Baaghi TV

Tag: معاشی سیاسی بحران

  • سیاسی بحران کی اصل وجہ نام نہاد مقبول بیانیہ ہے،مصطفیٰ کمال

    سیاسی بحران کی اصل وجہ نام نہاد مقبول بیانیہ ہے،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم کے رہنما سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وقت ملک میں پنجے گاڑے سیاسی بحران کی اصل وجہ نام نہاد اور خود ساختہ پھیلایا ہوا مقبول بیانیہ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سیّد مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ شب ہونے والے ہنگامے پر اِسپیکر صاحب کی جانب سے دیا جانے والا ردِعمل اور ریمارکس لائقِ تحسین ہیں جس پر بجا طور یہ کہنا ہوگا کہ آپ نے اپنی کرسی کا حق ادا کر دیا،بد قسمتی سے پاکستان میں المیہ یہ ہے کہ اس تاثر کو ہوا دی جاتی ہے کہ جب تک اسٹیبلشمنٹ یا مقتدرہ حلقوں کے لئے نازیبا الفاظ استعمال نہیں کئے جائیں تب تک عوام جمع نہیں ہو سکتی اس وقت ایوان میں ہونے والی ایک دوسرے کو قبول کرکے ملک چلانے کی گفتگو کسی شہ سرخی کا حصّہ نہیں بنے گی سوشل میڈیا پر پر بیٹھے نام نہاد پیشہ ور نقاد توڑ مروڑ کے آپ کے بیانیے کو غلط ثابت کریں گے، سیاسی شخصیات نے اپنی ناعاقبت اندیشی میں نوجوانوں کو اتنا ورغلا دیا کہ جب تک آپ کا بیانیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہوگا وہ آپ کی مثبت بات کو قبول نہیں کریں گے، تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ کب تک ایسے شیر پر سواری کی جائے گی جس پر سے اترتے ہی کھائے جانے کا خدشہ زہن پر سوار ہو؟؟

    سیّد مصطفیٰ کمال نے مزید اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت پر مامور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے روکے جانے پر ایجنٹ کہا جاتا ہے، اس قومی ایوان میں بیٹھے ہر شخص کی زمہ داری ہے کہ وہ زاتی اور اپنے لیڈر کے مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی اور عوامی معاملات پر بھی بحث کرے، سیّد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگ پی ٹی آئی کے درد کو سمجھتے ہوئے درگزر کا معاملہ کیا کریں حزبِ اختلاف کو ایوان میں اپنی کارکردگی بھی دکھانی ہوتی ہے اس وقت پی ٹی آئی کے دوست کُچھ مجبوریوں کا شکار ہیں جن کو سمجھتے ہوئے ہمیں اُن سے ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سری لنکا نے  ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

    سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

    سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی بتا دیا ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

    سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔

    سری لنکن میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ وینیو کے لیے پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے حتمی بات چیت کرے گا اور ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست 2022 سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

    ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشیا کپ 2022 ٹورنامنٹ ک سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) کے عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دے دیا اور اب ٹورنامنٹ منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے