Baaghi TV

Tag: مقبول بٹ

  • شہید محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد:شہید کشمیرکوخراج تحسین

    شہید محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد:شہید کشمیرکوخراج تحسین

    اسلام آباد :شہید محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد:شہید کشمیرکوخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آج کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے زیراہتمام آج اسلام آباد میں شہید محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کیاگیا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنوینرمحمد فاروق رحمانی کی صدارت میں منعقدہ سیمینار میں شہید مقبول بٹ کی تحر یک آزاد کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات کو اجاگر کیا گیا اور کشمیریوں کے نصب امین کے حصول تک اپنی جد و جہد آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت قائدین نے کہا کہ11 فروری مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک آزادی کا وہ سنگ میل ہے جس دن بھارت نے تمام اخلاقی اور آئینی حدود کو پامال کرتے ہوئے شہید محمد مقبول بٹ کو دلی کی تہاڑ جیل میں تختہ دار پر چڑھا دیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ بھارت تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کے باوجود کشمیریوں کے جذ بہ حریت کو دبانے میں نا کام رہا ہے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ ز مینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پر حل کیلئے سازگار ماحول قائم کرے۔ اجلاس میں شہید محمد مقبول بٹ کے ساتھ ساتھ تمام شہدائے کشمیر کی بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی گئی اور انہیں شاندارخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    حریت رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کو غیر انسانی طرز عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔

    مقررین نے جیلوں میںغیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حریت قیادت اور کشمیری عوام کو خدشہ ہے کہ بھارت کشمیری رہنمائوں کو بے بنیادمقدمات میں ملوث کر کے شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کی طرح انہیں بھی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستگی کی پاداش میں کیفر کردار تک پہنچانا چاہتا ہے ۔حریت قائد نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت رہنمائوں کے خلاف درج جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات کا فورا نوٹس لے اور آزادی پسندوں کے عدالتی قتل کا سلسلہ رکوانے کیلئے اپنا کر دار ادا کرے۔

  • کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت

    کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت

    کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت،مقبول بٹ کشمیریوں کے ہیرو اور مزاحمتی تحریک کی علامت تھے
    اسلام آباد(پریس ریلیز)تنازعہ کشمیر کو قومی وبین الاقومی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان وکشمیرکے نوجوانوں کے مشترکہ اتحاد کشمیر یوتھ الائنس نے عظیم کشمیری رہنما مقبول بٹ کو انکے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبول بٹ شہید تحریک آزادی کشمیر کا استعارہ اور مزاحمتی تحریک کی علامت تھے،مقبول بٹ کی شہادت جہاں کشمیریوں کا فخر ہے جبکہ ہندوستان کے نام نہاد جمہوری ملک کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہے،مقبول بٹ کی شہادت منصوبہ بندی کے تحت عدالتی قتل تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

    ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،صدر آزاد کشمیر عثمان سبحانی ایڈووکیٹ،صدر لاہور ڈویژن صیاب بیگ،صدر گوجرانوالہ ڈویژن نعمان علی ہاشم ودیگر نے مقبول بٹ شہید کی 38ویں برسی پر اپنے مشترکہ پیغام میں کیا۔کشمیر یوتھ الائنس کے صدور کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مقبول بٹ کو پھانسی دی تھی جبکہ مقبول بٹ کی شہادت نے تحریک آزدی میں نئی روح پھونکی،مقبول بٹ کا عدالتی قتل ہندوستان کی متعصب عدلیہ اور ہندوستان کی چہرے پر سیاہ دھبہ ہے،کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی کشمیری قوم اور انکے ورثا کے سپرد کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر:مقبول بٹ کےیوم شہادت پرہڑتال کااعلان:    حریت کانفرنس کےخلاف بھارتی سازشوں کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر:مقبول بٹ کےیوم شہادت پرہڑتال کااعلان: حریت کانفرنس کےخلاف بھارتی سازشوں کی مذمت

    سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیر:مقبول بٹ کے یوم شہادت پر کل ہڑتال کا اعلان:حریت کانفرنس کے خلاف بھارتی سازشوں کی مذمت ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی 38 ویں برسی کے موقع پر کل بروز جمعہ مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، میر واعظ عمر فاروق اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے۔بھارت نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کی پاداش میں 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انکا جسد خاکی جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے اپنے بیانات میں محمد مقبول بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پایہءتکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

    تحریک آزادی جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر پولیٹیکل موومنٹ کی طرف سے بھی سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے میں جن کے ذریعے لوگوں سے کل مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے ۔ لوگوں سے کشمیری شہداءکے لیے دعائیہ اجتماعات منعقد کرنے کو بھی کہا گیا۔

    ھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بھارتی جابرانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف کشمیر کی مزاحمتی تحریک کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے حوالے سے بھارتی سازشوں اور مذموم عزائم کا تلخ تجربہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں حالات پر امن ہونے کا غلط تاثر دے کر بین الاقوامی برادری کو دھوکہ دینے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

    مولوی بشیر احمد عرفانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ کی طرف سے محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پر دی جانے والی ہڑتال کی کال کا اعادہ کرتے ہوئے آزادی پسند عوام سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے آزادی پسند عوام شہید محمد مقبول بٹ کے مقدس مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عہد کرتے ہیں۔