Baaghi TV

Tag: معاشی پلان

  • بلاول سے پنجاب کے تاجروں، صنعتکاروں کی ملاقات

    بلاول سے پنجاب کے تاجروں، صنعتکاروں کی ملاقات

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی گلبرگ میں سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس شہزاد علی ملک اور رہنما یونائیٹڈ بزنس گروپ مومن علی ملک کی رہائش گاہ آمدہوئی

    بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب بھر کے تاجر رہنماؤں، صنعت کاروں اور کاروباری طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کی،بلاول اور پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجر رہنماؤں کے درمیان ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجر رہنماؤں کے سامنے اپنا معاشی پلان رکھ دیا، بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجر رہنماؤں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کی افادیت اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجر رہنماؤں کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لئے تجاویز دی گئیں

    بلاول بھٹو زرداری سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اور صدر وفاقی ایوان صنعت و تجارت عاطف اکرام شیخ کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری سے ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدور امان پراچہ، ذکی اعجاز، عبدالمہیمن خان اور سابق صدر وفاقی ایوان صنعت و تجارت میاں ادریس کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری سے دین ٹیکسٹائل کے ڈائریکٹر شیخ نبیل اور ایس ایم عمران، لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کی بھی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری سے لاہور چیمبر آف کامرس ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین فریحہ یونس، ہارون اروڑا اور ڈاکٹر شاہد رضا کی ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری سے روشن پیکجز کے سی ای او طیب اعجاز اور رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پیٹرن انچیف پیر نظام حسین کی ملاقات ہوئی،بلاول سے عامر عطاء باجوہ، منظور الحق ملک، رؤف مختار، احمد چنائے، دارو خان، ظفر بختاوری ودیگر کی بھی ملاقات ہوئی،بلاول سے سہیل ملک، کریم عزیز ملک، محمد زمان، جواد حسین کاظمی، خاور رشید، نصیر احمد خان، میاں طارق مصباح، عدنان صادق لون، میاں مصباح الرحمان، فاروق افتخار، شہزاد علی ملک ، شیخ محمد آصف، خالد مصباح، عزیزالرحمان چن، رحمان عزیز چن، شیخ محمد ابراہیم، ذیشان خلیل، شہزاد اعظم خان، اکبر خان ودیگر کی بھی ملاقات ہوئی.

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

  • احسن اقبال نے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا

    احسن اقبال نے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی: ملک کی سیاسی جماعتیں عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی خاصی متحرک دکھائی دے رہی ہے جبکہ انتخابات کےامیدواروں کے انٹرویوز بھی لئے جارہے ہیں، ایسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس“ پیغام میں متوقع معاشی پلان جاری کیا ہے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1731323698052059469?s=20
    پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیےابتدائی معاشی پلان پیش کیا گیا کہ شہریوں کی فی کس آمدن میں اضافہ کیا جائے گا، 3 بلین ڈالر سالانہ کی برآمدات بڑھائی جائیں گی، 3 بلین ڈالر سالانہ کی درآمدات کم کرکے لوکل پروڈکشن سے تبدیل کیا جائے گا، 3 بلین ڈالر سالانہ کی اوور سیز پاکستانیوں کی رقوم کی ترسیل کو حوالہ/ہنڈی سسٹم سے نکال کر جائز چینلز میں لائیں گے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات

    لوگوں سے ووٹ لینے جا رہے ہیں،انہیں اپنی رائے دینے کا حق ہونا چاہیے،خواجہ سعد …

    پاکستان ترقی پذیر ممالک کے موسمیاتی مالیات کیلئےایک توانا آواز اور پرزورحامی رہا ہے،نگران …

  • کونسل کا اہم مقصد دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے،وزیر اعظم

    کونسل کا اہم مقصد دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے،وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کونسل معاشی بحالی کیلئے پالیسی کی پیشگوئی، تسلسل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گی،ایس آئی ایف سی فیصلہ سازی کے اعلیٰ فورم کے طور پر کام کرے گا، فورم آئی ٹی، زراعت، توانائی، معدنیات، کان کنی اور دفاعی پیداوار پر توجہ مرکوز کرے گا، کونسل کا اہم مقصد دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے،بچپن کی تعلیم شخصیت کی تشکیل اور کیریئر کے تعین کیلئے اہمیت رکھتی ہے، بچے تعلیمی سفر میں سماجی طرز عمل کے بنیادی اصول اور اقدار اپناتے ہیں، پاکستان لرننگ کانفرنس 2023ء کے انعقاد کا اعلان کرکے خوشی ہورہی ہے،بچوں کو بااختیار بنانے کیلئے عالمی سطح پر رائج اصولوں کو بنیاد بنانے پر توجہ مرکوز ہے، کانفرنس میں شرکت کرنے والے اسکالرز اور پالیسی سازوں کو سننے کی خواہش تھی

    ‏پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر فرانس روانہ ہو گئے ،وزیراعظم شہبازشریف عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے فرانس روانہ ہوگئے شہباز شریف سمٹ میں پاکستان کا مؤقف اورتجاویز پیش کریں گے وزہر اعظم پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق عالمی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف فرانسیسی صدرکی دعوت پر سمٹ میں شرکت کررہے ہیں بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی پرگلوبل فنانسنگ سمٹ کی میزبانی فرانس کررہا ہے، سمٹ کا انعقاد 22 اور23 جون کو ہوگا گلوبل سمٹ کے دوران وزیراعظم کی فرانس کے صدر ایمینول میکرن سے بھی ملاقات ہوگی ،دیگرعالمی رہنماؤں سےبھی ملیں گے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • ‏پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان، سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل قائم

    ‏پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان، سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل قائم

    ‏پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار

    غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) قائم کر دی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کونسل کے پہلے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزراء اعلی، وفاقی وصوبائی وزراء، اعلی سرکاری حکام کی شرکت

    حکومت پاکستان نے اعلی سطح کے اجلاس میں آج پاکستان کی ‘معاشی بحالی’ کی جامع حکمت عملی جاری کر دی ہے۔ ‘اکنامک ریوائیول پلان’ کے عنوان سے تیار کردہ اس قومی حکمت عملی کا مقصد پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے قائم کردہ ‘سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل’ (ایس آئی ایف سی) کے پہلے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزراء اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری حکامِ شریک ہوئے۔ منصوبے کے تحت زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ان شعبوں کے ذریعے پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔ منصوبے کے تحت ‘ایک حکومت’ اور ‘اجتماعی حکومت’ کے تصور کو فروغ دیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لئے سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) بنادی گئی ہے جو سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے ‘سنگل ونڈو’ کی سہولت کا کردار ادا کرے گی۔ منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے گا۔ طویل اور دقت کا باعث بننے والے دفتری طریقہ کار اور ضابطوں میں کمی لائی جائے گی۔ تعاون اور اشتراک عمل کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ سرمایہ کاری اور منصوبوں سے متعلق بروقت فیصلہ سازی یقینی بنائی جائے گی جبکہ وقت کے واضح تعین کے ساتھ منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی لائی جائے گی تاکہ ایک ہی معاملے پر دوہری کوششوں کے رجحان کا خاتمہ ہو۔ وفاق اور صوبوں کی اعلی سطح شرکت تمام مشکلات کے باوجود معاشی بحالی کے قومی عزم کا واضح اظہار ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے یقین دلایا کہ معاشی بحالی کی حکومت کے پلان پر عملدرآمد کی کوششوں کی پاکستان آرمی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اسے پاکستان کی سماجی و معاشی خوش حالی اور اقوام عالم میں اپنا جائز مقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد سمجھتی ہے۔

    وزیراعظم نے یاد دلایا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں تباہی کے دھانے پر کھڑی معیشت ملی جسے مشکل اور دلیرانہ فیصلوں کے ذریعے بحرانوں سے نکال کر تعمیر و ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں۔

     

    وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں۔ معاشی بحالی کے لئے برآمدات بڑھانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ لہذا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اجتماعی سوچ اپناتے ہوئے موثر عمل درآمد کے لئے وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا انداز اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اشتراک عمل کے ذریعے منصوبوں سے متعلق منظوری کا عمل تیز بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ متوقع سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے گا، ترقی کے نئے امکانات دیں گے۔ ہماری توجہ نوجوانوں اور خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے قابل بنانا ہے۔ انہیں با اختیار بنانا ہے۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    وزیراعظم نے کہا کہ آئیں مل کر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرنے کا عزم کریں اور اپنی توجہ بھٹکنے نہ دیں۔ ہم پاکستان اور عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ہمیں مسلسل اور سخت محنت کرنا ہوگی اور سمت برقرار رکھتے ہوئے ملک وقوم کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن رکھنا ہوگا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کا حق ہے کہ انہیں معاشی ترقی اور خوش حالی سے ہم کنار کیا جائے، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے یہ فرض سونپا ہے۔