Baaghi TV

Tag: ملتان سلطانز

  • پی ایس ایل 10، ملتان کی پہلی جیت، لاہور کو 33 رنز سے شکست

    پی ایس ایل 10، ملتان کی پہلی جیت، لاہور کو 33 رنز سے شکست

    پاکستان سپر لیگ 10 کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔

    یہ ملتان سلطانز کی ٹورنامنٹ میں پہلی جیت ہے جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچز کے بعد ملتان کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز ہی بنا سکی۔ہدف کے تعاقب میں لاہور کی جانب سے سکندر رضا 50، سیم بلنگز 43 جب کہ فخر زمان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے تین جب کہ اسامہ میر اور بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان 44 گیندوں پر 87 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے، اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 6 چکے بھی لگائے۔کپتان محمد رضوان 32 رنز اورعثمان خان نے 39 رنز بنائے۔افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔اس سے قبل ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دیا۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آصف آفریدی اور سکندر رضان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے 3 میچز کھیلیں ہیں اور انکے 4 پوائنٹس ہیں جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔
    کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

  • پی ایس ایل 10: پشاور نےملتان کو 120 رنز سے ہرا دیا

    پی ایس ایل 10: پشاور نےملتان کو 120 رنز سے ہرا دیا

    پاکستان سپر لیگ کے 9ویں میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 228رنز بنانا تھے مگر ساری ٹیم 107 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ زلمی کے علی رضا نے چار، عارف یعقوب نے تین اور اوون نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنالیے، ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 228رنز بنانا ہوں گے۔راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں دونوں ٹیمیں اس سیزن میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں تھیں .

    میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا ہمارا ہدف 200 سے زائد اسکور کرنا ہے، آج کچھ مختلف پرفارمنس کی امید ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہم اس میچ سے اپنا توازن بناتے ہوئے آگے اچھا کرنا چاہتے ہیں۔

    آج پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، بابر اعظم کی کپتانی میں اترنے والی اس ٹیم میں صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوین، عبدالصمد، لوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔ محمد رضوان نے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ملتان سلطانز کے دیگر کھلاڑیوں میں شے ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔

    قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

  • پی ایس ایل 10: سلطانز کا  یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: سلطانز کا یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی،شہر میں شدید بارش کے باعث ٹاس تاخیر کیا گیا اور آفیشلز کی جانب سے میدان کی جانچ کرنے کے بعد ٹاس کا وقت 8 بجکر 15 منٹ جبکہ اننگز کی شروعات کا وقت 8 بجکر 45 منٹ طے کیا گیا۔ تاہم، تاخیر سے شروع ہونے کے باوجود اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔

    واضح رہے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دونوں میچ جیت کر ٹیبل پر سرِ فہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ:

    آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ

    ملتان سلطانز:

    محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ، محمد حسنین

  • کراچی کنگز  کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو شکست

    کراچی کنگز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو شکست

    ایچ بی ایل پاکستان سُپر لیگ 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔

    تاتح ٹیم کی جانب سے جیمز ونس کی جارحانہ سینچری اور خوشدل شاہ کی نصف سینچری کی مدد سے ملتان سلطان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو پہلا نقصان 44 رنز پر ہوا جب ڈیوڈ وارنر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری اور تیسری وکٹ بھی 52 رنز پر گر گئی تھی جبکہ کراچی کنگز کو چوتھا نقصان 79 رنز پر اٹھانا پڑا، جب عرفات منہاس صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے تھے۔

    اس کے بعد کراچی کنگز کے لیے جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے 68 گیندوں پر 142 رنز کے ساجھے داری بنائی اور جیت کے لیے اہم کردار ادا کیا، تاہم اس موقع پر جیمز ونس شاندار جارحانہ سینچری بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے صرف 43 گیندوں پر 4 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان کی سینچری کی مدد سے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا ۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیتا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان کی جانب سے محمد رضوان اور شائے ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا، شائے ہوپ صرف 8 رنز بنانے کے بعد حسن علی کا شکار بنے جب کہ عثمان خان بھی 19 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، تاہم اس موقع پر ملتان سلطانز نے صرف 9 اوورز میں 2 وکٹوں پر 82 رنز بنا لیے تھے۔

    چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے کامران غلام میدان میں اترے، اور کپتان رضوان کے ساتھ مل کر 15ویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 145 رنز تک پہنچا دیا، تاہم اس موقع پر کامران غلام 19 گیندوں پر جارحانہ 36 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔

    رضوان کا ساتھ دینے مائیکل بریس ویل کریز پر آئے اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دوسرے اینڈ پر کپتان رضوان بھی آج جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور 5 چھکوں اور 9 چوکوں کے ساتھ 63 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح 20 اوورز میں ملتان سلطان نے 3 وکٹیں کھو کر 234 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا۔

    ایرانی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی جاں بحق

    پی ایس ایل 10: کنگز کیخلاف سلطانز کی بیٹنگ جاری

    بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی

  • پی ایس ایل 10: کنگز  کیخلاف سلطانز کی بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل 10: کنگز کیخلاف سلطانز کی بیٹنگ جاری

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ملتان سلطانز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 108ر نز بنا لیے-

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کراچی کنگز

    ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی

    ملتان سلطانز

    محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید

    ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا تھاکہ ملتان سلطانز میں ہم اپنے پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سیزن میں فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے، اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے بچوں کیلئے عطیہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے، وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے برابر کے پابند ہیں، یہ ایک بہت بڑی کوشش میں ایک چھوٹا قدم ہے اور ہمیں اسے یہاں سے شروع کرنے پر فخر ہے۔

    دوسری جانب ملتان سلطان کےکپتان محمد رضوان نے بھی فلسطین کے بچوں کی امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرے گی۔

  • ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    فاسٹ بولر احسان اللہ کو پریذیڈنٹ کپ میں ملتان سلطانز کی ڈپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کی پیشکش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ سے رابطہ کرکے انہیں ملازمت کی پیشکش کی۔فاسٹ بولر احسان اللہ رواں سیزن کے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے، اپریل اور مئی میں احسان اللہ پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کیلئے کھیلیں گے جبکہ مکمل فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ملتان سلطانز کی سہولیات کا استعمال کریں گے۔

    علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز احسان اللہ کو اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کیلئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون اور کام کرے گی۔حسان اللہ ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی زیر نگرانی لودھراں کی ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔علی ترین کا مزید کہنا ہے کہ احسان اللہ ہمارا اور اس ملک کا اثاثہ ہیں، ہم ان کی مکمل فٹنس اور فارم بحال کرنے میں ہر ممکن مدد کریں گے، احسان اللہ جیسے فاسٹ بولر جنریشن میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، ملتان سلطانز عالمی معیار کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور پیدا کرنے میں پی سی بی کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میں ان کی مسلسل سرپرستی کا شکر گزار ہوں۔

  • سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند  لگنے سے زخمی سرفراز کی رپورٹس آ گئیں

    سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند لگنے سے زخمی سرفراز کی رپورٹس آ گئیں

    ملتان: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے،کرکٹر کی رپورٹس کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: آج ملتان سلطانز کے ساتھ ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کےگیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی تھی، وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لےکر بال تھرو کی تھی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی، جس کے بعد سرفراز احمدگراؤنڈ سے باہر چلےگئے-

    سرفراز احمدکی جگہ آخری دو گیندوں پر سجاد علی جونیئر نے وکٹ کیپنگ کی،جبکہ سرفراز کی جگہ بیٹنگ بھی انہوں نے کی، سجاد نے بلے کے ساتھ کریز پر مختصر قیام کیا اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے،سرفراز احمد کو فوری طبی امداد کے بعد سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انکا تفصیلی معائنہ کیا گیا-

    پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 212 رنز کا …

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے بتایا ہےکہ سرفراز احمدکی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے،سرفراز احمد کو سفر کی اجازت بھی مل گئی ہے، وہ ملتان سے ٹیم کے ہمراہ کراچی جارہے ہیں، کراچی میں ہونے والے اگلے میچ میں سرفراز کی دستیابی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کردیا جائےگا۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی اس شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز اسکور کیے ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی،کپتان محمد رضوان 55 اور رائلی روسی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے 2 جبکہ کپتان محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف 67 اور افتخار احمد 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارٹن گپٹل 37، عمر اکمل 28 اور کپتان محمد نواز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    قیس احمد اور نوین الحق 17، 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 5 جبکہ احسان اللہ نے 2 اور انور علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    رونالڈ نے زلزلے میں یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

    جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر قیس احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے ہیں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں قیس احمد نے 4 اوورز میں 77 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قیس احمد کو 4 اوورز کے دوران 9 چھکے اور 4 چوکے لگے۔

    گزشتہ روز ملتان سلطانز کے انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے تھے۔

    پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین بولر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس کوئٹہ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 4 اوورز میں 67 رنز دیئے تھے۔

  • ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی  تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیتا تو قائم مقام کپتان محمد نواز نے سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف اسٹروک کھیلے-


    عثمان خان نے کوئٹہ کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے عثمان خان نے 36 گیندوں پر 7 چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    بعد ازاں اننگز کے گیارہویں اوور میں عثمان خان محمد نواز کی گیند پر 43 گیندوں پر 120 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی رائیلی روسو کی 41 گیندوں پر تیز ترین پی ایس ایل سنچری کا ریکارڈ توڑا-

    ایک روز قبل رائیلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ عثمان خان نے کسی پاکستانی کی دوسری تیز ترین سنچری کا بھی ریکارڈ بنا لیا ہےاس سے قبل خوشدل شاہ نے ڈومیسٹک ٹی ٹی ٹوئنٹی میں 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

    محمد رضوان نے بھی 26 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور وہ 55 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز اسکور کیے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 2021 میں بنایا تھا جو 247 رنز تھا۔

  • لاہور قلندر نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

    لاہور قلندر نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگز 54 اور عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا بیگ 17، سکندر رضا 14اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ڈیوڈ ویزے 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے 2،2 جبکہ ثمین گل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    بعد ازاں 181 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا سکی۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 39 رنز بنا کر نمایاں رہےکپتان محمد رضوان 30، شان مسعود19، اسامہ میر 17، رائلی روسو 12، خوشدل شال 10 اور ڈیوڈ ملر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،انور علی 17 اور عباس آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 3 جبکہ زمان خان، حارث رؤف، سکندر رضا اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، آج کی پچ مختلف لگ رہی ہے۔ٹاس کو نہیں دیکھتے ،اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔