Baaghi TV

Tag: ملزم گرفتار

  • بسنت کی اجازت نہیں،پولیس نے ملزم بمعہ پتنگوں کے،گرفتار کر لیا

    بسنت کی اجازت نہیں،پولیس نے ملزم بمعہ پتنگوں کے،گرفتار کر لیا

    قصور
    تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور پولیس نے ایس ایچ او مشتاق حیدر کی سربراہی میں تھانہ کی حدود میں کائیٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کے سامان کی بڑی کھیپ برآمد کر لی

    تفصیلات کے ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن مشتاق حیدر کی سربراہی میں پولیس نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کو ناکام بنا دیا
    تھانہ کی حدود نفیس کالونی کے قریب ایس آئی ظفر اقبال نے دورانِ گشت ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی
    تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 100 عدد پتنگیں،گڈیاں برآمد ہوئیں
    ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ پر اپنا نام عدنان علی ولد جاوید قوم ملک، سکنہ محلہ کوٹ رکن دین قصور بتایا
    پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے کائیٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر اس کے خلاف کائیٹ ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور اس سے متعلقہ سامان کی فروخت و ترسیل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
    قصور پولیس نے اس سے قبل کئی بار واضع کیا ہے کہ قصور میں بسنت کی کوئی اجازت نہیں لہذہ شہری خلاف ورزی سے باز رہیں

  • اسلام آباد: خواتین کو گاڑی سے اتار کر تشدد،ملزم گرفتار

    اسلام آباد: خواتین کو گاڑی سے اتار کر تشدد،ملزم گرفتار

    اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کرکے 20 لاکھ روپے نقدی اور 10 تولے سونا لے کر فرار ہونے والا ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ23فروری 2025 کو پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،مظلوم خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے ، مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔مقدمہ کے متن کے مطابق خاتون کی جانب سے کہا گیا کہ جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی ،میرے سمجھانے پر جمال نے بدترین تشدد کیا،مجھے میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا گیا،ہمارے بیک چھین لیے گئے جس میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا موجود تھا۔

    متن کے مطابق فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ مارگلہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

    طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

    جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

    نیوزی لینڈ کو شکست ، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

    بھارتی فلم دیکھنے کے بعدگاؤں والوں نے خزانے کی تلاش میں قلعہ کھود ڈالا

  • 11 سالہ بچی سےزیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    11 سالہ بچی سےزیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکام نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے 352 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر لیا

    بڑانقص، ٹیسلا ، فورڈ کا لاکھوں گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ

    اپووا وفد کی مبشر لقمان سے ملاقات،ایم ایم علی کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

  • سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کرنے والا اشتہاری گرفتار

    سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کرنے والا اشتہاری گرفتار

    قصور
    اینٹی کرپشن قصور نے 2022 سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،ملزم نے پٹواری کیساتھ مل کر سرکاری ریکارڈر میں خورد برد کی تھی

    تفصیلات کے مطابق 2022 سے مفرور اشتہاری ملزم قصور اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کر لیا
    ملزم نے 2022 میں تقی پٹواری کیساتھ مل کر سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کی تھی اور اشتہاری تھا

    ملزم پہ دفعات 420/468/471 کے تحت مقدمہ نمبر 9/22 درج تھا اور اشتہاری تھا
    اینٹی کرپشن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا

  • 14 سالہ عدالتی مفرور دوسرے ضلع سے گرفتار

    14 سالہ عدالتی مفرور دوسرے ضلع سے گرفتار

    قصور
    تھانہ کھڈیاں قصور پولیس کی کارروائی ،14 سال سے عدالتی مفرور دوسرے ضلع سے گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
    ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں ملک شمشیر کھوکھر نے ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کامیابی کاروائی کرتے ہوئے منڈی بہاؤالدین سے پرویز نامی اشتہاری کو گرفتار کر لیا
    ملزم عرصہ 14 سال سے عدالتی مفرور تھا اور بھیس بدل کر رہ رہا تھا
    ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • جیل توڑ کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    جیل توڑ کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    قصور
    چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل کی حوالات توڑ کر بھاگنے والا ملزم الماس گرفتار،منشیات برآمد

    تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل قصور کی حوالات توڑ کر فرار ہونے والا قیدی الماس گرفتار ہو گیا
    الماس چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل قصور کی حوالات توڑ کر فرار ہوا تھا جس کے باعث اس وقت کے سپریٹینڈنث جیل سمیت چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا
    ایس ایچ او تھانہ صدر قصور نے کاروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم الماس کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کیا ہے جہاں وہ کریانہ کی دکان چلا رہا تھا
    ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے

  • پولیس کی بروقت کوشش،مغوی بازیاب

    پولیس کی بروقت کوشش،مغوی بازیاب

    قصور کے نواح سید پور سے اغواء ہونے والا تاجر پولیس کی بروقت کوششوں سے باحفاظت بازیاب ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق سید پور کے علاقے سے اغواء ہونے والا تاجریٰسین پولیس کی بروقت کاروائی سے چونیاں کے قریبی علاقے سے بازیاب۔مغوی کے ورثاء میں سے ممتاز اغواء کاروں کو ان کی بتائی ہوئی جگہ پر تاوان کی رقم دینے گیا تو ایلیٹ فورس کے جوانوں نے انہیں دبوچ لیا جس کے نتیجہ میں دو اغواء کار گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب اس دوران پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈ ی،پی،او قصورعمران کشور اور پولیس کی دیگر ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے بروقت کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

  • مختلف تھانوں کو مطلوب ملزم گرفتار

    مختلف تھانوں کو مطلوب ملزم گرفتار

    قصور
    مختلف تھانوں کو مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ تھ شیخم قصور کے ایس ایچ او سید افتخار بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں مختلف تھانوں کو مطلوب خطرناک ڈکیت گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم اظہر عباس ولد غلام محمد کو ٹریس کر کے گرفتار کر گیا ہے جو کہ
    قصور کے متعدد علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی واردات میں سر گرم تھا
    ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم سے مزید تفیش جاری ہے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے

    پولیس کی اس شاندار کامیابی پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور ہمراہ پولیس ٹیم تھانہ تھ شیخم کو شاباش دی

  • نوجوانوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو، پولیس کا سخت ایکشن

    نوجوانوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو، پولیس کا سخت ایکشن

    نوجوان پر تشدد والی وائرل ویڈیو کا معاملہ

    24 گھنٹے کے اندر 4 نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا.

    محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال کو ھدایات جاری کیں کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو فوری طور پر گرفتار کیا جائے.

    7 ملزمان کے خلاف تشدد کا مقدمہ تھانہ صدر چکوال میں درج ہوچکا ہے.

    زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کی انتھک محنت کرکے تشدد کیس کے 4 ملزمان جن میں 1۔ غلام قاسم ولد خادم حسین قوم بدھوانی 2. مجاھد عرف عبدالحمید 3۔ فیصل عرف سیفل ولد محمد افضل عرف اجو خان سکنائے سید پور تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ 4. عمران شاہ ولد غلام حسین قوم سید ساکن کوٹ سلطان تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکر لیا گیا ہے.

    محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری پر تمام ٹیم کو بھرپور شاباش.

    محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بقیہ 3 ملزمان کو بھی انشاء اللہ جلد گرفتارکر کے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائیگا.

  • گوجرہ کے رہائشی کو بول لاٹری سکیم کا جھاسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتیھا لے, ملزم گرفتار

    گوجرہ کے رہائشی کو بول لاٹری سکیم کا جھاسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتیھا لے, ملزم گرفتار

    الف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران دھوکا دہی جعل سازی کر کے بول لاٹری سکیم اور بینک اکاوئٹس سے رقم خرد برد کرنے والے دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
    پہلی کاروئی چک نمبر 93 گ ب تحصیل جڑانوالا ضلع فیصل آباد عمل میں لائی اور ملزم محمد رمضان اوڈہ کو گرفتار کیاگیا ملزم نے مدعی مقدمہ ملک محمود اعظم خان سکنہ گوجرہ کے رہائشی کو بول لاٹری سکیم کا جھاسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتیھا لے ملزم نے 5 مختلف جاز کیش اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرتے ہوئے اپنے زاتی اکا ؤنٹ میں منتقل کی ملزم سے 8 لاکھ روپے برآمد مقدمہ نبمر 25/21 تھانہ FIA فیصل آباد میں درج کیا گیا.
    دوسری کاروائی کے دوران اڈا ریاض آباد لالیاں سے محمد ارشد نامی بندے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
    ملزم نے اسلام آباد کے رہائشی خاور نامی شخص کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات لی اور ملزم نے پہلے 75000 ہزار روپے آنلائن شاپنگ ویب سائیٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے. بعدازاں دھوکا دہی سے حاصل کردہ رقم کو استعمال کرتے ہوئے لالیاں کے رہائشی افراد کے بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگی کی ملزم کو گرفتار کرکے 60000 روپے دقم برآمد کی مقدمہ نبمر 31/21 تھانہ FIA فیصل آباد میں درج کیا گیا