Baaghi TV

Tag: مقدمے

  • جناح ہاوس سمیت گیارہ مقدمات کے چالان واپس

    جناح ہاوس سمیت گیارہ مقدمات کے چالان واپس

    لاہور انسداد دہشتگردی عدالت،نو مئی کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    عدالت نے جناح ہاوس سمیت گیارہ مقدمات کے چالان واپس بھجوا دیئے ،عدالت نےا تمام ضروری دستاویزات منسلک کرکے چالان دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے چالان نا مکمل ہونے کی بناء پر واپس بھجوائے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چالانوں میں متعدد گواہان کے بیانات اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹوں کی رپورٹ شامل نہیں،پراسیکیوشن نے جناح ہاوس سمیت گیارہ مقدمات کے چالان جمع کروائے تھے

    واضح رہے کہ9مئی واقعات سے متعلق جناح ہاؤس حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا گیا تھا،سانحہ 9مئی مقدمات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمود الرشید نامزد کیے گئے ہیں،چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان بھی شامل ہیں،جناح ہاؤس حملہ کیس ، عسکری ٹاور حملہ ،شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے کا چالان جمع کروادیا گیا شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے کا چالان جمع کروادیا گیا

    لاہور انسداد دہشت گردی عدالت،ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا معاملہ ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھییج دیا ،عدالت نے اعجاز چوہدری کو 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا .عدالت نے جیل حکام کو اعجاز چوہدری کو پی آئی سی میں علاج کروانے کی اجازت دے دی،اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس کی جانب سے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ، اعجاز چوہدری اور دیگر کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،

  • 121 مقدمات کے اخراج کی درخواست،سرکاری وکیل نے کی مخالفت

    121 مقدمات کے اخراج کی درخواست،سرکاری وکیل نے کی مخالفت

    لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 121 مقدمات کے اخراج کی درخواست سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عمران خان کے وکیل نے دلائل دیئے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ اسطرح کا کیس سپریم کورٹ فائل کیا گیا ہے، لہذا یہ درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہیں ،عدالت میں سرکاری وکیل نے عمران خان کی درخوستوں کی مخالفت کر دی اور کہا کہ پٹیشنر نے 245 مقدمات چلینج کیے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے صرف 9 کیسز کی لسٹ فراہم کی ہے، آج جو آپ بات کر رہے یہ ان کیسز پر عمل دخل نہیں ہیں ،عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ آج ان پر دلائل دیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے وہ ہم نے کر دی ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ کہا ہے کہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ انہوں نے اپنی پٹیشن میں ذکر کیا ہے یہ حکومت غیر قانونی طریقے سے کر رہے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساری استدعا پڑھ کر آپ اس پر دلائل دیں،عجب یہ درخواست دائر ہوئی وہ تب کے حالات کے مطابق تھی شاید،باقی جو استدعا ہے اسکا سکوپ علیحدہ ہیں،

    وکیل عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی درخواست ہٹ کر ہے اور ان درخوستوں سے مختلف ہے،یہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے اور جو پٹیشنر کا حقوق ہے انکو متاثر کیا گیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آپکی بات کو آگے لیکر چلے تو اپریل میں جو آپ نے درخواست دائر کی وہ استدعا کیا تھی آپ پڑھیں اسے،

    سابق وزیراعظم عمران خان نے 121 مقدمات کو خارج کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں تحریک انصاف کے سپورٹرز اوررہنماؤں کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے-درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کےفیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی روکنےکا حکم دے پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیرنوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • بتایا جائے شاہ محمود قریشی کس مقدمے میں گرفتار ہیں؟ عدالت

    بتایا جائے شاہ محمود قریشی کس مقدمے میں گرفتار ہیں؟ عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟ اسلام آباد پولیس نے عدالت میں کہا کہ نہیں معلوم شاہ محمود قریشی کہاں ہیں، اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 2 مقدمات درج ہیں ،شاہ محمود قریشی کیخلاف 6 پرانے کیسز ہیں ،عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے شاہ محمود قریشی کس مقدمے میں گرفتار ہیں ،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا تھا۔ پنجاب پولیس نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا ہے

    شاہ محمودقریشی نے رہائی کے بعد اپنے وکیل اور صاحبزادی سےملاقات بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں پارٹی میں تھا اور رہوں گا۔ شاہ محمود قریشی اپنے سامان کے بارے میں دریافت کرتے رہے لیکن پنجاب پولیس شاہ محمود قریشی کو لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی۔

    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

  • عمران خان کی 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    عمران خان کی 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 8 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا ،رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ جاری کردی ،بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق حصہ ہیں ،پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے عدالت نے آٹھ مئی کو مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے،عمران خان نے درج مقدمات میں کاروائی روکنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے

    گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات جمع کروا دی گئی تھی،عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں 31 لاہور میں 30 فیصل آباد مین 14 بھکر، میں 4 شیخوپورہ 3 گجرانوالہ میں 2 جہلم میں 3 اٹک میں 4 راولپنڈی میں 10،اٹک،میں 4 بہاولپور میں 5 مقدمات درج ہیں،

    سابق وزیراعظم عمران خان نے 121 مقدمات کو خارج کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں تحریک انصاف کے سپورٹرز اوررہنماؤں کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے-درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کےفیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی روکنےکا حکم دے پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیرنوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر تشدد کیس، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

    جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر تشدد کیس، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر تشدد کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری، فرخ حبیب ، حماد اظہر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی

    زمان پارک میں جلاﺅ گھیراﺅاور پولیس پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، اعجاز چودھری ، حماداظہراور محمود الرشید عدالت پیش ہوئے،فواد چودھری نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ فوادچودھری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا حصہ ہیں ،عدالت نے حماد اظہر سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کب کی تاریخ رکھیں؟حماد اظہر نے عدالت میں کہا کہ 14 مئی کو الیکشن، 17 کو اسلام آباد پیش ہونا ہے اس کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ دیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 14 مئی کو الیکشن ہورہا ہے؟ حماد اظہر نے کہا کہ قانون کے مطابق تو ہیں، باقی سرکارکا پتہ نہیں ،عدالت نے فوادچودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے فوادچودھری، فرخ حبیب ، حماد اظہر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی .

    تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں ،تمام مقدمات انتقامی کارروائیوں پر مبنی ہیں ،کبھی کوئی تاریخ اسلام آباد کبھی لاہور اور کبھی کراچی میں ہو رہی ہے، سب سے بڑا ٹارگٹ عمران خان ہے،عمران خان کو لندن پلان کے تحت ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان کو سیکیورٹی بلکل فراہم نہیں کی جا رہی ، ان پر آج بھی قاتلانہ حملے کا خدشہ ہے،ایک سال کے دوران ان پر درجنوں مقدمات درج کئے گئے،

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جعلی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ اس ماحول میں معاملات کو خراب کیا جائے ،عمران خان کی جگہ کوئی اور لیڈر ہوتے تو شاید آ ج اس طرح کا امن و امان نظر نہ آتا، کچھ لوگ مراد سعید کیخلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،لوگ اس رجیم سے نفرت کرتے ہیں ، ڈنڈے کے زور پر عوام کا ذہین تبدیل نہیں کیا جاسکتا،جعلی پرچوں کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

  • عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش

    عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش کردی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج کیسز کی تفصیل عدالت میں پیش کر دی گئی ،عدالت میں پیش کی گئی سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29 ہے ، سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر کیس کی تفصل عمران خان کو فراہم کردی گئی ہے

    عدالت کی جانب سے عمران خان کی درخواست نمٹا دی گئی عدالت نے عمران خان کو اپنے خلاف درج کیسز سے متعلق متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کردی.

    عمران خان نے مقدمات کی تفصیل کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں تحریک انصاف کے سپورٹرز اوررہنماؤں کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے- درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کےفیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی روکنےکا حکم دے پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیرنوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنےکا حکم جاری کرے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

  • عمران خان کیخلاف مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ملتوی

    عمران خان کیخلاف مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ملتوی

    عمران خان کیخلاف مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف 121 مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے مقدمات کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے مصدقہ نقول کی فراہمی کے لئے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراض کو دور کرنے کے لئے مناسب وقت دیا جا رہا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کی، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمات کی مصدقہ نقول کی فراہمی بڑا ایشو نہیں۔ عمران خان کے خلاف سیاسی دباو پر 121 جھوٹے مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔پنجاب کےدرج 13 مقدمات کو فوری خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عمران خان پر دہشت گردی اور قتل کے مقدمات سیاسی جدوجہد سے باز رہنے کے لئے درج کئے گئے۔آئین پاکستان ہرشہری کو سیاسی اور جمہوری جدوجہد کی آزادی دیتا ہے۔ عدالت بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کو خارج کرنے کے احکامات جاری کرے۔

    بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
    20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
    سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
    راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عمران خان کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت جوڈیشل کمپلیکس پیشی کا ذکرچھڑ گیا، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ میرا داخلہ جوڈیشل کمپلیکس میں بند ہو گیا پھر آپ کے پاس آ گیا، اسلام آباد میں آپ کے علاوہ اور کوئی جگہ نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو بھی کچھ مناسب بات نہیں ہوئی میں بھی غلطی کروں اور آپ بھی پھر کیا فرق رہ جائے گا ؟وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ ہمارے پاس عدالتوں کے علاوہ اور کوئی جگہ نہیں ہے پولیس نے کچھ خفیہ ایف آئی آر رکھی ہوئی ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر سیل نہیں ہوتی ہے شاید آپ کو معلوم نہیں اس کے بارے میں ایف آئی آر پبلک دستاویزات ہے وہ سیل نہیں ہو سکتی پولیس تحقیقات کیلئے بلا لیتی ہے،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ آپ اسلام آباد کی حد تک تمام مقدمات کی تفصیلات حکم دے دیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حدود کی حد تک نوٹس کر دیتا ہوں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے اعظم سواتی والی ججمنٹ پڑھی ہے کوئی ایسا قانون نہیں کہ بتایا جائے کسی شخص کے خلاف مقدمہ ہے اعظم سواتی کیخلاف بھی مقدمات پورے پاکستان میں ہیں عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت27 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے اسلام آباد کی حد تک تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

  • سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ

    سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ

    کورونا اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا

    صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر اخترملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے شرکت کی ،ہمسایہ ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر صوبہ میں ٹیسٹنگ اورکنٹیکٹ ٹریسنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر اختر ملک نے محکمہ صحت کو کورونا ویکسین کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت کی ،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چار ماہ میں صوبہ میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 2193صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔ 1730ایف آئی آرز کا اندراج، نو کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انسپکشنز کے دوران نو ہزار پانچ سو 37 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینئٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کیا۔ این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان میں انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

     

  • پی ٹی آئی کے کارکنان پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج

    پی ٹی آئی کے کارکنان پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج

    پی ٹی آئی کے کارکنان پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج کر دیئے گئے

    وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی رہنماوں پر14 مقدمات درج کیے گئے تھے،ثبوت مل گئے تمام پرچے جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے تھے ،عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ردعمل عوام دیں گے، 25مئی واقعہ میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقات لازمی مکمل کی جائیں گی،شہباز گل پر تشدد کے ثبوت پہلے دن سے ہمارے پاس موجود تھے ،عدالت کے طلب کرنے پر ہی تشدد کے ثبوت پیش کیے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا اور مقدمات بھی درج کئے تھے، اسوقت ن لیگ کی حکومت تھی، بعد ازاں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو تحریک انصاف کے کارکنان پر درج مقدمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو آج ختم کر دیئے گئے ہیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل