Baaghi TV

Tag: ملزمان

  • 9 مئی : ملزمان کےکیسزملٹری کورٹ میں چلانے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    9 مئی : ملزمان کےکیسزملٹری کورٹ میں چلانے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    9 مئی کے واقعات کے الزام میں گرفتار ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانا ناصرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ انٹرنیشنل قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے مقدمات میں آرمی ایکٹ 1952 کےسیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3 کو شامل کیا گیا ہے جب کہ عام شہریوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنا غیر قانونی ہے اور یہ نا صرف بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے بلکہ انٹرنیشنل قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    تحریک اصلاحات پاکستان کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت

    دوسری جانب پاکستان بار کونسل کا بھی کہنا ہےکہ کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ تمام بارز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کو آئین سازی کا مکمل اختیار ہے پارلیمنٹ سے بنے قانون کو عدلیہ کالعدم یا حکم امتناع جاری کردیتی ہے –

    چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے ہم وکلا قیادت کو اکٹھا کرنا چاہ رہے تھے آج ہمارے ساتھ پاکستان بھر کی بارز کے نمائندے موجود ہیں ہم نے کچھ قرادایں متفقہ طور پر منظور کی ہیں اجلاس میں نو مئی کےواقعات کی شدید مذمت کی گئی متفقہ قرارداد میں کہاگیا کہ تمام ملوث کرداروں کوسول کورٹس میں ٹرائل ہوناچاہیےکسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوناچاہیے، جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل نے کارروائی کا آغاز شروع کردیا ہے جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو طویل نہیں کرنا چاہیے-

    وزیراعظم کی ہدایات پرسگریٹ اسمگلرزکیخلاف کارروائیاں ،کروڑوں روپےمالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد

  • جناح ہاؤس حملہ: 16 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

    جناح ہاؤس حملہ: 16 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

    لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے،لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16 ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی: لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیرا اور توڑپھوڑ کےکیس کی سماعت ہوئی جس میں کمانڈنگ افسرنے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16 شرپسندوں کی حراست مانگی۔

    عائشہ گلالئی مسلم لیگ ق میں شامل

    انسداد دہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

    لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس پی کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کارورائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرے، کمانڈر افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3، 7 اور 9 کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں-

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے اوراب ملزمان کے خلاف مزید کارروائی آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ہوگی پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا، سپرنٹینڈنٹ کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کردے۔

    یاد رہے کہ 16 ملزمان کے خلاف خصوصی عدالت میں ٹرائل ہوگا ملزمان میں میاں اکرم عثمان،عمار ذوہیب، علی افتخار، علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر، محمد رحیم، ضیا الرحمان، وقاص علی، رئیس احمد، فیصل ارشاد، محمد بلال حسین، فہیم حیدر، ارزم جنید، محمد حاشر خان اور حسن شاکر شامل ہیں۔

    ایشیاکپ: میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،فیصلہ کب کیا جائے گا؟

  • سابق خاتون رکن اسمبلی کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

    سابق خاتون رکن اسمبلی کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

    سابق خاتون رکن اسمبلی کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

    اینٹی کرپشن سرگودھا نے نادیہ عزیزسابقہ ایم پی اے کے بھائی کو خزانہ سرکار کو 91لاکھ56ہزار5سو82روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    ملزم ذوالفقار علی نے نادیہ عزیز سابقہ ایم پی اے کا اثر روسوخ استعمال کرتے ہوئے بغیر نقشہ پاس کروائے پرائیویٹ میڈیکل کالج تعمیر کرکے خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ ملزم نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے نقشہ کی منظوری کے لیے کمرشل فیس کی بجائے رہائشی سکیم کے ریٹ لگوائے اور بغیر منظوری کے کمرشل بلڈ نگ تعمیر کی تھی۔

    چک نمبر41 شمالی جو کہ رہائشی سکیم کے لیے منظور کیا گیا تھاجہاں پرڈاکٹر نادیہ عزیز، سابقہ ایم پی اے نے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعال کرتے ہوئے اپنے بھائی ذوالفقار علی کے لیے ضلع کونسل کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے 83 کنال 4 مرلے پر مشتمل ایک غیر قانونی کمرشل بلڈنگ (میڈیکل کالج) تعمیر کر وائی۔ جبکہ فیس رہائشی سکیم کے ریٹ کے مطابق جمع کروائی گئی جس سے جس سے خزانہ سرکار کو91 لاکھ 56 ہزار5 سو82 روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔ جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائر ی کے احکامات دئیے، انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار علی ولد عزیز الحق اور دیگر ملزمان کے خلاف خزانہ سرکار کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا تھا اور مقدمہ کی تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی، جنہوں نے تفتیش کے دوران الزام ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار علی ولد عزیز الحق کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

  • بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء کار گرفتار

    بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء کار گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ پولیس کی فوری کاروائی، بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء کار گرفتار کر لئے گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او اغوا کار بن گیا، شہری کی گمشدگی پر تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ، پولیس نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اغوا کار کوئی اور نہین بلکہ پولیس اہلکار ہیں،مدعی محمد یوسف کی رپورٹ پر دو رو قبل اپنے بھائی محمد داؤد کی گمشدگی کے بعد اغوائیگی بغرض بھتہ خوری کی رپورٹ پر کینٹ پولیس ڈیرہ نے ڈی پی او ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی زیر نگرانی فوری طور کیس کو جدید سائنسی بنیادوں پر ٹریس کرلیا، پولیس نے چھاپہ مارکر واردات میں ملوث ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدر علی و اہلکاروں سمیت 4 ملزمان عمرخطاب محررCTD،غلام فریدگن مین ،2 اغواء کار زاہد،غلام فرید کو گرفتار کر لیا،

    ملزمان کو دھپانوالہ کے قریب جنگل میں اغواء برائے تاوان کی غرض سے لی گئی رقم مبلغ 587000 سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں 365A,386,387,148,149 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتار ملزمان کو ہتھکڑیاں لگادیں جبکہ مغوی محمد داؤد کو ایس ایچ او سی ٹی ڈی کے نجی کمرہ سے بازیاب کرا لیا ،ملزم غلام فرید جنگلات اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس تلاش شروع کردی گئی ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ، ایسے پولیس افسران اور اہلکاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔ پولیس وردی میں شہریوں کےساتھ ظلم کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کرینگے۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • پندرہ روز میں پانچ ہزار سے زائد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار

    پندرہ روز میں پانچ ہزار سے زائد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار

    سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس کارکردگی میں بہتری کے لئے مربوط اور موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ایمرجنسی ون فائیو کی کال پر ریسپانس ٹائم سمیت چالاننگ کی شرح اور زیر تفتیش کیسز میں پیش رفت کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔مقدمات کا فوری اندراج اور میرٹ پر تفتیش تمام مسائل کا واحد حل ہے۔پولیسنگ ایک لائف سٹائل ہے جس کے تحت ہمارا اوڑھنا بچھونا خلق خدا کی خدمت، مظلوم کی داد رسی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہونا چاہیئے۔ایس پیز فیلڈ میں متحرک ہوں،کرائم کنٹرول اور شہریوں کی دادرسی پر فوکس کریں۔

    اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس نے رواں ماہ اپریل کے ابتدائی پندرہ روز کے دوران جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 05 ہزار 590 جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے

    قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور رابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث کیٹیگری اے کے 338 اور کیٹگری بی کے 1841 سمیت مجموعی طور پر 2952 اشتہاری و عادی مجرموں جبکہ 1561عدالتی مفروروں کو پابند سلاسل کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ شہر میں بدمعاشوں،رسہ گیروں اور شہریوں کو اسلحہ کی نمائش سے ہراساں کرنے والے 410 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف اس گرینڈ آپریشن کے دوران 03 کلاشنکوف،23 رائفلز،06 بندوقیں،366 پسٹلز اور ریوالور جبکہ 05 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ رواں ماہ کے ابتدائی پندرہ روز کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 438 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 300 کلوگرام سے زائد چرس، 04 کلو 990 گرام ہیروئن،01 کلو 890 گرام آئس جبکہ 03 ہزار 293 لٹر شراب برآمد کی گئی۔اسی طرح قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 474 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔قمار بازوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 95 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی 35 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔

    مزید براں رواں ماہ لاہور پولیس نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 349 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 08 ہزار 862 پتنگیں اور 332 ڈور چرخیاں نیز بڑی تعداد میں پتنگ سازی کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔لاہور پولیس نے ہوائی فائرنگ کے جرم میں 20 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔رواں ماہ اب تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں ماہ 1357 قانون شکن عناصر کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت 201، آرمز ایکٹ کے تحت 410، کرایہ داری ایکٹ میں 537 قانون شکن عناصر، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 204، نفرت انگیز مواد کیسز میں 03 ملزمان جبکہ وال چاکنگ کے جرم میں 02 قانون شکن گرفتار کئے گئے۔

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی 

  • قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: روات پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری وجاہت کو قتل کر دیا تھا روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مدثر، رضوان اور ثاقب شامل ہیں، ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے وجاہت کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاگیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب اسامہ نامی نوجوان ہر تھانہ رتہ امرال کی حدود میں تھانہ سول لائن اور تھانہ صادق آباد کے ملازمین کا تشدد نوجوان کی حالت تشویشناک تھانہ رتہ امرال پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف درخواست لینے سے انکار کر دیا جبکہ دونوں نامعلوم باوردی پولیس اہلکاروں نے تھانہ رتہ امرال کے احاطے میں بھی زمین پر الٹا لٹکا کر تشدد کا شدید نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار کروا دیا متاثرہ نوجوان اسامہ کے لواحقین اور نوجوان کا کہنا ہے کہ تھانہ رتہ امرال میں تشدد کے وقت ایس ایچ او تھانہ و محرر موقع پر موجود تھے نوجوان اسامہ کو ریلوے ورکشاپ روڈ پر کسی جھگڑے میں صلح کے طور پر بلایا گیا تھا وہاں موجود باوردی پولیس ملازمین نے بے تحاشا فائرنگ بھی کی پولیس اعلی ذمہ داران نوٹس لیں متاثرہ نوجوان اسامہ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں اپنے لواحقین کے ساتھ میڈیکل مدد کے لئے موجود ہے جبکہ تھانہ رتہ امرال نے درخواست تک نہیں وصول کی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پولیس مددگاروں پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ان کی مدد نہ کی جائے وقوعہ رات تقریبآ 1 بجے پیش آیا جبکہ تاحال میڈیکل کی سہولت مہیا نہ کی جا سکی اور نہ ہی ڈاکٹروں نے کسی قسم کی توجہ دی ۔لواحقین نے احتجاج کی دھمکی دیدی اور کہا کہ تھانہ رتہ امرال کی حدود میں پولیس ملازمین دوسری پارٹی کی جانب سے بدمعاشی کے طور پر آئے مار کٹائی اور اور فائرنگ کی جس کو نوٹس کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • 150سے زائد وارداتیں، 200 سے زائد موبائل فون،50لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹنے والا گرفتار

    150سے زائد وارداتیں، 200 سے زائد موبائل فون،50لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹنے والا گرفتار

    150سے زائد وارداتیں، 200 سے زائد موبائل فون،50لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹنے والا گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اورراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم امجد زمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب واقع تاج مِلک شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی جس میں نقدی6لا کھ روپے چھینے اور فرار ہوتے ہو ئے فا ئرنگ کے نتیجے میں 2 نوعمر راہگیر لڑ کیوں کو زخمی کیا۔ ملزمان کو وقو عہ سے فرار ہو تے ہو ئے سی سی ٹی وی فو ٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دوران تفتیش ملز م نے اورنگی ٹاؤن سائیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی کی 150سے زائد وارداتوں میں 200 سے زائد موبائل فون اور مبلغ 50لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    رینجرز ہیڈکواٹرمیں ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو سالانہ رپورٹ پربریفنگ دی ہے،

    گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • اسلحہ برآمدگی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ

    اسلحہ برآمدگی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ

    راولپنڈیکے علاقے راول روڈ پر ملزم کو نشاندہی اور اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران گرفتار ملزم وہاب زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس پارٹی الحمدللہ محفوظ رہی،

    گرفتار ملزم وہاب راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں چوری، کار چوری، رابری، ناجائز اسلحہ اور اقدام قتل کے دو درجن کے قریب مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، گرفتار ملزم وہاب تھانہ دھمیال کے رابری کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے، 4 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑانے کے لئے فائرنگ کی اور ناکامی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ملزم چند روز قبل اپنے محلے دار کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کے اقدام قتل کے مقدمہ میں تھانہ وارث خان میں گرفتار ہے، ملزم کو شک تھا کہ اس کا محلے دار پولیس کو اس کے بارے میں اطلاعات دیتا ہے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقعہ پر پہنچ گئے، فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کی گئی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھی کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

    دوسری جانب راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے،شہری کے اغواء کی شکایت پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی فوری بازیابی اور قانونی کارروائی کا حکم دیا، صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی عمران ارشاد کو بازیاب کروا لیا، سی پی او نے واقعہ کے بارے میں علم ہونے کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او مورگاہ عدیل خان کو معطل کر دیا، واقعہ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات پر بھی انکوائری کی جا رہی ہے، اغواء کنندہ نے مغوی کی اہلیہ کے نمبر پر کال کر کے 70 لاکھ تاوان طلب کیا تھا، صدر بیرونی پولیس نے مناسب حکمت عملی سے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروایا، واقعہ کا مقدمہ اغواء برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہےکہ کسی پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پر قانونی کارروائی کے ساتھ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز ہرگز قابل برداشت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات یا ان کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،

  • گھریلو استعمال کی ایکسپاٸراشیا تاریخ تبدیل کرکے بیچنے والے گرفتار

    گھریلو استعمال کی ایکسپاٸراشیا تاریخ تبدیل کرکے بیچنے والے گرفتار

    گھریلو استعمال، کھانے پینے کی ایکسپاٸراشیا تاریخ تبدیل کرکے فروخت کر کے بیچنے والے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع کورنگی پولیس کے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیتوں سے دو مختلف پولیس مقابلے ہوئے، اس دوران تین زخمی سمیت چار ڈکیت گرفتار کر لئے گئے ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول اور شہریوں سے چھینے ہوٸے 8 موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی, گرفتار ملزمان کے زیر استعمال دو مسروقہ موٹرساٸکلیں بھی پولیس تحویل میں لی گٸی,
    پہلا پولیس مقابلہ تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان کے ڈی اے ایمپلاٸز کے قریب پیش آیا, ایک زخمی سمیت دو ڈکیتوں کو گرفتار کیا, جبکہ دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ عوامی کالونی پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان کورنگی نمبر 4 پر ہوا, اور مذید دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا,

    گرفتار مسلحہ اسٹریٹ کریمنلز شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کرکے فرار ہورہے تھے, گشت پر مامور پولیس موبائل نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے, پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کیا, ملزمان کی شناخت شرجیل, شہباز, یاسین اور سلمان کے نام سے ہوٸی, ضابطے کی مکمل کاررواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے,گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد اور قانونی کارواٸی کیلٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے,

    زمان ٹاٸون پولیس کی کاررواٸی گھریلو استعمال اور کھانے پینے کی ایکسپاٸر اشیا تاریخ تبدیل کرکے فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں مضر صحت لاکھوں روپے مالیت کی کھانے پینے کی ایکسپاٸر اشیا ٕ اور مختلف اقسام کی پروڈکٹس بھی برآمد کی, ایکسپاٸر اشیا ٕ میں کم سن بچوں کا پاؤڈر دودھ, بچوں کے لوشن کریم, اور کھانا پکانے کے مصالحے, کولڈ ڈرنک اور جام شیریں سیرپ اور دیگر اشیا ٕ وغیرہ شامل ہیں, ابتداٸی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ مختلف مارکیٹس وغیرہ سے ایکسپاٸر اشیا ٕ سستے دام خریدتے اور تاریخ میں توسیع کرکے مہنگے دام فروخت کیا کرتے تھے, گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے محکمہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے سپرد کردیا گیا,

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

  • جعلی ایلیٹ فورس کے اہلکار گرفتار

    جعلی ایلیٹ فورس کے اہلکار گرفتار

    جعلی ایلیٹ فورس کے اہلکار گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ،کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایلیٹ فورس اہلکار بن کر مٹر گشت کرنے والے 2 نوسرباز گرفتار کر لئے، ملزمان کو دوران پٹرولنگ فیروز پور روڈ کاہنہ مشکوک جان کر چیک کیا گیا ،دونوں ملزمان نے ایلیٹ فورس کے مشبہ وردی پہن رکھی تھی۔ سروس کارڈ کا پوچھنے پر دونوں نوسرباز پہلے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے تصدیق کرنے پر پتہ چلا دونوں ملزمان ایلیٹ فورس کے اہلکار نہیں ہیں ،ملزمان قیصر اور رحمان سے امریکن 223 بور رائفل برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں،

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    دوسری جانب لاہور کے علاقے لاری اڈہ میں پولیس نے کاروائی کی ہے، نقلی پستول اور چاقو دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ترجمان ڈولفن کے مطابق لاری اڈا ڈولفن سکواڈ نے ہونیوالی واردات ناکام بنا دی،3 ڈاکو شہری سے واردات کررہے تھے ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی ڈاکوﺅں نے ڈولفن کو دیکھ کر فرار ہونیکی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد آزادی چوک کے قریب راؤنڈ اپ کرلیا .ڈولفن زوہیب رانجھا نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے نقلی پستول اور چاقو برآمد کر لیا گیا ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ لاری اڈا پولیس کے حوالے کیا گیا .