Baaghi TV

Tag: ملازمت

  • ملازمت کے بہانے 200 کے قریب لڑکیوں سے "زیادتی” کروایا گیا اسقاط حمل

    ملازمت کے بہانے 200 کے قریب لڑکیوں سے "زیادتی” کروایا گیا اسقاط حمل

    ملازمت کے بہانے گینگ نے 200 کے قریب لڑکیوں‌کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،کئی لڑکیوں کا اسقاط حمل بھی کروایا گیا، ا س دوران لڑکیوں پر تشدد بھی کیا جاتا رہا ویڈیو بھی بنائی گئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مظفر پور میں لڑکیوں کو نوکری دینے کے بہانے جنسی استحصال کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ملازمت کی آڑ میں تقریباً 180 لڑکیوں کو اہیا پور کے علاقے میں یرغمال بنایا گیا تھا۔ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور بیلٹ سے جسمانی تشدد کیا گیا۔ چھپرا سے تعلق رکھنے والی ایک متاثرہ لڑکی نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ اس نے مظفر پور میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کرایا ہے۔

    ملزم گینگ نے بہار کی بے روزگاری کے مسائل کو ہتھیار بنایا اور ڈی وی آر کے نام سے ایک جعلی مارکیٹنگ کمپنی کھولی، اور سوشل میڈیا پر نوکری کے حوالہ سے پوسٹ کیں۔یہ نوکری صرف لڑکیوں کے لئے تھی اور اس میں اچھی تنخواہ بتائی گئی تھی،متاثرہ لڑکی کے مطابق ڈی وی آر نامی کمپنی نے فیس بک پر لڑکیوں کے لیے نوکری کی پیشکش کی تھی اور اس نے اس کے لیے درخواست دی تھی۔ منتخب ہونے کے بعد، اسے ٹریننگ کے لیے 20،000 روپے ادا کرنے کو کہا گیا۔ رقم جمع کروانے کے بعد کئی لڑکیوں کو اہیا پور تھانہ کے علاقہ کی حدود میں رکھا گیا تھا۔ تاہم 3 ماہ گزرنے کے باوجود ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ اس کے بعد ان لڑکیوں نے کمپنی کے سی ایم ڈی تلک سنگھ سے رابطہ کیا۔ امتاثرہ لڑکی کو کمپنی میں مزید 50 لڑکیوں کو اس وعدے کے ساتھ بھرتی کرنے کی ہدایت کی گئی کہ اس کے بعد اس کی تنخواہ 50,000 روپے تک بڑھ جائے گی۔

    متاثرہ لڑکی کے مطابق، جب اس نے ملزم کو بتایا کہ وہ مزید 50 لڑکیوں کو نہیں لا سکتی، تو اسے مجبور کیا گیا کہ وہ اپنے جاننے والوں سے رابطہ کرے اور لڑکیوں‌کو ملازمت کے لئے بلائے، لڑکی کے مطابق اس وقت تک اسے کمپنی کی حقیقت کا علم نہیں تھا اور پیسے کے لالچ میں اس نے اپنے جاننے والوں کو کمپنی میں لانا شروع کر دیا اور انہیں ملازمت دلوائی،لڑکی نے انکشاف کیا کہ کمپنی کے مالک سمیت وہاں موجود دیگر گینگ کے افراد نے لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی، لڑکیوں کے ساتھ بار بار جنسی زیادتی کی گئی اور انکی ویڈیوز بنائی گئیں، کئی لڑکیاں حمل کا شکار ہو گئیں جس پر انکا اسقاط حمل کروایا گیا،

    واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور کئی لڑکیوں کو وہاں سے بازیاب کروایا،کمپنی کا مالک بھاگنے میں کامیاب ہو گیا، اس دوران وہ کئی لڑکیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گیا.

    متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب وہ مظفر پور میں قیام پذیر تھے تب ملزم نے اس کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے اور اس کا اسقاط حمل کروانے پر بھی مجبور کیا۔ ملازمت کے بہانے آنے والی لڑکیوں کو یرغمال بنایا جاتا ہے اور انہیں فرار ہونے سے روکنے کے لیے غنڈے تعینات کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد لڑکیوں کو اپنی جان پہچان والی دوسری لڑکیوں کو بلانے پر مجبور کیا جاتا ہے اور انہیں نوکری کی پیشکش بھی کی جاتی ہے اور ان کا جنسی استحصال کیا جاتا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے مزید الزام لگایا کہ اس نے جعلی بھرتی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد تلک سنگھ نے اس کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی ،اسکے بھائی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں

    غور طلب ہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جو ’مظفر پور شیلٹر ہوم کیس‘ کی وجہ سے بدنام ہوا تھا جہاں 34 لڑکیوں کے جنسی استحصال کے الزامات سامنے آئے تھے۔ بالی ووڈ کی فلم ’بھکشک‘ اسی خوفناک کیس پر مبنی تھی۔ ملزم برجیش ٹھاکر ایک مقامی اخبار بھی چلاتا تھا۔

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

    صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • بھارت میں بے روزگاری، گھروں میں فاقے، شہری اسرائیل نوکری کیلیے مجبور

    بھارت میں بے روزگاری، گھروں میں فاقے، شہری اسرائیل نوکری کیلیے مجبور

    اسرائیل اور حماس میں سات اکتوبر سے ہونے والی جنگ جاری ہے ،اسرائیل میں جنگ کی وجہ سے اسرائیلی شہری کام کرنے کو تیار نہیں،وہیں اسرائیل میں کام کرنے والے فلسطینی شہریوں کے پرمٹ بھی معطل کئے گئے ہیں جس کے بعد مودی سرکارنے اپنے شہریوں کو جنگی حالت میں روزگار کے لئے اسرائیل بھیج دیا

    روزگار کے لئے ہزاروں شہری اسرائیل جانے کو تیار ہیں ، کئی بھارتی شہری اسرائیل پہنچ چکے ہیں،اسرائیل نے تعمیرات کے شعبے میں بھارتی شہریوں کو روزگار دیا ہے، اسرائیل میں روزگار کی آفر آئی تو بھارتی شہریوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، بھارت میں غربت اور فاقوں کی وجہ سے ہر بھارتی شہری کی خواہش تھی کہ اسرائیل جائیں ملازمت کریں اور گھر والوں کو کچھ بھیجیں،اسرائیل میں اس سے قبل بھی بھارتی شہری ملازمت کر رہے تھے تا ہم انہیں سیکورٹی گارڈیا دیکھ بھال کی ملازمت دی جاتی تھی تا ہم اس بار اسرائیل نے بھارتیوں کو تعمیرات کے شعبے میں ملازمت دی

    اسرائیل حماس جنگ کے بعد اسرائیلی تعمیراتی کمپنیوں نے مبینہ طور پر تل ابیب میں اپنی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں فلسطینیوں کی جگہ ایک لاکھ بھارتی مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دے، جس کے بعد بھارت میں ہریانہ کی حکومت نے ں اسرائیل میں تعمیراتی کارکنوں کے لیے 10,000 آسامیوں کا اشتہار لگایا جن میں بڑھئی اور لوہے کے کام کرنے والوں کے لیے 3,000، فرش پر ٹائل لگانے والوں اور پلستر کرنے والوں کے لیے 2,000 آسامیاں شامل تھیں،بھارت کی جانب سے جاری اشتہار میں بتایا گیا کہ انہیں تقریبا ایک لاکھ 50 ہزار بھارتی ماہانہ تنخواہ دی جائے گی، ہریانہ میں ان بھارتی شہریوں کو 25 ہزار ماہانہ تنخواہ مل رہی ہے، لاکھ سے زائد تنخواہ کا سن کر بھارتی شہری بڑی تعداد میں سن کر اسرائیل جانے کے لئے تیار ہوئے،

    بھارتی ریاست لکھنو میں بھی اسی طرح کا اشتہار جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی شہری اسرائیل جانے کے لئے درخواستیں جمع کروائیں،ایک شہری کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی شہری میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہتا ہے کہ” حکومت اسرائیل بھیج رہی ہے، یہان‌روزگار نہیں ہے، اسلئے لڑکے وہاں بھاگ رہے ہیں، ڈیڑھ لاکھ سیلری بتائی گئی ہے، یہاں روزگارہ نہیں ہےہم یہاں‌کاغذات بنانے کے لئے آئے ہیں، اس سوال پر کہ وہاں ڈر نہیں لگے گا کے جواب میں شہری کا کہنا تھا کہ ڈر کر کیا کریں گے پیسہ وہاں مل رہا ہے،یہاں‌تو روزگار نہیں ہے، میری شادی ہو گئی ہے، ایک بچی ہے، بیوی سے پوچھ کر یہ کام نہیں کرین گے، بیوی کےشوق کے لئے یہ کام کرنے پڑ رہے ہیں، ہر جگہ مندر بن رہے ہیں لیکن اگر کوئی کمپنی بن جاتی تو اچھا رہتا لوگوں کو نوکریاں ملتیں، ہمیں ڈیڑھ سال کہا گیا تھا لیکن یہاں آ کر پتہ چلا کہ پانچ سال کے لئے جا رہے ہیں”.

    اسرائیل جانے والے بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار صرف دعوے کر رہی ہے لوگوں کو ملازمت نہیں مل رہی، اس وجہ سے ہم اسرائیل جانے پر مجبور ہیں کم از کم گھر میں تو خوشحالی آئے گی،کرونا میں ہماری ملازمت ختم ہوئی تھی اس کے بعد سے نوکری نہیں ملی، ان کی حفاظت کو لاحق خطرات گھر میں بھوک سے زیادہ بہتر ہیں، ان کے گھر میں فاقے ہورہے ہیں، وہ کیا کریں، اگر مودی سرکار بھارت میں ہی ملازمت دیتی تو وہ کبھی بھی اسرائیل جنگی حالت میں روزگار کے لئے نہ جاتے

    بھارتی شہریوں کے اسرائیل ملازمت کے لئے جانے سے مودی سرکار کی بھارت کی ترقی و خوشحالی کے دعوؤں کی بھی قلعی کھل گئی ہے، بھارت میں انتخابات کے دن چل رہے ہیں، ایسے میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،بھارتی شہریوں کو مجبوری میں اسرائیل جانا پڑ رہا ہے

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں بھارتی شہریوں کے اسرائیل ملازمت کے لئے جانے پر کہا کہ بھارتی شہری اسرائیلی حکومت سے معاہدے کے بات اسرائیل گئے، ہم انکی حفاظت کے لئے محتاط ہیں،ہم نے اسرائیل کو کہا کہ ہے بھارتی شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے اپنی پوری کوشش کریں

    بھارت کی جانب سے شہریوں کو ملازمت کے لئے اسرائیل بھجوانے پر بھارت کی ٹریڈ یونینز بھی سراپا احتجاج رہیں، کئی ٹریڈ یونینز نے مودی سرکاری سے مطالبہ کیاکہ مزدوروں کو اسرائیل نہ بھیجا جائے، بلکہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ختم کیا جائے جنگ کے دنوں‌میں شہریوں کو اسرائیل بھیجنا یہ کونسا طریقہ ہے، ٹریڈ یونین کے سیکرٹری جنرل تپن سین نے بھارتی مزدوروں سے بھی اپیل کی کہ وہ مودی سرکار کے جال میں پھنس کر موت کے منہ میں نہ جائیں،اسرائیل گئے تو زندہ بھی نہیں رہو گے ،لاش بھی گھر نہیں آ سکے گی

  • نابینا افراد مطالبات منظوری کے لئے سڑکوں پر آ گئے

    نابینا افراد مطالبات منظوری کے لئے سڑکوں پر آ گئے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نابینا افراد اپنے مطالبات کو لے کر سڑکوں پر نکل آئے

    سیکرٹریٹ چوک میں نابینا افراد کا احتجاج و دھرنا جاری ہے، نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ انکے ساتھ سرکاری نوکریوں میں کوٹے پر بھرتیوں پر عمل نہیں کیا جا رہا، نابینا افراد کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں اور ہمیں جائز حق دیا جائے، احتجاج میں درجنوں سپیشل افراد شریک ہیں،

    نابینا افراد کے احتجاج کے دوران سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایمبولینسز  کےلئے فوری راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کر دی،ڈی ایس پی انارکلی کی نگرانی میں اضافی 4 سینئر وارڈنز، 23 وارڈنز ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنارہے ہیں، سی ٹی او کے مطابق ایم اے او کالج چوک سے سیکرٹریٹ دونوں اطراف میں ڈائیوشن لگائی گئی ہے، سول ڈیفنس چوک سے جانب سیکرٹریٹ بھی دونوں اطراف سے بند ہے، پی ایم جی چوک سے سیکریٹریٹ چوک، چرچ چوک ٹریفک کو چلایا جارہا ہے،  آؤٹ فال روڈ سے آنے والی ٹریفک کو پی ایم جی چوک،استنبول اورٹولٹن چوک ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے،  داتا صاحب سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے نیو انارکلی ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے،  متبادل راستوں پر ٹریفک رواں دواں رکھی گئی ہے ، شہریوں کو راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے،

    واضح رہے کہ نابینا افراد نے مال روڈ پر دھرنا دیا تھا جس پر حکومت نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں 80 سے زائد نابینا افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں، جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں پر مستقل بھی کیا گیا ہے، ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے بادامی باغ شیلٹر ہاوس میں نابینا افراد میں نوکریوں کے لیٹر تقسیم کیے تھے۔ دوسرے مرحلے میں مزید نابینا افراد کو ان کی تعلیم کے مطابق نوکریاں دی جائیں گی۔

  • خواجہ سرا کو نوکری سے نکالنے پر نوٹس جاری،جواب طلب

    خواجہ سرا کو نوکری سے نکالنے پر نوٹس جاری،جواب طلب

    خواجہ سرا کو نوکری سے نکالے جانے پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

    واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے خواجہ سرا کی مبینہ طورپر جنس کی شناخت ظاہر ہونے کے بعد دو پرائیویٹ اسکولوں میں ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف دائر درخواست پر بھارتی مرکزی حکومت، اتر پردیش اور گجرات کی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ، جسٹس جے بی پاردی والا ،منوج مشرا پر مشتمل بینچ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا،بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار نے شکایت کی کہ اسکی صنفی شناخت پتہ چلنے پر گجرات اور اترپردیش کے دو سکولوں نے اسے نوکری سے نکال دیا، ہائیکورٹس سے بھی خواجہ سرا کو انصاف نہ مل سکا،

    خواجہ سرا نے اپنی درخواست میں کہا کہ اسے دسمبر 2022 میں لکھیم پورکھیری،اترپردیش کے ایک سکول سے نکالا گیا تھا، اسکے بعد جولائی 2023 میں گجرات کے ایک اور سکول میں ملازمت سے نکال دیا گیا، کہا گیا کہ وہ اپنی صنفی شناخت کے بارے میں کھل کر بات نہ کریں،خواجہ سرا نے ایڈوکیٹ یشراج سنگھ دیورا کے ذریعے بھارتی سپریم کورٹ میں‌درخواست دائر کی تھی،درخواست میں کہا گیا تھا کہ امتیازی سلوک، ہراساں کرنے ، اور ملازمت سے برطرفی کو چیلنج کیا جاتا ہے، حکومتیں یقینی بنائیں کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو، ٹرانس جینڈر افراد ایکٹ- 2019 کو صحیح معنوں میں نافذ نہیں کیا جا رہا ،درخواست گزار نے قومی کمیشن برائے خواتین کی جنوری 2023 کی رپورٹ پر بھی سوالات اٹھائے، جس میں اتر پردیش کے اسکول کو اس کے معاملے میں بے قصور قرار دیا گیا تھا،

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

  • کمبوڈیا میں ملازمت کی خواہش،نوجوان کے 40 لاکھ لٹ گئے

    کمبوڈیا میں ملازمت کی خواہش،نوجوان کے 40 لاکھ لٹ گئے

    چکوال کا انسانی سمگلر 40 لاکھ بٹور کا رفو چکر ہو گیا، متاثرین ایف ائی اے میں رلنے لگے

    ایم ایسانٹرنیشنل اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو المصطفی پلازہ سکس روڈراولپنڈی بے روزگار نوجوانوں کو کمبوڈیا کا ویزہ دینے کے چکر میں لوٹ مار کا اڈہ بن چکا ہے اخبار اشتہار میں دیے گئے دونوں فون نمبرز بھی بند ہو چکے ہیں مبین علی نعیم احمد سفیان الظہور عثمان نواز وغیرہ 10 افراد نے ڈائریکٹر ایف ائی اے اسلام اباد زون رانا جبار کو تحریری درخواست دی ہے کہ مذکورہ بالاکمپنی نے اخبار میں اشتہار دیا کہ کمبوڈیا میں پیکنگ کے لیے بندے درکار ہیں جس پر مذکورہ بالا نوجوانوں نے اپنے پاسپورٹس اور فی کس چار لاکھ روپے کمپنی کے ایجنٹ محمد ارسلان ولد محمد احسان ساکن تھنیل کمال تحصیل و ضلع چکوال کو دے دیے جس نے پیسوں کی وصولی کے حوالے سے ایک اسٹام بھی لکھ کر دیا اور پھر کراچی سے کمبوڈیا کے ٹکٹس بھی سائلین کو ای میل کیے لیکن دو دن بعد ٹکٹ کینسل ہونے کی اطلاع دے دی

    درخواست میں کہا گیا کہ اس کے بعد اس ایجنٹ کے نمبرز بند ہو گئے جبکہ کمپنی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے اپنے ایجنٹ کو شناخت کرنے سے بھی انکار کر دیا حالانکہ تمام لین دین سکس روڈ پر اس کمپنی کے افس جو کہ المصطفی ٹاور میں ہے ہوتا رہا اب اس کمپنی کے اخبار اشتہار میں دیے گئے دونوں ٹیلی فون نمبر زبند ہو چکے ہیں جب کہ ایف ائی اے کے اسداد انسانی سمگلنگ سیل کے متعلقہ تفتیشی نے بھی اس پر ابھی تک کوئی کاروائی کرنے کی ضرورت گوارا نہیں کی متاثرین نے ڈی جی ایف ائی اے محسن بٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

  • سعودی عرب کا6ممالک سے5لاکھ غیرملکی ورکرزبھرتی کرنےکامعاہدہ

    سعودی عرب کا6ممالک سے5لاکھ غیرملکی ورکرزبھرتی کرنےکامعاہدہ

    ریاض:سعودی عرب کےلیے 5 لاکھ غیرملکی ورکرز بھرتی کرنے کا معاہدہ ہوچکا ہے اور یہ بھی بتایا جارہاہے کہ سعودی آرکو کمپنی نے 6 ممالک سے افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے27 ارب ریال کے معاہدے کیے ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    سعودی ذرایع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیرتجارت اور قائمقام وزیراطلاعات ماجد القصبی اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے حال ہی میں ان ممالک کا دورہ کیا تھا جس کے بعد افرادی قوت کی درآمد کے لیے معاہدے کیے گئے۔مقامی لیبرمارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترکیہ، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، آذربائیجان، تاجکستان اور ازبکستان سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کا پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

    افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کے مطابق تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سے 2030 تک محتلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ افراد کو سعودی عرب لے جایا جائے گا۔معاہدوں کے مطابق ترکیہ، ازبکستان ، تاجکستان اورآذربائیجان سے آئندہ 7 برسوں کے دوران مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ کارکنوں کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

    ایران:مزید 2 مظاہرین کو پھانسی دیدی گئی

    واضح رہے افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کا مقصد سعودی لیبرمارکیٹ کو بہتر افرادی قوت فراہم کرنا ہے جن میں گھریلو ملازمین کے علاوہ مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے کارکن شامل ہیں۔خیال رہے کورونا کی وبا کے بعد مملکت کی لیبرمارکیٹ میں افرادی قوت کی طلب میں اس وقت غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • ٹک ٹاک کا 3000 افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان

    ٹک ٹاک کا 3000 افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان

    جہاں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اخراجات کو کم کرنے کے لیے ملازمین کو برطرف کر رہی ہیں وہیں ٹِک ٹاک نے ہزاروں افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سوشل میڈیا کمپنی نے امریکا سمیت دنیا بھر سے 3000 انجینئروں کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

    میٹا کا 11 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

    ٹِک ٹاک ایپلی کیشن امریکا کے نوجوانوں میں دیگر بڑی ایپلیکیشنز کی نسبت زیادہ مقبول ہے اس وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹِک ٹاک کے انجینئرز کی تعداد 1000 سے زائد ہے اور کمپنی اس تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ٹک ٹاک کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب میٹا اور ٹوئٹر ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر رہی ہیں جبکہ ٹک ٹاک اس وقت میٹا، ٹوئٹر اور ایمازون سے بڑی ہوتی محسوس ہورہی ہے –

    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ

    واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے رواں ماہ 11 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر سے 7000 میں سے تقریباً نصف افراد کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ ایمازون کی جانب سے 10 ہزار نوکریوں کا خاتمہ متوقع ہے۔

  • توہم پرستی: نوجوان کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہیں ملی

    توہم پرستی: نوجوان کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہیں ملی

    بیجنگ: چین کی ایک کمپنی میں نوجوان کو اس کے موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہیں ملی-

    باغی ٹی وی : چین کی ایک کمپنی کے مینجر نے نوجوان کو صرف موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری پر رکھنے سے انکار کر دیا اور اس کی درخواست پر لکھے فون نمبر پر بدقسمت لکھ کر درخواست مسترد کر دی-

    کم سن طالب علم کے اپنی ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل،صارفین…

    چین میں ایجوکیشن سے متعلق کام کرنے والی کمپنی کے مینجر نے درخواست گزار کو صرف اس لیے مسترد کیا کیونکہ ان کا موبائل فون نمبر کا پانچواں ہندسہ 5 تھا اور یہ منیجر 5 کے ہندسے کو اپنے لیے بدقسمتی سمجھتا تھا۔

    چینی صوبے شینزین کی ایک کمپنی کے منیجر کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ منیجر کے اس اقدام کے بعد چین میں ایک مرتبہ پھر توہم پرستی کی بحث چھڑ گئی ہے جہاں توہم پرستی اب بھی کئی لوگوں کی زندگی کا حصہ ہے۔

    سعودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    سوشل میڈیا پر کمپنی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ کمپنی ان لوگوں کو ملازمت نہیں دیتی جن کے فون نمبرز کا پانچواں ہندسہ 5 ہو۔

  • جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کیلئے ملازمت

    جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کیلئے ملازمت

    ٹوکیو: جنوبی جاپان میں 4 سال تک بچوں کیلئے ملازمت کے دروازے کھل گئے، جس میں انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز فراہم کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیٹاکیوشو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کا اشتہار دیا کہ انہیں بچوں کو بھرتی کرنا ہے تاہم ان کی عمر چار سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

    فیس جمع نہ ہونے کے باعث کالج کا سرٹیفیکٹ دینے سے انکار،طالبعلم نے خود کشی کر لی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم سے کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں جبکہ انہیں بھوک، نیند یا کسی اور وجہ سے بریک لینے کی بھی اجازت ہوگی۔

    بچے نرسنگ ہوم میں 100 سے زائد بزرگ افراد کو خوش رکھنے کی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے، جن کی عمریں 80 برس یا اس سے زائد ہیں۔

    نرسنگ ہوم کی سربراہ کیمی گونڈو نے کہا کہ اب تک 30 سے ​​زائد بچوں کو سائن اپ کیا جا چکا ہے، جنہیں 100 سے زائد رہائشیوں کو خوش کرنے کا کام سونپا گیا ہے جو زیادہ تر 80 کی دہائی میں ہیں۔

    بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے سےغذائی نالی کے کینسر کا تقریباً تین گناہ خطرہ بڑھ…

    بچوں کا محض نظارہ ہی ہمارے رہائشیوں کو مسکراہٹ دیتا ہے،” انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ "کوئی شفٹ روسٹر یا کچھ بھی نہیں ہے-

    گونڈو نے کہا کہ بچے ہر وقت اپنی ماؤں کے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے انہیں پارک میں سیر کے لیے لے جایا جا رہا ہو رہائشی بھرتی ہونے والوں سے خوش دکھائی دیتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں،یا انہیں گلے لگاتے ہیں اب تک، اسکیم نے بہترین نتائج دیئے ہیں کچھ بچے ہمارے رہائشیوں کےساتھ بہت اچھےطریقے سےملتے ہیں، وہ اب حقیقی دادا دادی اور پوتے کی طرح ہیں۔

    10 سال میں بننے والی غیر قانونی عمارت سیکنڈوں میں زمین بوس

  • این ایچ اے کے متوفی ملازم کی بیوہ کو وقت ضائع کیے بغیرملازمت دی جائے،صدر عارف علوی

    این ایچ اے کے متوفی ملازم کی بیوہ کو وقت ضائع کیے بغیرملازمت دی جائے،صدر عارف علوی

    صدر عارف علوی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متوفی ملازم کی بیوہ کو ملازمت دینے کے وفاقی محتسب کے احکامات برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے.

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متوفی ملازم کی بیوہ کو ملازمت دینے کے وفاقی محتسب کے احکامات برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی متوفی ملازم کی بیوہ کو وزیر اعظم کے امدادی پیکیج کے تحت مزید وقت ضائع کیے بغیر تعینات کرے۔

    اتوار کو ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیل کی رپورٹ 30 دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو جمع کرائے، افسوس کہ پانچ نابالغ بچوں پر مشتمل متاثرہ خاندان کے چار سال ضائع کئے گئے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ بیوہ نے شوہر کی وفات کے بعد ایک سال کا مقررہ وقت گزر جانے کے بعد ملازمت کے لیے درخواست دی جسے مسترد کیا گیا تھا،بیوہ نے انصاف کیلئے وفاقی محتسب کے پاس درخواست جمع کرائی جس نے نوکری دینے کے احکامات جاری کئے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی تھی،صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو نوکری دینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور اتھارٹی کی درخواست مسترد کر دی۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ بیوہ نے شوہر کی وفات کے دو سال آٹھ ماہ سے زائد عرصہ بعد درخواست دی مگر سماعت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا آفس میمورنڈم پیش کیا، میمو کے مطابق ایک سال کے اندر ملازمت کے لیے درخواست دینے کی شرط میں ترمیم کی گئی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے عمر کی حد میں نرمی کو نظر انداز کیا۔صدر مملکت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے موقف کو غلط قرار دیا اور بیوہ کی تقرری پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔