Baaghi TV

Tag: مقدمہ درج

  • پاکستانی گانا سننے پر بھارت میں کمسن بچوں پر مقدمہ درج

    پاکستانی گانا سننے پر بھارت میں کمسن بچوں پر مقدمہ درج

    پاکستانی گانا سننے پر بھارت میں کمسن بچوں پر مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی گانا سننے پر بھارت میں دو کمسن بچوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    واقعہ بریلی کے علاقے سنگھائی میں پیش آیا، جہاں دو کمسن بچوں نے ایک دکان کے اندر اونچی آواز میں پاکستانی گانا چلایا ،اس گانے میں پاکستان زندہ باد کے بول بھی تھے، اس گانے کے چلنے کے دوران کسی نے اس کی ویڈیو بنائی اور وائرل کر دی، جس پرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک نعیم اور دو کمسن بچوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے،جس دکان میں گانا چلایا گیا تھا اس دکان کے مالک پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی گانے میں پاکستان زندہ باد کے بول بار بار آئے، کسی نے ویڈیو وائرل کی تو سوشل میڈیا پر کاروائی کا مطالبہ آیا، ویڈیو پورے علاقے میں وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد پولیس کو کاروائی کرنا پڑی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مستقیم نامی بچے نے گانا چلایا تھا، دکان مالک کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، یہ گانا بچے نے کہاں سے لیا اس پر تحقیقات جاری ہیں،

    دکان کے قریبی لوگوں کا کہنا تھاکہ جب دکان میں پاکستانی گانا چل رہا تھا تب منع کیا گیا تھا لیکن کسی کی بات نہیں مانی گئی، اسی وجہ سے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی گئی، پولیس ابھی تک بچوں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے،پولیس نے چھاپے مارے ہیں تا ہم دکان بند ہے اور بچے گھروں میں بھی نہیں ہیں

    بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری شیوپرتاپ سنگھ رنکو کا کہنا ہے کہ سگھائی مراوان کا رہنے والا ایک شخص دکان پر ’پاکستان زندہ باد‘ کا گانا بجا رہا تھا۔ جب گاہکوں اور آس پڑوس کے لوگوں نے ایسا گانا بجانے سے منع کیا تو ملزم دکاندار دھمکانے لگا اور بولا کہ اس کی مرضی ہے کہ وہ کون سا گانا بجائے

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

    ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    بھارتی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،کیا مانگی مدد؟

    بھارت نے حافظ محمد سعید کے بیٹے کو دہشت گرد قرار دے دیا

  • ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کے حصول کے لیے جعلی سکیورٹی فیس جمع کروانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈولپمنٹ جاوید اختر محمود کا بڑا ایکشن ،سیکرٹری ہاؤسنگ کے حکم پر جعل سازی میں ملوث سرکاری ٹھیکدار احمد خان کھوسہ اور حیات خان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا، جعلی سازی میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جعل سازی میں ملوث ایکسین شعیب کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”461141″ /]

    سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری سکیموں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ سرکاری ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے تمام ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیا ہے۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”461142″ /]

  • لاہور:گرلز کالج سے22سالہ طالبہ اغوا:مقدمہ درج مگرکس کے خلاف؟

    لاہور:گرلز کالج سے22سالہ طالبہ اغوا:مقدمہ درج مگرکس کے خلاف؟

    لاہور:گرلز کالج سے 22 سالہ طالبہ اغوا:مقدمہ درج مگرکس کے خلاف؟،اطلاعات کے مطابق لاہور میں سمن آباد گرلز کالج سے 22 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا ہوگئی۔

    اطلاعات ہیں‌ کہ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ سیکنڈ ائیر کے امتحانات دینےآئی تھی، لڑکی کالج میں داخل ہوئی لیکن واپسی پرگھر نہیں پہنچی۔
    پولیس کا کہنا تھاکہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ بھائی فیاض کی مدعیت میں تھانہ ملت پارک میں درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق لڑکی کا فون نمبر بند ہے، کسی نا معلوم نے اغوا کر لیا ہے۔اُدھر کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کالج آئی اور واپسی رش میں نکلی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمن آبادگرلزکالج کی طالبہ کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیا۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے طالبہ کو جلد بازیاب کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    ادھرتھانہ نشتر کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 22سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر گلا تیز دھار آلہ سے کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ 22 سالہ صاحبزادی کو نامعلوم افراد نے قتل کے بعد لاش کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے کھیتوں میں پھینک دیا۔ پولیس نے موقع سے لاش کو فرانزک کے بعد مردہ خانہ منتقل کردیا۔

    22سالہ صاحبزادی شادی شدہ اور خاوند کا نام نعیم بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 12 گھنٹے سے زائد پرانی لگ رہی ہے جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات اور گلہ تیز دھار الے سے کا ٹا گیا ہے۔

    دوسری جانب سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔سی سی پی او نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بھائی کے مطابق مقتولہ کےشوہر نے اپنی بیوی کو تشدد کرکے مارا ہے۔

    مقتولہ کے بھائی کے بیان پر شوہر نعیم کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش جاری ہے، شواہد اور حقائق کی روشنی میں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

  • اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں بچی سے زیادتی کی کوشش

    ضلع اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود 13 ون آر میں 8 سالہ کمسن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش۔ ذرائع کے مطابق 13 ون آر کے ایک محنت کش م۔ر کی بیٹی کیساتھ محمد یوسف نے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے والدین کے آنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ستگھرہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔