Baaghi TV

Tag: مقبوضہ کشمیر

  • بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس طلب کر لیا

    بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس طلب کر لیا

    چین اور پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلا لیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کےمطابق جی20 اجلاس22 سے 24 مئی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہو گا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نےبھارت کے سری نگر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر اعتراض کیا تھاتاہم بھارت نے اپنے جی 20 کیلنڈر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سیاحت ورکنگ گروپ کی کی میٹنگ 22 سے 24 مئی کو شیڈول کر دی ہے ۔

    برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

    اس اجلاس کے حوالے سے گزشتہ برس سے تیاریاں جاری تھیں ، اجلاس بھارت کی تمام 28 ریا ستوں اور 8 مرکز کے زیرانتطام علاقوں میں منعقد کیا جارہا ہے گزشتہ ماہ پاکستان اور چین نے ارونا چل پردیش میں جی 20 اجلاس منعقد پراعتراض کیا تھا بیجنگ نے گروپ کی میٹنگ کیلئے ارونا چل پردیش سمیت مزید 11 مقامات کے نام تبدیل کرنے کی بھی تجویز دی تھی ۔

    سری نگر جی 20 اجلاس اگست 2019 کے بعد سے جموں اور کشمیر میں پہلا بڑا بین الاقوامی پروگرام ہوگا، جب ریاست کو دو حصوں جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا تھا اور آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت اس کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

    بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

    پاکستان کی جانب سے جی 20 رکن ممالک کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سیاحت سے متعلق اجلاس کی میزبانی کیلئے بھارت کو تحفظات بارے آگاہ کردیا گیا ہے حکومت پاکستان کا مؤقف ہے چونکہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے اس لیے وہاں اجلاس نہیں ہونا چاہیے اور چین کی حکومت نے بھی اس مؤقف کی تائید کی تھی ۔

    قبل ازیں بھارت نے کئی میٹنگز کی میزبانی راجھستان سے ملحقہ رن آف کچھ میں کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

  • مقبوضہ کشمیرمیں لیتھیم ذخائر دریافت

    مقبوضہ کشمیرمیں لیتھیم ذخائر دریافت

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ریئسی میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: بھارتی حکام کے مطابق جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کا کہنا ہے کہ پہلی بار جموں و کشمیر میں لیتھیم کےذخائر دریافت ہوئے ہیں،ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رئیسی کے علاقے سلال ہیمانا سے لیتھیم کے 59 لاکھ ٹن کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔

    دبئی: رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر…

    بھارتی حکام نےکہا ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ ریئسی میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے، لیتھیم مختلف اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کی ری چارج ایبل بیٹریوں سمیت دیگربرقی آلات میں استعمال ہونےوالا اہم مواد ہےیہ دھات الیکٹرانک گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والے اہم اجزا میں سے ایک ہے۔

    بھارتی حکومت نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلی بار لیتھیم کے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں، بھارتی حکام نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک عام گریڈ کا لیتھیم 220 پارٹس فی ملین کا ہوتا ہے جبکہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم 550 پارٹس فی ملین گریڈ کا ہے۔

    بھارت کی وزارت کان کنی کے سیکرٹری ووک بھاردواج نے بتایا کہ بھارت ملک میں نایاب دھاتوں اور معدنیات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے۔بھارت کے لیے یہ دریافت اسٹریٹجک اہمت کی حامل ہے کیونکہ یہ ملک میں لیتھیم کی قلت کو ختم کرنے میں مدد کرےگا۔

    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بھارت کو گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں اور سنہ 2030 تک ملک میں الیکٹرک کاروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کے مطابق بولیویا میں سب سے زیادہ 2 کروڑ 10 لاکھ ٹن لیتھیم کے ذخائر موجود ہیں، اس کے بعد ارجنٹینا میں 2 کروڑ ٹن، امریکا میں ایک کروڑ 20 لاکھ ٹن، چلی میں ایک کروڑ 10 لاکھ ٹن، آسٹریلیا میں 79 لاکھ ٹن ہے، چین میں 68 لاکھ ٹن، بھارت میں 59 لاکھ ٹن (جی ایس آئی کی طرف سے دریافت کردہ) اور جرمنی میں 32 لاکھ ٹن لیتھیم کے وسائل ہیں۔

    برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی،نیٹو

    دنیا بھر میں ممالک موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے کاربن اخراج سے پاک اقدامات اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسے میں لیتھیم جیسی نایاب دھاتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق سنہ 2023 میں چین نے لیتھیم ذخائر کو وسعت دینے کے لیے بولویا سے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس کے پاس دنیا کے سب سے بڑے یعنی 2 کروڑ 10 لاکھ ٹن کے ذخائر بتائے جاتے ہیں۔

    عالمی بینک کے مطابق سنہ 2050 تک عالمی طلب کو پورا کرنے کے لیے اہم معدنیاب کی کان کنی میں 500 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

    تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ لیتھیم کی کان کنی کا عمل ماحول دوست نہیں ہے لیتھیم سخت چٹانوں اور زمین کے اندر موجود ذخائر سے نکالا جاتا ہے جو آسٹریلیا، چلی اور ارجنٹینا میں زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں لیتھیم کو نکالنے کے عمل میں بہت زیادہ پانی استعمال ہوتا ہے جس سے ماحول میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے۔

    برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات،مہمانوں کی فہرست تیار،ہیری اور میگھن کو مدعو…

  • 30 سال کے بعد سری نگر میں ملٹی پلیکس سینما کی اوپننگ

    30 سال کے بعد سری نگر میں ملٹی پلیکس سینما کی اوپننگ

    جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی روٹین کی زندگی بھارتیوں نے اجیرن بنا رکھی ہے ایسے میں لوگوں کے پاس تفریح کے مواقع نہ ہونا کوئی اچنبے کی بات نہیں لگتی. مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ اب وہاں ملٹی پلیکس سینما کھل رہا ہے.اس خبر کے بعد وادی کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. اور یہ ملٹی پلیکس سنیما سری نگر میں رواں ماہ ہی کھل رہا ہے. قیدو بند کی صعوبوں سے ستائے لوگ سینما گھروں کا رخ کریں گے یا نہیں یہ دیکھنے والی چیز ہے. لیکن وادی میں خوشی کی لہر ضرور دوڑی ہے. بھارتیوں کا ظلم اور ان کی بربریت کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے سینما گھر لگ بھگ تین دہائیوں سے بند پڑے ہیں لیکن اب ان کے قفل کھلنے والے ہیں. رپورٹس کے مطابق وادی میں 90 کی دہائی سے

    پہلے 15 کے قریب سینما گھر تھے جہاں لوگ جاتے تھے.یاد رہے کہ 5اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آئین کی دفعہ 370اور-A 35کو تبدیل کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور کشمیر کو بھارت میں ضم کر لیا جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی صریحا خلاف ورزی تھی ۔ کشمیر میں احتجاج شروع ہوا تو پورے کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ۔جھڑپیں شروع ہو گئیں، جو اب تک جاری ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلسل ذہنی دبائو میں ہیں.

  • یاسین ملک کو سزا، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی،وزیرخارجہ بلاول بھی متحرک

    یاسین ملک کو سزا، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی،وزیرخارجہ بلاول بھی متحرک

    یاسین ملک کو سزا، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی،وزیرخارجہ بلاول بھی متحرک

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو جعلی کیس میں سزا سنائی گئی،

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہیں،یاسین ملک کی سزا کیخلاف احتجاج کیلئے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا، بھارتی ناظم الامور کو پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر، او آئی سی سیکرٹری جنرل کو خطوط لکھے،مراسلے میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی ابترصورتحال سے آگاہ کیا گیا، یاسین ملک کو جعلی اور مشکوک کیس کے ذریعے سزا سنائی،

    قبل ازیں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان نے حریت رہنماء یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جعلی مقدمات میں عمر قید کی سزا کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنی جانب سے ایک خط لکھ دیا

    جس میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی بالخصوص حال ہی میں حریت رہنماء یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جعلی مقدمات میں دی جانے والی غیر منصفانہ عمر قید کی سزا پر مبذول کرائی ہے۔ صدر کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک کو مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر کی آزادی کے لئے کوششوں پر سزا وار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ یاسین ملک پوری دنیا میں آزادی کی علامت، جبر کے خلاف مزاحمت اور امن کی علامت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔بھارتی سرکار نے یاسین ملک کوعمر قید کی سزا دے کر کشمیری نوجوانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اُن کی آزادی کی جدوجہد کے لئے کوئی سیاسی اور عدم تشدد کی فضا موجود نہیں ہے۔ یاسین ملک کو یہ عمر قید کی سزا بھارت کی روایتی سوچ کی غمازی کرتی ہے جس کے تحت وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانا چاہتا ہے۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے غیر ریاستی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں وہاں پر مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کی ہیں جس سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی مرضی کا وزیر اعلیٰ لانا چاہتا ہے۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ اقوام متحدہ حریت رہنماء یاسین ملک کی رہائی کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے اور انڈیا کو یہ باور کرایا جائے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے لہذا وہاں پر فوری طور پر انسانی حقوق کی پامالیاں بندکی جائیں اوراسی طرح اقوام متحدہ بھارت پرزور دے کہ پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کے لئے مذاکرات کرے اور کشمیری عوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دیا جائے تاکہ کشمیری عوام اپنی مرضی ومنشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق، یورپی یونین کے صدر، یورپی پارلیمنٹ کے صدر، یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر یورپی پارلیمان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی یاسین ملک کی رہائی کے سلسلے میں خطوط لکھے گے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق پامالی کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

    قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں یاسین ملک کے گھر کے باہر مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے ایک درجن کے قریب کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جو یاسین ملک کی سزا کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے بھارت و مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا

    یاسین ملک کیلئے دنیا کے ہر فورم پر خود جاو ں گا

    جو سزا دینی ہے دے دیں،کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک کا عدالت سے مکالمہ

    آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    یاسین ملک کوجعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی وزیراعظم نے کی مذمت

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ وہ نامور رہنما بھارتیوں کے سامنے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کو سزا، ترجمان پاک فوج کا رد عمل آ گیا

  • یاسین ملک کو عمر قید  کی سزا

    یاسین ملک کو عمر قید کی سزا

    جو سزا دینی ہے دے دیں،کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک کا عدالت سے مکالمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی عدالت نے کشمیری حریت پسند رہنما اور جے کے ایل ایف کے چیئرمین یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

    عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، یاسین ملک کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا تھا، دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے یاسین ملک کے کیس کی سماعت آج بدھ کو بھی کی، سماعت کے دوران بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے یاسین ملک کو سزائے موت سنانے کی استدعا کی

    یاسین ملک نے عدالت میں جج سے مکالمہ کیا یسین ملک نے جواب دیتے ہوئے عدالت سے کہا ’میں یہاں کوئی بھیک نہیں مانگوں گا۔ آپ نے جو سزا دینی ہے دے دیجیے۔ لیکن میرے کچھ سوالات کا جواب دیجیے اگر میں دہشت گرد تھا تو انڈیا کے سات وزیراعظم مجھ سے ملنے کشمیر کیوں آتے رہے؟ اگر میں دہشت گرد تھا تو اس پورے کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟ اگر میں دہشت گرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا؟ ’اگر میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈیا سمیت دیگر ملکوں میں اہم جگہوں ہر لیکچر دینے کا موقع کیوں دیا گیا؟ عدالت نے یسین ملک کے سوالات کو نظر انداز کیا اور کہا کہ ان باتوں کا وقت گزر گیا، اب یہ بتائیں کہ آپ کو جو سزا تجویز کی گئی ہے اس پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو بولیے یسین ملک نے کہا کہ میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا۔ جو عدالت کو ٹھیک لگتا وہ کرے۔

    جموں وکشمیر لبریشن فرنٹکے سربراہ یاسین کو گزشتہ سماعت میں عدالت نے قصور وار قرار دیا تھا ،یاسین ملک پر دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کا الزام ہے، ایسا پہلی با ر ہوا کہ یاسین ملک کو عدالت نے مجرم ٹھہرایا ہے، یاسین ملک پر غداری کا الزام بھی لگایا گیا ہے،

    دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو میڈیا کے سامنے پیش کرے یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں کسی بھی قسم کا اعترافی بیان نا قابلِ یقین ہے یاسین صاحب نے کسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں

    مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یہ کیساانصاف ہےکہ یاسین ملک صاحب کوعدالت میں بولنے کاحق تک نہیں دیا جارہا اور نہ ہی انہیں وہ بنیادی حقوق حاصل ہیں جو ایک قیدی ،حتیٰ کہ انسان کو حاصل ہیں۔ بھارت کی جانب سے کسی خیر کی امید نہیں ہے

    سابق وزیراعظم ، ن لیگ کے رہنما نواز شریف نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں افسوسناک عمل ہے،کشمیری عوام کو ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،عالمی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو یاسین ملک پر آواز بلند کرنی چاہیے،

    پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے کی سامنے آنے والی خبریں باعث تشویش ہیں، یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے کا بھارت کی عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں،بھارتی عدالتی فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور سوچی سمجھی سازش ہے،یاسین ملک حریت رہنماء اور کشمیریوں کے حقوق کے لئے پرامن جدوجہد کرنے والے نڈر رہنماء ہیں، یاسین ملک کو سزا سنانا کشمیر کےحقوق کی پرامن جدوجہد کی تحریک کو کمزور کرنے کی سازش ہے، بھارت نے یاسین ملک کے کیس میں قانونی اور بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں، یاسین ملک کو وکیل نہ اپنےدفاع میں کچھ کہنے کا موقعہ دیا گیا اور نہ ہی وکیل فراہم کیا گیا اقوام متحدہ اور عالمی برادری حریت رہنماء کے خلاف یکطرفہ فیصلے کا نوٹس لے، پیپلزپارٹی ہر فورم پر کشمیر کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی،

    آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    یاسین ملک کوجعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی وزیراعظم نے کی مذمت

  • یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

    یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں مجرم قراردینے کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پرمکمل ہڑتال ہے کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل (بدھ کو)مقبوضہ جموں وکشمیراور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی

    مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک سے خالی سڑکیں سنسان ہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    قابض بھارتی فورسزنے کشمیریوں کے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے اضافی نفری تعینات کردی اورمتعدد سڑکوں کو رکاوٹیں اورخاردار تارلگا کربند کردیا گیا ہے۔ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی ہے۔

    بھارت کی بدنام زمانہ تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی عدالت نے 2017میں جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی کی معاونت اودیگرجھوٹےمقدموں میں مجرم قراردیا ہے اورانہیں کل سزا سنائی جائے گی۔ یاسین ملک طویل عرصےسےبھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں-

    دوسری جانب پیس اینڈ کلچرپارٹی کی چیئرپرسن اورکشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ یاسین ملک کیس میںبھارت کو قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکے ۔

    مشعال حسین ملک نے آج اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو گزشتہ ساڑھے تین سال سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

    انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی کہا کہ وہ یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھائیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے مشعال ملک کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں بالخصوص حریت رہنما یاسین ملک کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا اگر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جا سکتا ہے تو یاسین ملک کے کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر غور کیوں نہیں کیا جا سکتا۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ میرے پاپا کا مسئلہ دیکھیں، بیٹی یاسین ملک

  • مقبوضہ کشمیر:محبوبہ مفتی گھر میں نظربند:    جماعت اسلامی کےارکان کیخلاف فرد جرم عائد

    مقبوضہ کشمیر:محبوبہ مفتی گھر میں نظربند: جماعت اسلامی کےارکان کیخلاف فرد جرم عائد

    سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا ہے ۔

    محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ قابض حکام نے انہیں گزشتہ روز بڈگام میں ایک حملے میں ہلاک ہونے والے کشمیری پنڈت کے سوگواراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے جانے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے تحفظ میں ناکامی پر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڈگام جانا چاہتی تھی، کیونکہ کشمیری مسلمان اور پنڈت ایک دوسرے کے دکھ درد کوسمجھتے ہیں۔ تاہم انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل دفتر چاڈورہ کے ملازم کشمیری پنڈت راہل بٹ کو دفتر کے احاطے میں فائرنگ کرکے شدیدزخمی کر دیا تھاجوبعدازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

    ادھربھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے نئی دلی میں ایک عدالت میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے چار ارکان کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی ہے ۔

    نئی دلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں جماعت اسلامی کے ارکان جاوید احمد لون، عادل احمد لون، منظور احمد ڈار اور رمیز احمد کونڈو کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون اور آرمز ایکٹ کی متعدد دفعات تحت دائر کی گئی ہے ۔ این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان کے خلاف آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف سرگرمیوں پر ایک مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔

  • معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں

    معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں

    سری نگر: معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق معروف حریت رہنما غلام حسن لون مقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئے ہیں۔

    حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ معروف حریت رہنما غلام حسن لون مقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئے ہیں
    عبدالحمید لون کے مطابق غلام حسن لون کا انتقال آج اپنے آبائی گھر کپواڑہ میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

    حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ غلام حسن لون کا شمار تحریک آزادی کشمیر کے اولین حریت رہنماؤں میں ہوتا ہے، غلام حسن لون تحریک آزادی کشمیر کے بے باک اور نڈر حریت پسند رہنما تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں غلام حسن لون کا کلیدی کردار رہا ہے۔

    ادھر حکومت آزاد کشمیر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نئی انتخابی حد بندیوں کو مسترد کردیا ہے۔

    مظفرآباد کے مرکزی ایوان صحافت میں آزاد کشمیر کے وزیر عبدالماجد خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم عزائم کو پروان چڑھا رہا ہے۔

    انہوںنے کہا کہ اسی مقصد کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی الیکشن کمیشن کے حد بندی کمیشن نے جموں کے لیے نئی 6 اور وادی کشمیر کے لیے صرف 1 اسمبلی نشست کا اضافہ کیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: تاریخی جامع مسجد سرنگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا

    مقبوضہ کشمیر: تاریخی جامع مسجد سرنگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے مذہبی آزادی جیسے بنیادی حق پر قدغن لگاتے ہوئے تاریخی جامع مسجد سرنگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید 3 مئی کو ہونے کے اعلان کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ہر بڑی مسجد سے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ عید منانے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی عید کے موقع پر اپیل

    تاہم مقبوضہ کشمیر میں مودی نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے عائد سخت پابندیوں کے باعث شہروں اور بڑے قصبوں کی عید گاہوں میں عید کی نمازی کے روایتی بڑے اجتماعات منعقد نہ ہوسکے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں بھی نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے آج تاریخی جامع مسجد سرینگر سمیت بڑی مساجدوں ، عید گاہوں میں لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھاری نفری میں تعینات کردی اور سخت پابندیاں عائد کی گئیں-

    قابض بھارتی فوج نے عید کی نماز مختلف چھوٹی مساجد میں ادا کرنے کی اجازت دی جس میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز میں جدو جہد آزادی کشمیر کی کامیابی کی دعائیں مانگی گئیں نماز کی ادائیگی کے بعد غیور کشمیری عوام نے بھارتی فوج کے ظالمانہ اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور تاریخی جامع مسجد سری نگر کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظر بند رکھا اور انہیں جامع مسجد میں نماز عید کی امامت کرنے کی اجازت نہیں دی کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے قتل عام، گرفتاریوں، ظلم وتشدد اور خواتین عصمت دری گھناؤنے واقعات کے درمیان عید کی خوشیاں کیسے منا سکتے ہیں۔

    جموں خطے کے علاقے ڈوڈہ میں آج کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈا لہرایا اور نماز عید کے بعد جامع مسجد میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

    سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مقدس عظیم الشان مسجد، جامع مسجد سری نگر میں عید کی نماز کی اجازت نہ دینے سے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔ اسی طرح میر واعظ عمر فاروق کی طویل نظر بندی پر بھی تشویش ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمدخان، غلام احمد گلزار، مشتاق الاسلام اور دیگر سمیت ہزاروں رہنمائوں اور کارکنوں کو بھارت اور کشمیر کی مختلف جیلوںمیں نظر بند کر رکھا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

  • حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی عید کے موقع پر اپیل

    حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی عید کے موقع پر اپیل

    حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی عید کے موقع پر اپیل

    کل جماعتی حریت کانفر نس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے عیدالفطر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت دن کو سادگی اور کفایت شعاری کے ساتھ منائیں

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں مقبوضہ علاقے کے صاحب ثروت لوگوں پر زوردیا کہ وہ ضرورت مندوں بالخصوص شہدا کے خاندانوں کا خیال رکھیں جنہوں نے مادر وطن کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی رہائی کے لیے دعا کریں جن کے ساتھ بھارتی جیلوں میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے جیلوں میں نظربند کشمیری رہنمائوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یہاں تک کہ انہیں صحت کی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔

    مسرت عالم بٹ کا مزید کہنا تھا کہ عید خوشی اورمسرت کا دن ہے تاہم مظلوم کشمیریوں اور دیگر تمام مظلوموں کے لیے حقیقی عید اس دن ہوگی جب وہ ناجائز قبضوں سے مکمل آزادی حاصل کریں گے انہوں نے کشمیریوں کو یقین دلایا کہ آزادی کی صبح ضرورطلوع ہوگی اور وہ ایک آزاد قوم بن کر ابھریں گے۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگرمیں پوسٹر لگائے گئے ہیں جنکے ذریعے عید گاہوں میں نماز عید کی اجازت نہ ملنے پر مذمت کی گئی ہے پوسٹرز سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم جموں و کشمیر نے چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹرز میں عید کی نماز پر پابندی کو دینی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا گیا اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم جموں و کشمیر نے عید الفطر کے بعد مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بھارت مخالف مظاہرے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے

    اس سال عیدگاہ کے ساتھ ساتھ جامع مسجد سری نگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کا امکان نہیں کیونکہ حکام کونماز کے بعد بھارت مخالف نعرے بازی اور مظاہروں کا خدشہ ہے واضح رہے کہ قابض انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگرشب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی بند کر دی تھی

    مقبوضہ کشمیر میں عید کے ایام میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں

    کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو ایک برس مکمل ہونے پروزارت پوسٹل سروس کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال