Baaghi TV

Tag: مغوی بچہ

  • بولنے اور سننے کی سماعت سے محروم، 13سالہ مغوی بچہ کراچی سے بازیاب

    بولنے اور سننے کی سماعت سے محروم، 13سالہ مغوی بچہ کراچی سے بازیاب

    لاہور: ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے بچے کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا-

    باغی ٹی وی :انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد غلام رسول رسول اعوان نے ٹیم کے ہمراہ مغوی بچے شعیب کو کراچی سے تلاش کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے اپنے دفتر میں بچے کو والدین کے سپرد کر دیا،والدین نے ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کو پھول پیش کیے اور شکریہ ادا کیا-

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق بچہ شعیب ٹرین پر بیٹھ کر کراچی چلا گیا تھا، انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد غلام رسول اعوان کے مطابق مغوی بچے کے والد نے اس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شفیق آباد میں درج کروایا تھا،بچے کو ہیومین انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا-

    جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آتشزدگی،22 افراد جان بحق

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے شب و روز کوشاں ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں-

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

  • مگوی بچہ بازیاب

    مگوی بچہ بازیاب

    پتوکی پولیس کی کاروآئی اغوا ہونے والا گیارہ سالہ بچہ بازیاب
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوانی مرلا کے رہائشی تنویر احمد کا گیارہ سالہ بیٹا شام کے وقت گھر سے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گیا تھا جس کے اغواء کی ایف آئی آر 656/19 تھانہ میں درج ہوئی تھی چوکی انچارج سٹی سب انسپکٹر سید افتخار بخاری نے چند گھنٹوں کے اندر سراغ لگا کر توصیف احمد کو رائے ونڈ سے بازیاب کروا لیا
    شہریوں نے بروقت کاروائی پر اور مغوی بچہ بازیاب کروانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا