Baaghi TV

Tag: معاشی بحران

  • امریکا میں مستقبل قریب میں شدید معاشی بحران کا امکان پیدا ہو سکتا ہے،ایلون مسک

    امریکا میں مستقبل قریب میں شدید معاشی بحران کا امکان پیدا ہو سکتا ہے،ایلون مسک

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ امریکی معیشت کے لیے شدید معاشی بحران کا امکان بڑھتا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ” بلوم برگ "کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں کساد بازاری کے خدشات اس وقت بڑھ گئے تھے جب امریکا میں مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔

    جوبائیڈن کی شرح سود میں اضافے کی پالیسی امریکیوں کا کچومرنکال دے گی:امریکی میڈیا

    قطر اکنامک فورم کے موقع پر ایک انٹرویو میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا میں مستقبل قریب میں شدید معاشی بحران کا امکان نظر آتا ہے آنے والے وقت میں کساد بازاری ناگزیر نظر آتی ہے ضروری نہیں کہ ایسا ہو مگر موجودہ حالات میں اس کا امکان زیادہ ہے۔

    کچھ عرصے قبل ایلون مسک نے ٹیسلا عہدیداران کو ایک ای میل میں کہا تھا کہ معاشی صورتحال کے بارے میں انہیں ‘کچھ زیادہ اچھا نہیں’ لگ رہا بعد ازاں ٹوئٹر میں اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر معاشی بحران 12 سے 18 ماہ تک برقرار رہ سکتا ہے۔


    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ درحقیقت کساد بازاری اچھی چیز ہے، کچھ بیوقوف افراد پر عرصے سے دولت کی بارش ہورہی تھی تو اب کچھ کو دیوالیہ ہونا چاہیے۔

    ارب پتی ایلون مسک کا بیٹا باپ سے رشتہ ختم کرنے کیلئے عدالت پہنچ گیا


    انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ کے باعث گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد لوگوں میں یہ احساس پیدا کررہے ہیں کہ انہیں محنت کرنے کی ضرورت نہیں، تو ان کو جگانے کے لیے سخت حالات ضروری ہیں۔

    دوسری جانب معروف امریکی میڈیا گروہ فوربس میڈیا کے سی ای او اسٹیو فوربس نے خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے صدر جو بائیڈن کی شرح سود میں اضافے کی پالیسی "لوگوں کو غریب” کر دے گی۔

    قدامت پسند نیوزآؤٹ لیٹ نیوز سماکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں فوربس نے زور دیا کہ شرح سود میں اضافے سے امریکی صارفین پر شدید اثرات مرتب ہوں گے۔جس کی روک تھام کےلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ضروری ہے آئیے اس کے بارے میں دو ٹوک رہیں۔ جب وہ نرم لینڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہیں یا معیشت کو سست کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے لوگوں کو غریب بنانا،” انہوں نے مزید کہا کہ "امریکی معیشت کو زیادہ شرح سود کے ساتھ سزا دینے” کے بجائے، فیڈرل ریزرو کو اپنی کوششیں ڈالر کی قدر کو مستحکم کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے۔

    ٹوئٹر کے بورڈ نے ایلون مسک کی پیشکش قبول کرکے خوشخبری سنادی

    گزشتہ ہفتے فیڈ کی جانب سے 28 سالوں میں سب سے زیادہ شرح سود میں اضافے کے اعلان کے بعد بہت سے ماہرین اقتصادیات نے ممکنہ کساد بازاری کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے فوربس نے زور دیا کہ شرح سود میں اضافے سے صارفین کو خاص طور پر اس وقت نقصان پہنچے گا جب "اس سال کے آخر میں رہن کی شرحوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا” اور سردیوں میں حرارتی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

    امریکہ میں شرح سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ،عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہونے کا…

  • ایندھن کا بحران:سری لنکا میں اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند

    ایندھن کا بحران:سری لنکا میں اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند

    کولمبو: سری لنکا میں ایندھن کے سنگین بحران کے بعد اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے گئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں تیل کی درآمدات پرادائیگیاں نہ ہونے کے باعث ایندھن کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طورپر معطل ہونے کے بعد حکومت نے اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے ہیں۔وزارت تعلیم نے اساتذہ اورطلبا کو بجلی کی فراہمی پر آن لائن تعلیم کو یقینی بنانے کےلیے کہا ہے۔

    سری لنکا کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی اورنجی گاڑیوں کوپیٹرول نہ ملنے کے باعث صرف ضروری عملے کودفاتربلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سری لنکا کی حکومت نے رواں ہفتےمیں پیٹرول کی بچت کے پیشِ نظر جمعے کی چھٹی کا اعلان کیا تھا تاہم اس اقدام کے باوجود بھی پیٹرول اسٹیشن کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

    ادھر چند دن پہلے اقوام متحدہ نے خبردار کیاتھا کہ مالی بحران کے باعث سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ شدید اقتصادی اور سیاسی بحران سے دوچار سری لنکا کو سنگین ترین انسانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور کے ترجمان ژینس لائرکے نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے جہاں پہلی ہی لاکھوں افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ترجمان اقوام متحدہ نے مزید بتایا کہ سری لنکا کے سنگین انسانی بحران کے شکار ہونے کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔

  • سری لنکن معاشی بحران،  لوگ بذریعہ سمندر ملکی حدود سے باہر نکلنے لگے

    سری لنکن معاشی بحران، لوگ بذریعہ سمندر ملکی حدود سے باہر نکلنے لگے

    کولمبو:سری لنکن معاشی بحران، بذریعہ سمندر لوگ ملکی حدود سے باہر نکلنے لگے.بدترین معاشی بحران کا سامان کرنے والے ملک سری لنکا کی بحری افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر ملک چھوڑنے والے 90 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو سری لنکن بحریہ نے اپنی جاری کردہ جاری بیان میں کہا ہے کہ شمال مغربی ساحل پر ماہی گیروں کی کشتیوں میں مہاجرین کو لے کر جایا جا رہا تھا۔ پندرہ افراد کو مارویلا کی بندرگاہ کے قریب جبکہ 76 کو چیلو کے پانیوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    سری لنکامیں مزید حالات ابترپاورسیکٹریونین کی طرف سےہڑتال کی دھمکی:ہرطرف اندھیرے…

    نیوی کے ترجمان کیپٹن انڈیکا ڈی سلوا کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران تقریباً 250 افراد کو پکڑا ہے جو کشتیوں کے ذریعے ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلرز سیاسی اور معاشی بحران کے متعلق لوگوں کو بہکاتے ہیں اور بیرون ملک بہتر زندگی کا لالچ دیتے ہیں۔

    معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

    خیال رہے، دو کروڑ 20 لاکھ کی آبادی والا ملک سری لنکا شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، حد درجہ مہنگائی کے علاوہ ادویات اور تیل سمیت اشیائے خورد و نوش کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

    معاشی مشکلات میں گھرے ملک سری لنکا نے روس سے تیل خرید لیا

    یاد رہے، گزشتہ ماہ حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اگست تک خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ سری لنکن حکومت کے کیمیائی کھاد پر عائد پابندی ختم کرنے کے باوجود اس کی درآمد ممکن نہیں ہو سکی ہے جو دراصل آئندہ پیداوار کے لیے درکار ہے۔

    علاوہ ازیں، سمندری راستوں سے ملک چھوڑ کر جانے کی کثیر تعداد کھیتی باڑی اور ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

  • سری لنکا: احتجاج روکنے کیلئے فیس بک، یو ٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ  بلاک

    سری لنکا: احتجاج روکنے کیلئے فیس بک، یو ٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بلاک

    سری لنکا نے ملک میں معاشی بحران کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز بلاک کردیئے۔

    باغی ٹی وی : فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری لنکا میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فیس بک، یو ٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

    دفاعی حکام کے حکم پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے باعث ملک بھر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ملک میں اشیائے ضرورت کی قلت، قیمتوں میں اضافے اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہےاحتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے حکومت مخالف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے تھے۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل مظاہرین کے صدارتی محل پردھاوا بولنے کے بعد صدرراجا پکسا نے ملک بھرمیں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جس کے بعد آج صبح سے ملک میں کر فیو بھی لگا دیا گیا ہے۔

    کرناٹک میں طالبات کےحجاب پر پابندی کے بعدگائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی

    سری لنکا کی کابینہ کے 26 ارکان نے ملک میں جاری معاشی بحران اورحکومت کے خلاف احتجاج کے باعث استعفیٰ دے دیا ارکان نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اورصدرسے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

    غیرملکی سفارتکارو ں نے سری لنکا میں نافذایمرجنسی پرتشویش کا اظہارکیا ہے ایمرجنسی کے تحت فوجی کوکسی بھی شخص کو گرفتار کرنے اورقید کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔

    مظاہرین کے صدارتی محل پردھاوا بولنے کے بعد صدرراجا پکسا نے ملک بھرمیں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے سوشل میڈیا پرپابندی کے باوجود سری لنکا کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے پانی کی توپ اورآنسوگیس کا استعمال کیا جواب میں مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔

    بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

  • سری لنکا:معاشی بحران شدت اختیارکرگیا:     احتجاجی مظاہروں   میں  بھی  شدت آگئی

    سری لنکا:معاشی بحران شدت اختیارکرگیا: احتجاجی مظاہروں میں بھی شدت آگئی

    کولمبو : سری لنکا:معاشی بحران شدت اختیارکرگیا،احتجاجی مظاہروں میں بھی شدت آگئی ،اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث صدر راج پکسے نے جمعرات کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی،مگراس کے باوجود عوام الناس کے معاشی حالات سدرھنے کا نام نہیں لے رہے ۔

    کل جمعہ کے دن صدر راج پکسے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ سلامتی، امن عامہ کا تحفظ اور ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    جمعرات کو کولمبو میں صدر راج پکسے کی رہائش گاہ کے سامنے سینکڑوں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے پولیس نے 53 افراد کو گرفتار کیا اور کولمبو میں کرفیو بھی بافذ کی تھی۔

    مظاہرین صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سری لنکن صدر کی رہائش گاہ کے قریب مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ بھی لگائی۔ ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    بدترین معاشی بحران کے علاوہ سری لنکن شہریوں کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا بھی ہے۔ شہریوں کو پیٹرول کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

    دوسری جانب سری لنکا کے سیاحت کے وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے مظاہروں سے معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے گا۔ ملک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ہنا سنگر ہمدی نے احتجاج کرنے والے افراد اور جھڑپوں میں ملوث تمام فریقین سے تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور تشدد کی رپورٹس تشویشناک ہیں

  • عمران خان نے معاشی بحران کو مذہب کی ڈھال بنا لیا ہے جس پر تشویش ہے،شہباز شریف

    عمران خان نے معاشی بحران کو مذہب کی ڈھال بنا لیا ہے جس پر تشویش ہے،شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑے پیمانے پر گورننس اور معاشی بحران کے لیے مذہب کو جس طرح ڈھال بنایا ہے، اس پر تشویش ہے۔

    باغی ٹی وی : شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ خود غرضی پر مبنی سیاست سے جس قدر نقصان پہنچا ہے اس کا ادراک بھی مشکل ہے۔

    آزاد کشمیر:میرپورمیں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 7 تعلیمی ادارے بند

    شہباز شریف نے وزیر اعظم کی جانب سے لکھے گئے ایک مضمون کے چند گھنٹے بعد تنقید کی جس میں عمران خان نے ’ریاست مدینہ کی روح: پاکستان کی تبدیلی‘ کے عنوان سے مبنی مضمون میں اسلام کے 5 بنیادی ستون اور ملک کے بارے میں بات کی۔


    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نےکہا کہ عمران نیازی صاحب آپ کی کابینہ میں تمام بدمعاش اور کرپٹ سیاست دان، کارٹل اور مافیاز بیٹھے ہیں۔ شوگر مافیا، آٹا مافیا، فارما مافیا، فرنس آئل مافیا، ڈالر مافیا، سمگلر مافیا، ذخیرہ اندوزی مافیا آپ کی سرکار نیازی صاحب کی سرپرستی میں ہے۔ تم کس کو بیوقوف بنا رہے ہو؟


    علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہےہیں، وہ مذہبی ‘ایکسپلوئیٹر’ ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھنا اس چورکی مانند ہےجوچوری پکڑے جانے پہ مسجد میں چھپ جائے وزیر اعظم نے گزشتہ 3 برس کے دوران ہر قدم پر اسلام اور ریاست مدینہ کی نفی کی ہے-

    ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی،شاہد خاقان

    انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے شکنجے میں آنے پر حقائق چھپاتا اور دنیا کو قانون کی بالادستی کادرس دیتا ہےاخلاقی پستی کی علامت شخص کس منہ سے مدینہ کی ریاست کی اخلاقیات کا درس دے رہا ہے؟ریاست مدینہ کا جھوٹا دعویدار ، بیس کلو میٹر پر لوگ زندگیوں سے محروم، ہزاروں ابتلا میں اور یہ محل میں سوتا رہا،مہنگائی سے عوام کا گلا کاٹ کر انصاف اور اصولوں کا مضمون لکھنا بے شرمی اور منافقت ہے طاقتور، مکار سیاستداں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مضمون لکھ کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہےمری میں بے گناہ جاں بحق ہوجائیں، مہنگائی سے عوام مر جائیں اور لیکچر ریاست مدینہ کے ؟


    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس کے قول و فعل میں صرف اور صرف تضاد ہو وہ مدینہ کی ریاست پہ درس دے رہا ہے مدینہ کی ریاست کی قانون کی بالادستی کی بات کرنے والا چار سال سے اپنے ہر کیس سے مفرور ہے بہتان ، الزام بغض ، نفرت عدم برداشت اور جھوٹ کا مجسمہ کس بے شرمی اور ڈھٹائی سے مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھ رہا ہے ریاست مدینہ اور عمران صاحب۔۔استغفراللہ، نعوذبااللہ، انا للّٰہ تین سال میں عمران صاحب نے ہر قدم پر ریاست مدینہ کے اصولوں اور روح کی نفی کی ریاست ِ مدینہ پہ عمران خان کا مضمون لکھنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ ا±ن کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت شروع ہوگیا ہے-

    اسلام آباد: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تین سال میں عمران صاحب نے ملک کے ساتھ جو کیا اور کہا اس کے بعد سراپا ڈھٹائی، بے شرمی، حقیقت سے انکاری شخص ہی ایسا مضمون لکھ سکتا ہے اپنی لوٹ مار ، نالائقی اور نااہلی میں ڈوبا شخص اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے ریاستِ مدینہ پہ درس نہ دے عمران صاحب اپنی لوٹ مار، نااہلی ، نالائقی چھپانے کے لئے اسلام اورریاست مدینہ جیسے مقدس ناموں کا استحصال کررہے ہیں عمران صاحب جیسا شخص ہی یہ مضمون لکھ سکتا ہے جو حالت انکار، ہٹ دھرمی، ڈھٹائی اور بے شرمی کی غیر معمولی انتہا پر فائز ہے


    وزیر اعظم کے تحریر کردہ مضمون پر تحریک انصاف کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ آرٹیکل میں وزیر اعظم عمران نے دعوی کیا تھا کہ “ریاست مدینہ کی روح” قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے پر منحصر ہے’سچ‘ یہ ہے کہ وہ ’روح’ مر گئی اور 10 اکتوبر 2019 کو دفن ہوگئی جب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک تحریری حکم نامے میں غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس میں پی ٹی آئی کے تاخیری حربوں کو ‘قانون کا تاریخی غلط استعمال’ قرار دیا۔

    لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟ سراج الحق