Baaghi TV

Tag: ملزم

  • سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیتل ماڑی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، سات سالہ بچی آمنہ زیادتی و قتل کیس کا ملزم ندیم بلوچ ہلاک ہو گیا

    پولیس حکام کے مطابق ملزم ندیم بلوچ کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی کانسٹیبل کی چھاتی پر دو گولیاں بھی لگیں کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا ہلاک ملزم ندیم بلوچ نے 7 سالہ آمنہ کو اغوا کیا تھا ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا پولیس نے دوران تفتیش ملزم کو گرفتار کیا ملزم جسمانی ریمانڈ میں پولیس کی تحویل میں تھا

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر ملتان میں کمسن بچی کو قتل کیا گیا تھا، واقعہ فیض پور بھٹیاں چاہ جگو والا ملتان میں پیش آیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی ننھی بچی کی لاش مل گئی تھی 7 سالہ آمنہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا,پولیس حکام کے مطابق آمنہ کی ڈیڈ باڈی چاہ جگو والا کے مقام سے ملی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان کی نواحی بستی میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ معصوم بچی کے قتل کے واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ملزم قانون کے مطابق سخت سزا کا مستحق ہے۔ بچی کے لواحقین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اورانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

  • اغواء کار ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار،مغوی بازیاب

    اغواء کار ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار،مغوی بازیاب

    قصور
    تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی،اغواء کار خاتون ملزمہ سمیت گرفتار،مغوی باحفاظت بازیاب

    تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن قصور کی رہائشی الماس سرور نے درخواست دی کہ اس کے جواں سالہ بھائی وقاص کو کسی نے اغواء کر لیا ہے اور دو لاکھ روپیہ تاوان مانگا جا رہا ہے جس پر ڈی پی او قصور کے حکم پر فوری سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور جلد سے جلد مغوی کو باحفاظت بازیاب کروانے کا حکم دیا گیا
    ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور نے کمال مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جوانوں کیساتھ پھل فروشوں کا روپ دھار کر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چار اغواء کار مردوں کو ایک خاتون ملزمہ سمیت گرفتار کر لیا اور مغوی وقاص کو باحفاظت بازیاب کروا لیا
    اغواء کار خاتون ملزمہ نوجوانوں کو بذریعہ فون پھنساتی تھی اور بعد میں اپنے ساتھیوں سمیت مل کر اغواء کرکے تاوان وصول کرتی تھی
    ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

  • نارووال پو لیس نے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرلئے،90 لاکھ روپے بر آمد

    نارووال پو لیس نے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرلئے،90 لاکھ روپے بر آمد

    نارووال پو لیس نے بڑی کاروائی کر کے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرکے90 لاکھ روپے بر آمد کر لئے۔

    ڈی پی او نارروال انور سعید کنگرہ کے مطابق گزشتہ دن 09:55 بجے 15 پر بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھیننے کی کال موصول ہوئی۔ ڈاکو بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ آر پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی

    ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث دو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر وین کے دو سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہو گئے۔ ڈی پی او انور سعید کنگرہ کا کہنا ہے کہ میں نےغزشتہ روز ہی عہدے کا چارج سنبھالا اور نارووال میں ڈکیتی کی بڑی واردات کو اپنے لیے ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا۔ نارووال پولیس نے سائینٹفک ٹیکنالوجی اور ماہر ٹیم کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔

    ڈی پی او نارووال کا مذید کہنا تھا کہ پولیس نے نہایت کم وقت محض دس گھنٹوں میں مرکزی ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے لوٹی ہوئی مکمل رقم مبلغ 90لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتار ی کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک ماہ کے دوران دوبارہ زیادتی کیس میں ملزم گرفتار

    ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک ماہ کے دوران دوبارہ زیادتی کیس میں ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک ماہ کے دوران دوبارہ زیادتی کیس میں گرفتار ہو گیا
    واقعہ کیلیفورنیا کا ہے جہاں 30 سالہ شخص زیادتی کے کیس میں دوسری بار گرفتار ہوا ہے، ملزم کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں گرفتار ہوا تھا، عدالت نے رہا کیا، ملزم نے رہائی کے بعد دوبارہ ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی،پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریمون الیاس زوالا کو جولائی میں پہلی بار گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے پاس سے بچوں کی فحش ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں ، ملزم بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرتا تھا، ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا گیا تھا، جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا اسوقت بھی ایک نابالغ لڑکی اس کے گھر موجود تھی جس کے ساتھ ملزم نے جنسی تعلقات قائم کئے تھے، ملزم کو عدالت نے معاف کر دیا تھا ملزم رہا ہوا تو اس نے دوبارہ پھر سے ایک نابالغ کے ساتھ زیادتی کی، بار بار زیادتی کے الزام میں ملزم کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو دوبارہ 9 اگست کو گرفتار کیا گیا اور ملزم ابھی پولیس کی تحویل میں ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نابالغ ، کم سن بچیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بلاتا، اور انکے ساتھ زیادتی کرتا تھا، ملزم نے اپنے گناہ کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی تحقیقات میں تعاون کرنا چاہتا ہے اور اگر کسی کی بچی زیادتی کا نشانہ بنی ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرے

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • کراچی میں سال کی سب سے بڑی چوری،ملزم گرفتار

    کراچی میں سال کی سب سے بڑی چوری،ملزم گرفتار

    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی کی بڑی کارروائی،سال 2022 کی سب سے بڑی چوری کا مرکزی ملزم گرفتا رکر لیا .

    ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیزکراچی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 2 کروڑ 75 لاکھ کیش برآمد کیا گیا ہے، کروڑوں مالیت کے ہیرے اور سونے چاندی کے زیورات بھی طرآمد کئے گئے ہیں.

    عارف عزیزکے مطابق ملزم سے برآد کی گئی رقم میں پاکستانی، امریکی، سعودی، یو اے ای، یوکے اور یورو کزنسی شامل ہے.27 اپریل، 25 رمضان کو نیوی ہاؤسنگ کے بنگلے میں واردات کی گئی، گھر کا مالک پوری فیملی سمیت عمرے کی ادائیگی کے لیے گیا ہوا تھا، عمرے سے واپسی پر 7 مئی کو چوری کا پتہ چلا.

    آئی جی سندھ کے حکم پر ایس آئی یو اور سی پی ایل سی ساوُتھ کی ٹیم تشکیل دی گئی، ملزم 2017 میں بلڈر اینڈ ڈویلیپرز آفس میں بطور سیکریٹری کام کرتا تھا، آفس میں چوری کرنے پر مالکان نے نوکری سے نکال کر گرفتار کروادیا، ملزم جب سے ضمانت پر آیا تو تین سال تک واردات کی پلاننگ کرتا رہا، ملزم کو پتا تھا کہ فیملی ہر سال رمضان میں عمرے پر جاتی ہے، مکمل ریکی کرنے پر پتہ چلا کے فیملی جا چکی ہے.

    عارف عزیزنے بتایا کہ ملزم 27 رمضان کو بنگلے میں داخل ہوا اور دو دن تک اندر رہا، 29 رمضان کو سحری کے وقت آن لائن ٹیکسی کے ذریعے ایئرپورٹ روانہ ہوا، ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد ٹیکسی کے جاتے ہی واپس اپنے گھر پہنچ گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.

  • دوران زیادتی خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی کام کرنیوالے ملزم کو ہوئی سزا

    دوران زیادتی خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی کام کرنیوالے ملزم کو ہوئی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے بدنام زمانہ دہشت گرد کے بھائی کو نوجوان کے ساتھ بار بار بدفعلی اور لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے کیس میں سزا سنا دی گئی ہے

    عدالت نے ملزم کو دس برس قید کی سزا سنائی ہے، آسٹریلیا کے دہشت گرد کے بھائی عبدالرحیم شروف کو عدالت نے سزا سنائی، ملزم کو 2007 اور 2008 میں زیادتی کے 24 مقدمات میں قصور وار پایا گیا، ملزم کمزوروں کے ساتھ بدفعلی و زیادتی کرتا تھا ،سڈنی ڈاووننگ سنٹر کورٹ نے ملزم کو جیل بھجوا دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم زیادتی کے وقت تشدد بھی کرتا تھا اور جنسی زیادتی کے وقت توہین آمیز حرکات کرنے پر بھی مجبور کرتا تھا

    دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے جنسی زیادتی کے دوران ایک خاتون کا سر نیچے کر دیا اور تب تک بدفعلی کی جب تک خاتون کو قے نہیں آئی، عدالت نے اس واقعہ پر دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کا یہ عمل ہتک آمیر، ذلت آمیر اور انتہائی خوفناک ہے

    ملزم دہشت گرد خالد شروف کا بھائی ہے جس نے 2014 میں بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اس وقت حاصل کی جب اس نے ایک تصویر شیئر کی جس میں شامی فوجی کا کٹا ہوا سر تھا، بعد میں دہشت گرد خالد امریکی فضائی حملے کے دوران شام میں مارا گیا تھا

    عدالت نے دوران سماعت ملزم کے حوالہ سے ریمارکس دیئے کہ ،ملزم اخلاق سے عاری تھا اور ملزم کے ایسے فعل انتہائی قبیح عمل ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جا سکتا ، عدالت کو بتایا کہ دوران زیادتی خاتون مسلسل چیختی رہی لیکن ملزم کو ذرا بھی ترس نہیں آیا،

    عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے دوران تحقیقات تسلی کیا کہ ملزم شروف نے رضا مندی کے بغیر جنسی زیادتی کی اور لڑکیوں کو گلا گھونٹنے کی دھمکی بھی دی،عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دس برس قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے، دوران سماعت ملزم نے تمام گناہ تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ سب من گھڑت باتیں ہیں تا ہم پولیس تحقیقات میں ملزم نے سب گناہ تسلیم کئے تھے

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

  • 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    پنجاب : رائے ونڈ میں پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا جس پر اہل علاقے نےاُسےپکڑ کر پولیس کے حوالے کیا پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد اب اُس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

    راولپنڈی سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم عبیدالرحمان کو گرفتار کر لیا تھا گرفتار ہونے والا ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ثابت گینگ: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم حراست میں لیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث تھا ملزم فیس بک کے ذریعے چائلڈ پورنو گرافی مواد شئیر کیا کرتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے-

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔

    مدرسے میں چھ کمسن بچوں کے ساتھ استاد نے کی زیادتی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا-

    ٹک ٹاک ہر ہونیوالی دوستی لڑکی کو مہنگی پڑ گئی،ہوٹل میں کیا گیا گھناؤنا کام

  • جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق ملزم لڑکی ہی کے محلے میں رہتا تھا ملزم پر دو ماہ قبل اسلحے کے زور پر لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام ہے۔

    ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی محلے کے ہیں، لڑکی سے میری دوستی تھی پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ لڑکی کی رضامندی سے ہی ہم دونوں ملتے رہے ہیں۔

    راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دن کے وقت گھر سے کھیلنے کے لیے نکل کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی تھی-

    پولیس کا کہنا تھا کہ معیز نامی دس سالہ بچہ دن دو بجے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو تلاش کیاگیا تو بچے کی لاش گھر سے دوسری گلی کے قریب کھیتوں میں پڑی ملی جسکے سر پر زخم کا نشان بھی تھا۔

    مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار…

    ایس ایس پی انوسٹیگیشن غضنفر شاہ بچے کے لواحقین سے ملے اور انھیں افسوسناک واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرکےملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

    نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  • نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر 21 سالہ لڑکی سے ذیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست موصول ہوئی، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ڈی پی او گلبرگ کی سربراہی میں فوری ٹیم تشکیل دی۔

    پولیس کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ ملزم شہزاد نے 21 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کلمہ چوک بلوایا اور ایم ایم عالم روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں لے جا کر ذیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی گئی ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کے مطابق ملزم کو
    جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے حوالات بند کیا گیا، خواتین سے ذیادتی و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں-

    قبل ازیں تھانہ شاہدرہ کے علاقے اسلام پورہ میں گھر کے واش روم سے 13 سالہ لڑکے کی گردن کٹی لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت 13 سالہ مجاہد کے طور پر ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے-

    کولمبیا:بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک ،500 زخمی

    انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ملزم سفیان عرف سنی کو گرفتار کر لیا ملزم قتل کی ہولناک واردات کے بعد اپنی خالہ کے گھر شیرا کوٹ جا کر چھپ گیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی-


    مقتول مجاہد کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا مالک مکان شہباز کی دکان پر نوکری کرتا تھا، گزشتہ روز مجاہد گھر واپس نہیں آیا، تو رات اسے تلاش کرتے رہے، صبح شہباز نے فون کرکے کہا کہ مجاہد کی اس کے بھائی کے ساتھ لڑائی ہوئی ہے، وہ مجاہد کو گھر جا کر دیکھیں، جب اس کے گھر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا، پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے تالا توڑا اور گھر میں داخل ہوئی تو گھر کے واش روم سے بیٹے کی لاش ملی-

    واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق لڑکے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے تا ہم پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا-

    کراچی :گلستان کالونی میں دھماکا،موذن سمیت 9 افراد جھلس گئے

  • کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم  زبردستی چھین کر ملزم فرار

    کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم زبردستی چھین کر ملزم فرار

    کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم زبردستی چھین کر ملزم فرار :

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جرم کی واردات ہوئی ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جرم ہر گزرتے دن کے ساتھ بھڑتے جا رہے ہیں ۔کبھی چوری ،کبھی نہ حق قتل اور کبھی زیادتی ان سب جرائم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    مزید تفصیلات کے مطابق ابھی حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پھر سے ایک جرم کی رپورٹ سامنے آئی ہے ۔علاقے نارتھ ناظم آباد میں عام شہری بینک میں سے 35 لاکھ روپے جمع کروانے کیلیے آیا تھا ۔جیسے ہی اس نے پیسے نکالے تو اس شہری کو اندازہ نہیں تھا کہ وہاں پر موجود اور افراد اس کو دیکھ رہے ہیں ۔ان افراد نے اس شہری سے پیسے کھینچ لیے اور فرار ہوگئے ۔

    جب پولیس کو اس سب واقعے کے بارے میں آگاہ کیا تو پولیس نے اس سارے واقعے کی تفتیش کے بعد بتایا کہ یہ شہری جانوروں کے چارے کا کام کرتا ہے۔ اور یہ بینک اسلئیے آیا تھا کیونکہ اس کو اس رقم کو بینک میں رکھوانا تھا ۔ اس حوالے سے پولیس نے تسلی دی اور کہا کہ فنگر پرنٹس کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں۔ کرائم ڈیٹابیس اور نادرا سے ریکارڈ بھی چیک کرایا جائے گا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ اگر ریکارڈ معلوم ہو جائے تو ملزمان کو ڈھونڈنے میں مدد مل سکتی ہے ۔اور اس مقصد کے لیے پولیس کوشیش کر رہی ہے ۔