اوکاڑہ(علی حسین ) لاہور ملتان روڈ پر مسافروں سے بھری بس ٹائر بلاسٹ ہونیکی وجہ سے الٹ گئی۔ بیس افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو مقامی ضلعی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ مسافر بس لاہور سے بہاولنگر جا رہی تھی ۔
Tag: ملتان
-

تھانہ مصطفی ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی
تھانہ مصطفی ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی. مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں دس سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار.
با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم شاہد بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کر رہا تھا اہل علاقہ نے پولیس کو 15 پر واقعہ کی اطلاع دی . ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا. بچے کے چچا کی درخواست پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے. ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. ترجمان پولیس.مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں دس سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار.
-

ملتان ڈپٹی کمشنرعامرخٹک کا غازی پور میں کھلی کچہری سے خطاب
ملتان( ) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ھے کہ انہیں شجاع آباد اور جلال پور ہیروالا کے درمیان سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا ادراک ھے۔ حکومت پنجاب سے اس شاہراہ کی مرمت کے لیے فنڈز طلب کئے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے مقامی منتخب ممبران اسمبلی کی مدد بھی انتظامیہ کے ساتھ ھے۔ توقع ھے کہ سڑک کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
ؐ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ تحصیل جلالپور پیروالا کی یونین کونسل غازی پور میں کھلی کچہری سے خطاب کر رھے تھے۔ ایم این اے رانا قاسم نون، اے ڈی سی جی حمزہ سالک،اے ڈی سی ہیڈکوارٹر محمد عباس شاہ، اے سی جلال لپورپیروالا احمد رضا،اے سی تحصیل صدر طیب خان اور تمام محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔
کھلی کچہری میں غازی پور کا پورا گاوں امڈ آیا تھا۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے سینکڑوں درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تہیہ کیا ہے کہ وہ گلی گلی اور گاوں گاوں جائیں گے اور عوام کے مسائل سنیں گے اور موقع پر احکامت جاری کریں گے تاکہ جو لوگ سفری صعوبتوں اور وقت کی کمی کہ وجہ ان کے آفس نہیں آ سکتے ان کے مسائل ان کی دہلیز پہ سنے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں کا ان کے آفس میں ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور باقاعدہ فالو اپ لیا جاتا ہے اور جو افسران انکے احکامات پر عمل کرنے میں تاخیر کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجاع آباد جلال پور کے درمیان ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی لیکن اس میگا پرجیکٹ کے فنڈز کی منظوری کا انتظار کئے بغیر موجودہ سڑک کی بروقت مرمت ضروی ہے تاکہ عوام کو سفر کی صعوبتوں سے نجات دلا ئی جا سکے۔ انہوں کہا کہ فارم ٹو مارکیٹ روڈز کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے اور دیہی علاقوں میں فاصلے کم کرنے کے لیے نہروں اور نالوں پر پل تعمیر کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو غازی پور میں گونمنٹ گرلز ہائی سکول قائم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے بھی کھلی کچہری سے خطاب کیا اور کہا کہ
کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔ایسے اقدامات سے گڈ گورنس کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے گھر کی دہلیز پہ مسائل حل ہونے سے عوام کا وقت اور پیسہ بچے گا۔ -

اینٹی کرپشن حکام کا ایجوکیشن آفس میں چھاپہ
اینٹی کرپشن حکام کا ایجوکیشن آفس میں چھاپہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مسماۃ ثریا کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا.
ڈپٹی ڈی اومسماۃ ثریا پر اپنے ماتحت کلرک سے 40 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے. کلرک مرتضیٰ شاہ کی مدعیت میں مھکمہ اینٹی کرپشن حکام نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ مسماۃ ثریا کے خلاف مقدمہ درج کر دیا. ڈی ای او ایجوکیشن مسماۃ ثریا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے.اینٹی کرپشن حکام کا ایجوکیشن آفس میں چھاپہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مسماۃ ثریا کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا. ڈپٹی ڈی اومسماۃ ثریا پر اپنے ماتحت کلرک سے
-

جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کا اجلاس سے خطاب
بلاامتیاز،بے رحم اورشفاف احتساب ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔چوہدری فیاض احمد وڑائچ. سالہا سال سے پاکستان کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف احتساب کا کوڑا تیز کیا جائے۔ قومی خزانہ لوٹنے والے چوروں کے واویلہ پر کان دھرنے کی بجائے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے پر توجہ دی جائے۔ صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کااجلاس سے خطاب.
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر نے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کیا۔انکے کالے کرتوتوں کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گذشتہ چالیس سے برسراقتدار طبقے نے ملک کو بے رحمی سے لوٹا اورقومی خزانہ لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں جبکہ ملک کو مقروض کردیا۔وہ پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ سالہا سال سے پاکستان کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف احتساب کا کوڑا تیز کیا جائے۔بلاامتیاز،بے رحم اورشفاف احتساب ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔کرپشن کے ناسور کو ختم کئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی سابق حکومت اوراپوزیشن نے کی تھی۔اب انکے خلاف احتساب کا شکنجہ کسا گیا ہے تو چیئرمین نیب میں نقائض کیوں نظر آرہے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی خزانہ لوٹنے والے چوروں کے واویلہ پر کان دھرنے کی بجائے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے پر توجہ دے۔اگر لوٹی ہوئی قومی دولت واپس نہیں لائی جاتی تو احتساب کا عمل محض ٹوپی ڈرامہ کہلائے گا۔اجلاس میں میجر محمد اقبال چغتائی،احسان سعیدی،سجاد نقشبندی،احمد قریشی،صابرعلی،چوہدری محمداکرم گجر نمبردار،راؤ عظمت علی اوردیگر نے شرکت کی۔
-

تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی رہنما حکومت پر برس پڑے
تحریک صوبہ ملتان
سو دن میں صوبے کا وعدہ کرنے والے سب سیکرٹریٹ بھی نہ دے سکے۔چوہدری شہزاد فیصل ارائیں .جنوبی پنجاب صوبہ
.محاذ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے والے سیاستدانوں کا محاسبہ کریں گے۔باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق حکومت علیحدہ صوبہ ملتان کے قیام کیلئے ٹھوس آئینی و قانونی اقدامات کرے۔.تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی رہنما کا اجلاس سے خطاب.تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی رہنما چوہدری شہزاد فیصل نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کے بعد پہلے سو دن میں علیحدہ صوبے کے قیام کا وعدہ کرنے والے جنوبی پنجاب کی عوام کو سب سیکرٹریٹ بھی نہ دے سکے۔ایسے لگتا ہے جیسے اس خطے کی محرومیوں کو برقرار رکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔وہ تحریک صوبہ ملتان کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس کے مہمان خصوصی تحریک صوبہ ملتان کے بانی راؤ عارف رضوی تھے۔چوہدری شہزاد فیصل ارائیں نے کہا کہ انتخابات سے قبل چند مفاد پرست سیاستدانوں نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام پر اپنی بولیاں لگوائیں اور عوام کو بیوقوف بنا کر ووٹ حاصل کئے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام پر خطہ ملتان کے عوام کو بیوقوف بنانے والے سیاستدانوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ہم اس خطے کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ہم اس خطے میں ہرقسم کے تعصب سے پاک علیحدہ صوبہ ملتان کے قیام کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت علیحدہ صوبہ ملتان کے قیام کیلئے ٹھوس آئینی و قانونی اقدامات کرے تاکہ اس خطے کے عوام کو ان کے بنیادی آئینی حقوق مل سکیں اوراس خطے کی محرومیاں اور پسماندگی دور ہوسکے۔اجلاس میں راؤ عبدالقیوم شاہین اوررکن الدین ملتانی نے بھی شرکت کی۔
-

احتساب کا منہ زور گھوڑا بے لگام ہوچکا ہے، جاوید ہاشمی بھی میدان میں آگئے
(نعمان بھٹہ نمائندہ باغی ٹی وی) جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ نیب کے یکطرفہ احتساب کا منہ زرو گھوڑا بے لگام ہوچکا ہے یہ سلیکٹڈ احتساب کا طریقہ کار ہےسب کاروائیوں کا مقصد ن لیگ کو ختم کرنا اور نئی پارٹی بنانا تھی۔سنیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ ایسی پارٹی بنانا چاہتے تھے جو انکی ساری باتوں کو عملی جامہ پہنائے اس لئےمشرف کے ساتھ رہنے والی ساری قوتیں اکٹھی کر دی گئی ہیں۔ پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہتا ہوں یہ تجربہ پہلے ہی ناکام ہوچکا باربار کیوں دہرا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو ایک وعدہ معاف کے کہنے پر گرفتار کیا گیاایک نہیں اور کئی گرفتاریاں ہونگی۔آج پیپلز پارٹی کے لوگوں کو بھی ویسے ہی ہراساں کیا جارہا ہے جیسے مشرف دور میں کیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو سیکنڈل کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ جج کی ویڈیو جس نے بھی بنائی اس میں جج موجود تو ہےجب شہباز شریف نے جج سے بات کی تھی تو جج بھی گیا تھا اور زرداری صاحب کی سزا بھی ختم ہوئی تھی ۔اب جب ویڈیو پکڑی گئی جج کی پاور واپس لے لی گئی تو سب سے پہلے نواز شریف کی سزا ختم ہونی چاہیئے تھی سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی شخص کی آزادی کو سلب نہ ہونے دے سپریم کورٹ کو نواز شریف کی سزا ختم کردینی چاہیے۔مخدوم جاوید ہاشمی کا مزجد کہناتھا کہ نیب نے اتنے لوگوں کو گرفتار کیا برآمد کچھ نہیں ہواگرفتاریاں کی ہیں تو کچھ برآمد کریں تاکہ اس سے ملک میں مہنگائی میں کمی آئے۔
