Baaghi TV

Tag: مقبوضہ بیت المقدس

  • مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

    مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

    متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیز موجودگی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ابوظہبی میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    سرکاری اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بین گوئیر نے سالانہ فلیگ مارچ کے دوران مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ یہودی انتہا پسندوں نے نہ صرف اشتعال انگیز نعرے بازی کی بلکہ صحافیوں اور فلسطینیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔

    یو اے ای نے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ "مسجدِ اقصیٰ جیسے مقدس مقام پر اس نوعیت کے اقدامات مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہیں۔”

    اماراتی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں شامل تمام افراد، بشمول وزرا اور مشیروں، کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید

    مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید

    غزہ: مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ ٹاؤن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ترک شہری حسن سکلانان کو چاقو زنی کے واقعے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا،مبینہ چاقو زنی حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اولڈ ٹاؤن میں متعدد گلیاں بند کردیں،واقعے کے بعد تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا ہے کہ ترک شہری نے ثابت کر دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس جہاد کا قبلہ ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حملہ آورکل سیاحتی ویزے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچا تھا ترک حملہ آور نے اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا،اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    دوسری جانب متحارب فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح نے ممکنہ مفاہمت کے حوالے سے بات چیت کے لیے چین میں ملاقات کی ہے چینی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں دھڑوں کی قیادت نے حال ہی میں چین میں ملاقات کی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان کا کہنا تھا کہ دونوں دھڑوں نے مفاہمت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے لیے چین کا دورہ کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورہ کب کیا گیا،طرفین نے مذاکرات کے ذریعے مفاہمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اہم معاملات پر گفتگو کی اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی تنظیمیں حماس اور فتح ایک دوسرے کی حریف ہیں اور ماضی میں ان کے درمیان تصادم بھی ہوچکے ہیں2007 کے پارلیمانی انتخابات میں حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم فتح کی جانب سے انتخابی نتائج تسلیم نہ کیے جانے کے بعد حماس نے فتح کو غزہ سے بے دخل کردیا تھا دونوں دھڑوں کے نمائندوں نے رواں سال روس میں بھی ملاقات کی تھی۔

  • وزیراعظم پاکستان عالم اسلام کا خیرخواہ لیڈر:ہرصبح عمران خان کودعاؤں میں یادکرتا ہوں:امام مسجد اقصیٰ

    وزیراعظم پاکستان عالم اسلام کا خیرخواہ لیڈر:ہرصبح عمران خان کودعاؤں میں یادکرتا ہوں:امام مسجد اقصیٰ

    مقبوضہ بیت المقدس :وزیراعظم پاکستان عالم اسلام کا خیرخواہ لیڈر:ہر صبح عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں:اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ ہر صبح مسجد میں وزیر اعظم عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی شیخ عکرمہ صبری سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی جس میں مسجد اقصیٰ کے امام کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف قابلِ ستائش ہے۔

    شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ عمران خان کی طرح واضح کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا، غزہ کی کشیدگی پر جاندار سفارت کاری نے دل جیت لیے، امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کے لیے مؤثر آواز بلند کی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مؤثر آواز فلسطین کے لیے خوشی کا باعث ہے، فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کا قرض دعاؤں سے ادا کر رہا ہے۔

    وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان بابائے قوم کے وقت سے اب تک فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹا، عمران خان کا مؤقف ہےکہ کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز اور خلاف قانون ریاست ہے۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی ہے، عمران خان فلسطین پر مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان فلسطین کے لیے حمایت کی سیاسی قیمت چکا رہے ہیں۔

  • ماناما کانفرنس کے خلاف فلسطین میں ملک گیراحتجاج،اسرائیلی فوج کا تشدد

    ماناما کانفرنس کے خلاف فلسطین میں ملک گیراحتجاج،اسرائیلی فوج کا تشدد

    مقبوضہ بیت المقدس:امریکہ کی دعوت پر آج خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت ماناما میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین میں بہ طور احتجاج ہڑتال، مظاہرے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔جبکہ ادھر ارض مقدس میں قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے امریکی سازش ‘صدی کی ڈیل’ کو آگے بڑھانا ہے۔ سوائے چند ایک خلیجی ممالک ، مصر اور اردن کے پوری عالمی برادری نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

    امریکا اور اس کے حواریوں کی دعوت پر منعقد کی جانے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین کے علاقوں غزہ، غرب اردن، بیت المقدس، شمالی اور جنوبی فلسطینی علاقوں میں‌ شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔غزہ اور مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں ایک احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں بڑی تعداد میں‌شہری شریک ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں نکالی جانے والی ایک ریلی پرقابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔