مفتی قوی نے حیران کن دعویٰ اور انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے نکاح کر رکھا تھا، وہ ان کی بیوی رہی ہیں۔
مفتی قوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارتی اداکاراؤں سے تعلقات سے متعلق بھی حیران کن دعوے کیےانہوں نے بتایا کہ وہ جوانی سے ہی خوبصورت رہے ہیں، انہیں کئی سال قبل سیٹھ شاہد کے نام سے پکارا جاتا تھا، ان کے روابط دبئی اور بھارتی کاروباری حضرات اور علماء اکرام سے تھےان کا بھارت آنا جانا لگا رہتا تھا اور وہاں جانے کے بعد ان کی خواہشات بھی جاگ اٹھتی تھیں، جس پر ان سے وہاں کے اپنے دوست پوچھتے تھے کہ کون چاہیے۔
مفتی قوی نے حیران کن دعویٰ کیا کہ کرینہ کپور سے ان کا ابتدائی تعلق 1996 میں بنا جب اداکارہ کی عمر 21 سے 23 سال تک ہوگی اور ان کے درمیان 1999 تک گہرے تعلقات بن گئے،ہندوؤں کے پاس بھی الہامی کتاب ہے اور مسلمان ہندو خواتین سے نکاح کر سکتے ہیں، انہوں نے بھی کرینہ کپور سے نکاح کیا تھا،کرینہ کپور بھی پاکستان کی بھابھی رہی ہیں، چوں کہ وہ ان کی بیوی رہی ہیں، وہ ان کے نکاح میں تھیں۔
انہوں نے حیران کن دعویٰ کیا کہ شاید ان کے سیٹھ شاہد کے نام سے کرینہ کپور متاثر ہوئیں اور یہ اس وقت کرینہ کپور اتنی بڑی اداکارہ نہیں بنی تھیں، اس لیے ان کا نکاح ہوگیامفتی قوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی کے وقت بھارتی علماء اکرام نے ان کا نکاح حرام قرار دیا لیکن انہوں نے ان کا نکاح حلال قرار دیا،انہوں نے کرینہ کپور کے اپنے نکاح میں رہنے کی وجہ سے کھل کر سیف علی خان سے ان کے نکاح کی حمایت کی، اگر اب بھی ایشوریا رائے کی جانب سے پیغام نکاح آئے گا تو وہ تیار ہیں، وہ انہیں شروع سے ہی پسند رہی ہیں۔





