Baaghi TV

Tag: مقبوضہ جموں و کشمیر

  • سرینگر: حضرت بل درگاہ میں اشوکا کی کندہ کاری پر تنازع، تختی توڑ دی گئی

    سرینگر: حضرت بل درگاہ میں اشوکا کی کندہ کاری پر تنازع، تختی توڑ دی گئی

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کی مشہور حضرت بل درگاہ میں تزئین و آرائش کے بعد لگائی گئی تختی پر اشوکا کی کندہ کاری تنازع کا سبب بن گئی، عوامی دباؤ پر تختی توڑ دی گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چند افراد کو تختی پر کندہ اشوکا کے نشان کو توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی عوام اور مذہبی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی مذہبی مقام پر اس قسم کی اشکال کی نمائش اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔حضرت بل درگاہ، جہاں روایت کے مطابق نبی اکرم ﷺ کا موئے مبارک محفوظ ہے، کے عقیدت مندوں نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ مقدس مقام کے اندر قومی نشان لگاکر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔یہ تختی وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی جانب سے افتتاح کے موقع پر لگائی گئی تھی، جو فوری طور پر تنازع کی زد میں آ گئی۔

    جمعہ کے روز عوامی ردعمل کے نتیجے میں تختی توڑ دی گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس واقعے کی مذمت کی، جبکہ نیشنل کانفرنس (این سی) نے تختی پر قومی نشان لگانے کو عوام کے مذہبی جذبات پر حملہ قرار دیا۔

    مودی کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم، امریکا بھارت تعلقات کو مثبت قرار دے دیا

    این ڈی ایم اے کا اربن فلڈنگ الرٹ، متاثرہ علاقوں میں خطرہ

    غزہ: اسرائیل کا 10 لاکھ شہریوں کو انخلا کا حکم، بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز

    کراچی: کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

  • پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل

    پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل

    پاکستان نے بھارت کے وزیر اعظم کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اسٹرٹیجک ریلوے لائن منصوبے کے افتتاح کے لیے مقبوضہ کشمیر پہنچے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر نریندر مودی نے کہا تھا کہ پاکستان نے پہلگام میں ’انسانیت اور کشمیریت‘ پر حملہ کیا تھا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں جن کا مقصد مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں اس پر گہری تشویش ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک بار پھر پہلگام حملے میں پاکستان کو ملوث قرار دیا، جبکہ اس حوالے سے کوئی قابل اعتماد ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔

    ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، جس کی حتمی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق طے کی جانی ہے۔ کوئی بھی بیان بازی اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

    وزارت خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ترقی سے متعلق بھارتی دعوے بے بنیاد ہیں، جب کہ وہاں فوجی محاصرہ، بنیادی آزادیوں کی خلاف ورزیاں، بلا جواز گرفتاریاں، اور بین الاقوامی قوانین خصوصاً چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادیاتی تبدیلی کی منظم کوششیں جاری ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی ان کے جائز حقوق اور وقار کے لیے اصولی حمایت جاری رکھے گا۔ ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو اس کے جابرانہ اقدامات پر جوابدہ بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

    خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل