Baaghi TV

Tag: مقدمہ

  • لیہ ،احتجاج کرنے پر پی پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری، بلاول کا رہائی کا مطالبہ

    لیہ ،احتجاج کرنے پر پی پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری، بلاول کا رہائی کا مطالبہ

    لیہ ،احتجاج کرنے پر پی پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری، بلاول کا رہائی کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لیہ سے پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق رکن صوبائی اسمبلی چوھدری اشفاق کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

    پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اشفاق کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دیگر افراد کے ہمراہ احتجاج کیا، راستہ روکا ،انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی،لوگوں کو ضلعی حکومت و انتظامیہ کیخلاف اشتعال انگیزی پر اکساتے رہے،ٹریفک بند کیا گیا،جس کی وجہ سے مسافر و اہل وعلاقہ خوف و ہراس کا شکار رہے، تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے پی پی رہنما کو گرفتار کر لیا ہے

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پرامن احتجاج کرنے پر لیہ میں پی پی پی رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں افسوس ناک عمل ہیں، پورے پنجاب کو بند کرنے والی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لیہ کی ایک سڑک پر احتجاج کرنے پر جیالا گرفتار کرلیا، پنجاب کے وزیراعلی فوری طور پر لیہ سے پی پی پی رہنما چوہدری اشفاق کی رہائی کو یقینی بنائیں،

    اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی 

    وجیہہ سواتی کا پوسٹمارٹم مکمل،لاش سرد خانے منتقل،قتل کی دہشتناک واردات،خطرناک انکشافات 

    وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے ،

    :پاکستانی نژاد امریکی خاتون کواغوا کس نے کیا اورقتل کس نےکیا؟دفن کہاں کیا؟تفصیلات آگئیں 

  • عمران خان پر حملے کا مقدمہ، آئی جی پنجاب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں کروائی جمع

    عمران خان پر حملے کا مقدمہ، آئی جی پنجاب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں کروائی جمع

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کا معاملہ ،عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے مقدمہ درج کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

    آئی جی پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کر لیا گیا ہے،مقدمے میں قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،آئی جی پنجاب نے مقدمے کی کاپی بھی رپورٹ کے ساتھ جمع کرا دی .سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا, قاتلانہ حملہ کے مقدمہ میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں,مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے,

    یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت ریمارکس دیے تھے کہ جمعرات کو بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، کیا واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے بتایا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق زیادہ نہیں جانتا، ایف آئی آردرج کرانے کی کوشش کی گئی تھی، شاید اب تک درج نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا ایف آئی آر نہ ہونے کا مطلب ہے اب تک پولیس تحقیقات شروع نہیں ہوئیں، پولیس نے تحقیقات نہیں کیں تو ممکن ہے جائے وقوعہ سے شواہد مٹا دیے گئے ہوں، اس طرح کیس کے ثبوت متنازع اور بعد میں عدالت میں ناقابل قبول ہوں گے کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی جس پر آئی جی پنجاب نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • توشہ خانہ کیس فیصلہ، عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے کا اعلان

    توشہ خانہ کیس فیصلہ، عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے عمران خان نے اس قوم کو 50 ارب کا ٹیکہ لگا کر 5 ارب کی جگہ القادر ٹرسٹ کے نام پر حاصل کی، القادر ٹرسٹ میں خود اور ان کی اہلیہ ٹرسٹی ہیں ،اس میں اختیارات اتنے ہیں جتنے خاندانی جائیداد میں بھی نہیں ہوتا عمران خان کے خلاف حقائق سب کے سامنے ہیں ، فیصلے کے خلاف عمران خان کو اپیل کا حق ہے ہم اس کا دفاع کریں گے اور ضرورت ہوئی تو اس سے اگلے درجے کی عدالت رجوع کریں گے

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ چور پکڑا گیا ہے ،الیکشن کمیشن نے اس چور کو پکڑا ہے ، اپنی طرف سے، اپنی قیادت ، پاکستانی قوم اور مسلم لیگ ن کی طرف سے الیکشن کمیشن کی جانب سے فتنہ خان کو بے نقاب کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے مکروہ چہرے اور جعلی صادق و امین کو بے نقاب کیا فتنہ خان نے قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ، ہرمحب وطن پاکستا نی اور ادارے کایہ فرض ہے کہ وہ اس کی شناخت اور اس فتنے کا سرکچلنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ فتنہ خان یونیورسٹیوں میں جاکر نئی نسل میں نفرت کے بیج بو رہا ہے ، وہ کہتا ہے کہ میں اپنے مخالفین سے بات چیت کی بجائے خودکشی کو ترجیح دوں گا ، کیا یہ جمہوری رویہ ہے؟ یہ فتنہ خان غیر ملکی ایجنڈے پر کارفرما ہے ۔ مخالفین کو چور چور کہنے والے کو الیکشن کمیشن نے گٹھیا چور ثابت کر دیا ہے ، ملک کے سربراہ کے طور پر بیرون ممالک کے دوروں کے دوران ملنے والے تحائف فروخت کرنے کے لئے عمران خان نے دوبئی کے بازاروں کا رخ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تکبر اور غرور خاک آلود ہوچکا ہے۔ صوبائی حکومتوں کے پولیس افسران اور اتنظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ چور کے تابع بننے کی بجائے ریاست اور قوم کے ساتھ کھڑے ہوں ، پنجاب میں لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، خفیہ ایجنسیوں سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مخصوص مقامات پر 30 سے 40 لوگ باہر نکلے ، جو ٹریفک میں خلل ڈال رہے ہیں ، پنجاب اور کے پی کے کے آئی جیز ، آر پی اوز اور چیف سیکرٹریز عوام کی مشکلات کو دور کریں اور چور ٹولے کے حواریوں سے نمٹیں ۔

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کا عدالتی دائرہ اختیار واضح

    فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کا عدالتی دائرہ اختیار واضح

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کا عدالتی دائرہ اختیار واضح کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کا مقدمہ بینکنگ کورٹ ہی سنے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے ملزمان وکلا کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا آپ شامل تفتیش ہوئے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم اسپیشل جج سینٹرل کے پاس گئے تھے ،عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا یہ شامل تفتیش نہیں ہوئے ؟ایف آئی اے نے جواب دیا کہ نہیں، یہ شامل تفتیش نہیں ہوئے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزاروں نے حفاظتی ضمانت مانگ رکھی تھی ،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ طے کرلیتے ہیں کہ دائرہ اختیار کیا بنتا ہے ،وکیل نے کہا کہ جو الزامات ہیں اور دفعات ہیں وہ بینکنگ کورٹ کی بنتی ہیں وکیل نے فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمہ کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی، نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا فارن فنڈنگ کیس میں بیکنگ سرکل تھانے میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف وزی کی ناقابل ضمانت جرم ہے جس میں سات سال تک قید ہوسکتی ہے

    عمران خان نے اس مقدمے میں بھی ضمانت کروا رکھی ہے ، عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے، عمران خان کی ضمانت دائر کرنے کے لیے قانونی ٹیم انتظار حسین پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت دائر کی،

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • آر پی او کے حکم کے باوجود ملزم گرفتار نا ہوا

    آر پی او کے حکم کے باوجود ملزم گرفتار نا ہوا

    قصور
    تھانہ صدر قصور نے آر پی او شیخوپورہ کے آرڈرز کے باوجود دفعہ 324 کے مقدمہکے ملزمان گرفتار نا کئے،مدعی سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق نصرت ولد عبد العزیز کوٹ غلام محمد نے بتایا کہ اس نے کچھ عرصہ قبل مجرم جمشید عالم سکنہ باہمنی والا وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر 120/22 بجرم 234 تھانہ صدر میں درج کروایا ہوا ہے مگر ایس ایچ او نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جن کی بیل 18 اگست کو قصور سے اور 19 ستمبر کو لاہور سے خارج ہو چکی ہے
    ملزمان کو گرفتار کروانے کیلئے 4 مرتبہ اے ایس پی سٹی قصور کے پاس گئے اور آخرکار بات نا بننے پہ آر پی او شیخوپورہ کے پاس گئے جنہوں نے خود کال کرکے ایس ایچ او تھانہ صدر قصور کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا مگر اس کے باوجود بھی ابھی تک پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا جس پہ سخت تشویش ہے
    مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار نا کرنا معنی خیز ہے جس پہ سخت تحفظات ہیں
    آئی جی پنجاب نوٹس لے کر میری داد رسی کریں

  • مسلح ہو کر ریڈ زون کی جانب بڑھیں گے تو ایسے گروہ کو روکا جائے گا،وزیر داخلہ

    مسلح ہو کر ریڈ زون کی جانب بڑھیں گے تو ایسے گروہ کو روکا جائے گا،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکے عمران خان کے بیانیے کی کوئی حیثیت نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ آئی ایم ایف معاہدے کے فوری بعد معیشت پر توجہ دیں گے، ، وزیراعظم بہت پرامید تھے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوتے ہی ریلیف دیں گے،آئی ایم ایف کے معاہدے میں تھوڑی دقت اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا،عمران خان نےآئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی پاسداری نہیں کی شوکت ترین نے چاہا آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ ہو جو افسوس ناک بات ہے ساری صورتحال میں تحریک انصاف کا کردار نہایت بدترین ہے، 25 مئی کو تیاری نہیں تھی تو 20 لاکھ آدمی کیسے لانا تھا، جلسے کیے، کہہ رہے ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے ،کیا ہم لیٹ جائیں؟ ڈیڑھ ماہ جلسے کیے، تیاری نہیں تھی تو کیا تھی، وہ آپ کی ناکامی تھی،آج شام بھی ان کی تیاری چیک کرنی ہے، مران خان ملک کو دھکیلنے اور اکام کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ملک کو کیا بنانا ا سٹیٹ کے طور پر دنیا کو دکھائیں،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرا ن خان نے خود کہاتھا کہ 25 مئی کو جب وہ آئے تو لوگ مسلح تھے،اگر لوگ مسلح ہوں گے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استعمال کریں گے ،اگر غیر مسلح ہوں گے تو احتجاج ریکارڈ کرائیں، ہم سیکیورٹی اور سہولتیں دیں گے،اگر مسلح ہو کر ریڈ زون کی جانب بڑھیں گے تو ایسے گروہ کو روکا جائے گا، جس نمبر سے پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بنے ہیں وہ سب کے علم میں ہے،پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مشکل نہیں، تبدیلی حکومتی رویے کے باعث بنتی ہے، اگر کوئی یونٹ فیڈریشن کو چیلنج کرے تو اس کے لیے آئینی پراسس ہوں گے ،اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا ہمیں مانگی گئی نفری نہیں دیتے تو ہمارے پاس آپشن موجود ہے ،ہمارے پاس رینجرز، ایف سی ، اسلام آباد ولیس اورسندھ سے 10 ہزار کا ڈبل نمبر موجود ہے، ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو ریکارڈ کے لیے خط لکھا اور نفری مانگی پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت سے نفری کی ضرورت نہیں تھی،مشکل فیصلے نہ کرتے، سیاست بچانے کی کوشش کرتے تو ملک کو نقصان ہوتا،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہم نے ریاست، ملک اور قوم کا سوچا، اپنی سیاست کا نہیں مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، جس سے ہمارا نقصان ہوا، 2023الیکشن کا سال ہے ،اکتوبر سے تنظیم سازی شروع کریں گے،وزیراعظم نے پوری دنیا کے ساتھ بہت کامیاب ڈائیلاگ کیا، وزیراعظم نے پوری دنیا پر واضح کردیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے ذمہ دار ہم نہیں،سیاسی جماعتوں کو ایسا رویہ نہیں اپنانا چاہیے کہ بعد میں مل کر نہ بیٹھ سکیں عمران خان سے کیسے بات چیت ہوسکتی ہے ،وہ تو بیٹھنے کو تیار ہی نہیں، میرے خیال میں عمران خان خود ہی اپنے لیے مقدمے درج کررہے ہیں، 25مئی کو کابینہ اجازت دیتی تو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج اور گرفتار ہونا چاہیے تھا،

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

     زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے نے 28 سال بعد ماں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑوا دیا

     ایک وقت میں چھ بیویاں، ایک بیوی کو ہوا شک، شوہر کا موبائل کیا چیک ،پہنچ گئی تھانے،درج کروا دیا مقدمہ

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

  • عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

    عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

    عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

    مذہبی معاملات میں عوام کو اشتعال دلانے کے خلاف وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ عمران خان کیخلاف مذہبی معاملات میں عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون لاہور کےمسجد امام ارشاد الرحمان کی مدعیت میں اے ٹی اے کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ،درج مقدمے میں کہا گیا کہ مریم اورنگزیب اور دیگر سے مشورہ کرکے پریس کانفرنس کی گئی،

    درج مقدمے میں مزید کہا گیا کہ سائل محمد حسیب کے ہمراہ سلیم کے گھر موجود تھا اور ہم ٹی وی دیکھ رہے تھے، جاوید لطیف نے عمران خان کی تقریر کو غلط انداز میں پیش کیا، سیاق و سباق سے ہٹ کر اپنی مرضی کا مطلب نکال کر عمران خان کو اسلامی شعائر کا منکر قرار دیا گیا ،غیر مسلموں کا سہولت کار اور دائرہ اسلام‌ سے خارج بھی قرار دیا، اس طرح جاوید لطیف نے اپنی پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کے مطابق پروپیگنڈہ کیا اور مذہبی کارڈ استعمال کرتے ہوئے سیاسی مخالفت کی وجہ سے جان بوجھ کر ایسے الفاظ استعمال کئے تا کہ ملک میں پھر مذہبی منافرت، معاشرتی انتشار ہو حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کی گئی ، جاوید لطیف کے بیان کے بعد عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جاوید لطیف کے بیان سے پی ٹی آئی کارکنان اور لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، جاوید_لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف ATA 9/11X3 کے تحت مقدہ درج کر لیا گیا ہے۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے

  • اسلام آباد:چینی شہری کی کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد:چینی شہری کی کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد میں ایک چینی شہری کے خلاف کم عمر پاکستانی لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی نے چینی کمپنی کے مالک کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

    راولپنڈی کی رہائشی لڑکی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق وہ نویں کلاس کی طالبہ کی عمر 16 برس ہے۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے سکیورٹی کیمروں کی انسٹالیشن سے وابستہ کمپنی میں پارٹ ٹائم ملازم ہے۔

     

    متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق کمپنی کے مالک نے اُن کو جنوری 2022 کے بعد سے متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ حاملہ ہو گئیں۔

    پنجاب کے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے درج کرائے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ’میں نے ڈر اور خوف کی وجہ سے گھر پر ذکر نہیں کیا۔ میری صحت کو دیکھتے ہوئے میری بڑی بہن مجھے ہسپتال لے گئیں جہاں الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے بعد واضح ہوا کہ میں 31 ہفتوں اور تین دن کے حمل سے ہوں۔‘

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے ماتثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جا رہا ہے۔مقدمہ درج کروانے والی متاثرہ لڑکی کا تعلق ضلع لودھراں سے ہے تاہم وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے۔

    گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے وہ اس کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی اور 15 روپے تنخواہ لے رہی تھی۔چینی باشندے پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 599، 506 اور 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی،تین روز میں 639 مقدمات درج

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی،تین روز میں 639 مقدمات درج

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

    چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی ہدایت پر ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف تمام اضلاع میں کارروائی جاری ہے اور گزشتہ تین روز میں 68 افراد کو گرفتار اور639 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔کارروائی سے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں 20، راولپنڈی 35، بھکر10،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اور اوکاڑہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی سے متعلق شکایات (DVRs)کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے اورتمام محکمے اور فیلڈ افسران انسداد ڈینگی سے متعلق جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابوپانے کیلئے لاروا کی تلفی نہایت ضروری ہے، اس سلسلے میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو تیز کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے مچھروں کے خاتمے کیلئے فوگنگ اور سپرے کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔سرکاری ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں مریضوں کیلئے 2574بیڈز مختص ہیں۔

    310ڈینگی مریض پنجاب کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ صوبہ میں رواں سال اب تک1623کنفرم ڈینگی کیسز اورچاراموات رپورٹ ہوئی ہیں۔لاہور میں 731،راولپنڈی621، گوجرانوالہ119، فیصل آبادمیں 37کیسز سامنے آئے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اورمحکمہ صحت کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

    علاوہ ازیں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک نے ملتان کے بھکل بیر بنیادی مرکز صحت کا اچانک دورہ کیا۔بنیادی مرکز صحت میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری چیک کی صوبائی وزیر صحت نے بنیادی مرکز صحت میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ حاضری رجسٹر کی چیکنگ کے دوران حاضری رجسٹر میں سٹاف کی حاضری کا اندراج نہیں تھا جس پر ڈاکٹر اختر ملک نے نوٹس لیتے ہوئے سینٹری انسپکٹر محمد ارشد اور مڈوائف ناہید کاظم ڈیوٹی سے غائب، شوکاز نوٹس جاری کرنے اور سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر علی مہدی کو بنیادی مرکز صحت کا دورہ کرکے مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کا کسی بھی وقت اچانک دورہ کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں۔زیادہ ڈینگی کے کیسز والے علاقوں میں ڈینگی سٹاف کو بڑھایا جائیگا۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ایڈیشنل ورٹیکل پروگرامز، ڈائریکٹر ای پی ائی، ڈائریکٹر فارمیسی اور سی ای او لاہور نے شرکت کی جبکہ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔سی ای اوز لاہور اور راولپنڈی کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کے لئے جاری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن اور راولپنڈی میں پوٹھوہار ٹاؤن میں ڈینگی کے کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں۔رواں سال میں لاہور میں ڈینگی کے 4087 مشتبہ جبکہ 721 کنفرم کیسز سامنے آئے۔ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا کہ لاہور میں اب تک 32000 سے زائد مقامات پر فوگنگ سپرے کیا گیا۔ 75237 نوٹس دئے گئے جبکہ 2989 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدایت کی کہ زیادہ ڈینگی کے کیسز والے علاقوں میں ڈینگی سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے اور قبرستان، جنکیارڈ، زیادہ سبزہ والے علاقوں میں فوگنگ سپرے کروایا جائے۔فوگنگ سپرے سے متعلق شہریوں کو مکمل آگہی دی جائے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

    عمران خان کی دہشتگردی کے مقدمے میں اخراج مقدمہ کیی درخواست پر سماعت ہوئی
    پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ یہ کیس ابھی ابتدائی مراحل میں ہے،جلد بازی میں ایف آئی آر دائر ہوئی گزشتہ سماعت پر نئی دفعات ڈالنے پراے ٹی سی نے بھی اظہار برہمی کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی عزت کرتے ہیں اورانہیں محترم سمجھتے ہیں اگر ان سے غلطی بھی ہوئی تو بھی یہ عدالت کے لیے قابل احترام ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شامل تفتیش ہو جائیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر تفتیش کر کے اس عدالت کو بتائے کہ یہ جرم بنتا ہے یا نہیں،یہ تفتیشی افسر اور سسٹم کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ سیکیورٹی کے باعث تفتیشی افسر کو عمران خان تک رسائی نہیں دی جاتی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،اگر تفتیشی افسر کے ساتھ تعاون نہیں کیا جاتا تو عدالت کو بتایا جائے،اگر تعاون نہیں کیا جاتا تو ہم یہ درخواست انٹرٹین نہیں کرینگے، ہمیں سسٹم پر اعتماد کرنا ہو گا،

    عمران خان کی دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرسماعت 15ستمبرتک ملتوی کر دی گئی

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کے کیس میں نئی درخواست دائر کی گئی
    دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کے خلاف درج دہشتگردی دفعات کا مقدمہ معطل کردیا جائے، رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نئی درخواست پر اعتراض عائد کردیا ، رجسٹرار نے اعتراض میں کہا کہ نئی استدعا کے لیے نئی پٹیشن دائر کی جائے،

    ،اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ان کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا

    ‏سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشتگردی گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا, عمران خان کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ،یہ مقدمہ 7اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا ہے جو ناقابلِ ضمانت ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مجسٹریٹ علی جاوید نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گذشتہ روز عمران خان کی ریلی میں چند پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موجود تھے جب عمران خان نے پولیس کے اعلیٰ افسران اور ایک ایڈیشنل سیشن جج صاحبہ کو ڈرانا، دھمکانا شروع کر دیا۔ایف آئی آر کے مطابق ’عمران خان کا مقصد پولیس اور عدلیہ میں دہشت پیدا کرنا تھا تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکیں۔’عمران خان کی جانب سے اس انداز اور ڈیزائن میں کی گئی تقریر سے عوام میں خوف و حراس پھیل گیا ہے اور عوام الناس میں بدامنی، بے چینی اور دہشت پھیلی ہے۔ اس لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔‘

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے