Baaghi TV

Tag: مظفرآباد

  • بھارتی افواج کا حملہ: بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں 7 معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تصدیق

    بھارتی افواج کا حملہ: بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں 7 معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تصدیق

    بہاولپور کے معروف وکٹوریہ اسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں بھارتی حملے میں 7 معصوم شہریوں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ مزید مریضوں کو بھی اسپتال لایا جا رہا ہے جنہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ مریدکے، بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد اور راولپنڈی میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مرکزی گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید نقصان کی اطلاعات ہیں۔ مریدکے اور بہاولپور میں بھی حساس تنصیبات کے قریب دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔ادھر آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جب کہ راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں بھی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

    دوسری جانب معروف قانون دان ایڈووکیٹ خالد یوسف نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ بھارت کی کھلی جارحیت ہے اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہیے۔”پاکستانی وزارت خارجہ اور دفاعی اداروں کی جانب سے تاحال سرکاری موقف سامنے نہیں آیا، تاہم سیکیورٹی اداروں نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ، صدر مملکت نے روس کے تعمیری کردار کو سراہا

    شہیر آفریدی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال،فتح پاک فوج کے نام کر دی

    اسرائیل کی یمن پر بمباری، تین افراد مارے گئے

  • آزادکشمیر: بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ:غیر حتمی نتائج،ن لیگ کو سبقت حاصل

    آزادکشمیر: بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ:غیر حتمی نتائج،ن لیگ کو سبقت حاصل

    آزادکشمیر: بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ:غیر حتمی نتائج،ن لیگ کو سبقت حاصل،اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مرحلے میں مظفر آباد کے 3 اضلاع میں پولنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔

    متنازع ٹوئٹس: اعظم سواتی کیخلاف کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج

    مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جہلم ویلی میں پہلے مرحلے میں ہونے والے الیکشن کے بعد غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مطابق 36 میں سے 12 نشستوں پر ن لیگ نے میدان مارلیا۔ تحریک انصاف کے 10، پیپلزپارٹی کے7 جبکہ 7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوگئے۔

    قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں: رانا ثناء اللہ

    خیال رہے کہ 614 نشستوں میں سے 19 کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 595 نشستوں پر 31 خواتین سمیت 2 ہزار 750 امیدوار میدان میں ہیں۔مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جہلم ویلی میں کل 6 لاکھ 97 ہزار 732 ووٹرز ہیں، جن میں سے خواتین ووٹرز کے تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 536 ہے۔

    شراب سپلائی کرنیوالے ملزمان کو رہا نہ کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر آپے سے باہر

    بلدیاتی انتخابات میں تقریباً 2 ہزار 716 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں زیادہ تر تعلق پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔حکام کے مطابق کہ ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن میں سے 418 حساس اور 257 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں بالترتیب 3 اور5 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے تاہم دیگر پولنگ اسٹیشن پر2 پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔

  • ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری، نیا آرڈیننس جاری، وزیر اعظم نے قانون سازی کے لئے ہدایت جاری کردی

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری، نیا آرڈیننس جاری، وزیر اعظم نے قانون سازی کے لئے ہدایت جاری کردی

    آزاد جموں وکشمیر میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت نے نیا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی شکایات سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس اہم مسئلہ کی جانب فوری توجہ دی اور قانون سازی کی ہدایت کی جس کے بعد یہ آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔اس آرﮈیننس کے مطابق اشیاء خوردونوش اور ادویات کے 30 آ ئٹمز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے لیے سزا کا تعین کیا گیا ہے.
    ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو تین سال تک سزا اور ذخیرہ کیے گے مال کے پچاس فیصد کے برابر جرمانہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے مطابق ذخیرہ شدہ مال کو ضبط کرنے کے بعد نیلام کیا جاے اور جس جگہ مال ذخیرہ کیا گیا ہوگا وہاں متعلقہ آفیسر بغیر وارنٹ داخل ہو کر مال ضبط کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم ہوگا اور اسکا مقدمہ مجاز خصوصی مجسٹریٹ کی عدالت میں ٹرائل ہوگا۔
    ذخیرہ اندوزی کے جرم میں کسی کمپنی، پارٹنرشپ یا کارپوریٹ باڈی کی صورت میں اسکے جملہ ڈائریکٹرز، مینجیرز،ایجنٹس اور ممبرز وغیرہ کے خلاف کارروائی کی جاے گی اور مقدمہ کی سماعت خصوصی مجسٹریٹ کی عدالت میں ہو گی۔مجسٹریٹ کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ جہاں مال ذخیرہ کیا گیا ہو وہاں داخل ہو کر موقع پر ہی مقدمہ کی سماعت کرے گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے حوالہ سے غلط معلومات دینے والے افراد کو تین سال سزا اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے شخص کو حکومتی خزانہ میں جمع ہونے والی رقم کے دس فیصد کے برابر ایوارڈ دیا جاے گا۔
    ذخیرہ اندوزی آرڈیننس کو دیگر نافذ شدہ قوانین پر فوقیت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث اشیا خوردونوش اور ادویات کے ذخیرہ کرنے کے اقدامات کے انسداد کے لیے یہ آرڈیننس جاری کیا ہے جس سے آزادکشمیر کے اندر ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور اشیا ضروریا کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاررای عمل میں لائے جانے کے لیے یہ قانون سازی کی گئی ہے۔

  • ہیلتھ ایمرجنسی نفاذ کے بعد سول ڈیفنس رضاکار و اہلکار متعینہ علاقوں میں خدمات سر انجام دے سکیں گے، حکم نامہ جاری

    ہیلتھ ایمرجنسی نفاذ کے بعد سول ڈیفنس رضاکار و اہلکار متعینہ علاقوں میں خدمات سر انجام دے سکیں گے، حکم نامہ جاری

    مظفرآباد: ڈپٹی کمشنر مظفرآبادنے بطور کنٹرولر شہری دفاع دوران لاک ڈاونCOVID-19 عوامی مفاد میں 52 رضاکاران سول ڈیفنس کو 8 سیکٹرز میں تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا حکم نامہ کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد یہ رضاکاران واہلکاران متعینہ علاقوں میں خدمات سر انجام دیں گے کوئی رضاکار جائے تعیناتی سے ہٹ کر دوسرے ایریا میں ڈیوٹی نہیں کرسکے گا.
    حکم نامہ کے مطابق عوامی شکایات کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر نے رضاکاروں مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے مختص شدہ علاقے میں ہی کام کرسکیں گے کسی دوسرے شخص کو سول ڈیفنس کی شرٹ پہننے کی اجازت نہیں دیں گے اور کوئی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکے گا خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
    ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری حکم نامہ کے مطابق یہ رضا کار اپر اڈہ, عید گاہ روڈ, پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج, ڈی سی آفس,امبور,نلوچھی,کامسر,پلیٹ لاہوری ہوٹل اور چہلہ میں خدمات سرانجام دیں گے اور مختلف ایریاز کے انچارج سینئر رضا کار ایڈیشنل چیف وارڈن, ڈویژنل وارڈن,ڈپٹی چیف وارڈن, سیکٹر وارڈن, پوسٹ وارڈن,گروپ وارڈن, گروپ وارڈن انچارج اور ڈپٹی پوسٹ وارڈن شامل ہیں.
    حکم نامہ کے مطابق دوسرے علاقوں میں رضا کاران کی ضرورت پڑنے پر مطابقاً رضاکار شفٹ کئیے جائیں گے مگر از خود کوئی یہ عمل نہیں کرسکے گا.

  • مظفرآباد میں04قرنطینہ سینٹرز میں114افراد میں سے 56 کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا،

    مظفرآباد میں04قرنطینہ سینٹرز میں114افراد میں سے 56 کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا،

    مظفرآبادکورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ضلع مظفرآباد میں قائم 4 قرنطینہ سنٹرز میں اب تک 114 افراد رکھے گئے تھے جن میں سے 56 افراد کو ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا ہےجو مکمل صحت یاب ہیں, ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری طور پر نیو وزیر اعظم ہاوس جلال آباد,ایم ایل اے ہاسٹل چھتر, بوائز ہاسٹل پٹہکہ نصیر آباد, اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی چھتر کلاس کے قرنطینہ قایم ہیں جو مکمل فعال اور تمام سہولیات سے آراستہ ہیں, جن میں 18 مارچ سے تاحال 114 افراد کو کورونا وایرس کے خدشہ کے پیش نظر داخل کیا گیاتھا میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد 56 تندرست افراد کو گھر بھیج دیاگیا ہے جو مکمل صحت یاب ہیں, بقیہ کی رپورٹس کا انتظار ہے, اس وقت نیو پرائم منسٹر ہاوس میں 31 افراد جبکہ ایم ایل اے ہاسٹل قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے 27 افراد کو کورونا کے شبہ میں رکھا گیا ہے تمام افراد کوحکومتی ہدایات کے عین مطابق بنیادی سہولیات سمیت قیام و طعام کا انتظام موجود ہے محکمہ صحت عامہ,ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افیسران و اہلکار ٹیموں کی شکل میں اپنی خدمات ہمہ وقت ان قرنطینہ سنٹرز میں ادا کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ و جملہ ادارے کورونا وایرس سے بچاؤ کے لئے شب وروز کوشاں ہیں اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں جملہ اقدامات عمل میں لارہے ہیں عوام لاک ڈاون کے حوالےسے اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ اس وبا سے خطہ کو مکمل محفوظ رکھا جاسکے

  • طاقت کے نشے میں‌ دھت "انڈیا” نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم سے باز نہ آیا، حکومت پاکستان اس عالمی دہشت گرد کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام ھے. سروے

    طاقت کے نشے میں‌ دھت "انڈیا” نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم سے باز نہ آیا، حکومت پاکستان اس عالمی دہشت گرد کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام ھے. سروے

    نیلم آزاد کشمیر (عطاءالرحمن) دنیا کرونا کی وباء سے پریشان ہے مگر طاقت کے نشے میں‌ دھت "انڈیا” نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم سے باز نہ آیا. پچھلے تین روز سے نیلم میں عالمی دہشتگرد بھارت کی جانب سے آئے روز فائرنگ معمول بن گیا ھے۔ایک طرف پوری دنیا کرونا جیسے عالمی وبا سے خوفزدہ ہیں اور اس سے لڑ رہے ہیں۔دوسری جانب دنیا جہاں کا کمینہ بزدل گھس بیٹھیا بھارت آے روز کشمیر کے معصوم شہریوں پہ گولے برسا رہا ہے بارود اور دھویں کے اس کھیل میں دونوں جانب معصوم کشمیریوں کی زندگیاں عزاب بنای جا رہی ہیں۔
    لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بناے گئے 10×10 فٹ کے مورچوں میں جاتے ہیں کہ گولہ بارود سے خود کو بچا سکیں مگر دس پندرہ افراد کا اکٹھا رہنا کرونا آیٕسولیشن کے حفاظتی قانون کو توڑ دیتا ہے ۔جس طرف بھاگیں موت آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھ رہی اور دکھای دے رہی ھے۔ہر لحاظ سے موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہے وفاقی حکومت تو اس عالمی دہشت گرد کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام ھے خارجہ پالیسی صفر ھے مفاہمتی دم ہلانے والی پالیسی پہ عمل پیرا ہے مگ ریاستی حکومت بھی بری طرح ناکام وہ دفاہی حکمت عملی ہو یا کرونہ ہر لحاظ سے ناکام ھے ۔
    کئی بار بارڈر پہ رہنے والے بے گناہ معصوم و مظلوم لوگوں کے لیے آر۔سی۔سی بنکر کے اعلانات ہوے مگر عمل وفاقی حکومت کی طرح جھوٹے سپنے ہی نکلے۔برداشت کی سب حدیں اب پار ہو چکی ہیں.
    اور اگر حکومتی سطح پر اس بزدل خونخوار وحشی درندے کو نکیل نہیں ڈالی جا سکتی اور امن کو بحال نہیں کیا جا سکتا تو عوام آخری حد تک جا سکتی ہے لاک ڈاون توڑنا پڑے گا یا پھر امن کے لیٕے حکومتیں وفاقی اور ریاستی حکومت مل کر کوی حکمت عملی بنإیں تاکہ روز روز کے اس عزاب سے جان چھوٹ جائے۔
    مشرف کے دور میں اگر سیز فإیر ہو سکتا ہے تو اب کیوں نہیں۔ مگر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے والا اور دشمن کو اسی کے لہجے میں سمجھانے والا اب شاید کوی نہیں۔مشرف سے لاکھ اختلاف مگر وہ ہمارا ہیرو ھے۔اس کے دور میں نیلم ویلی سمیت پورے کشمیر کے بارڈر پر امن رہے اور لوگوں نے سکون دیکھا.

  • کرونا سے متاثرہ شخص‌کو آئسولیشن اسپتال منتقل کردیا گیا، شہری خود کو گھروں تک محدود کریں، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد

    کرونا سے متاثرہ شخص‌کو آئسولیشن اسپتال منتقل کردیا گیا، شہری خود کو گھروں تک محدود کریں، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد

    مظفرآباد(عطاءالرحمٰن) دارلحکومت مظفرآباد میں کورونا وائرس کے پہلے متاثرہ مریض کی تشخیص کے بعد اسے آئیسولیشن اسپتال بینک روڈ منتقل کردیا گیا, ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں ایمز کے بعض حصوں کو سیل کروادیا.
    جمعہ کے روز ڈی سی بدر منیر اور ایس ایس پی یاسین بیگ نے ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید اعوان کے ہمراہ عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کے حکام سے ملاقات کے بعد طے پایا کہ مریض سے ملنے والے جملہ 36 افراد بشمول رشتہ داروں کی فہرست مریض سے مکمل معلومات کے بعد تیار کرکےسب کے کورونا ٹیسٹ لئیے جائیں اور انہیں قرنطینہ کیا جائے گا.
    اس سلسلہ میں ٹیموں کی تشکیل کردی گئی ہے جن میں محکمہ صحت,جس کے بعد ٹیمیں مختلف مقامات پر پہنچ چکی ہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس افیسران و عملہ شامل ہے جو مکمل جانچ و شناخت کے بعد ٹیسٹ لیں گے اور سب کو پی پی ایز بھی فراہم کئیے جارہے ہیں,ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ کی ٹیمیں ثناءاللہ کے ملاقاتیوں کو تلاش کر کے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کرنے کی کاروائی کر رہی ہیں.
    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدر منیر اور ڈی ایچ اوڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اب مکمل طور پر گھروں میں خود کو پابند کرلیں تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے اس کے ساتھ عوام ایسے افراد کی ضرور نشاندہی کریں جو بیرون ملک سے آئیں ہیں ایسے افراد رضاکارانہ طور پر خود کو گھروں میں ہی قرنطینہ کریں اور اگر کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو فوری اپنے ٹیسٹ کروالیں.

  • کراچی سے کشمیر کے سفر کے دوران نیلم سے تعلق رکھنے والے افراد کا رحیم یار خان کے قریب ایکسیڈنٹ

    کراچی سے کشمیر کے سفر کے دوران نیلم سے تعلق رکھنے والے افراد کا رحیم یار خان کے قریب ایکسیڈنٹ

    مظفرآباد (عطاءالرحمٰن) کراچی سے نیلم جانے والے لوات بالا کے رہائشی افراد کا تھانہ پیر رحیم یار خان کی حدود میں ایکسڈنٹ ہوا جس میں چار افراد کا انتقال ہوگیا، منشا ولد نور احمد،لطیف ولد عبدالرحمن ، سعید عالم ، ساجد (ڈرائیور).
    چاروں میتیں رولر ہیلتھ سینٹر ظاہر پیر میں جبکہ فاروق ، شبیر ، مشتاق زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیئے گئے ہیں.

  • مرکزی صدر انجمن تاجران آزادکشمیر سردار عبدالرزاق خان کی چیف سیکریٹری آزادکشمیر سے ملاقات، تاجران کے مسائل پر غور

    مرکزی صدر انجمن تاجران آزادکشمیر سردار عبدالرزاق خان کی چیف سیکریٹری آزادکشمیر سے ملاقات، تاجران کے مسائل پر غور

    مظفرآباد (عطاءالرحمٰن) آزادکشمیر کی مرکزی تاجر قیادت سردار عبدالرزاق خان ، حافط طارق محمود، سردار وسیم خورشید، راجہ رفاقت حسین ، سردار ارشاد، سہیل شجاع، مسعود سیال، حیدر شاہ اور دیگرسے مشاورت کے بعد مشترکہ مسائل پیش کئے.
    1. آزادکشمیر میں کروونا لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجران کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے.
    2. کروونا لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجران پر دکانات کے کرائے، یوٹیلیٹی بلات، سیلز مین کی تنخواہوں سمیت دکانات کے اندر موجود سامان بھی خراب ہو رہا ہے.
    3. اپریل 14 کے بعد ہر شہر میں تاجر تنظیمات کی مشاورت سے ٹائم ٹیبل اور سیفٹی میئر کیساتھ دکانات کھولنے کی اجازت دی جائے.
    4. تاجران کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بلاسود قرضہ دیاجائے.
    5. ہر گزرتا دن تاجران پر قیامت بن کر ٹوٹ رہاہے.
    چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے یقین دلایا کے 14 تاریخ کے بعد تاجران کے لئے نئ پالیسی وضع کریں گے.

  • وزیراعظم کا ایمز میں غفلت کے مرتکب آفیسران کے خلاف کارؤائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب، عملے کو حفاظتی کٹس کی باقاعدگی سے فراہمی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا

    وزیراعظم کا ایمز میں غفلت کے مرتکب آفیسران کے خلاف کارؤائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب، عملے کو حفاظتی کٹس کی باقاعدگی سے فراہمی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا

    ایمز میں مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد "وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتظامیہ کو سخت ترین اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی” ایمز میں غفلت کے مرتکب آفیسران کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتال کے تمام عملے جو متعلقہ مریض سے رابطے میں رہے کے ٹیسٹ کروائے جائیں اور نتائج آنے تک انہیں قرنطینہ میں رکھا جاے اس شخص سے ملنے عیادت کرنے کے لیے آنیوالے ہر شخص کو ٹریس کیا جائے اور اس کے رابطے والوں کو بھی قرنطینہ کیا جاے اس معاملے میں کوئی غفلت اور لاپرواہی کی گنجائش نہیں.
    وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ جب عوام تعاون نہیں کریگی ہم کچھ نہیں کرسکتے خدارا ہسپتالوں میں نا جائیں عیادت بعد میں بھی ہو جائیگی میں دست بدستہ آپ سے عرض کرتا ہوں ہدایات پر عمل کریں ہمارے ساتھ تعاون کریں اب کسی سے نرمی نہیں برتی جائیگی وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بدر منیر اور ایس ایس پی نے ایمز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں عملے اور مریضوں کی صورتحال کا جائزہ لیا علاقے میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا ہے مظفرآبادایمز میں کورونا کا مریض سامنے آنے کے بعد اس سے رابطے میں رہنے اور عیادت کرنے والے علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ منتقل کیا جارہا ہے ہسپتال کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے سپرے جاری ہے.
    متاثرہ مریض کا ٹیسٹ امبور میں ہی لیا گیا تھا اور پہلی بار ہی پازیٹیو آیا وزیراعظم نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں عیادت کے لیے آنے والے افراد پر پابندی کو مزید سخت کیا جاے امبور میں پیش آنے والے واقعے کو ٹیسٹ کیس سمجھتے ہوے اس کے تمام رابطوں کو بھی سکرین کیا جاے وزیراعظم نے عملے کو حفاظتی کٹس کی باقاعدگی سے فراہمی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا.