Baaghi TV

Tag: ملائیشیا

  • سربراہ پاک بحریہ  کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات

    سربراہ پاک بحریہ کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات

    پاک بحریہ کے تعاون پر مبنی بحری سیکیورٹی اور بحری سفارت کاری کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات کی۔

    دورے کا آغاز رائل ملائشین نیوی ہیڈ کوارٹرز سے ہوا، جہاں رائل ملائشین نیوی کے سربراہ، ایڈمرل تان سری (ڈاکٹر) ذوالحلمی بن اثنین Dr. Tan Sri Zulhelmy bin Ithnain نے ایڈمرل نوید اشرف کا استقبال کیا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران تیزی سے بدلتے ہوئے پیچیدہ بحری ماحول میں تزویراتی نقطہ نظر کو ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں سربراہان نے آپریشنل تعاون بڑھانے، استعداد کار میں اضافے اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف مربوط ردعمل پر اتفاق کیا ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں مسلسل شرکت کے ذریعے علاقائی استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار بحری ریاست کے طور پر خطے کی سلامتی کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے ملائیشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں سینٹر کی تکنیکی صلاحیتوں اور بحری سلامتی میں اس کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ہائیڈروگرافی کو موثر بحری آپریشنز کی بنیاد قرار دیتے ہوئے، ملائیشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر اور پاکستان کے نیشنل ہائیڈروگرافک آفس (NHO) کے درمیان ادارہ جاتی روابط، بالخصوص پیشہ ورانہ تربیت اور ڈیٹا کے تبادلے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    مشترکہ اقدار اور دیرینہ دوستی پر مبنی پاکستان اور ملائیشیا کے بحری تعلقات عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مربوط تعاون پر مبنی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ شراکت داری کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

    کوالالمپور:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو گھر میں حادثے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 100 سالہ مہاتیرمحمد منگل کے روز اپنے گھر میں بالکونی سے کمرے کی جانب جاتے ہوئے اچانک گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی،سابق وزیراعظم کے معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ مہاتیر محمد کو ایمبولینس کے ذریعے کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیو ٹ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔

    بعد ازاں جاری ہونے والے سرکاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ گرنے کے نتیجے میں مہاتیر محمد کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہےڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے تاہم انہیں علاج اور نگرانی کے لیے چند ہفتوں تک اسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔

    سعودی کمپنی کیجانب سے400 پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف

    واقعے کے بعد ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا ہےانور ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے لیے مہاتیر محمد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور دعا ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوں۔

    واضح رہے کہ مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں مختلف طبی مسائل کا سامنا کرتے رہے ہیں، گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب کے بعد انہیں شدید تھکن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس سے قبل وہ دل کے عارضے میں مبتلا رہ چکے ہیں اوربائی پاس سرجری بھی کروا چکے ہیں۔

    گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

  • پاکستان کا 5 سال میں ملائیشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف

    پاکستان کا 5 سال میں ملائیشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سال میں ملائشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف مقرر کر دیا ہے

    حکام کے مطابق حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے حلال گوشت کو ترجیحی شعبہ قرار دیا ہے اور اگلے پانچ سال میں ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گوشت برآمد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس سے 52 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

    منصوبے کے تحت ملائشیا کو گوشت برآمد کرنے کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار مویشی درکار ہوں گے، جبکہ لائیو اسٹاک سیکٹر میں پانچ سال کے دوران 14 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، اس میں سے 8 کروڑ ڈالر پرائیویٹ سیکٹر اور 6 کروڑ ڈالر حکومت فراہم کرے گی، جانورو ں کی ویکسینیشن اور کولڈ اسٹوریج کی جدید سہولیات بھی قائم کی جائیں گی تاکہ معیار اور برآمدی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

    پاکستان بار کونسل نے پنجاب پراپرٹی ایکٹ مسترد کر دیا

    پبلک سروس کمیشن نے پی کیڈٹ امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

    اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فوراً واپس لے،صومالیہ

  • کرپشن الزامات :ملائیشین آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، تحقیقات شروع

    کرپشن الزامات :ملائیشین آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، تحقیقات شروع

    ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو کرپشن اور منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات تک رخصت پر بھیج دیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی وزارتِ دفاع نے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو فوری طور پر رخصت پر بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی یہ معاملہ تب شروع ہوا جب سماجی کارکن بدر الحشام شہران المعروف چیگو برد نے مسلح افواج کے ایک سینئر افسر پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے۔

    جس کے بعد ملائیشین اینٹی کرپشن کمیشن (ایم اے سی سی) کے سربراہ تن سری اعظم باقی نے بھی تصدیق کی کہ ایکٹ 2009 کی دفعہ 17(a) کے تحت تحقیقات جاری ہیں-

    محسن نقوی اور طلال چوہدری کاایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    ایم اے سی سی کے افسران نے فوج کے تحت ہونے والے پروکیورمنٹ منصوبوں خصوصاً اوپن ٹینڈر کے ذریعے کیے گئے منصوبوں کی باریکی سے جانچ پڑتال کی،جانچ پڑتال میں 2023 سے 2025 کے درمیان 5 لاکھ رنگٹ سے زائد مالیت کے 158 منصوبے اور اس حد سے کم مالیت کے 4,521 منصوبے سامنے آئے ہیں۔

    ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ چند کمپنیاں بار بار اعلیٰ مالیت کے ٹھیکے حاصل کر رہی تھیں جس پر تفتیشی افسران نے خدشا ت کا اظہار کیا24 دسمبر تک ایم اے سی سی نے تین اعلیٰ فوجی افسران سے پوچھ گچھ کی اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے،تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ چھان بین کی جائے گی۔

    شہید بے نظیربھٹو نےبدترین آمریت کا سامنا کیا،شیری رحمان

    جس کے بعد تازہ پیشرفت میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو جبری رخصت پر اس لیے بھیجا گیا تاکہ منی لانڈرنگ سے متعلق ان پر عائد الزامات کی تحقیقات بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کی جا سکیں،وزیرِ دفاع داتوک سری محمد خالد نوردین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ انتظامی اقدام مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے اور تحقیقات کے شفاف اور مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    علاہ ازیں جنرل تن سری محمد نظام جعفر کی لازمی ریٹائرمنٹ کے بعد نیوی کمانڈر ایڈمرل تن سری ذوالحلمی اثنین کو فوری طور پر ملائیشین مسلح افواج کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو

    وزارتِ دفاع نے جنرل محمد نظام جعفر کی خدمات، قیادت اور مدتِ ملازمت کے دوران دی گئی اہم شراکتوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے معاملات کی خوش اسلوبی سے تکمیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • ملائیشیا، کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی

    ملائیشیا، کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی

    ملائیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کم عمر صارفین کو سائبر بُلیئنگ، دھوکا دہی اور نامناسب آن لائن مواد جیسے بڑھتے ہوئے خطرات سے بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔ملائیشیا کے مواصلاتی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت ’آن لائن سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت ایک ایسا نظام متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں صارفین کی عمر کی تصدیق الیکٹرانک طریقے سے کی جائے گی۔ اس کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی سخت ضوابط کا پابند بنایا جائے گا تاکہ وہ نئے حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

    حکام کے مطابق پارلیمنٹ کے متعدد ارکان اور بچوں کے حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوان صارفین کی ذہنی، نفسیاتی اور سماجی بھلائی کے لیے ناگزیر ہے۔ملائیشیا میں گزشتہ چند برسوں سے حکومت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریگولیشنز سخت کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ خاندانوں اور بچوں کے لیے آن لائن ماحول کو زیادہ محفوظ اور بہتر بنایا جا سکے

    سیکیورٹی میں نیا اضافہ،سی ٹی ڈی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال

    پاکستان کا سری لنکا دورہ، 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا امکان

  • یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15طالبعلم جاں بحق

    یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15طالبعلم جاں بحق

    کوالالمپور: ملائیشیا میں طالب علموں کو لے جانیوالی یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ملائیشیا میں بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں 13طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2اسپتال میں دم توڑ گئے جو سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔

    اس کے علاوہ حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 21 سے 23 سال کے درمیان تھی اور اس حادثے کو خوفناک حادثہ قرار دیا جارہا ہے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ بس بے قابو ہو کر منی وین سے ٹکرا گئی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی:5پاکستانیوں نے غیرمعمولی جرات  سے پوری ملائشین قوم کے دل جیت لئے

    ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی:5پاکستانیوں نے غیرمعمولی جرات سے پوری ملائشین قوم کے دل جیت لئے

    ملائشیا میں حالیہ گیس پائپ لائن دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے دوران 5 پاکستانیوں نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے درجنوں مقامی افراد کی جانیں بچا ئیں اور پوری ملائشین قوم کے دل جیت لیے۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ملائیشیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد آگ تیزی سے قریبی علاقے میں پھیل گئی، جس سے خوف زدہ ہو کر متعدد افراد نے جان بچانے کے لیے دریائے کلنگ میں چھلانگ لگا دی یہ خطرناک خطرناک مگرمچھوں کی افزائش گاہ سمجھا جاتا ہے، لیکن جان کے خطرے کے باوجود 5 پاکستانی نوجوانوں نے بلا جھجک پانی میں چھلانگ لگا دی اور 30 افراد جن میں خواتین، بچے اور اور بزرگ شامل تھے کو دریا سے بحفاظت باہر نکالا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ مناظر موقع پر موجود کچھ افراد نے ویڈیو میں محفوظ کر لیے، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملائشیا میں وائرل ہو گئےسوشل میڈیا سے لے کر مین اسٹریم میڈیا تک، ہر جگہ ان پاکستانیوں کے جذبہ انسانیت اور دلیری کو بھرپور سراہا گیاان ہیروز کو ملائشیا کے مختلف حلقوں، پاکستان ہائی کمیشن، اور کاروباری شخصیات کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

    ملائشیا پاکستانی کمیونٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے پی ایف یو جے ملائشیا اور پاکستان پریس کلب ملائشیا کے زیرِ اہتمام ان پاکستانی ہیروز 50 سالہ خائستہ نواب،37 سالہ بخت منیر ،47 سالہ عامر نواب ،25 ساہ رفیق اللہ اور 40 سالہ جعفر علی شامل ہیں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی ملائشین کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر داتو امین صدیق اور معروف بزنس مین اسلم بھائی نے ان نوجوانوں کو پاکستانی قوم کا فخر قرار دیا اور کہا کہ ان کا عمل دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی جہاں بھی ہوں، انسانیت کی خدمت اور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔

    پانچوں نوجوانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ قدم خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے اٹھایا، کسی انعام یا شہرت کی خواہش نہیں تھی،ہم نے لوگوں کو نہر میں ڈوبتے دیکھا، مدد کے لیے پکار سنتے ہی اپنے خوف کو بھلا کر پانی میں کود پڑے۔

    تقریب کے اختتام پر ان پاکستانیوں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا پی ایف یو جے ملائشیا کے صدر اویس تاج چوہدری نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان نوجوانوں کی بے مثال قربانی اور جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے تاکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ مزید اُجاگر ہو۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں منگل (1 اپریل) کو ملائیشیا کی ریاستی توانائی فرم پیٹروناس کی گیس پائپ لائن میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

  • ملائیشیا :سیلاب متاثرین  کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    ملائیشیا :سیلاب متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    اسلام آباد: ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 ٹن امدادی سامان کل کوالالمپور روانہ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گا اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر امدادی سامان کے روانگی کی تقریب منعقد کی گئی، خصوصی طیارہ امداد لے کر کل صبح اسلام آباد سے کوالا لمپور روانہ ہو گا، اور ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 ٹن امداد ی سامان روانہ کیا جائے گا۔

    امدادی سامان میں ادویات، راشن، خیمے اور کمبل شامل ہیں جبکہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے روانہ کی جائے گی، وفا قی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ملائیشیا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کےضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیااور حکو مت اور پاکستانی عوام کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا میں موجود مون سون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آیا، جس سے 38 اضلاع متاثر ہوئے۔

  • انڈونیشیا اور ملائیشیا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد جاں بحق

    انڈونیشیا اور ملائیشیا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد جاں بحق

    انڈونیشیا اور ملائیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا اور ملائیشیا میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی۔انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں سے کئی مقامات پر پل بہہ گئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، دارالحکومت جکارتہ اور اطراف کے علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔دوسری جانب ملائیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں بھی 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال ہے جس کی وجہ سے 80 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

    کنٹینر سے گرنے والاشخص زندہ ، پی ٹی آئی پروپیگنڈا بے نقاب، ماں کے انکشافات

    سپریم کورٹ نے ہزاروں مقدمات نمٹا دیئے

    شرجیل میمن کا یوم تاسیس پر پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا اعتراف

  • ملائیشیا: 27 سال سروس کے دوران ایک بھی چھٹی نہ کرنے والا 70 سالہ ملازم

    ملائیشیا: 27 سال سروس کے دوران ایک بھی چھٹی نہ کرنے والا 70 سالہ ملازم

    کوالالمپور : ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے علاقے کلنگ کے ایک مال میں 70 سالہ کلینر ابوبکر نے 27 سال سروس کے دوران ایک بھی چھٹی نہیں کی-

    باغی ٹی وی : دی سٹار کے مطابق بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے ابوبکر اپنی بیوی اور چھوٹے بچوں کو پیچھے چھوڑ کر ملائیشیا اس وقت گئے جب اُنہیں یہ پتہ چلا کہ وہاں اُنہیں بہتر ملازمت مل سکتی ہے، ملائیشیا میں صفائی کا کام کرنے والے ابو بکر 1980ء میں 31 سال کی عمر میں بنگلا دیش سے ملائیشیا گئے اور اپنی فیملی کو اچھی زندگی گزارنے کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اُنہیں وہاں سخت محنت کرنی پڑی، ابوبکر کی اس انتھک محنت کی وجہ سے ان کی بیٹی جج، ایک بیٹا ڈاکٹر جبکہ ایک بیٹا انجینئر بنا۔

    رپورٹ کے مطابق ابوبکر ملائیشیا جانے کے بعد کبھی اپنے گھر واپس نہیں گئے ابوبکر ملائیشیا میں اپنی ملازمت سے 1640 رنگٹ یعنی 400 امریکی ڈالرز کماتے ہیں اور اپنی تنخواہ کا ایک اہم حصّہ بنگلا دیش میں اپنے آبائی گاؤں بھیجتے ہیں۔

    شفقت چیمہ کے بیٹے کی والد کے کومہ میں جانے کی خبروں کی تردید

    ابوبکر نے ملائیشیائی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہر انسان اس قسم کی ملازمت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتاجب سے میں ملائیشیا آیا ہوں بنگلا دیش واپس نہیں گیا، مجھے اپنی فیملی کی بہت یاد آتی ہے اور وہ بھی مجھے بہت یاد کرتے ہیں، لیکن میں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کیا ہے رواں سال دسمبر میں ابو بکر ریٹائر ہو کر آخر کار اپنے وطن بنگلا دیش واپس چلا جاؤں گا –

    جاپانی ڈش رامین عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی