Baaghi TV

Tag: ملسم لیگ ن

  • میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    قصور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کے عوام بھی سن لیں۔

    باغی ٹی وی : قصور کے علاقے کھڈیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن 8 کو ہیں لیکن آج یہاں جشن کا سماں ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوام کا پہاڑ ہے، سفید داڑھی والا بھی یوتھ ہے اور ہم سب یوتھ ہیں، شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، اس کی سمجھ مجھے آرہی ہے اور یہاں جو جذبہ موجود ہے اس کی بھی سمجھ ہے، شہباز شریف کو یقین ہے کہ کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے شہباز شریف 9 کے بعد تو آئیں گے لیکن یہ بتا کر جائیں کے کھڈیاں اور کوٹ رادھاکشن کو کیا دے کر جا رہے ہوں اور ان کو کچھ دیے بغیر جانے نہیں دینا اور یہاں کی تقدیر بدل جانی چاہیے،شہباز شریف وعدہ کریں کہ کھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کو مات کرے، راستہ کسی موٹروے سے کم نہیں ہونا چاہیے، کھڈیاں کا کیا قصور ہے کہ یہاں یونیورسٹی نہیں بنی۔

    نواز شریف نے کہا کہ میری حکومت ختم نہیں کی جاتی تو کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہیں ہوتا اور سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا اور یہ بات میں یقین سے کہہ رہا ہے اور دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دورہ جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کےعوام بھی سن لیں،ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں لیکن ہمیں ان ٹھوکروں اور مشکلوں سے باہرنکلنا، پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے اور ہم نے پھر ایشین ٹائیگر بننا ہے، میرے سامنے بڑے کام کے لوگ بیٹھےہوئے ہیں، ان سے کام لو اور اس جذبے کو پاکستان کے لیے استعمال کرو، یہ جذبہ پاکستان میں انقلاب پیدا کرے گا اور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔

    دوسری جانب قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ضلع قصور کو لاہور بنا دیں گے اور ہر چیز دیں گے ایک طرف نوازشریف وطن سے محبت کرتا ہےدوسری طرف ملک دشمنی ہے نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ایک طرف ایثار و قربانی ہے تو دوسری طرف لالچ اور پیسہ بٹورنے کی خواہش ہے۔ ایک طرف تحمل اور برداشت ہے تو دوسری طرف تکبر اور رعونت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف 9 مئی والا ہے تو دوسری طرف 28 مئی والا نوازشریف بیٹھا ہے۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ حالیہ سالوں میں جب سیلاب آئے تو وہ دھرنے دیتے رہے، سازشیں کرتے رہے ایک طرف اندھیرے تھے نوازشریف روشنی لایاماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نوازشریف آگے بڑھ کر آیا۔

  • وفاق کی طرح پنجاب میں بھی غیرآئینی اقدامات کی تیاری کی جارہی ہے،لیگی رہنما

    وفاق کی طرح پنجاب میں بھی غیرآئینی اقدامات کی تیاری کی جارہی ہے،لیگی رہنما

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز کل وزیراعلیٰ پنجاب بننے جا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے الزام لگایا کہ کل ارکان اسمبلی پر پابندی لگا کر اجلاس میں شرکت سے روکا جائے گا وفاق کی طرح پنجاب میں بھی غیر آئینی اقدامات کی تیاری کی جارہی ہے پرویز الہٰی نے شکست دیکھ کر وضع داری کی سیاست کو ختم کر دیا اگر ووٹ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار پرویز الہٰی ہوں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ اسپیکر کا کام الیکشن کروانا تھا نہ کہ کسی کا آلہ کار بنا جائے پنجاب میں پلان کر کے ہنگامہ کر وایا گیا پھر اور اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہمارے لوگ روزے میں تھے بجلی ، پانی اور اے سی بند کردیئے گئے-

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ لا قانونیت اسمبلی میں نہیں دیکھی گئی اگر حمزہ شہباز کے پاس تعداد 200سے کم ہوتی تو الیکشن کروا دیتے اسپیکر میں اگر ہمت تھی تو استعفٰی دے کر الیکشن لڑتے۔

    رانا مشہود نے کہا کہ علیم خان کی پریس کانفرنس نے سب کچھ واضح کر دیا۔پی ٹی آئی والوں کے مکروہ چہروں نے مذہب کارڈ کھیلا۔ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں انصاف ہو۔

    وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے

    دوسری جانب پی ٹی آئی نےاراکین کو وزیراعلی ٰپنجاب کے انتخاب میں پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند کر دیا گیا ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس پارٹی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے جاری کیے-

    نوٹس میں اسد عمر نے کہا کہ منحرف ارکان کی حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنس اور ملاقاتوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا ہے غیر حاضری یا خلاف ووٹ دینے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی ،

    عدالت نے 31 مارچ اور 3 اپریل کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس طلب کرلیے