Baaghi TV

Tag: مغربی کنارہ

  • مغربی کنارے کی یہودی بستی میں پہلی بار امریکی پاسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

    مغربی کنارے کی یہودی بستی میں پہلی بار امریکی پاسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

    یروشلم:امریکا پہلی بار مغربی کنارے کی ایک یہودی بستی میں براہِ راست پاسپورٹ خدمات فراہم کرے گا۔

    امریکی سفارتخانے کے مطابق قونصلر افسران 27 فروری کو بیت الحم کے جنوب میں واقع بستی عفرات میں معمول کی پاسپورٹ سروس دیں گے، جسے مقبوضہ علاقے میں آباد امریکی شہریوں تک رسائی کی کوشش قرار دیا گیا ہے، آئندہ اسی نوعیت کی خدمات رام اللہ، بیت الحم کے قریب واقع بستی بیت العلت اور اسرائیلی شہر حائفہ میں بھی فراہم کی جائیں گی۔

    قرض پروگرام کی چوتھی قسط ، آئی ایم ایف وفد جائزہ مذاکرات کیلئےپاکستان پہنچ گیا

    یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت نے حالیہ دنوں مغربی کنارے میں آبادکاری سے متعلق اقدامات کی منظوری دی ہے، جس پر فلسطینی قیادت نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے ’عملی انضمام‘ سے تعبیر کیا ہے،اندازوں کے مطابق مغربی کنارے میں دسیوں ہزار دوہری شہریت رکھنے والے امریکی اسرائیلی شہری مقیم ہیں۔

    ہائیکورٹ کوریڈور میں سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

  • مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ، 3 اسرائیلی ہلاک 7 زخمی

    مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ، 3 اسرائیلی ہلاک 7 زخمی

    غزہ: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور7 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: فائرنگ میں کدومیم بستی کے علاقے میں روٹ 55 پر ایک بس اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ذرائع نے بوندوک گاؤں کے قریب روٹ 55 پر ایک بس کے سامنے سے گزرنے والی کار سے فائرنگ کی بھی اطلاع دی اسرائیلی فوج نے اس مقام پر بڑی کمک بھیج دی۔

    اسرائیلی چینل 13 کے مطابق مغربی کنارے میں ایک دہشت گردانہ حملے کے دوران ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے بوندوک اور کدومیم بستیوں کے درمیان ایک بس کو نشانہ بنایا گیا حملہ آور جس کار میں سفر کر رہے تھے وہ نابلس کے علاقے کی طرف بھاگ گئی۔

    کانگو میں 102 مسلح ڈاکوؤں کو پھانسی دے دی گئی

    اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں ہونے والے فائرنگ کے حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا اسرائیلی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آج صبح بوندوک گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سے دو گاڑیوں اور آباد کاروں کی ایک بس پر فائرنگ کی گئی،فائرنگ میں دو خواتین اور ایک مرد مارا گیا-

    قلقیلیہ کے مشرق میں فائرنگ کے حملے کے مرتکب افراد علاقے میں قابض فوج کی شدید تعیناتی کے درمیان اس جگہ سے پیچھے ہٹ گئےاسرائیل کے آرمی ریڈیو کے مطابق سکیورٹی اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ فائرنگ دو فلسطینیوں نے کی ہے۔

    معروف بھارتی اداکارہ نے نند ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیرکو جاری بیان میں کہا ہے کے حملے کے پیچھے ”قابل نفرت قاتلوں تک پہنچنے“ اور “ ان کے ساتھ اوران کی مدد کرنے والے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔’’

    ادھر حماس نے ایک بیان میں حملے کی تعریف کی ہے لیکن اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    دوسری جانب غزہ کی پٹی میں سخت موسمی حالات اور شدید سردی کے نتیجے میں ایک اور شیر خوار جاں بحق ہوگیا سردی سے ٹھٹھر کر فوت ہوجانے والے شیر خوار کی عمر صرف 35 دن تھی، پیر کے روز فلسطینی معان ایجنسی نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ شدید سردی کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں پیش آیا ہے سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے بچوں کی تعداد 8ہوگئی ہے۔

    چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں عدالتی اصلاحات پر اجلاس، اعلامیہ جاری

    فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اتوار کو بتایا تھا کہ سرد موسم اور پناہ گاہ کی کمی غزہ میں نوزائیدہ بچوں کی موت کا سبب بن رہی ہے، 7,700 نومولود زندگی بچانے والی دیکھ بھال سے محروم ہیں، انروا نے خبردار کیا کہ اس کی سرگرمیاں مفلوج ہو سکتی ہیں کیونکہ اس کی کارروائیوں پر پابندی لگانے کا اسرائیلی فیصلہ جاری ماہ جنوری کے آخر میں متوقع ہے۔

  • غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

    اقوام متحدہ کے اداروں نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شمالی غزہ سے ایک لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے جنہیں بھوک پیاس، تکالیف، مایوسی اور موت کے خطرات کا سامنا ہے۔

    یو این کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں اسرائیلی فوج کی بمباری اور زمینی حملے بدستور جاری ہیں۔ اس نے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی بھی روک رکھی ہے اور اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کی متعدد درخواستوں کے باوجود امدادی مشن علاقے میں رسائی نہیں پا سکے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے ترجمان جینز لائرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہر طرح کے اشاریوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی غزہ کے حالات انتہائی تباہ کن ہو چکے ہیں۔علاقہ عملاً محاصرے میں ہے جہاں امدادی اداروں کو نہ تو رسائی مل رہی ہے اور نہ ہی ان کے لیے تحفظ کی کوئی ضمانت ہے۔ بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی جاری ہے اور ایسے حالات میں امداد کی فراہمی تقریباً ناممکن ہو گئی ہے.جینز لائرکے نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے امدادی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے حالات کی کچھ یوں منظرکشی کی ہے کہ جب کوئی ایسی صورتحال دیکھتا ہے تو کچھ کرنے کے لیے چھلانگ لگانا چاہتا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ملتی کیونکہ اس کی ٹانگیں ٹوٹ چکی ہے۔جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے اجلاس میں عرب لیگ کی نمائندہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے ‘انروا’ کو ختم کرنے کی کوششوں کے باوجود یہ ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ناقابل انتقال حقوق اور مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے عالمی برادری کے اتفاق رائے کی علامت ہے۔عرب لیگ کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ ‘انروا’ کے خلاف اسرائیل کی کوئی بھی جارحیت اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو حاصل استحقاق اور استثنیٰ سے متعلق کنونشن کی کھلی پامالی ہو گی۔’اوچا’ نے بتایا ہے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کو محض نفاذ قانون کے اقدامات نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ شہریوں کے خلاف جنگ جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔5 اور 11 نومبر کے درمیانی عرصہ میں اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 11 فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔ ان میں تین افراد فضائی حملوں میں مارے گئے۔ ایک واقعے میں اسرائیلی آباد کار نے حملہ آور فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ ایک فلسطینی شہری اپنے پاس موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔اسرائیل کی فورسز نے مشرقی یروشلم میں مزید نو رہائشی عمارتیں منہدم کر دی ہیں جن میں رہنے والے 23 بچوں سمیت 50 فلسطینی بے گھر ہو گئے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریوں، ان سے بدسلوکی اور توہین آمیز سلوک کی مذمت کی ہے۔ یہ واقعات گزشتہ مہینے پناہ گزینوں کے کیمپوں اور قصبوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران پیش آئے۔حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی حکام نے راملہ میں جانچ پڑتال کی متعدد چوکیاں روزانہ چند گھنٹوں کے لیے دوبارہ کھول دی ہیں اور علاقے تک رسائی میں حائل کڑی رکاوٹیں بدستور برقرار ہیں۔کمیٹی کے اجلاس میں متعدد مندوبین نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ‘انروا’ کے خلاف پابندی سے متعلق قوانین کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا۔

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

  • مغربی کنارے کو اگلے سال اسرائیل میں مکمل طور پر ضم کیا جائے گا،اسرائیلی وزیر

    مغربی کنارے کو اگلے سال اسرائیل میں مکمل طور پر ضم کیا جائے گا،اسرائیلی وزیر

    تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیتسالل اسموترچ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کو اگلے سال اسرائیل میں مکمل طور پر ضم کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرے گی، اگرچہ اس معاملے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن مستقبل کی امریکی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ زیر بحث آسکتا ہے۔

    باخبر اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ٹرمپ کی جیت کو مغربی کنارے کے الحاق کا ایک بہترین موقع سمجھتی ہے اور یہ مسئلہ اس وقت اسرائیلی مقتدر حلقوں میں زیر بحث ہے۔

    ان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو 20 جنوری کو ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے فوراً بعد مغربی کنارے پر خودمختاری نافذ کرنے کی تجویز پیش کریں گے۔

    دوسری طرف ٹرمپ انتظامیہ کے کم از کم دو عہدیداروں نے سینیر اسرائیلی وزرا کو یہ خیال پیش کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہےتین با خبر ذرائع نے ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کو بتایا کہ منتخب صدر اپنی دوسری مدت کے دوران مغربی کنارے کے اسرائیل کے الحاق کی حمایت کریں گے۔

    دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کی جانب سے اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس قسم کے بیانات اسرائیلی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی نیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ کئی برسوں سے مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی اسرائیل کی طولکرم پر بمباری میں 18افراد قتل کی مذمت

    اقوام متحدہ کی اسرائیل کی طولکرم پر بمباری میں 18افراد قتل کی مذمت

    اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بمباری کر کے 18فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”غیر قانونی“ حملہ قرار دیا ہے اورآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کو موصول غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی طرف سے طاقت کے غیر قانونی استعمال کا ایک پریشان کن نمونہ ہے ان حملوں سے فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جانی نقصان کے ساتھ فلسطینیوں کی عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے.بیان کے مطابق یہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں منظم طریقے سے مہلک طاقت کا سہارا لینے کی ایک اور واضح مثال ہے بیان میں اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا دفتر نے کہا کہ فضائی بمباری سے رہائشیوں سے بھری ہوئی ایک پوری عمارت کی تباہی اسرائیل کی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بڑی غفلت کو ظاہر کرتی ہے.

    اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اس مقام پر کوئی جھڑپیں یا تصادم نہیں ہو رہا تھا فضائی حملے نے نشانہ بننے والی عمارت کو مکمل طور پرتباہ کر دیا اور پڑوسی گھروں کو بھی نقصان پہنچایا بیان میں کہا گیا کہ ملبے کے نیچے مزید افراد کی میتیں ہوسکتی ہیں لیکن دھماکے کے بڑے اثرات کی روشنی میں ان کی شناخت بھی مشکل ہوجائے گی.واضح رہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ تحریک کے رہنما زاھی یاسر عوفی سات دیگر جنگجوﺅں کے ساتھ مغربی کنارے کے شہر طولکرم پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں دوسری جانب س جرمنی نے بھی طولکرم میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے پر صدمے کا اظہار کیا ہے.

    پی ٹی آئی کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کیلئے مقرر

  • مقبوضہ بیت المقدس:مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

    مقبوضہ بیت المقدس:مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

    مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید ،اطلاعات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آج علی الصبح عقبة جابر نامی مہاجر کیمپ پر ہلہ بولا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کے جارحانہ رویے کے باعث ہونے والی ایک جھڑپ میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان احمد ابراہیم اوویدات سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

    ادھر ذرائع کاکہنا ہےکہ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مارچ کے اختتام سے اب تک اسرائیل کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 25 فسلطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

    رمضان المبارک کے مہینے میں اسرائیلی پولیس اہلکار کئی بار مسجد الاقصیٰ پر ہلا بول کر نمازیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کے علاوہ پرتشدد کارروائیوں جیسے نہتے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں برسانے اور آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کا ارتکاب بھی کر چکے ہیں۔

    فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مسجد الاقصیٰ کے باہر بھی حال ہی میں متعدد مرتبہ پرتشدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔