Baaghi TV

Tag: ملالہ یوسف زئی

  • ملالہ یوسف زئی  نے بالآخرمظلوم  فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی

    ملالہ یوسف زئی نے بالآخرمظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی

    نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے بالآخرمظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم دیکھ کر شدید غصہ اور مایوسی ہے غزہ میں نصر اور الشفا اسپتال میں اجتماعی قبروں کی دریافت فلسطینیوں پر ظلم کا ایک اور باب ہے، نہیں معلوم فلسطینی یہ تکالیف کس طرح برداشت کررہے ہیں، ہم مزید لاشیں، اسکولوں پر بمباری اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے، غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی رہوں گی، اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    ملالہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کرانے، انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی رہنماؤں پر زور دیتے رہیں گے، قید میں رکھا جائے یا یرغمال، معصوم شہریوں پر کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف ہوں، غزہ کے عوام سے یک جہتی کے لیے ان کےساتھ ہوں، ان کی آواز اور مطالبات سنے جانے چاہئیں، ہمیں اپنے لیڈرز پر زور ڈالنا چاہیے کہ غزہ میں جنگی جرائم رکوائیں اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات ہوئی ہے ،جس میں ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

    اس ملاقات کے دوران صوبے میں تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلز ایجوکیشن اور STEAM پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی ہے،ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی

    ملالہ یوسف زئی نے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ اس کے ساتھ پنجاب کے سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی –

    وزیراعلی پرویز الٰہی نے ملالہ کی درخواست پرسکولوں اور مدرسوں میں جسمانی سزا پر پابندی کا قانون لانےکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مدرسوں اور سکولوں میں طلبہ بالخصو ص طالبات کو جسمانی سزا دینا قطعا ًقابل قبول نہیں جسمانی سزا پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنائیں گے – اسی ماہ یہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظورکرایاجائے گا۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ پرائمری کی سطح پر پنجا بی تعلیم کے لئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے-مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں میں شرح خواندگی بڑھے گی-طالبات کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا آغاز کر رہے ہیں ،جنوبی پنجاب کی طالبات کے وظائف میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے – پیف کو (PEEF)کو دبارہ فعال اور موثر بنایاجائے گا-سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) پروگرام جلد نافذالعمل ہو گا-پنجاب حکومتSTEAM پروگرام کیلئے پالیسی یونٹ کھولنے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب میں مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف راغب کر رہے ہیں ،طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے -چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں بھیک مانگنے والے بچوں کو فری رہائش اور تعلیم دی جا رہی ہے-دبئی سے کیمل ریس میں استعمال ہونے والے بچوں کو بھی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رہائش اور فری تعلیم کا اہتمام کیا گیا-سپیکر پنجاب اسمبلی کے طور پر فروغ تعلیم کے لئے نجی یونیورسٹیوں کو بلا تعطل چارٹر دیئے-لاز میں ترامیم کیں اور پراسیکیوشن سروس کو بہتر بنایا-

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس دنیا بھر میں رسپانس ٹائم کے لحاظ سے مثال بن چکی ہے،عام آدمی کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ عمران خان کا تاریخی منصوبہ ہے -ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فری علاج کے لئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔ ہم نے ہیلتھ کارڈ میں کینسر کا علاج بھی شامل کردیا ہے جو اب فری ہوگا۔ لاہور میں شاہی قلعہ، شیش محل اور شاہی گزر گاہ کو بحال کر کے سیاہوں کے لئے کھول دیا گیا ہے- گجرات میں یونیورسٹی بننے سے ماحول بدل گیا، 70 ہزاربچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوئے-
    گجرات میں آسٹریا انجینئرنگ یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی-

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ 2002ء میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بنایا-پنجاب میں آبیانہ سمیت 30 سروسز ایک ہی ایپ پر میسر ہیں – لاہور نالج پارک میں سافٹ ویئرڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے-ملالہ پاکستان کا فخر ہیں، فروغ تعلیم کے لئے ملالہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں – ملالہ یوسف زئی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال ہے۔ملالہ یوسف زئی نے تعلیم کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا۔ملالہ یوسف زئی نے علم کے ذریعے محبت کو عام کیا اور نفرت کو شکست دی۔جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی دوسروں کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نےمزید کہا کہ ملالہ فنڈ ا یسے معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے جہاں ہر لڑکی علم حاصل کر سکے اور مستقبل میں لیڈربن سکے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملالہ فنڈ کی سرگرمیوں کو سراہا،وزیر اعلی پرویز الٰہی نے ملالہ یوسف زئی، ان کے والد ضیاء الدین یوسف زئی، شوہرعصرملک اور وفد کو لاہور کی سیاحت کی دعوت دی

    اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے بارے میں سنتی اور پڑھتی رہتی ہوں -تعلیم دوست اقدامات پر چودھری پرویز الٰہی کی معترف ہوں – وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شعبہ تعلیم میں گراں قدر کام کیا ہے۔ دنیا کے سامنے نمائندگی کرنے کا شرف حاصل ہے، پاکستان کا نام فخر سے لیتی ہوں – چاہتی ہوں کہ پاکستان بالخصوص پنجاب کا کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے -پنجاب کی طالبات کی آواز بننا چاہتی ہوں، ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہوں –

    ملالہ یوسف زئی نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی آپ کو مہلت دے اور بچوں کی تعلیم کے لئے قابل قدر اقدامات کریں – طلبہ میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ تنقیدی سوچ پیدا کرنا ضروری ہے -طلبہ کے لئے نئے آئیڈیاز، اختراحات اور مثبت سیاسی سوچ ترقی کی کلید ہے۔ شاندار مہمان نوازی پروزیر اعلی پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتی ہوں -لاہور او رگجرات میں سسرالی عزیز ہیں، لاہو روالوں نے مثالی پیار دیا۔

    ملاقات میں STEAM(سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اینڈ میتھ میٹکس) پروگرام کو تیز ی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،پروگرام ڈائریکٹر ملالہ فنڈ پاکستان، جاوید احمد ملک نے کہا کہ ملالہ فنڈ پاکستان کیلئے ہمارا ویژن معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنا کر زیادہ سے زیادہ لڑکیو ں کو ان کی صلاحیتوں تک پہنچنے کیلئے با اختیار بنانے پر مرکوز ہے۔

    پروگرام ڈائریکٹر ملالہ فنڈ پاکستان، جاوید احمد ملک نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ لڑکیوں کے ہائی سکول میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) کے اساتذہ اور ایک جدید ترین ماحول موجود ہو۔ ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی، شوہر عصر ملک،کنٹری ہیڈ ملالہ فنڈ پاکستان جاوید احمد، ماریہ قنطینہ، ندا سلطان، شیہرا، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

    ای سی سی کا اجلاس:برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 19 روپے 99 پیسے کرنے کی منظوری

    ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ دادوکا دورہ کریں گے جبکہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

    سائفر: میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے،عارف علوی

    خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ملالہ فنڈ پہلے ہی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کر چکا ہے۔ اس گرانٹ سے آئی آر سی سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں کو نفسیاتی مدد فراہم کرے گا۔

    یہ ہنگامی تعلیمی خدمات بھی فراہم کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، جبکہ لڑکیوں کے 10 سرکاری سکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کی مرمت اور بحالی بھی کی جائے گی۔

  • ملالہ دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لئے مشعل راہ ہیں، امریکی وزیر خارجہ

    ملالہ دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لئے مشعل راہ ہیں، امریکی وزیر خارجہ

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لئے مشعل راہ ہیں، خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ملالہ کے خیالات سے متاثر ہوں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغان خواتین کے حقوق کے لیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن سے خصوصی ملاقات کی جس میں ملالہ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت کے حق کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا ہے۔

    ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملہ ناکام بنادیا گیا

    ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ افغان لڑکیاں اس وقت کالج یونیورسٹی سطح کی تعلیم سے محروم ہیں وہ تعلیم کے لیے افغان لڑکیوں اور سماجی کارکنان کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ان سب کا یہی کہنا ہے کہ ملازمت اور تعلیم ان کا بنیادی حق ہے۔


    امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ملالہ نے 15 سالہ افغان لڑکی کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں لکھا گیا تھا کہ جتنا لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کے دروازے خواتین پر بند رہیں گے، ایک بہتر مستقبل کی ہماری امیدیں اتنی ہی دم توڑتی جائیں گی امن اور استحکام کے لئے بچیوں کی تعلیم لازم و ملزوم ہے خواتین کے تعلیم جاری نہ رکھنے کا اثر افغانستان پر بھی پڑے گا۔ بطور ایک انسان میں آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا کے کسی بھی دوسرے انسان کی طرح میرے بھی حقوق ہیں۔

    عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

    ملالہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکا اور اقوام متحدہ افغان بچیوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے، ملالہ نے افغان اساتذہ کی تنخواہوں کا فوراً بندوبست کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    ملاقات سے پہلے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے صحافیوں کے سامنے ملالہ یوسفزئی کو خوش آمدید کہتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ان کے کام کو قابل تقلید قرار دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صدر بائیڈن کے لئے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اہم معاملہ ہے اور ملالہ جس طرح اپنے کام سے تبدیلی لا رہی ہیں اور نوجوان لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے راہ ہموار کر رہی ہیں وہ مشعلِ راہ ہے۔

    یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل