Baaghi TV

Tag: ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے

  • شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے

    شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    اتوار کے روز بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات و کمیونیکیشنز فہمی فاضل، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ بعدازاں وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول کے ساتھ ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا۔وزیراعظم کی رہائش پر آمد پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ ملائیشیا آکر خوشی محسوس کر رہے ہیں اور شاندار استقبال پر ملائیشین قیادت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاک–ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنے ملائیشین ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔تجارتی تعلقات کے فروغ کے علاوہ آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل اکانومی اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ملائیشیا گیا ہے، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سینئر سرکاری حکام شامل ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ، طلبا سے انٹریکٹو سیشن

    لاہور۔راولپنڈی ٹرین کرایوں میں اضافہ، نئی ریٹ لسٹ جاری

    پاکستان کا ابھرتی معیشتوں میں دوسرا نمبر، دیوالیہ ہونے کے خدشات ختم

    برطانیہ میں غزہ سے متعلق مظاہرے، پولیس کو نئے اختیارات

  • وزیراعظم ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے

    وزیراعظم ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 5 اکتوبر سے ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں علاقائی و عالمی امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کے دوران تجارت، آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل اکانومی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    شہباز شریف اور انور ابراہیم کی موجودگی میں کئی نئے اور موجودہ شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام، تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔

    وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینیئر سرکاری حکام شامل ہیں۔

    وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، سعودی معاہدے پر گفتگو

    سمندری طوفان ’شکتی‘ میں شدت، ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان