Baaghi TV

Tag: مقدمہ درج

  • کراچی:ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بہن بھائی جاں بحق،ویڈیو منظر عام پر

    کراچی:ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بہن بھائی جاں بحق،ویڈیو منظر عام پر

    کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہو گیا ہے۔

    ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق، موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکرا کر پھسل گئی تھی، کیونکہ ہلکی بوندا باندی کی وجہ سے سڑک گیلی تھی۔حادثے میں بہن اور بھائی موٹر سائیکل سے گر گئے جس کے فوراً بعد پیچھے سے آ رہا ڈمپر ان کی زد میں آ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی تھا اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے چل رہا تھا۔سی سی ٹی وی ویڈیو نے ڈمپرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے بیان کی بھی تردید کی ہے، جنہوں نے پہلے حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر کو بتایا تھا۔

    دوسری جانب، تھانہ یوسف پلازہ میں ٹریفک حادثے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں قتلِ خطاء کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ مدعی کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا ہے۔

    پرنسپل اور خاتون ٹیچر کا افیئر بے نقاب، دونوں کی شادیاں ختم

    دہلی بنے گا خالصتان، 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا، گرپتونت سنگھ پنوں

    ترکی میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 11 صوبوں میں جھٹکے محسوس

  • دھمکیاں دینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    دھمکیاں دینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف لے کر گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آ گئے۔ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ملزمان نے عزت مجروح کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل درج مقدمے میں عدالت نے سزا سناتے ہوئے کہا تھا کہ رجب بٹ ایک سال تک پروبیشن آفیسر کے ماتحت کمیونیٹی سروس فراہم کرے گا، رجب بٹ اپنے پانچ منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے حقوق بارے گفتگو کرے گا،وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں پروبیشن آفیسر کی اجازت کے بعد اپلوڈ ہو گا،وی لاگ میں جانوروں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق گفتگو ہو گی، رجب بٹ اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ وی لاگ اپلوڈ کرنے کا پابند ہو گا،عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو جانوروں کے تحفظ بارے تمام مواد رجب بٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی.

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کے 300بڑے ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب کرلیں

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

    وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

    مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے انکار

  • بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج

    قصور
    بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس برآمد،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی پرانا لاری اڈا تھانہ اے ڈویژن نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں کاروائی
    کرتے ہوئے محلہ ڈنگی پورہ قصور کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش علی حسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم پرانا لاڑی اڈہ کوٹ بڈھا کے قریب چرس فروخت کر رہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • جعلی صحافی گرفتار،جعلی پریس کارڈ برآمد ،مقدمہ درج

    جعلی صحافی گرفتار،جعلی پریس کارڈ برآمد ،مقدمہ درج

    قصور
    اینٹی کرپشن قصور نے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا جعلی صحافی گرفتار کر لیا،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور میں اینٹی کرپشن پولیس نے جعلی صحافی گرفتار کر لیا
    قصور کے سینئیر صحافی محمد افضل ناصر بھٹی کے اخبار روز نامہ برسر پیکار کا جعلی پریس کارڈ بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والا صحافی اینٹی کرپشن پولیس قصور نے گرفتار کرکے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ نمبر 1050/20 قائم کر دیا
    اینٹی کرپشن قصور کو اطلاع ملی کہ فخر زمان نامی صحافی لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے اور خود کو روزنامہ برسر پیکار قصور کا سرکولیشن مینیجر ظاہر کرتا ہے اس بابت جب اینٹی کرپشن قصور نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ سینئر صحافی قصور افضل ناصر بھٹی کے اخبار کا جعلی پریس کارڈ بنا کر ملزم سادا لوح لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے اور صحافی نے اینٹی کرپشن نے ملزم کو حراست میں لے کر جعلی پریس کارڈ برامد کر لیا اور تھانہ صدر قصور کے حوالے کر دیا جہاں ملزم سے تفیش جاری ہے

  • علی امین گنڈا پور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    علی امین گنڈا پور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف تھر پارکر میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    علی امین گنڈا پور کے خلاف تھرپارکر کے مٹھی تھانے میں متنازع ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،درج ایف آئی آر کے مطابق گنڈا پور نے ٹویٹ کر کے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی، گنڈا پور کی ٹویٹ سے معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، گنڈا پور کے خلاف مقدمہ چار روز قبل درج کیا گیا تھا، تھر پولیس گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پہنچ گئی ہے،

    دوسری جانب شکار پور کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ خارج کر دیا، علی امین کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،سینیٹر اعظم خان سواتی، قائد حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو ودیگر رہنما بھی سیشن کورٹ میں موجود تھے،

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جو مخالفین ہیں جنہوں نے زیادتی کی ان کو معاف کرتا ہوں۔اقتدار میں آنے کے بعد جو خامیاں جو مسائل ہیں وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سندھ کے عوام نے جو عزت دی جو محبت دی اس کی دل سے قدر کرتا ہوں، سسٹم کی جو بے بسی دیکھی ہے اس کو باہر آکر ختم کروں گا، سسٹم کا جو نقصان ہو وہ بائیس کروڑ عوام کا نقصان ہو رہا ھے، اداروں میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں، اچھائی بیان کروں گا تو کسی کو برا لگے گا، سندھ میں پولیس کے جو مسائل ہیں جو وسائل وہ بہت کم ہیں،عمران خان کے لئے سندھ کے عوام میں جو جذبہ دیکھا ھے وہ کہیں دیکھا ہے، پارٹی کے اندر عمران خان اور دوسری قیادت میں جو دوری ہے اس عمران خان تک پہنچائیں گے،سندھ میں صحت بے روزگاری اور پانی کے مسائل کے لئے بھرپور آواز اٹھاؤں گا، وکلا برادری کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں بہت ساتھ دیا ہے، آڈیو لیکس کون کر رہا اور کس سافٹ ویئر پر یہ کام ہو رہا، یہ غیر قانونی کام ہے، ملکی دفاع اور سالمیت کے لئے آڈیو ریکارڈنگ کرسکتے مگر لیک نہیں کرسکتے۔14 پارٹیوں کی جو پی ڈی ایم ان سے کہنا چاہتا ہوں وہ آئین نہ توڑیں ہم نے اپنی حکومتیں ختم کیں ،پی ڈی ایم الیکشن کروائے اور عوام میں آئے

    واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، علی امین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام‌آباد منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،بھکر سے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا، اسکے بعد سندھ پولیس کے حوالے کیا گیا، سندھ میں ایک اور مقدمہ سامنے آیا ہے آج مٹھی پولیس علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے گی،

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • اوکاڑہ : کوئی ہم سا ہوتوسامنے آئے،ٹریفک پولیس،اپنا چالان،اپنی ہی عدالت،جعلی رسیدیں

    اوکاڑہ : کوئی ہم سا ہوتوسامنے آئے،ٹریفک پولیس،اپنا چالان،اپنی ہی عدالت،جعلی رسیدیں

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)کوئی ہم سا ہوتوسامنے آئے،ٹریفک پولیس،اپنا چالان،اپنی ہی عدالت،جعلی رسیدیں
    تفصیل کے مطابق کرپشن کے حوالہ سے ٹریفک پولیس کسی سے پیچھے نہیں اپنا چالان اور اپنی ہی عدالت ،اوکاڑہ جعلی رسیدوں پر چالان کرنے والے دو ٹریفک پولیس اہلکار پکڑے گئے،اوکاڑہ ٹریفک وارڈن عثمان اور طارق اسماعیل نے جعلی چلان بک بنوا رکھی تھی جس پر فرضی چالان کاٹ کر ڈرائیوروں کو تھما کر اپنی جیبیں گرم کرتے تھے ،ٹریفک پولیس کے اہلکار جعلی رسیدوں کے ذریعہ فرضی نام لکھ کر پانچ پانچ سو جرمانہ نقدی وصول کرتے تھے۔ ٹرک ڈرائیور نے دونوں ٹریفک وارڈن کی شناخت کی اور اپنی جعلی رسید پیش کی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ٹریفک وارڈن پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ایسے ملازمین جو محکمہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں انکی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔جعلی رسید بکس رکھنے والوے ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد محکمہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا.

  • نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی نااہلی کے بعد اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاج کے بعد عمران خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    عمران خان کیخلاف مقدمہ تھانہ سنجگانی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،مقدمہ میں میں دہشتگردی سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں ،مقدمہ میں عمران خان ، اسد عمر سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے قیادت کی ایماء پرسری نگر ہائی وے کو بلاک کیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی، شرکا جو مظاہرین تھے نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے پلے کارڈ اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے،سری نگر ہائی وے کو بلاک رکھا، املاک کو نقصان پہنچایا، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء کو سمجھایا گیا لیکن وہ باز نہ آئے، پولیس پارٹی پر بھی پتھراؤ کیا گیا

    قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں شریک افراد کی تعداد وزارت داخلہ نے جاری کی ہے جو عمران خان کی مقبولیت انہیں دکھا رہی ہے، عمران خان کی اپیل پر عوام سڑکوں پر نہیں نکلے، وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد فیض آباد انٹرچینج پر 250 سے 300 افراد اور لاہور چونگی امرسدھو میں 250 سے 300 افراد ،بہاولپورکے علاقہ ستلج پل پر 50 سے 60 افراد، ڈی جی خان میں پاکستان چوک پر 800 سے 900 افراد ،کراچی میں 900 سے 1000 تک افراد اور مالاکنڈ میں 1800 سے 2000 افراد احتجاج کیلئے نکلے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

  • رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف مقدمہ درج

    رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف مقدمہ درج

    گجرات:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا 2 میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے 4 دفعات 353 ، 186 ، 189 اور 505 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ شہری شہکاز اسلم ولد محمد اسلم مامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

     

    مقدمے کے متن کے مطابق رانا ثنا نے کہا عدالت اورہر اس ججز کا گھیراؤ کریں گے جو ایجنڈے کو پروان چڑھائے گا۔

    دوسوری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی سنگین الزامات ہیں اور آئین اور قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مقامی وکیل علی اعجازبٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے

  • حکومت نے خاتون جج کا پیچھا کرنےوالے وکیل کے گرد گھیرا تنگ کردیا

    حکومت نے خاتون جج کا پیچھا کرنےوالے وکیل کے گرد گھیرا تنگ کردیا

    اترپردیش:بھارتی ریاست اترپردیش میں حکومت نے خاتون جج کا پیچھا کرنےوالے وکیل کے گرد گھیرا تنگ کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں وکیل کے خلاف خاتون جج کا پیچھا کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع ہمیر پور میں تعینات ایک ختون جج کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ محمد ہارون نامی وکیل اس کا پیچھا کرتا ہےاور چھپ چھپ کراس کودیکھتا ہے ، خاتون جج نے محمد ہارون نامی وکیل کے خلاف مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس خاتون جج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد ہارون دیوار کے سوراخ سے اس کے دفتر میں جھانکتا رہتا تھا اور اسے میسج کرتا رہتا تھا۔ انہوں نے محمد ہارون کو کئی بار تنبیہ کی لیکن اس نے اس کے باوجود بھی باز نہیں آیا۔

    خاتون جج نے کہا کہ وکیل نہ صرف میچنگ کپڑے اور جوتے پہن کر چہل قدمی کرتا رہا بلکہ اسے گھورتا بھی رہا، وکیل نے مبینہ طور پر شام کی سیر کے دوران جج کا پیچھا کیا اور نازیبا جملے کسے۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوپ کمار نے کہا ہے کہ خاتون جج شادی شدہ ہیں، جج کی شکایت پر وکیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری طرف پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اداروں پر مسلسل الزام تراشیوں کے بعد اب بات دھمکیوں تک آ چکی ہے، عمران نیازی معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلا رہا ہے، خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر دھمکانا قابل شرم فعل ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیوں پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلا رہا ہے، اداروں پر مسلسل الزام تراشیوں کے بعد اب بات دھمکیوں تک آ چکی ہے، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ڈرانا اور دھمکانا ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔

  • پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    پنجاب اسمبلی میں حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سارجنٹ ایٹ آرم، ڈی ایس پی شہزاد منظور کی مدعیت میں کچھ اہم پی ایز اور نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا ہے مقدمہ کچھ ایم پی ایز کے خلاف ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کو مکوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنانے،لوٹے پھینکنے، ڈپٹی سپیکر پر جان لیوا حملے،ایوان کا تقدس پامال کرنے، اجلاس کی کارروائی روکنے جبکہ مہمان گیلری سے نامعلوم اشخاص کے داخل ہو کرایم پی ایز کو ذدوکوب کرنے اور اسمبلی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے مقدمے میں اقدام قتل سمیت مزید 4 سنگین دفعات درج کی گئی ہیں تا ہم پولیس حکام نے البتہ اس کیس میں کوئی گرفتاری نہیں کی،

    ایف آئی آر میں ملزمان میں سے کسی کو نامزد نہیں کیا گیا،بلکہ ملزمان کی شناخت اسمبلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت