Baaghi TV

Tag: ملتان ٹیسٹ

  • ملتان: ساجد خان اور نعمان کی شاندار بولنگ،ویسٹ انڈیز   آل آؤٹ، پاکستان کو 93 رنز کی برتری

    ملتان: ساجد خان اور نعمان کی شاندار بولنگ،ویسٹ انڈیز آل آؤٹ، پاکستان کو 93 رنز کی برتری

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ویسٹ انڈیز کے 91 اسکورز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے-

    باغی ٹی وی: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیاچار کھلاڑیوں کے آؤٹ کے ہونے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے بیٹنگ کو سہارا دیا، پاکستان کی پانچویں وکٹ سعود شکیل کی گری، انہوں نے 84 رنز بنائے۔

    197 کے اسکور پر سلمان آغا بھی دو رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، 200 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ نعمان علی کی گری، وہ رن آؤٹ ہوئے، محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کا اسکور 225 پر پہنچا تو خرم شہزاد سات رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    کراچی میں کرونا نے پھر سر اٹھا لیا

    پاکستان کی آخری وکٹ ساجد خان کی 230 کے اسکور پر گری، انہوں نے 18 رنز بنائے، ابرار احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے تین تین ، کیون سنکلیئر نے 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

    پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز بھی آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہے، ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے پہلے چار کھلاڑی 22 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کا تقرر کردیا

    ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک رنز، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکور 34 ہوا تو نعمان علی نے ان کا پانچواں کھلاڑی بھی پویلین بھیج دیا۔

    42 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی نے چھٹا کھلاڑی بھی آئوٹ کر دیا، ویسٹ انڈیز کا اسکور 51 ہوا تو نعمان علی نے ساتواں کھلاڑی بھی آؤٹ کر دیا ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ بھی نعمان علی نے لی، ویسٹ انڈیز کے ن نویں کھلاڑی کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا، گداکیش موتی 19 رنز بنا سکے۔

    ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی انہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آئوٹ کیا، اس طرح ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کو پہلی اننگز پر 93 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

    بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں آندھی، شدید بارش و برفباری، سفر میں رکاوٹ کا خدشہ

    واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔

  • ملتان ٹیسٹ کی فتح پاکستان کرکٹ کے لیے ایک ٹرن ہوگا؟

    ملتان ٹیسٹ کی فتح پاکستان کرکٹ کے لیے ایک ٹرن ہوگا؟

    عظیم انگلش کھلاڑی جیفری بائیکاٹ نے ایک بار کہا تھا، "آپ کی اہمیت صرف آپ کی آخری کارکردگی تک محدود ہے۔” یہ بیان جزوی طور پر پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی کارکردگی کے لیے درست ہو سکتا ہے۔اگرچہ اسکور بورڈ میزبان ٹیم کے لیے متاثر کن نظر آ سکتا ہے، لیکن گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے کے بری کارکردگی کے بعد، ورلڈ کپ میں تباہ کن کارکردگی اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد، اس سیریز میں پاکستان کی کرکٹ نے کوئی خاص تاثر نہیں چھوڑا۔ملتان ٹیسٹ میں، جہاں دس دن کے وقفے میں ایک ہی پچ پر دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے، مقابلہ ہمیشہ اسپنرز کے لیے سازگار تھا، اور انگلش بیٹسمینوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ساجد خان اور نعمان علی کی اسپن بولنگ کے علاوہ، پاکستان کے کسی بھی بولر نے کوئی خطرہ پیدا نہیں کیا۔ وہ ملک جو کبھی تیز گیند باز پیدا کرنے میں مشہور تھا، آج ایک ایسے حقیقی فاسٹ بولر کو میدان میں اتارنے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے جو ایک باؤنسر کو سائیڈ اسکرین تک پہنچا سکے۔کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم نے ایک خوبصورت فتح کا جشن منایا جس نے کھلاڑیوں کا مورال بلند کیا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا راولپنڈی میں ہونے والے فیصلہ کن میچ میں پچ کیورٹر کا کردار اہم ہو گا؟. پاکستان نے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو "آرام دینے” کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ میں پختہ طور پر کہتا ہوں کہ انہیں ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ اصل امتحان تیسرے ٹیسٹ اور آگے کے میچز میں ہو گا جہاں تمام وکٹیں دو اسپنرز نہیں لیں گے اور نہ ہی ہر پچ ملتان کی طرح اسپنرز کے لیے سازگار ہو گی۔اگرچہ پاکستان کے کیمپ میں کارکردگی کے مسائل اور کھلاڑیوں کے اختلافات موجود ہیں لیکن اس میں ایک مثبت بات عاقب جاوید کی بطور چیف سلیکٹر تقرری ہے۔ ان کی تقرری تازہ ہوا کا جھونکا ہے کیونکہ ان کا ریکارڈ صرف میرٹ کی بنیاد پر ناقابل سمجھوتہ انتخاب، اقربا پروری کے خلاف زیرو ٹالرنس، اور کوچنگ میں دو دہائیوں کا ثابت شدہ تجربہ ہے، چاہے وہ نچلی سطح کی ٹیمیں ہوں یا بین الاقوامی ٹیمیں۔آخر کار، ہم امید کر سکتے ہیں کہ پاکستان کی میرٹ پالیسی محفوظ ہاتھوں میں ہے، لیکن یہ کب تک قائم رہتی ہے، یہ دیکھنا باقی ہے۔

  • ملتان، دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان فاتح، انگلینڈ کو شکست

    ملتان، دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان فاتح، انگلینڈ کو شکست

    پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دےدی

    پاکستان کی قومی ٹیم نے 44 ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستانی ٹیم پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 4 سال کے دوران 11 ٹیسٹ میں سے کوئی نہ جیت سکا تھا،آج انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان فاتح ٹھہرا،انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان نے 9 وکٹیں لیں،ساجد خان نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،نعمان علی نے 11 وکٹیں لیں ،نعمان علی نے پہلی اننگز میں 3 اور دوسری میں 8 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،

    پنجاب کے شہر ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے، انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز دو وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا لیکن ساجد خان نے ایک رن کے اضافے پر ہی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 18 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا،نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جبکہ نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6 رن بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،انگلش کپتان بین اسٹوکس نعمان علی کے پانچویں شکار بنے جو 37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔ برینڈن کیرس اور جیک لیچ کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے ،پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی،

    پاکستانی بولرز کا 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر ہو گیا ہے،ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے 2 اسپن بولرز نے حاصل کیں۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 20 وکٹیں 2 بولرز نے لی ہو، پاکستان کی قومی ٹیم کے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا،انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے ان ہی 2 اسپنرز نے حاصل کیں اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 20 کھلاڑیوں کو 2 بولرز نے آؤٹ کیا ہوا،نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان کی جانب سے دو بولرز کا تمام 20 وکٹیں لینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ملتان ٹیسٹ سے قبل دو بولرز کا ٹیسٹ میں تمام 20 وکٹیں لینے کا کارنامہ 52 سال قبل ہوا تھا،پاکستان نے 1956 کے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا، اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 کھلاڑی آؤٹ کیے جب کہ فضل محمود نے میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں،پاکستان کے اسپنرز نے صرف تیسری مرتبہ ایک میچ کی تمام 20 وکٹیں لی ہیں،اس سے قبل 1987 میں انگلینڈ کے خلاف توصیف احمد، عبدالقادر اور اقبال قاسم نے تمام 20 کھلاڑی آوٹ کیے تھے،انگلینڈ اور آسٹریلیا 2،2 بار جب کہ جنوبی افریقا اور پاکستان ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں،

    ملتان ٹیسٹ میچ جیتے پر چیئرمین پی سی بی، وزیر نجکاری،وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم کو مبارکباد
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا.کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا.طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے.محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی.ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا.امید ہے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کریگی،

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح پر مبارک باد دی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دوسریے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا-ساجد خان نے شاندار بولنگ کی، بیٹنگ پرفارمنس بھی بہترین رہی –

    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ شاہینوں نے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کیا۔ خاص طور پر نعمان علی اور ساجد خان نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ ساڑھے تین سال بعد قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا۔ امید ہے تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرے گی۔ پوری قوم کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

    پاکستان کی جیت اہم تھی، سب نے کوشش کی اور کامیابی ملی، ساجد خان
    انگلینڈ کی ٹیم کو تگنی کا ناچ نچانے والے ساجد خان نےنجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے جیت بہت اہم تھی، اللہ نے سب کو سرخرو کیا، سب نے کوشش کی، اور میچ جیت گئے، نعمان تجربہ کار کھلاڑی ہیں، انہوں نے وکٹ سے فائدہ اٹھایا،ہمارا یہی تھا کہ جس کو بھی وکٹ ملے جوئے روٹ کو آؤٹ کرنا ہے،

    گھر کے شیر گھر میں ڈھیر،انگلینڈ نے پاکستان کے چھکے چھڑا دیئے

    ملتان ٹیسٹ بدترین شکست،مبشر لقمان کا بابراعظم و دیگر کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

    ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

    پی سی بی نے ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے

  • ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا –

    باغی ٹی وی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہےاور انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی،کیسویں صدی میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اننگز میں 700 رنز بنالیے۔

    انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے،یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 700 رنز اسکور کیے ہیں، اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔

    انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    دوسری جانب انگلش بلے باز جو روٹ اور ہیری بروک نے انگلینڈ کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، جو روٹ اور ہیری بروک نے 412 رنز بناکر نیا ریکارڈ بنایاملتان ٹیسٹ میں جو روٹ اور ہیری بروک کے درمیان پارٹنر شپ جاری ہے، اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 411 رنز کی شراکت بنائی تھی،ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی قائم ہوئی جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر   آؤٹ،انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ،انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی-

    باغی ٹی وی :انگلش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور 4 رنز پر پہلی وکٹ گنوادی ہے انگلش بیٹر اولی پاپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔

    گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔

    میچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے ، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز اور پھر شاہین شاہ آفریدی 26 رنز اور ابرار احمد 3 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    قومی کرکٹر سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغانے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ کا پہلا دن

    پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھےکپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی، کپتان شان مسعود 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے بعد ازاں بابراعظم 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون

    کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔