Baaghi TV

Tag: مقدمات

  • عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےعمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پرسماعت کی اس موقع پر وکلا کی جانب سے عدالت پہنچنے میں دشواری کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں بھی اسی طرح آیا ہوں آپ کے پارٹی لیڈر آرہے ہیں، انہی کے لیے سیکیورٹی لگائی ہوئی ہے۔

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    وکیل فیصل فرید نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گزشتہ روز کے بیان کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی اور کہا کہ صورت حال یہ ہے یہاں پر ضمانت کرا کے نکلتے ہیں تو فیک ایف آئی آر میں اٹھا لیا جاتا ہے۔

    سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست منظور کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیرقانونی گرفتاری روکیں، آپ کی درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہوجائیں گے، کیا میں کہہ دوں غیرقانونی نہیں تو قانونی گرفتار کرلیں؟ اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں، میں صرف اس عدالت کے دائرہ اختیار تک احکامات دے سکتا ہوں۔

    فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسی عدالت نے نوازشریف کی صحت کی ضمانت مانگی تھی، اس پر عدالت نے کہا کہ میں کسی ایسی چیز میں نہیں جانا چاہتا، بائی بک ہی چلتا ہوں۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک تفصیلات طلب کرلیں اور کل تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

  • پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن،قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن،قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پشاور: پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں،جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عالمی برادری سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ پشاور اور مانسہرہ سے گرفتاریاں کی گئی ہیں انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی کے مطابق پشاور میں رورل انصاف یوتھ ونگ صدر اظہر خان آصف زئی کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس گرفتاری کو چھپا رہی ہے۔

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے بھی سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا ورکر بلال کے گھر پر پولیس چھاپے سے تعلق بتایا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ بلال کی گرفتاری نہ ہونے پر ان کے والد اور چچا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پر کئی مقدمات، رات گئے گرفتاریوں اور مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کے پیش نظر برطانیہ اور یورپ میں پارٹی کے نمائندگان سراپا احتجاج ہیں اور ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھ رہے ہیں تاکہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کیا جاسکے۔

    برطانیہ اور یورپ میں پی ٹی آئی کے فوکل پرسن صاحبزادہ چیکو جہانگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی عالمی برادری سے کوئی مطالبہ نہیں کررہی بلکہ یہ محض حکومت پاکستان سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے لندن میں پی ٹی آئی کے نمائندے اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقات کر کے انہیں بتائیں گے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے-

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد …

    لندن میں نواز شریف کے خلاف جارحانہ مہم کی قیادت کے لیے مشہور پی ٹی آئی کارکن شایان علی نے حامیوں پر زور دیا کہ وہ پارک لین میں نواز شریف کے فلیٹ کے باہر فاشزم کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہوں وہ اپنے متعلقہ اراکین پارلیمنٹ کو خطوط بھیج کر انہیں پاکستان کی صورتحال سے آگاہ کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کل (28 مارچ) کو ایک رپورٹ شروع کر رہی ہے جس میں 25 مئی سے اب تک پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خلاصہ کیا گیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں حکومت سیاسی بنیادوں پر جرائم اور دوران حراست تشدد میں ملوث ہے۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفارت کاروں اور سفیروں سے ملاقات کی۔

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے
    سفارت کاروں کے ساتھ ان ملاقاتوں کی تفصیلات پر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، تاہم اس پیش رفت سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ان سفارت کاروں کو پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور مخصوص واقعات کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

    جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یورپی ممالک خاص طور پر جمہوریت اور انسانی حقوق کے حامی ہیں، یہ واضح ہے کہ ان کی جانب سے کسی مداخلت کی توقع نہیں ہے، تاہم جو کچھ ہورہا اس پر وہ ہمارا نقطہ نظر جاننے کے خواہشمند ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر نشانہ بنائے جانے اور قاتلانہ حملوں کے حوالے سے انٹر-پارلیمینٹری یونین (آئی پی یو) سے رابطہ کرلیا۔

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    اسد قیصر نے آئی پی یو کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی پی یو اس صورتحال کا نوٹس لے گا اور پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

  • عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی پر آپ کو ایشو کیا ہے؟ عدالت

    عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی پر آپ کو ایشو کیا ہے؟ عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات جاری کر دیں-

    باغی ٹی وی: ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو2 مقدمات میں ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ 4 مقدمات میں تفتیش زیر التوا ہے-

    عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

    پنجاب پولیس کے مطابق عمران خان کیخلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں تفتیش جاری ہے،عمران خان کیخلاف مدینہ ٹاون اور نیوائیر پورٹ راولپنڈی میں مقدمات خارج کیے جا چکے ہیں-

    عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب میں عمران خان کے خلاف 6مقدمات درج ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمات کی تفصیلات کون سی تاریخ تک ہیں؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس لیے پوچھا آپ روز عمران خان کے خلاف نئے مقدمات درج کرتے ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی یہ مقدمات 20 مارچ تک کی رپورٹ ہے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا مکمل چارٹ طلب کر لیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے بھی مکمل رپورٹ فائل کرے،عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی پر آپ کو ایشو کیا ہے؟آج کل تو واٹس ایپ کا زمانہ ہے ایک منٹ میں سب کچھ مل جاتا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دی

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان کی قتل کی سازش، بربریت، ریاستی دہشتگردی واقعات کی تحقیقات کی استدعاکی ہے۔

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

    عمران خان نے خط میں کہاہے کہ خود پر 90 سے زائد مقدمات میں مسلسل ویڈیو لنک سے پیروی کی درخواست کر رہاہوں ،حکومت میری سلامتی سے متعلق غیر سنجیدہ، سکیورٹی کی فراہمی سے گریزاں ہے،وزیرآباد میں ایک مہلک قاتلانہ حملے کا شکار ہو چکا ہوں ، حملے میں بچ جانے کے بعد عدالتی پیشیوں پر میری زندگی مسلسل خطرے میں ہے۔

    اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان

  • اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان نے تھانہ رمنا اسلام آباد کے 2 مقدمات اور کوئٹہ کے ایک مقدمے میں ے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں جس میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول

    عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ رمنا کی دونوں ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں اور کوئٹہ میں مقدمہ پیکا قانون کی دفعات کے تحت درج ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر پولیس نےغیرقانونی حراست کیلئے زمان پارک رہائش گاہ کوگھیر رکھا ہے لہٰذا آئی جی پنجاب کو کہاجائے کہ پولیس رکاوٹ نہ ڈالے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 22 واں وزیراعظم بننے کے بعد ملک کو ادائیگوں کے بحران سے بچانے کیلئے بروقت آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، امریکا اور افغان طالبان کے مابین بات چیت کرائی –

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج کا افغانستان سے انخلا یقینی بنایا، کورونا کیلئے انتظامات پر دنیا نے تعریف کی، سیاسی مخالفین نے جھوٹے مقدمے درج کرائے ہیں۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل 7 مرتبہ حاضر نہیں ہوئے،عدالت

    واضح رہےکہ عمران خان کےخلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیاگیا تھا،خبریں تھیں کہ عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں درج مقدمے میں پولیس وارنٹ لے کر زمان پارک آ رہی ہے، بلوچستان پولیس پنجاب پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتارکرے گی-

    کوئٹہ میں درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے ان گھر زمان پارک گئی تو انہوں نے ٹی وی پر آکر اعلیٰ افسران کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوا اور انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنے لوگوں کو اکسایا.

    بلوچستان پولیس کی ٹیم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور روانہ

  • سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات میں کمی

    سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات میں کمی

    سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات میں کمی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: عدالت عظمٰی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد کم ہوکر52ہزار450 ہوگئی، اس سے پہلے زیرالتوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 735 تھی۔

    اعلامیے کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران سپریم کورٹ میں22 ہزار 18 نئے مقدمات دائر کیے گئے، جن کے مقابلے میں 24 ہزار 303 سپریم کورٹ دائر ہوئے۔

    اعلامیہ کے مطابق 2 فروری سے 25 فروری کے دوران 2285 مقدمات کم ہوئے فروری 2023 کے اختتام تک سالانہ بنیاد پر 2018 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے،اس سے قبل ایک برس کے دوران سپریم کورٹ میں 16961 مقدمات نمٹائے گئے تھے-

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کو جلد نمٹانے میں ججز کی محنت، کیس مینجمنٹ سسٹم اور بنچوں کی تشکیل شامل ہے۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو ٹیکس چوری اور اسلحہ خریداری کے مقدمات کا سامنا

    امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو ٹیکس چوری اور اسلحہ خریداری کے مقدمات کا سامنا

    امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو ٹیکس چوری اور اسلحہ کی خریداری کے مقدمات کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : سی این بی سی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک وفاقی دفتر نے کہا ہے کہ اس کے پاس ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس چوری اور ہتھیاروں کی خریداری کا الزام لگانے کے لیے کافی مواد موجود ہے-

    امریکہ نے ڈرون حملوں کی پالیسی میں تبدیلی کر دی

    وفاقی دفتر نے کہا کہ صدر بائیڈن کے بیٹے پر ہتھیاروں کی خریداری کے معاملے میں جھوٹ بولنے کا الزام بھی ہے ہنٹر بائیڈن پر فرد جرم اب ڈیلاویر کے اٹارنی جنرل کے ہاتھ میں ہے۔

    اب یہ امریکی اٹارنی فار ڈیلاویئر ڈیوڈ ویس پر منحصر ہے، جو کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرر کردہ ہیں، یہ فیصلہ کریں کہ آیا ان الزامات پر ہنٹر کے خلاف مقدمہ چلایا جائے، پوسٹ نے نوٹ کیا، جس نے تحقیقات سے واقف لوگوں کا حوالہ دیا۔

    اخبار نے رپورٹ کیا کہ وفاقی ایجنٹوں نے مہینوں پہلے طے کیا تھا کہ انہوں نے چھوٹے بائیڈن کے خلاف ایک قابل عمل فوجداری مقدمہ جمع کیا ہے۔

    تقریباً دو ماہ قبل سی بی ایس نیوز کو معلوم ہوا کہ ہنٹر یا صدر کے بھائی جیمز بائیڈن کی کمپنی سے تعلق رکھنے والے عالمی کاروباری معاملات میں سے 150 سے زائد مالیاتی لین دین کو امریکی بینکوں نے تشویشناک قرار دیا ہے۔ ان معاملات کی مزید جانچ کی ضرورت ہے ۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

    ان میں سے کچھ معاملات میں بڑی ترسیلات شامل تھیں ۔ دیکھنا ہوگا کہ اس طرح کے بینک جائزے گہرے مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں یا وہ بے ضرر ہیں امریکی قدامت پسند گروپ تین سال سے صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سابقہ کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

    سی این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک بیان میں، ہنٹر بائیڈن کے وکیل کرس کلارک نے کہا کہ کسی وفاقی ایجنٹ کے لیے یہ ایک وفاقی جرم ہے کہ وہ کسی گرینڈ جیوری کی تحقیقات کے بارے میں اسطرح کی معلومات کو لیک کرےکوئی بھی ایجنٹ جس کا آپ اپنے مضمون میں بطور ذریعہ حوالہ دیتے ہیں بظاہر اس طرح کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ محکمہ انصاف مستعدی سے تحقیقات کرے گا اور ایسے برے اداکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

    کلارک نے کہا کہ جیسا کہ مناسب اور قانونی طور پر ضروری ہے، ہمارا ماننا ہے کہ اس کیس میں استغاثہ نہ صرف ایجنٹوں کی طرف سے فراہم کردہ شواہد بلکہ اس کیس کےدیگر تمام گواہوں، بشمول دفاع کےگواہوں کوبھی مستعدی اوراچھی طرح سےجانچ رہے ہیں یہ پراسیکیو ٹرزکا کام ہے۔ ان پر دباؤ، جلد بازی یا ان کے کام کرنے پر تنقید نہیں کی جانی چاہیے۔

    شمالی کوریا نے دو اور بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    واضح رہے کہ ہنٹر بائیڈن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی باقاعدہ ہدف رہے ہیں ۔ ٹرمپ کے کیمپ نے بارہا بائیڈن کے بیٹے پر یوکرین اور چین میں اقتصادی مفادات رکھنے پر تنقید کی ہے ۔ الزام کے مطابق ہنڑ کے چین اور یوکرین سے اقتصادی مفادات اس وقت وابستہ ہوئے جب ان کے والد بائیڈن امریکہ کے سابق نائب صدر تھے۔

    52 سالہ ہنٹر بائیڈن ایک وکیل اور لابیسٹ فرم کے رکن ہیں انہوں نے چین اور یوکرین سمیت بیرون ملک کام کیا ہے۔

    دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی حکام نے 2018 میں ہنڑ سے تفتیش شروع کی تھی۔ ابتدائی طور پر اس کے بیرون ملک کاروبار اور مشاورت سے متعلق مالیاتی لین دین پر توجہ دی گئی۔

    وقت گزرنے کے ساتھ تحقیقات نے اس بات پر توجہ مرکوز کرنا شروع کیا گیا کہ آیا ہنٹر نے 2018 میں آتشیں اسلحے کی خریداری کے لیے جمع کرائی گئی دستاویزات میں غلط بیانات دئیے ہیں یا نہیں۔

    بھارت: اسکول میں دو طالب علموں کی 11 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

  • پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا.

    صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے محکمہ پراسیکیوشن اور پولیس کو پی ٹی آئی کارکنان پر قائم مقدمات کے بارے میں مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے.

    وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے 25 مئی کو ہمارے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کیے۔ متعلقہ محکموں اور حکام سے جھوٹے مقدمات پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمے خارج ہوں گے.

    وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ جن افسران نے سیاسی لوگوں کے کہنے پر جھوٹے مقدمے درج کیے ان سے جواب طلبی جاری ہے۔ جھوٹے مقدمے درج کرانے پر فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فاشسٹ حکومت نے پہلے پنجاب میں اور اب اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

    وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اب گرفتاریوں کے خوف سے کاغذی شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، خاطر جمع رکھیں، ہم آپ سے وہ سلوک نہیں کریں گے جو آپ ہمارے لوگوں سے کر رہے ہیں، آپ کتنے دن بلوں میں چھپیں گے، قانون کے مطابق اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا.

  • سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات کیلئے بینچ تشکیل

    سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات کیلئے بینچ تشکیل

    چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے عدالتی ہفتہ 15 اگست سے 19 اگست تک مختلف اہم اور عام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 ریگولر اور 1 سپیشل بینچ تشکیل دیا ہے ۔

    15 اگست کوسپریم کورٹ میں سماعت ہونے والے اہم مقدمات میں گندم پالیسی کی خلاف ورزی ،اختیارات کا ناجائز استعمال اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب نیب کیس میں گرفتار محمد اقبال میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی،کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال دو رکنی بینچ سیریل نمبر 1 سماعت کریگا.

    پنجاب پولیس افسران کی سروس سینیارٹی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت
    کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال دو رکنی بینچ سیریل نمبر 2 کرے گا، مبینہ طور پر غیر قانونی کاروبار کے زریعے سادہ لوح عوام کو خطیر رقم سے محروم کرنے کے ملزم دولت خان کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواست پر سماعت بھی کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال دو رکنی بینچ سیریل نمبر 3 کے گا.ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق دائر کردہ درخواستوں پرسماعت دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ کرے گا.

    5- احسان الرحمان مزاری بنام فیڈریشن کیس کی سماعت جو قومی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ہے یہ سماعت دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ کرے گا. آفتاب احمد بنام الیکشن کمیشن آف پاکستان کیس کی سماعت جو قومی اسمبلی کے حلقہ جات 99 اور 100 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ جات 93 تا 96 کی حد بندی سے متعلق ہے یہ سماعت دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ کرے گا.

    16 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والے اہم مقدمات میں روز مرہ دیوانی ، فوجداری ، سروس ، ٹیکس ، فیملی اور بینکنگ سے متعلقہ کیسز زیر سماعت آئیں گے جبکہ 17 اگست سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والے اہم مقدمات میں روز مرہ دیوانی ، فوجداری ، سروس ، ٹیکس ، فیملی اور بینکنگ سے متعلقہ کیسز زیر سماعت آئیں گے.

    18 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والے اہم مقدمات میں نثار احمد بنام الیکشن اپیلٹ ٹریبونل سکھر کیس کی سماعت جو کاغذات نامزدگی سے متعلق ہے،کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 1 سماعے کرے گا، روبینہ فاروق بنام سٹیٹ بزریعہ نیب کیس کی سماعت جو مجرمانہ بد عنوانی پر تفتیشی افسر کیخلاف انکوائری سے متعلق ہے کی سماعت کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 10 ہو گی.

    19 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والے اہم مقدمات میں روز مرہ دیوانی ، فوجداری ، سروس ، ٹیکس ، فیملی اور بینکنگ سے متعلقہ کیسز زیر سماعت آئیں گے،تاہم سپیریم کورت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس عدالتی ہفتہ کے دوران مزید اہم کیس کے مقرر ہونے پر فی الفور آگاہ کیا جائے گا ۔

  • عمران خان عدالت میں پیش، دس مقدمات میں ضمانت منظور

    عمران خان عدالت میں پیش، دس مقدمات میں ضمانت منظور

    لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے

    عمران خان کی 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 10مقدمات میں ستمبر کے پہلے ہفتہ تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ،عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 425 میں آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 15مقدمات درج ہیں، استدعا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے،

    جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو کوئی اعتراض ہے؟کیا اس کیس میں کوئی ادارہ مدعی ہے؟

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • لانگ مارچ،پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لانگ مارچ،پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لانگ مارچ،پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد کیس میں عدالت نے تحریک انصاف کے سترہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعہ کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد کے حوالہ سے کیس کی سماعت کی، عدالت نے لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمے کی بنیاد پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، حماد اظہر، یاسر گیلانی، ندیم بارا، عدیل نواز، زبیر نیازی، اعجاز چوہدری، اکرم عثمان، جمشید اقبال چیمہ ، مسرت جمشید چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس اور امتیاز شیخ کے وارنٹ جاری کئے ہیں

    دوسری جانب گلبرگ تھانے کی درخواست پر اے ٹی سی کی جانب سے بھی فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ،

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل