Baaghi TV

Tag: مفتی مینک

  • مفتی مینک نے بھی عمران خان کا "کردار” کیا بے نقاب

    مفتی مینک نے بھی عمران خان کا "کردار” کیا بے نقاب

    عالمی شہرت یافتہ عالم دین اور زمبابوے کے گرینڈ مفتی، مفتی مینک نے بھی پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں گفتگو کی ہے

    مفتی مینک کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی حقیقت بیان کرتےہیں ،مفتی مینک کہتے ہیں کہ ایک ملک میں ایک سیاستدان ہے جو اقتدار میں آیا، لوگ کہتے ہیں کہ وہ بہت اچھا انسان ہے، مجھے نہیں معلوم، میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ وہ ہوگا بہت اچھا انسان لیکن اس میں ایک بہت بڑی خامی تھی،اس سیاستدان کی سب سے بڑی خامی اس کی زبان تھی، کسی نے اس کو نہیں سمجھایا، وہ جب بھی بولتا تو دوسرے سیاستدانوں کی سرِعام تذلیل کرتا ہے،اس لیے آپ جتنے چاہے اچھے کام کرلیں لیکن دوسروں کو موقع نہ دیں کہ وہ آپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور شدید مخالف بن جائیں، آپ اپنی زبان سے ہی لوگوں کو اکساتے ہیں کہ وہ آپ کو نکال باہر کریں، کیونکہ آپ غیرضروری بول رہے ہوتے ہیں، یہی آپ کا مسئلہ ہے،جب آپ دوسروں کی سرعام تذلیل کریں گے تو جو لوگ بااختیار ہوں گے وہ اگر چاہیں گے تو آپ کو ضرور سیدھا کریں گے، جب بھی انہیں موقع ملے گا تو وہ اٹھ کھڑے ہونگے اور یقینی بنائیں گے کہ آپ کو سدھاریں،اگر آ پ واقعی مسائل کا حل چاہتے ہیں تو اپنی زبان ٹھیک کریں، اچھے الفاظ ادا کریں، آپ یوں کہیں کہ میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا لیکن میں آپ کا احترام کرتا ہوں.

    مفتی مینک نے اپنی ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا تا ہم سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ مفتی مینک نے عمران خان کے بارے میں ہی بات کی ہے کیونکہ ان کی تمام بات چیت عمران خان پر ہی پورا اترتی ہے،

    پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا

    مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے

    وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

    نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

    قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

    آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتےہوئے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کا کہنا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ عالم دین اور زمبابوے کے گرینڈ مفتی، مفتی مینک نے بھی تحریک انصاف کی منجی ٹھوک دی ،اس وقت عمران خان کی جہاں ساری حمایت مغربی میڈیا میں آپریشن گولڈسمتھ کے تحت کی جا رہی ہے، وہاں اسلامی ممالک میں سب اس کی شیطانی فطرت سے واقف ہیں۔

  • مفتی مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے

    مفتی مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے

    زمبابوے کے معروف مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : مفتی مینک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دورہ پاکستان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فنڈز اکھٹا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے ،مفتی مینک کا پاکستان کیلئے دعائیہ پیغام

    انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تباہی! پاکستان کو ہماری ضرورت ہے! پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے۔

    انہوں نے اپیل کہ کہ براہ کرم متاثرہ افراد کے لیے کسی بھی قابل اعتماد خیراتی ادارے یا پارٹنر کے ساتھ جو کچھ بھی ہو سکتا ہے کریں ہمیں اگلے چند سالوں کے لیے مدد کرنی ہوگی۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی

    قبل ازیں مفتی مینک نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی، ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی مینک نے لکھا تھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔

    مفتی مینک نے لکھا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے

    تھر میں سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ

    واضح رہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پی اے ایف بیسز اور ریجنل کمانڈز ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک، رہائش، پینے کا پانی اور طبی امداد کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ خاص طور پر پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں ڈینگی بخار بچاؤ کی مہم میں پیش پیش ہیں ۔

    پاک فضائیہ کی سیلاب سے متعلق بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری

    19 ستمبر تک پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4853 خیمے، 416221 فوڈ پیکجز، 3203.67 ٹن راشن اور 242,824 لیٹر ) پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے۔ مزید یہ کہ پاک فضائیہ نے 45 میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں جہاں اب تک 58353 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 19807 افراد کی رہائش کے لیے 20 ٹینٹ سیٹز اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پاک فضائیہ نے 257 پروازوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1521 افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔

  • میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے ،مفتی مینک کا پاکستان کیلئے دعائیہ پیغام

    میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے ،مفتی مینک کا پاکستان کیلئے دعائیہ پیغام

    زمبابوے: مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک نے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی مینک نے لکھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔

    دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری


    مفتی مینک نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے اسلامی اسکالر نے اپنے پیغام میں پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں مون سون کی بارشوں اورسیلاب سے قیمتی انسانی جانوں اور اموال کی تباہی پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرپاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ تعزیت، افسوس اورہمدردی کااظہارکیا۔

    کالام اورکمراٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کیلئے ریسکیوآپریشن شروع، 35 افراد کو بچا لیا…

    اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے رکن ممالک، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اوربین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امدادکی اپیل کی ہے –

    حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے رکن ممالک ، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اوربین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امدادکی اپیل کی ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

    اس سے قبل عالمی تنظیموں اور مالیاتی اداروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

    سیلاب متاثرین کیلئےمتحدہ عرب امارات سے امدادی سامان آج پاکستان پہنچے گا