Baaghi TV

Tag: ملازمین

  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  ملازمین  قانون ساز ادارے کی ریڑھ کی ہڈی,اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین قانون ساز ادارے کی ریڑھ کی ہڈی,اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    قومی اسمبلی کے ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں.ملازمین کو ترقی اور ٹرینئگ کے مواقع فراہم کرنے سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا.موجودہ اسپیکر کے دور میں ملازمین کی ترقیوں کی نظیر اسمبلی کی تاریخ میں موجود نہیں ہے.
    اسلام آباد: 1 فروری 2021: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین اس قانون ساز ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو انتہائی محنت، لگن اور دلجمعی سے اس ادارے کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوران سروس ترقی اور ملازمین کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے احکامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر کا منصب سنبھالنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ قومی اسمبلی کے افسران اور عملہ پندرہ سال یا اس سے زیادہ عرصے ایک ہی گریڈ میں اپنے فرائص سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر کیڈرز میں ترقیاتی اور ٹریننگ کے مواقع موجود نہیں تھے لحاظہ سروس سٹرکچر، سروسز کے قواعد اور ٹرینگ کے جامع رولز کو ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے گیے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 میں ڈائریکٹو کے ذریعے سروس کے نئے قواعد کے نفاذ کے بعد ، پہلے مرحلے میں 304 ملازمین کو ترقی یا ان کو ٹائم اسکیل پروموشن دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرحلہ میں اکثریتی ملازمین میں نائب قاصد، اسٹاف کار ڈرائیور اور ایوان کا دیگر ذیلی عملہ شامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 187 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے جن میں سے 111 ملازمین میں نان گزیٹڈ عملہ شامل ہے۔ اسپیکر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنی قابلیت کو بروکار لاتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین تنظیمی اہداف کے حصول کیلئے پوری لگن کے ساتھ خدمت سر انجام۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے اقربا پروری اور سفارش کی ثقافت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کے ملازمین نے اسپیکر کی میرٹ پر مبنی ترقی کی پالیسی پر تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر کے دور میں ہونے والی ترقیوں کی نظیر اسمبلی کی تاریخ میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور اپ گریڈیشن کی میرٹ پر مبنی پالیسی ملازمین اور ادارہ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ادارہ کے بہترین مفاد میں وہ اپنی خدمات ایمانداری اور انتہائی محنت اور لگن سے سرانجام دیتے رہیں گے۔
    اس تقریب میں سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، قانون سازی اور آئینی امور سے متعلق اسپیکر کے مشیر لطیف یوسف زئی، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) چوہدری مبارک علی، اسپیکر کے سیکرٹری شہریار خان اور سیکرٹریٹ کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

  • گھریلوں ملازمین لاکھوں لے اڑے

    گھریلوں ملازمین لاکھوں لے اڑے

    قصور
    تحصیل ہیڈکوارٹرز ھسپتال پتوکی کے APMO ڈاکٹر محمود احمد ناصر کے گھر چوری کی واردات گھریلو ملازمین 10 تولے سونے کے زیورات اور 500000 روپے نقدی رقم لے اڑے
    تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال پتوکی کے APMO ڈاکٹر محمود احمد ناصر کی اہلیہ اپنے بیمار والد کی تیمارداری کے لئے لاہور گئی ہوئی تھیں کہ اس دوران گھریلو ملازمین یاسمین ، ثریا بی بی اور نذیر احمد جو گھر میں موجود تھے گھر سے 10 تولے طلائی زیورات 5 لاکھ روپے کی نقد رقم چوری کر کے فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے ڈاکٹر محمود احمد ناصر کی تحریری درخواست پر ملزمان یاسمین ، ثریا بی بی اور نذیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لئے خوشخبری

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لئے خوشخبری

    کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ کے موقع پر پندرہ فیصد کئے گئے اضافے کی منظوری۔

    کے ایم سی کے تمام ملازمین کی مئی کی تنخواہیں پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ دی جائیں گی۔ یہ تنخواہیں پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ عید سے قبل لازمی طور پر ادا کردی جائیں۔ اس اقدام سے ملازمین اپنی عید کو بہترانداز میں منا سکیں گے۔ تمام محکمہ جاتی سربراہان منگل کے روز تک تنخواہوں کے بل پے رول میں جمع کرادیں۔ تمام ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی پندرہ فیصد اضافہ کردیا گیا۔
    فائر بریگیڈ،میونسپل سروسز، پارکس اور دیگر تمام محکموں کی تنخواہوں میں بھی پندرہ فیصد اضافہ کردیا گیا۔ میئر کراچی وسیم اختر

    تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کی خبر سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کے ایم سی کے تمام ملازمین میئر کراچی وسیم اختر کی اس کوشش اور مسلسل محنت پر ان کے شکرگزار ہیں۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی

  • اوکاڑہ میں واضع حکومتی اعلان کے باوجود بھی ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں

    اوکاڑہ میں واضع حکومتی اعلان کے باوجود بھی ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) یکم سے تین مئی تک بینکوں میں مسلسل تین چھٹیوں کیوجہ سے ملازمین اور پینشنرز کو تنخواہ اور پینشن 30 اپریل کو دینے کے واضع حکومتی اعلان کے باوجود تنخواہیں اور پینشنز نہیں ملی۔ پورے ضلع اوکاڑہ میں لوگ 30 اپریل کو تنخواہوں اور پینشنوں سے محروم رہے۔