Baaghi TV

Tag: مقابلے

  • چھٹے انٹرنیشنل پاک آرمی ٹیم سپرٹ کے مقابلے  اختتام پذیر

    چھٹے انٹرنیشنل پاک آرمی ٹیم سپرٹ کے مقابلے اختتام پذیر

    چھٹے انٹرنیشنل پاک آرمی ٹیم سپرٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انسداد دہشتگردی سینٹرپبی میں مقابلے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، مقابلوں میں پاک فوج کی سات ٹیموں، پاکستان نیوی،سمیت دس بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا، بین الاقومی ٹیموں میں بحرین، سعودی عرب، مراکش، ازبکستان، تھائی لینڈ، اردن، امریکہ، عراق، قازقستان اور قطرشامل تھیں. جبکہ آذربائیجان، کینیڈا، ، انڈونیشیا، میانمار، مالدیپ، سینیگال، سوڈان، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بطور مبصر شرکت کی۔مقابلے پبی کے پہاڑی علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری رہے، آرمی چیف سید عاصم منیر نے مقابلے کے شرکا کو انعامات اور تمغے بھی دیئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کئی سالوں میں، مقابلے نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے اور یہ ایک بین الاقوامی ٹیم اسپرٹ ایویلیویشن ایونٹ بن گیا ہے۔ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے،مقابلوں سے ٹیم ورک اور دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آتے ہیں

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    coas buqablay

  • دوروزہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹرسکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح

    دوروزہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹرسکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح

    لاہور: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے جمعۃ المبارک کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں دوروزہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح کیا، مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا،

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے گراس روٹ لیول سے سوئمنگ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے بھرپور تعاون کررہا ہے، ہر کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے،

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے سوئمنگ کی اکیڈمی قائم کی ہے جس میں فینا کوالیفائیڈ کوچز سوئمرز کو تربیت دے رہے ہیں، نوجوان سوئمرز کیلئے یہ خوشی کی بات ہے کہ وہ عالمی معیار کے سوئمنگ پول میں مقابلوں میں شریک ہیں، کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے سپورٹس کا انفراسٹرکچر بہتر کر رہے ہیں،

    مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے چیمپئن شپ کے پہلے روز کامیاب ہونیوالے سوئمرز میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان سوئمنگ فیڈریشن زوریز لاشاری، سیکرٹری کرنل احمد،صدر پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن دانیال لاشاری اور سیکرٹری عاطف شفیق، فینا کوالیفائیڈ کوچ محمد حفیظ بھٹی اور ڈویژنل کوچ رفیع زمان بھی موجود تھے۔

    چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 400 سے زیادہ سکولوں کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں، پہلے روز سو میٹربٹر فلائی (سپر بوائے) کے مقابلے میں ایان آصف نے پہلی، ریان صادق نے دوسری اور احتشام بٹ نے تیسری پوزیشن لی، سو میٹر بٹر فلائی انڈر16 بوائز کے مقابلے میں داؤد نواز پہلے، سبحان احمد دوسرے اور مصطفی کبیر تیسرے نمبر پر رہے، سو میٹر بٹر فلائی انڈر14 میں آریان رحمن خاور پہلے، یوسف احمد دوسرے اور فتح صدیق تیسرے نمبر پر رہے، سو میٹر بٹر فلائی انڈر 12میں دیان کاشف پہلے، اسجد علی دوسرے اور محمد حسیب تیسرے نمبر پر رہے،سومیٹر بیک سٹروک (سپر بوائے) کے مقابلے میں ریان صادق لون پہلے، داؤد اشرف دوسرے اور ابوبکر صدیق تیسرے نمبر پررہے، سو میٹر بیک سٹروک انڈر16میں داؤد نواز پہلے، ابراہیم طاہر دوسرے اور مصطفی کبیر تیسرے نمبر پررہے۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز ہفتہ کو بھی مقابلے ہوں گے۔

  • سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام رننگ اور شوٹنگ کے مقابلوں کا شاندار انعقاد

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام رننگ اور شوٹنگ کے مقابلوں کا شاندار انعقاد

    لاہور:27اپریل 2022ء۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے باہمی تعاون سے رننگ اور شوٹنگ کے مقابلوں کا شاندار انعقاد گزشتہ رات پنجاب سٹیڈیم میں کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے رنگا رنگ تقریب میں ایونٹ کا افتتاح کیا، سابق کرکٹر منظور الہی، چیئرمین رگبی یونین فوزی خواجہ نے بھی تقریب میں شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے رننگ اور شوٹنگ میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، پنجاب سٹیڈیم آمدپر ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،

    آرگنائزنگ سیکرٹری چودھری ظہور احمد نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کو سوینئر پیش کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، مستحق کھلاڑیوں کو سپورٹس کارڈ دیں گے جس سے وہ سپورٹس کا سامان حاصل کرسکیں گے اس سہولت کی فراہمی سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ جوش و جذبہ سے سپورٹس میں حصہ لیں گے،

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے مزید کہا ہے کہ رننگ اینڈ شوٹنگ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے، پینٹاتھلون گیمز اولمپک گیمز میں شامل ہیں جو نوجوانوں میں مقبول ہورہی ہیں، نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،کھلاڑیوں کو پینٹاتھلون کے عالمی مقابلوں کیلئے تیارکریں گے، پینٹاتھلون گیمز کے قومی ایونٹس بھی منعقد کرائیں گے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں،وہ محنت جاری رکھیں اور اولمپکس میں حصہ لینے کو اپنا ہدف بنائیں، پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن نے اچھا ایونٹ منعقد کیا ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر آرگنائزنگ سیکرٹری چودھری ظہور احمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر چیئرمین رگبی یونین فوزی خواجہ نے دو سو کھلاڑیوں کو جوگرز دینے کا اعلان کیاہے۔

    رننگ اینڈ شوٹنگ ایونٹ میں 15کیٹیگریز میں سخت مقابلے ہوئے، کھلاڑیوں نے شوٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا، ایونٹ میں ایک سو گرلز اور تین سو سے زائد بوائز نے حصہ لیا، شائقین کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی،افتتاحی تقریب میں آرگنائزنگ سیکرٹری پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن چودھری ظہور احمد،چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عمیر حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو،شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔

    رننگ اینڈ شوٹنگ ایونٹ میں جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن علی حسنین،سلمان نے دوسری، محمدربانی نے تیسری، جونیئر کیٹیگری میں بلال نے پہلی، عبید نے دوسری، ایان نے تیسری، سینئر کیٹیگری میں مدثر نے پہلی، عمران نے دوسری، حماد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر 12میں سبحان، آذان، سعد علی، انڈر13 میں شاہیر، سید حسنین، شعیب، انڈر 14بوائز میں محمد آفنان، سلیم، حنان،انڈر 14گرلز میں مناہل، کاشفہ، عروج، انڈر15گرلز میں ام کلثوم، علیشہ، نازش، انڈر16بوائز میں آفاق، احمد، حارث، انڈر 16گرلز میں مہوش، بسمہ، عائشہ، انڈر 17گرلز میں عاصمہ، سحر، مریم، انڈر18بوائز میں عمر، راحیل، برہان، انڈر 19بوائز میں سفیان علی، احمد سلیم، محمدبن سلیم، انڈر20بوائز میں عتیق، فیضان، علی، انڈر 21بوائز میں محمد ندیم، صحبت علی، احمد رضانے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔