Baaghi TV

Tag: مغوی

  • چار لاپتہ بھائیوں کی عدم بازیابی پر عدالت برہم

    چار لاپتہ بھائیوں کی عدم بازیابی پر عدالت برہم

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود سے لاپتہ چار بھائیوں کی بازیابی کا کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جنوری سے لاپتہ بھائیوں کی عدم بازیابی پر برہم ہو گئے، دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ چاروں بھائیوں کو راولپنڈی پولیس نے جنوری میں اٹھایا ، عدالت نے ایس ایس پی راولپنڈی اور ایس ایس ایس پی اسلام آباد کوجمعرات کو ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلب کر لیا، عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے بھی مغویوں سے متعلق رپورٹ جمعرات کو طلب کر لی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایس ایس پیز پیش رفت رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں ورنہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے ،اب تک مغوی کیوں بازیاب نہیں ہوئے ، دونوں ایس ایس پیز جمعرات کو آگاہ کریں ،

    ڈیڑھ لاکھ ایس ایچ او کی تنخواہ،ایف سکس،سیون میں گھر کیسے بن سکتے؟ عدالت
    اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے حکام عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایک ایس ایچ او کی کتنی تنخواہ ہوتی ہے ،پولیس افسر نے جواب دیا کہ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ روپے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا ڈیڑھ لاکھ روپے میں ایف سکس اور ایف سیون میں گھر بن سکتا ہے،پولیس افسر نے جواب دیا کہ نہیں مائی لارڈ ناممکن ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پھر وہاں گھر کیسے بن رہے ہیں کیا فرشتے دے رہے ہیں پیسے، ایس پی راولپنڈی کیوں نہیں آئے کہاں ہیں ،پولیس افسر نے کہا کہ وہ راستے میں ہیں آرہے ہیں رستے بند ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا وہ راستے میں ہی ہمیشہ رہیں گے ،ایسا تاثر جارہا ہے کہ جیسے پولیس ملی ہوئی ہے ، مغوی کہاں ہیں ،روسٹرم پر کھڑے ہوں تو سوچ سوچ کر جواب دیا جاتا ہے،وارنٹ گرفتاری جاری کردوں ایس پی کے ، اسے کہو آئیندہ عدالت میں پیش ہو ،

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چاروں بھائیوں کو راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد کی حدود کھنہ سے اٹھایا ،اب دونوں پولیس حکام کہتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا ، عدالت نے ایس ایس پی راولپنڈی اور اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی،

    زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    عمران خان، فرح گوگی،زلفی بخاری،ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    بشریٰ ،زلفی بخاری آڈیو لیک،بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کر دی

  • اسلام آبادہائیکورٹ،  سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخطوں سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم

    اسلام آبادہائیکورٹ، سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخطوں سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم

    آزاد کشمیر کے شہری مغوی خواجہ خورشید کی بازیابی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخطوں سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز اپنی رپورٹس جمع کرائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کیا

    تحریری حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی، رپورٹس کے مطابق مغوی ایف آئی اے یا سی ٹی ڈی کی حراست میں نہیں، وزارتِ دفاع کے لاء افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید وقت مانگا،وزارتِ دفاع کے نمائندہ نے کہا کہ انہیں نوٹس گزشتہ روز موصول ہوا ہے، کیس کی آئندہ سماعت 24 جون کو ہو گی،

    انہیں نہیں معلوم ایسے اقدامات سے ریاست کیخلاف نفرت پیدا ہوتی ،جسٹس محسن اختر کیانی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینےکا حکم

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    رپورٹ آ گئی، لاپتہ افراد کہاں ہیں، کہانی کھل گئی

    لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

    آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب

    ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ادارے اپنی حدود میں کام کریں،جسٹس محسن اختر کیانی

  • لیبیا میں 385 پاکستانی تارکین وطن مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا

    لیبیا میں 385 پاکستانی تارکین وطن مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا

    طرابلس: لیبیا میں چند گوداموں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 385 پاکستانی تارکین وطن مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے سیکیورٹی فورسز نے تبروک سے 8 کلومیٹر دور الخیر کے علاقے میں غیر قانونی طور پر سرحدی پار کروانے والےانسانی اسمگلروں کےگوداموں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی ان گوداموں میں انسانی اسمگلروں نے پاکستانی تارکین وطن کو یرغمال بنایا ہوا تھا اور رہائی کے عوض ان کے اہل خانہ سے تاوان طلب کر رہے تھے۔

    تازہ اطلاعات کےمطابق تارکین وطن اور انسانی اسمگلز کے درمیان رقم کی ادائیگی پر جھگڑا ہوا تھا۔ لیبیا پہنچنے کے بعد انسانی اسمگلروں نے تارکین وطن سے مزید رقم طلب کی، وہ رقم پہلے ہی دے چکے ہیں جب کہ باقی ماندہ رقم منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد ادا کرنی تھی لیکن انسانی اسمگلرز نہ مانے اور سب کو یرغمال بنالیا۔

    جولائی 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ

    انسانی اسمگلروں نے تارکین وطن کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور اذیتیں دیں تاکہ ان کے اہل خانہ سے رہائی کے عوض زیادہ سے زیادہ رقم بٹور سکیں پاکستانی تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطے کی بھی اطلاعات ہیں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 385 پاکستانی تارکین وطن مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔

    تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم گروپ ’الابرین‘ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ بازیاب کرائے گئے تارکین وطن میں سے کچھ متعدی جلدی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں اور تین دن سے بھوکے تھے بازیاب ہونے والوں میں سے زیادہ تر کو بن غازی شہر میں ایک محفوظ عمارت میں منتقل کیا گیا اور 45 افراد فوج کی تحویل میں ہیں۔

    امریکا کا باجوڑ حملےکی شدید مذمت

    ادھر لیبیا کے سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی مغویوں کو قریبی تھانے منقتل کردیا گیا۔ پاکستانی تارکین وطن کو ان کے ملک بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پاکستانی تارکین وطن کی بازیابی کے حوالے سے تاحال پاکستان اور لیبیا کی حکومت کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں یرغمال بننے والے پاکستانی تارکین وطن یورپ جارہے تھے لیکن لیبیا میں انسانی اسمگلروں نے یرغمال بنالیا تھا یورپ جانے کی کوشش کے دوران ہی اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی تھی جس میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتا ہوگئے تھے جن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

  • اغوا اوربحفاظت بازیاب ہونے والے کمسن بچوں کی نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات

    اغوا اوربحفاظت بازیاب ہونے والے کمسن بچوں کی نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات

    اغوا اوربحفاظت بازیاب ہونے والے کمسن بچوں کی نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں خان پور سے اغواء اور بحفاظت بازیاب ہونے والے کمسن بچوں اور والدین نے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے والد ڈاکٹر حسن محمود اور والدہ ڈاکٹر ذونازش کو بچوں شایان اور سبحان کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محسن نقوی نے بچوں شایان اور سبحان کو پیار کیا اور شفقت کا اظہار کیا۔ والدین نے بچوں کی جلد بازیابی کے لئے محسن نقوی، آئی جی پولیس اور تفتیشی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے اغواء کے بعد 24 گھنٹے میں بچے بحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او رحیم یار خان اور تفتیشی ٹیم کے پروفیشنل ازم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی نگرانی میں بچوں کو جلد بازیاب کرانے والی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس ٹیم کی محنت سے کیس کو جلد ٹریس کیا گیا اور بچوں کی بحفاظت بازیابی پر اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہیں

    خان پور سے اغوا ہونے والے کمسن دو بچوں کو پولیس نے بازیاب کروا لیا

  • سکول جانیوالی 14 سالہ لڑکی کو کار میں ڈال کر لے جانیوالے ملزم گرفتار

    سکول جانیوالی 14 سالہ لڑکی کو کار میں ڈال کر لے جانیوالے ملزم گرفتار

    سکول جانیوالی 14 سالہ لڑکی کو کار میں ڈال کر لے جانیوالے ملزم گرفتار

    اٹک . ایس پی ملک مجید اختر کی زیرنگرانی حضرو پولیس کی فوری کاروائی گھر سے سکول جانے والی آٹھویں کی مغوی طالبہ کو حضرو پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں کامیاب آپریشن کے دوران بازیاب کرلیا

    دو اغواء کار لڑکی کو خیبر پختونخوا لے جانے کی کوشش میں گرفتار کر لئے گئے۔ 14 سالہ مغویہ ع ت کے والد بخت زادہ نے تھانہ حضرو میں رپورٹ درج کرائی کہ میری بیٹی کو اس کا رشتہ نہ دینے کی پاداش میں صبح 8 بجے سکول جاتے ہوئے دعا چوک میں مہران ساکن چھوٹا لاہور صوابی نے نبیل ساکن حضرو کے ہمراہ اغواء کر لیا اور فائر کرتے ہوئے میری بیٹی کو زبردستی کار میں ڈال کر فرار ہو گئے جن کا میں موٹر سائیکل پر پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور گاڑی کو تیزی سے موٹروے کی جانب لے گیا ۔

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    اطلاع پر ڈی ایس پی ملک مجید اختر نے لڑکی کی والدہ سے ملاقات کی اور ان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ایس ایچ او حضرو حاجی گلفراز ، سب انسپکٹر فیصل ، اے ایس آئی محمد الیاس اور پولیس ٹیم کے زریعے فوری ناکہ بندی کرا دی جس پر اغواء کار موٹر وے کی جانب گاڑی لے جانے میں ناکام رہے اور مقامی آبادی میں روپوش ہو گئے تاہم حضرو پولیس نے کوششیں جاری رکھیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء کاروں کو ڈھونڈ کر مغویہ کو ان سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ مغویہ جو سخت خوفزدہ تھی کا رو رو کر برا حال تھا نے بازیابی پر حضرو پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ تھانہ حضرو میں طالبہ کے ورثاء نے بھی ڈی پی او اٹک فضل حامد ۔ ڈی ایس پی ملک مجید اختر ، ایس ایچ او گلفراز اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے

  • لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے مغوی بازیاب کروالیا-

    لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے مغوی بازیاب کروالیا-

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایت پر لاہورانویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ 22سال کے فیضان کو شیخوپورہ سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا- ایس پی عاصم افتخار کمبور نے بتایا کہ ملزمان افضال، عمران صابر، رضا حسین اور شاہد نے مغوی فیضان کو اغواء کیا تھا- مغوی فیضان کے پھوپھو زاد بھائی نے ملزمان کی بہن سے کورٹ میرج کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا-

    گرفتار ملزم افضال کے دیگر ساتھی عبوری ضمانت پر ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا- انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عاطف ریاض نے ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی-

  • باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،مغوی بازیاب

    قصور
    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ڈی پی او قصور نے بابا محمد عمر ولد نور محمد کو سفید پوش پولیس ملازمین اور دیگر ذمہداران کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئےSho کھڈیاںSho پتوکی کو طلب کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ادھر بابا محمد عمر نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ ضلع کچہری قصور میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 23/8/20 صبح 8 بجے میرے گھر واقع الفلاح کالونی کھڈیاں خاص سے غیر قانونی طور پر اغواء کر لیا جسکی بروقت 15 نمبر پر کال بھی کردی تھی لیکن مقامی پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے بھی کوئی کارروائی یا قانونی امداد فراہم نہیں کی اور نہ پتوکی پولیس نے آ مد یا روانگی روزنامہ تھانہ کھڈیاں خاص میں ہر گز ظاہر یا اطلاع نہ دیکر بھی قانون سے تجاوز کیا ھے پولیس تھانہ صدر پتوکی کے ملازمین نے میرے مخالفین کے ساتھ ساز باز ھوکر جعلی فرضی جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے میرے گھر میں غیر قانونی طور زبردستی داخل ھوکر با با محمد عمر کو ناحق اغوا کرکے تھا نہ صدر پتوکی کے ملازمین نے حوالات میں بند کردیا بابا عمر نے برائے وجہ ثبوت کی دستاویزات بھی صحافیوں کو دکھائے اور بابا عمر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آ ئی جی پنجاب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ چیئرمین انسانی حقوق پنجاب لاہور ہائیکورٹ اور چیئرمین انسانی حقوق ضلع قصور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب ضلع قصور اور چیف جسٹس صاحب سپریم کورٹ پاکستان اسلام آباد اور سیکرٹری انکوائریز پنجاب سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پنجاب ڈویژن کو ذمعداران پولیس ملازمین افسران کا تعین کرکے کاروائی کی جائے اور مجھ غریب کو اور میری فیملی کو پولیس اور جعلی جھوٹے مقدمات درج کرانے والے امیر لوگوں سے تحفظ فراہم کیا جائے