Baaghi TV

Tag: مقدمہ

  • عمران خان،شوکت ترین،محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر

    عمران خان،شوکت ترین،محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر


    سابق وفاقی وزیر خزانی شوکت ترین ، صوبائی وزیر محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف اسلام آباد میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی گئی.درخواست اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں جمع کرائی گئی ہے.

    درخواست امن ترقی پارٹی کے بانی و چیئرمین محمد فائق شاہ کی خانب سے دی گئی ، درخواست میں کہا گیاہے کہ 29 اگست کی رات صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر دو ویڈیوشیئر کردہ وڈیوز دیکھیں جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین پہلے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن خان لغاری اور اس کے بعد وزیر خزانہ کے پی کے تیموع جگڑا کو ائی ایم ایف پیکج میں رکاوٹ بننے پر اکسا رہے تھے.

    درخواست میں کہا گیا کہ شوکت ترین ائی ایم ایف کے پیکج میں رکاوٹ ڈال کر حکومت کو پریشر میں لانا چاہ رہے تھے،اور یہ بات عیاں ہے کہ شوکت ترین یہ کام پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے کر رہے ہیں.

    درخواست گزار کا مذید کہنا ہے کہ شوکت ترین اپنی بات کا اعتراف اپنکر پرسن جاوید چوہدری کے پروگرام میں بھی کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بیانیہ عمران خان کی قیادت میں پوری پارٹی کا ایک ہے.جس سے واضع ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت پی ٹی آئی پاکستان کی بقاءسالمیت اور ساکھ کو متاثر کر رہی ہے،اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بغاوت کر رہی ہے.

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خانم شوکت ترین ،محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے.درخواست گزار کا کہنا تھا کہ متذکرہ افراد پلاننگ کے تحت پاکستان کی سلمیت کو تقسان پہنچا رہے ہیں اور ملک توڑنے کے در پے ہیں.

  • عمران خان کے خلاف مقدمہ،وزارت داخلہ میں اہم اجلاس،ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے رائے طلب

    عمران خان کے خلاف مقدمہ،وزارت داخلہ میں اہم اجلاس،ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے رائے طلب

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں وزارت قانون اور پولیس کے افسران بھی شریک ہیں اور اجلاس میں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایک واقعے کی 2 ایف آئی آر نہیں ہو سکتیں، شہبازگل کے حق میں نکالی گئی ریلی دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی تھی۔ ذرائع کے مطابق کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے 2 آپشنز پر رائے مانگ لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق رائے مانگی گئی کہ عمران خان پر الگ سے مقدمہ درج ہو یا شہباز گل کیس کا حصہ بنایا جائے۔ عمران خان پر مقدمے کا فیصلہ ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے، دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان پر نیا مقدمہ درج کیا جائے یا پھر شہباز گل والے مقدمے میں ہی انہیں نامزد کیا جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

  • وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

    وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

    نئی دہلی: بھارتی وکیل نے 22 سال بعد ریلوے کے خلاف 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہری نے ریلوے کے خلاف 22 سال قبل ایک مقدمہ کیا تھا جو انہوں نے جیت لیاجب 66 سالہ تنگناتھ چترویدی نے 1999 میں مراد آباد جانے کے لیے اتر پردیش کے متھرا اسٹیشن سے ٹکٹ خریدا تو ان سے 70 کے بجائے 90 روپے وصول کیے گئے انھوں نے وہاں شکایت کی لیکن انہیں رقم واپس نہیں دی گئی-

    وکیل تنگناتھ چترویدی نے 1999 میں ریلوے کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ ان سے کرائے کی مد میں ٹکٹ کے 20 روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں 22 سال قبل یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں متھورا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

    چترویدی نے متھرا کی مقامی صارف عدالت میں انڈین ریلوے کے نارتھ ایسٹ ریلوے سروس ڈویژن کے خلاف شکایت درج کرائی اور 100 سماعتوں کے بعد عدالت نے گزشتہ ہفتے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ریلوے حکام کو 15,000 روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا اس کے ساتھ ساتھ بقایا رقم کے علاوہ 12% سود بھی اور اگر رقم 30 دنوں میں ادا نہیں کی جاتی ہے، تو سود بڑھ کر 15% ہو جائے گا۔

    66 سالہ تنگناتھ چترویدی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں 22 سال کے دوران 100 سے زیادہ پیشیاں بھگتنا پڑیں تاہم اب فیصلہ میرے حق میں آیا ہے اس توانائی اور وقت کی کوئی قیمت نہیں جو میں نے یہ کیس لڑنے میں صرف کی۔

    بھارت میں جوڑے کے ہاں شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش

    انہوں نے کہا کہ 20 روپے کی رقم آج کے دور میں نہایت معمولی ہے لیکن یہ پیسے کی بات نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف لڑائی تھی جو میں نے جیت لی۔

    تنگناتھ چترویدی نے بتایا کہ 1999 میں متھورا سے مراد آباد تک کے سفر کے دوران انہوں نے دو ٹکٹ خریدے تھے جن کی قیمت 70 روپے بنتی تھی لیکن جب انہوں نے ٹکٹ فروخت کرنے والے کو 100 روپے تھمائے تو اس نے 70 روپے کے بجائے 90 روپے چارج کیے اور 10 روپے واپس کیے تھے۔

    یہ مقدمہ ہندوستان کے اوورلوڈ عدالتی نظام کو اجاگر کرتا ہے، جہاں تقریباً 40 ملین مقدمات اس نظام کو روک رہے ہیں۔ قانونی مقدمات کو کسی نتیجے پر پہنچنے میں 10-15 سال لگتے ہیں۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ ایک معمولی رقم پر چترویدی کی استقامت ہے، جس میں اس کیس کو سپریم کورٹ تک لے جانا بھی شامل ہے جب ریلوے ٹریبونل نے کیس کو خارج کر دیا تھا۔

    ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

  • پرویز الہیٰ کے سیلاب متاثرہ علاقہ کے دورے پر احتجاج کرنیوالے متاثرین پر مقدمہ درج

    پرویز الہیٰ کے سیلاب متاثرہ علاقہ کے دورے پر احتجاج کرنیوالے متاثرین پر مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ کی بستی احمدانی میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آمد پر احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے علاقے کا دورہ کیا تو سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ملنے کی کوشش کی اور ان کے سامنے اپنے مسائل رکھنے کی کوشش کی تا ہم مقامی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو وزیراعلیٰ تک نہ آنے دیا بلکہ چند مخصوص لوگوں کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کروائی، جس پر سیلاب متاثرین نے احتجاج کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی واپسی کے بعد سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو بستی احمدانی کے مقام سے بند کر دیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کو شرپسند قرار دے کر مقدمہ درج کروا دیا، سیلابی متاثرین کے خلاف مقدمہ تھانہ کالا میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں 28 سیلاب متاثرین کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 250 نا معلوم ملزمان لکھے گئے ہیں، مقدمہ کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نےب ستی احمدانی اور گردونواح کے تقریبا تین سوسیلاب متاثرین جن کے گھراجڑ گئے،عمربھرکی کمائی سیلاب کی نظرہوگئی یے اور وہ ابھی ٹینٹس میں موجود ہیں ان کیخلاف اندراج مقدمہ ظلم ہے،قابل سخت مذمت یے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے خلاف سیلاب متاثرین نے احتجاج کیوں کیا۔۔۔۔۔۔؟ڈیرہ غازی خان میں اٹھائیس سیلاب متاثرین کے خلاف پرچہ درج کرلیا گیا۔

    https://twitter.com/RabNBaloch/status/1554867025235034113

    کب آئین پامال کرنے کے جرم میں عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا؟ بختاور
    دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان نے ہسپتالوں اور خیراتی کاموں کے لئے پیسے لئے،انہوں نے دہشت گردی کے متاثرین کو بلیک میلر قرار دیا، زیادتی کرنے والوں کا دفاع کیا، اب انہوں نے سیلاب متاثرین پر مقدمہ کروا دیا، بختاور زرداری کا کہنا تھا کہ کب آئین پامال کرنے کے جرم میں عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا؟

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں راجن پور او رڈی جی خان کا دورہ کیا- ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیرہ غازیخان وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین سے ملنا تک گوارا نہیں کیا متاثرین احتجاج کرتے رہے

    ڈیرہ غازی خان ، سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کانوٹس

    جہاں لوگ جاں بحق ہوجائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی،مریم اورنگزیب

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    ملک میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

     سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اوربحالی کے اقدامات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم

    وزیراعظم نے خیبرپختونخوا انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پر تعریف کی

  • بولڈ فوٹو شوٹ رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ

    بولڈ فوٹو شوٹ رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ

    آج کل بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہیں ہر کوئی ان کے بارے میں بات کررہا ہے.غیر ملکی میگزین کے لئے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ دنوں ایک بولڈ فوٹ شوٹ کروایا اس فوٹو شوٹ کی جب تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی. بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد رنویر سنگھ کو لیا سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں. یہاں تک کہ اداکار کے خلاف ممبئی پولیس سٹیشن میں مقدمے کی درخواست جمع کروائی گئی،.کہا جا رہا ہے کہ اداکار کے خلاف درخواست درج کر لی گئی ہے درخواست گزار کون ہے اس حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں. درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ رنویر سنگھ یہ عمل اخلاقیات کے نقطہ نظر سے بالکل غلط ہے، اور ان کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر بہت

    سارے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے.یاد رہے کہ عوامی سطح پر رنویر سنگھ کو یقینا تنقید کا سامنا ہے لیکن ان کے بالی وڈ کے تمام ساتھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں اداکار پر ہونے والی تنقید کو بے جا کہتے ہوئے ان کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں. ارجن کپور بھی کھل کر رنویر کی حمایت کررہے ہیں اسی طرح سے ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون بھی اپنے شوہر کی حمایت میں بات کررہی ہیں ان کا بھی کہنا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کا شوٹ دیکھا ہے مجھے ان کی تصاویر بہت اچھی لگی ہیں.

  • آئین توڑنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے،مریم نواز

    آئین توڑنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست اور سازش والے بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا ہے، تاریخ میں پہلا سیاست دان ہے جو جھوٹا بھی ہے اور آئین شکن بھی ہے، سپریم کورٹ کے جج نے کہا یہ آئین توڑنے کا مرتکب ہوا، ان کو ایسی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہو، آئین پاکستان کو پاؤں تلے روندنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوچکے، اب خوشخبریاں آئیں گی۔

    آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    کلرسیداں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب کو نواز شریف کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں، آپ کی بیٹی آپ کے پاس آئی ہیں، حلقے میں آکر پتا چل گیا ہے ہمارے امیدوار جیت چکے ہیں، جلسے میں ایک انچ زمین بھی خالی نہیں ہے، ہمارے امیدوار کے پیچھے لوگ پیسے لیکر گھومتے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خوشخبری سے بات شروع کرونگی، فتنہ خان بارودی سرنگیں بچھا کر گیا تھا، جان ہتھیلی پر رکھ کر بارودی سرنگوں کو ہم نے ہٹایا ہے، مشکل دور ختم، آنے والے دنوں میں عوام کے لیے اچھی خبریں آئیں گی، خادم اعظم رات کو قوم سے خطاب کرے گا، فتنہ خان کہتا ہے شہباز شریف تیل کی قیمتیں کم کرو، 4 سال تم قیمتیں بڑھاتے رہے، تمہارا تیل کی قیمتوں سے کیا لینا دینا، کہتا تھا آلو، پیاز کا ریٹ بتانے نہیں آیا، آجکل تقریروں میں دہی، پودینے کے ریٹ بھی بتاتا ہے۔

     

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کے الزامات پر نوٹس، پیمرا سے ریکارڈ طلب کرلیا

     

    مریم نواز نے کہا کہ حکومت سے کہتی ہوں یہاں پر بات ختم نہیں کرنی، آرٹیکل 6 اور غداری کے مقدمات چلنے چاہئیں، ان کو ایسی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی آئین کی خلاف ورزی نہ کرسکے، سپریم کورٹ نے اس کے سازش والے بیانیے کو بھی اڑا کر رکھ دیا، اس نے سازش کا جھوٹ بولا تھا، سپریم کورٹ کے جج نے کہا سازش کا کوئی ثبوت نہیں دیا، اس کے پاس ثبوت ہوتا تو دیتا، اس نے سپریم کورٹ کو بھی جلسہ گاہ سمجھا تھا کہ جلسے کی طرح الزامات لگا دے گا، عمران خان! سپریم کورٹ کو ثبوت دینے پڑتے ہیں۔

     

    سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا. وزیراعظم شہباز

     

     

    انہوں نے کہا کہ کہتا ہے مسٹر ایکس، مسٹر وائی دھاندلی کر رہا ہے، اے بی سی بھی وائی، ایکس سے شروع کرتا ہے، اپنی اے بی سی تو ٹھیک کرلو، کل کہہ رہا تھا موٹروے پر نواز شریف کی تصویر نظرآئی، تمہیں نواز شریف کی تصویر ہر جگہ نظر آئے گی، جس موٹروے سے تم اترے وہ موٹروے نواز شریف نے بنایا تھا، وعدہ کرتی ہوں شیر پر مہر لگاؤ، جب تک تمہاری زندگیوں میں بہاریں واپس نہیں آتیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کے دشمن عمران خان نے پنجاب کا خون چوسا، اس کو اٹھاؤ اور پنجاب کی سرحدوں سے باہر پھینک دینا،17 جولائی کو کون دھاڑے گا، کہوٹہ والوں نے جس طرح استقبال کیا کبھی نہیں بھول سکتی، جمعیت علما اسلام، پیپلزپارٹی کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں،17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھنا۔

  • ٹک ٹاکر لڑکی نے پارٹنر سے تعلقات استوارکر کے شوہر کو قتل کر دیا

    ٹک ٹاکر لڑکی نے پارٹنر سے تعلقات استوارکر کے شوہر کو قتل کر دیا

    ٹک ٹاکر لڑکی نے پارٹنر سے تعلقات استوارکر کے شوہر کو قتل کر دیا

    دوران ڈکیتی اندھے قتل کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر بیوی ملوث نکلی ،تھانہ اگوکی کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے دوران ڈکیتی خلیل احمد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج رجسٹر کیا گیا

    ڈی پی اوسیالکوٹ سید ذیشان رضا نے دوران ڈکیتی قتل کے اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اگوکی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔پولیس ٹیم نے دورانِ تفتیش پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے.

    مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی ہے نے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات استوارکر رکھے تھے جس سے شادی کرنے کے لیے رضوان عرف زین کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور شوہر کو قتل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا.

    پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی کو گرفتار کر لیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان اور ایک کس نامعلوم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ جن کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

  • عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمی درج کیا جائے،عائشہ گلالئی تھانہ پہنچ گئی

    عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمی درج کیا جائے،عائشہ گلالئی تھانہ پہنچ گئی

    سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (گلالئئ) کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خلاف ریاست کے خلاف تقاریر/بیانات پر غداری کا مقدمہ درج کروانے تھانہ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں درخواست دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ تھانہ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں آپ کی توجہ نہایے سنگین مسلہ کی طرف مبزول کرانا چاہےی ہوں اور وہ یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نیاری بیرونی فنڈنگ اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ پاک فوج پر گھٹیا اور بیہودہ الزامات لگا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے.

    عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج روزانہ اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر اس ملک کی اندرونی اور بیرونی سازشوں سے حفاظت کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے،اس ملک اور قوم پر پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے جو احسانات ہیں ،وہ بطور قوم ہم فراموش نہیں کر سکتے.ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں.

    عائشہ گلالئی نے کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ قدرتی آفات ،زلزلہ،سیلاب میں بھی پاک فوج کے جوان ریسکیو آپریشن کیلئے پہلے پہنچ جاتے ہیں اور قوم کو سیاسی جماعتوں کے نمائیندے اور زمی داران نظر نہیں آتے.انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران نیازی عوام میں پاک گوج کا امیج خراب کرنے اورعوام کو پاک فوج کو لڑانے کیلئے سازش کر رہا ہے اور منظم تحریک چلا رہا ہے.عمران خان ملک کے تین ٹکرے کرنے کی بات بھی کر چکا ہے.بلکی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف بیانات دے رہا ہے.

    عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران نیازی فوج کو غیر جانبدار رہنے پر ٹارگٹ کر رہا ہے اور فوج کو زبردستی سیاست میں گھسیٹ رپا ہے،انہوں نے کہا خدانخواستہ اگر فوج کمزور ہوئی تو پاکستان کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا.اور پاکستان کے عوام بھی افغانستان اور شام کی طرح مہاجرین بن جائیں گے.عائشہ گلالائی نے کہا کہ قانون چھوٹے اور بڑے سب کیلئے برابر ہونا چاہیئے.جو قانون علی وزیر کیلئے ہے جو کھبی بھی اس حد تک نہیں گیا کو جیل ڈال سکتا ہے،جو الطاف حسین پر پانبدی اور سزا دے سکتا ہے وہ قانون طاقت ور کیلئے کیوں نہیں ہے ؟.

    درخواست میں کہا گیا کہ مندرجہ بالا حقائق یعنی پاک فوج کو کمزور کرنے کی سازش کرنا،ریاست مخالف بیانات،اور فوج کو سیاست میں گھسیٹںآ آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی اور غداری کے زمرے میں آتا ہے.لہزا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نیازی پر غداری متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا جائے اور اسے گرفتار کیا جائے.

  • عمران ریاض خان کے گرد گھیرا تنگ،پنجاب کے کئی شہروں میں مقدمے درج

    عمران ریاض خان کے گرد گھیرا تنگ،پنجاب کے کئی شہروں میں مقدمے درج

    عمران ریاض خان کے گرد گھیرا تنگ،پنجاب کے کئی شہروں میں مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید پر اینکر عمران خان پر پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمے درج کر لئے گئے ہیں

    اینکر عمران خان پر لاہور، گوجرانوالہ، جھنگ،میانوالی، ٹھٹھہ سمیت کئی شہروں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، عمران خان نے پہلے درج ہونے والے مقدمات میں ضمانت کروا لی تھی تا ہم ابھی عمران ریاض کے خلاف پنجاب کے کئی شہروں میں مزید مقدمات درج کئے گئے ہیں،

    عمران ریاض خان کے خلاف اب سابق وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کالا باغ میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سائل پاکستانی شہری ہے اور افواج پاکستان سے پیار کرتا ہےاینکر عمران ریاض خان کو کافی عرصے سے فالو کر رہا تھا 30 جون کو عمران ریاض خان نے ایک ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی، جس کا ٹاپک رجیم چینج تھا سائل نے ویڈیو کو غور سے سنا ،اور اسکے جذبات مجروح ہوئے،عمران ریاض خان نے ویڈیو میں افواج پاکستان کو برا بھلا کہا اور تنقید کی ،پاکستانی افواج کی توہین کرنے کی کوشش کی،پاک فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا،عمران ریاض خان کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے ،افواج پاکستان ہمارے ملک کی طاقت ہے، عمران ریاض خان کا ویڈیو جرم، مقدمہ درج کیا جائے، تھانہ کالا باغ میانوالی میں عمران ریاض خان کے خلاف حاجی محمد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    لاہور کے تھانہ سول لائن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے،مدعی محمد آصف کی مدعیت میں درج مقدمے میں پاک فوج پر تنقید اور توہین کا کہا گیا ہے

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • اداروں کیخلاف غیرمناسب الفاظ، ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگ لی

    اداروں کیخلاف غیرمناسب الفاظ، ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگ لی

    اداروں کیخلاف غیرمناسب الفاظ، ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگ لی

    اداروں کے خلاف غیر مناسب الفاظ، ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر مشروط معافی مانگ لی ایمان مزاری کی ادارے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ایمان مزاری کو ایسے ریمارکس نہیں دینا چاہیے تھے،ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگی ہے اس لیے ایف آئی آر کی ضرورت نہیں، ایمان مزاری نے معافی مانگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے، ایمان مزار نے مستقبل میں جرم نہ دہرانے کی واضح یقین دہانی کرائی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا ، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ عدالتی ہدایت پر ہم تحفظات کے باوجود تفتیش کا حصہ بنے،پولیس کو کچھ بیان دے رہے تھے وہ کچھ اور ہی لکھ رہے تھے،ہم نے پولیس کو کہا ہم خود تحریری بیان جمع کرائیں گے،ہم نے تو پہلے دن کہہ دیا تھا جولفظ بولا گیا اس کا کوئی جواز نہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری آفیسر آف کورٹ ہیں ان کو ایسے الفاظ نہیں بولنے چاہییں،ایمان مزاری معذرت کر چکیں اب مزید کیا چاہتے ہیں؟ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ ایمان مزاری باقاعدہ پریس میں اپنے بیان پر معافی مانگیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس عدالت کے سامنے اپنے بیان پر معذرت کا اظہار کر چکیں،اس بیان کا وقت بھی دیکھیں ان کی والدہ کے ساتھ اس وقت کیا ہوا تھا، وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ ایمان مزاری ہماری بچی کی طرح ہیں لیکن ان کا پرانا کنڈکٹ بھی دیکھیں،

    اداروں پر تنقید کا کیس۔ایمان مزاری کی ضمانت پر اسلام آباد بار کا اعلامیہ

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    پاک فوج پر تنقید کے مقدمہ میں ایمان مزاری نے ضمانت کروا لی