،عراق میں امریکی سفارتخانے پر ہجوم نے حملہ کر دیا ہے گرین زون بغداد کا وہ انتہائی محفوظ علاقہ ہے جہاں عراقی حکومت، پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں، الجزیرہ کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیوز میں مظاہرین کو جھنڈے لہراتے اور نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    امریکا اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے دل جلا ئے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے،علی لاریجانی

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ مظاہرین امریکی سفارت خانے کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ بعض افراد نے گرین زون کے داخلی دروازے کے قریب چوک پر گاڑیوں کو روکنے کی بھی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تناؤ کی کیفیت دیکھی گئی۔

    ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس نے بھی ایسی ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں لوگوں کو سڑکوں پر نکل کر اپنے رہنما کے لیے سوگ مناتے دکھایا گیا ہےمختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں اور عوامی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت:کراچی کی عوام کا غصے میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ

    امریکا میں بھی اس واقعے کے خلاف آوازیں بلند ہوئیں۔ نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی،نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے امریکی حملوں کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی جنگ میں خطرناک اضافہ ہے۔ مظاہرین نے جنگ بندی اور مزید حملے روکنے کا مطالبہ کیامقبوضہ کشمیر میں بھی سرینگر میں لال چوک پر ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

    صورتحال کے بعد خطے اور دنیا بھر میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے مختلف ممالک اور رہنما اس پیش رفت پر اپنے اپنے بیانات دے رہے ہیں جبکہ عوامی سطح پر احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

  • ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل،2 شہری ہلاک متعدد زخمی

    ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل،2 شہری ہلاک متعدد زخمی

    ایران کے جنوب مغربی شہر لورڈگان میں مہنگائی کے خلاف حکومت مخالف احتجاج پُرتشدد مظاہرے میں تبدیل ہوگیا –

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں میں کم از کم 2 مظاہرین مارے گئےوزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے گورنر آفس، مسجد، ٹاؤن ہال اور بینکوں پر پتھراؤ کیا جنھیں پولیس نے آنسو گیس شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے منشتر کرنے کی کوشش کی۔

    یہ پہلی بار ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عام شہریوں کی موت ہوئی ہو جب کہ 10 سے زائد شدید زخمی بھی ہیں،زخمیوں میں سے دو حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ 50 سے زائد مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا لورستان کے صوبے میں بسیج نامی رضا کار فورس کا ایک 21 سالہ رکن بھی ہلاک ہوا۔

    بھارت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں،محسن نقوی

    عوامی احتجاج اتوار کو دارالحکومت تہران سے شروع ہوا تھا جہاں دکانداروں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور شدید مہنگائی کے خلاف ہڑتال اور مظاہرے کیےایران کی کرنسی اس سال کئی گنا کمزور ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے خوراک، ادویات اور توانائی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، یہ مظاہرے اب ملک کے مختلف شہروں میں پھیل چکے ہیں اور زیادہ تر ان کا محور معاشی مشکلات، بے روزگاری، کم ہوتی خریداری قوت اور حکومت کے معاشی فیصلوں کے خلاف عوامی ناراضگی ہے۔

    پاکستان کی معیشت میں بہتری اور پالیسیوں‌ میں استحکام رہا،بلوم برگ

  • بجلی بل،مختلف شہروں میں احتجاج ،کاروباری سرگرمیاں بند

    بجلی بل،مختلف شہروں میں احتجاج ،کاروباری سرگرمیاں بند

    ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں کے خلاف آج بھی احتجاج کیا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی: بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے کہیں میٹر توڑے تو کہیں بلوں کو آگ لگائی،لاہور میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی کے ساتھ بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہےقصور کے علاقے چونیاں میں تاجروں نے میونسپل کمیٹی ہال تک ریلی نکالی اور حکومت سے بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا-

    آزاد کشمیر کے باغ میں درزی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دکانیں بند کرکے سلائی مشینیں لیکر سڑکوں پر نکل آئے تاجروں، شہریوں، سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی ٹیلرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے مظاہرین نے واپڈا اور بجلی بلز میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی اور عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کمیپ میں دھرنا دیا، جبکہ شہریوں نے آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی فری دینے کا مطالبہ کیا-

    کراچی یونیورسٹی، گرلز ہاسٹل میں نامعلوم افراد کے داخلے کی کوشش،خوف و ہراس

    خوشاب میں بھی غلہ منڈی مٹھہ ٹوانہ سے لاری اڈے تک ریلی میں تاجر،دکاندار، وکلا اور شہریوں نے شرکت کی سندھ میں ٹنڈوالہ یارمیں بھی چمبڑ ناکہ سے موج دریا روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے حکومت سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا، راجن پور میں انجمن تاجران نے بجلی کے بل، میٹر اور روٹی اٹھا کر احتجاج کیا، حافظ آباد میں تاجروں، دوکانداروں اور بھٹہ مزدوروں نے بجلی بل میں اضافے کے خلاف کچہری بازار سے بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی، فوارہ چوک پر احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا۔

    مظفرآباد میں آج پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے شہر میں کاروباری مراکز، پیٹرول پمپس اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں،پشاور میں تاجروں کی جانب سے بجلی بلوں کے خلاف آج شٹرڈاؤن ہڑتال اعلان کیا ہے شہر بھرکی اکثرمارکیٹیں بند ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل اوربڑھتی مہنگائی اب قابل برداشت نہیں ہیں, حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرے-

    جوہانسبرگ میں5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی،درجنوں افراد ہلاک

    مہنگائی کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے بار کونسل کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہوں گے بار کونسل نے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہورہے ہیں۔

    ہجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سکھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے شہر میں تمام چھوٹے بڑے بازار اور مارکیٹں بند ہیں،اوکاڑہ میں انجمن تاجران کی طرف سے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے، ضلع مالاکنڈ میں متحدہ ٹریڈ یونین کی کال پربٹ خیلہ درگئی سخاکوٹ تھانہ اورطوطہ کان میں کاروباری مراکزبند ہیں۔

    لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اورغیرقانونی بس، ویگن و پارکنگ اسٹینڈزکےخلاف کریک ڈاؤن

    کراچی میں اضافی بلوں پر احتجاج میں تشدد کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں، محکمہ داخلہ نے کے الیکٹرک کے حکام سے ملاقات کے بعد ہدایت جاری کی ہیں محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو مکتوب تحریر کیا ہے، مکتوب میں کے الیکٹرک کی املاک اور عملے کی ہر ممکن حفاظت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شہریوں کا کراچی، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے اسی حوالے سے تاجر ایکشن کمیٹی نے یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہر کے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی جب کہ ٹنڈوالہ یار اور لاہور کے تاجروں نے دو ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے،بجلی بلوں کے خلاف کراچی میں تاجروں کی جانب سے کل ہڑتال کی جائے گی،جلی کے بھاری بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دو ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ایشیا کپ:ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان کا نام کیوں نہیں لکھا؟

  • پی ٹی آئی کا کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل

    پی ٹی آئی کا کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ فساد کی آڑ میں سیاسی قوت اور افواجِ پاکستان کو مدِمقابل لانے کی کوشش کی گئی-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پی ٹی آئی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے کو اہمیت کا حامل سمجھتی ہے افواج میں واقعات پرسوچے سمجھے منصوبےکےاحساس کو درست پیشرفت سمجھتےہیں، بعض سرکاری عمارات،عسکری املاک، سینکڑوں پُر امن شہری اس انتشار کی زد میں آئے، سمجھتے ہیں کہ دستورِ پاکستان ہماری انفرادی و اجتماعی رہنمائی کا وسیلہ ہے۔

    میں ہر کسی کو’گڈ ٹو سی یو‘کہتا ہوں ،مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا،چیف جسٹس

    اعلامیے میں پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ عمران خان کے 9 مئی کو عدالتی احاطے سے اغواء پر احتجاج فطری نتیجہ تھا، شواہد ہیں کہ مظاہرین کی صفوں میں منصوبے کے تحت مسلّح انتشار پسند داخل کیے گئے انتشار پسندوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا، پُرامن شہریوں پر گولیاں برسائیں، انتشار پسندوں کی فائرنگ میں درجنوں شہری شہید، سینکڑوں زخمی ہوئے چیئرمین عمران خان پر 3 نومبر کےقاتلانہ حملے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے، واقعے میں شہریوں کے ساتھ ہمارے کارکنان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام شہریوں کے ساتھ ہمارے کارکنان کو بڑے پیمانے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، فساد کی آڑ میں سیاسی قوت اور افواجِ پاکستان کو مدِمقابل لانے کی کوشش کی گئی فتنہ و انتشار کے اس واقعے میں کار فرما عناصر کی نشاندہی کے لیے تحقیقات ناگزیر ہیں، عمران خان نے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل با اختیار کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے۔

    9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے …

    پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس آزادانہ تحقیق یا انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد ہیں، منصوبہ تھا کہ افراتفری پھیلا کر اس کا الزام پی ٹی آئی کو دے کر کریک ڈاؤن کا جواز تراشہ جا سکے پاکستان تحریکِ انصاف آئین و قانون کی بالا دستی پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے، فوری، صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے حقِ فیصلہ سازی عوام کو واپس لوٹایا جائے۔

    گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوگا فوج ان اکسانے والوں،حوصلہ افزائی کرنےوالوں اور مجرموں سے بخوبی واقف ہے، ان گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت کٹہرے میں لایا جائے گا، مجرموں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    عیدالا ضحیٰ کب ہوگی؟

    اعلامیے میں کہا گیا کہ فوجی تنصیبات اور سیٹ اپ پر حملہ کرنے والے مجرموں کے خلاف مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی ایجنڈے کے تحت فوجی تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتیں گے اب تک حاصل کیے جانے والے ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر مسلح افواج حملوں کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، مدد گاروں اور اس عمل میں شریک افراد سے اچھی طرح آگاہ ہیں، اس سلسلے میں حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کی کوشش بالکل بیکار ہے۔

    کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے بیرونی اسپانسر شدہ اور اندرونی سہولت یافتہ عناصر کے منظم پروپیگنڈے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شرمناک پروپیگنڈے کا مقصد مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، شرمناک پروپیگنڈا کا مقصد مسلح افواج کے رینک اینڈ فائل کے اندر دراڑ پیدا کرنا ہے، افواجِ پاکستان عوام کی بھرپور حمایت سے پاکستان دشمنوں کے ایسے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی، اتفاق رائے ضروری ہے تاکہ عوام کے اعتماد، معاشی ترقی اور جمہوری نظام کو دوام بخشا جا سکے دُشمن قوتوں کے پروپیگنڈہ کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کالعدم قراردی

  • مہنگائی بنگلہ دیش پہنچ گئی:مہنگائی کےخلاف عوام احتجاج کرتےہوئےسڑکوں پرنکل آئی،ایک ہلاک 24 زخمی

    مہنگائی بنگلہ دیش پہنچ گئی:مہنگائی کےخلاف عوام احتجاج کرتےہوئےسڑکوں پرنکل آئی،ایک ہلاک 24 زخمی

    ڈھاکہ :بنگلادیش میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے شروع ہوا۔ گزشتہ شب بنگلہ دیش کے دارالحکومت سے 15 کیلو میٹر دور واقع شہر نارایانگانج میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

     

     

    بنگلادیش کی تاریخ میں اس سے قبل اتنی مہنگائی نہیں ہوئی تھی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ بلند ترین اضافہ ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنت کا گھیراؤ کرلیا۔

     

    مظاہرین نے اس اضافے کو بدترین مہنگائی لانے والی سونامی قرار دیتے ہوئے حکومت سے قیمتیں فی الفور کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔بنگلادیش نے حال ہی میں 4 ارب ڈالر کے قرض کے لیے آئی ایم ایف میں درخواست جمع کرائی ہے۔

     

    خوفناک سیلاب سے تباہی: خیرپور میں لاش دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا مشکل ہوگیا

     

    بنگلادیش کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ معیشت مستحکم ہے تاہم یوکرین روس جنگ کے بعد سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور ڈالر کی اونچی پرواز سے ادائیگیوں کے توازن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  • سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں مظاہرین نے فوجی حکومت کے خاتمے کے لیے ایک مرتبہ پھر ریلی نکالی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے فوجی حکمران جنرل عبدالفتاح البرہان کے خلاف نعرے بازی کی جنھوں نے گذشتہ سال سویلین قیادت کی حامل حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی قیادت کی تھی اور اقتدار پرقبضہ کر لیا تھا انھوں نے قبائل کے درمیان جھڑپوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہےجن میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    برطانیہ میں غیرملکی کمپنیوں کو حقیقی مالکان کی شناخت کروانا ضروری قرار

    مظاہرین نے فوجی حکمرانوں سے اپنی بیرکوں میں واپس جانے کا مطالبہ کیا اور وہ یہ نعرے بازی کررہے تھے کہ حقِ حکمرانی عوام کا ہونا چاہیے۔

    جمہوریت کے حامی طبی عملہ کے مطابق مظاہرین کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کے باوجودگذشتہ ایک سال سے ہفتہ وار مظاہرے کیے جارہے ہیں اور ان میں 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گذشتہ سال کی فوجی بغاوت کے بعد سے سوڈان بڑھتے ہوئے معاشی بحران اورامن وامان کی ابترصورت حال سے دوچار ہے جس کی وجہ سے اس کے دور دراز علاقوں میں نسلی جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا

    سوڈان کی جنوبی ریاست بلیو نیل میں زمینی تنازع پر قبائلی جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ ان کے نتیجے میں کم سے کم 105افراد ہلاک اور 291 زخمی ہو گئے تھے۔اب مظاہرین ان مقتولین کا انصاف دلانے قبائل میں تشدد ختم کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ فوجی کونسل نے قبائلی تشدد سے ’’آنکھیں بند کرلی ہیں‘‘کیونکہ یہ مسائل اسے اقتدار میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

  • ایران میں  کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کے خلاف مظاہرے،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    ایران میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کے خلاف مظاہرے،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    تہران: ایران کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق اصفہان سمیت مختلف صوبوں میں ہزاروں افراد نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافے کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے مہنگائی پرقابوپانے میں ناکامی پرایرانی صدراورحکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا-

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی،مریم نواز

    ایران میں انڈے، دودھ، چکن کے گوشت سمیت دیگرضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    طیش میں آکرکمپنی کا سارا ڈیٹا بیس اڑانے والے آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر کو سات برس قید کی…

    پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے آنسوگیس اورلاٹھی چارج کا استعمال کیا جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتارکرلیامظاہرین نے قیمتوں میں کمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہےایران میں مہنگائی کیخلاف گزشتہ ہفتے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

    خاتون نےشوہر کی وفات کے بعد بیٹی کی پرورش کے لئے مرد کا حلیہ اپنالیا

    دوسری جانب دبئی میں بھی اشیاء کی قیمتیں مہنگی ہو گئی ہیں دبئی میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جنکو کئی لوگ نہیں خرید پا رہے، دبئی میں زندگی کی چھپی تمام خوشیاں مل سکتی ہیں، دبئی میں ناقابل یقین حد تک مہنگی چیزیں سامنے آئی ہیں پانی کی کاریں، تخمینہ قیمت: $135,000*، تیار کردہ: واٹر کار

    چینی سائنسدانوں کومریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد مل گئے

    اگرچہ واٹر کار ایک امریکی کمپنی کی ہے لیکن یہ دبئی میں مقبول ہے۔ واٹر کار لگژری ایمفیبیئس کاریں بنانے اور تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ کمپنی کی بنیاد 1999 میں ڈیو مارچ نے رکھی تھی، جو 1960 کی دہائی کی ایمفی کار سے اس قدر متاثر ہوئے کہ اس نے واٹر کار تیار کی۔پہلی کمرشل واٹر کار عوام کے لیے 2013 میں دستیاب ہوئی ، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم کے پاس چھ ماڈل کاریں ہیں۔ یہ کاریں پانی میں صرف 10 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے، پہیے ہائیڈرولک آف روڈ سسپنشن کے ذریعے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

    امریکا میں لڑائی جھگڑے اورقتل وغارت عروج پر:ٹارگٹڈ فائرنگ سے10سیاہ فام شہری ہلاک

  • سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش، کرفیو نافذ

    سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش، کرفیو نافذ

    سری جے وردھنے پورا کوٹے: سری لنکا میں مالیاتی بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اور جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جھڑپوں میں شدت اس وقت آئی جب حکومت کے حامیوں نے کولمبو میں صدر دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہو گئے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی زخمیوں کی بڑی تعداد کو اسپتال لائے جانے کی تصدیق کولمبو نیشنل اسپتال کے ترجمان پشپا نے کی ہے۔

    عوامی دباؤ: سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    مختلف جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،کرفیو کے باوجود حالات قابو میں نہیں آرہے، ہلاک افراد میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق کولمبو سے باہر ہونے والی جھڑپوں میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ اماراکیرتھی نے اپنی کار کے سامنے آنے والے دو افراد پر فائرنگ کی جس میں سے ایک شخص دم توڑ گیا، اس کے بعد رکن اسمبلی نے ایک عمارت میں پناہ لے لی تاہم وہاں بھی سیکڑوں مشتعل مظاہرین لوہے کی راڈیں، ڈنڈے اور چاقو تھامے پہنچ گئے اور عمارت کا محاصرہ کرلیا مظاہرین سے بچنےکے لیے رکن پارلیمنٹ نےخودکو گولی مارلی۔

    رکن پارلیمنٹ

    مشتعل مظاہرین نےکرونیگالا شہر میں راجا پاکسےکا آبائی گھر نذر آتش کردیا جب کہ کولمبو کے قریب بھی مشتعل افراد نے سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلمینٹ کے گھر جلادیئے۔

    بھارت: قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا


    سری لنکا میں متعین امریکی سفیر نے پرامن مظاہرین پر کیے جانے والے تشدد پر اپنے ردعمل میں مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دینے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے۔

    خیال رہےکہ مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسےکے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا گزشتہ کئی ماہ سے کر رہا ہے ملک میں نہ صرف کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے بلکہ ادویات تک کی دستیابی مشکل ہو چکی ہے جبکہ حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے اور تیل کی قلت کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے، شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔

    اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ، ووٹنگ کیلئے ہزاروں افراد کی شرکت