Baaghi TV

Tag: ملکی معیشت

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر کے قریب

    ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر کے قریب

    ملکی معیشت ترقی کی راہ پر دوڑنا شروع ہو گئی ہے،زرمبادلہ ذخائر 19.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئے-

    پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ستمبر 2025 تک بڑھ کر 19.73 ارب ڈالر کی شاندار سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ بڑھ کر 14.36 ارب ڈالر ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 5.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

    یہ پیش رفت مالی نظم و ضبط، سرمایہ کاروں کے اعتماد، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری اور مؤثر معاشی اصلاحات کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے اس اضافے سے پاکستان کو عالمی معاشی دباؤ کا بہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت ملی ہے اور درآمدات کی ضروریات کی تکمیل آسان ہوئی ہے۔

    چیف جسٹس کے اختیارات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواستوں پر اعتراضات عائد

    اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند ذخائر ادائیگیوں کے توازن پر دباؤ کو کم کرتے ہیں اور پاکستانی روپے کو استحکام فراہم کرتے ہیں ذخائر میں مسلسل اضافہ نہ صرف ملک کی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے بلکہ دنیا کو پاکستان کی مالی ساکھ کا مثبت پیغام بھی دیتا ہے۔

    کراچی: 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ گرو کی مدعیت میں درج

  • پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    اسلام آباد:وزیر اعظم نے رمضان پیکج کی ترسیل کے لئے ڈیجیٹل والٹ کے کامیاب نظام کو سراہا اور اس کو مزید سیکٹرز میں استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے، اصلاحات کو مربوط اور اداروں کی سطح پر کررہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار اور دیر پا ہو۔

    وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کی، پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں وزیر اعظم نےرمضان پیکج کی ترسیل کے لئےڈیجیٹل والٹ کےکامیاب نظام کو سرا ہا اور اس کو مزید سیکٹرز میں استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔

    اجلاس کو بتایاگیا کہ حال ہی میں وزیرِاعظم کی ہدایت پررمضان پیکیج کومکمل طور پرڈیجیٹل طریقے سےلوگوں تک پہنچایاگیااجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے جاری اقدامات اور مستقبل کے اقدامات اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی، شرکا کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں آئی سی ٹی ایپلی کیشن کا اجرا کیا گیا ہے جس میں 150 سے زائد حکومتی خدمات میسر ہیں، راست گیٹ وے کے ذریعے ادائیگیوں کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہےجبکہ حکومت اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر اس کا روزمرہ کی ٹرانزیکشنز میں استعمال بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کر رہی ہے۔

    اجلاس کو حکومت کے 5 نکاتی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں کی وصولی یقینی بنانے، کیش کے مقابلے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ترغیب دینے کیلئے خریداروں اور کاروباروں کو مختلف سہولیات دینے، حکومتی ادا ئیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے اور اس حوالے سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کی مانیٹرنگ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر سرکاری ادائیگیاں بشمول تنخواہ اور دیگر بلنگ ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جارہی ہیں وزیرِ اعظم نے ان تمام اقدامات کے نفاذ اور نگرانی کیلئے فی الفور ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

  • نگران حکومت نے چین اور سعودی عرب سےمدد مانگ لی

    نگران حکومت نے چین اور سعودی عرب سےمدد مانگ لی

    اسلام آباد: ملکی معیشت کی بحالی کے لیے نگران حکومت نے چین اور سعودی عرب سے 11 ارب ڈالر کی مدد مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی: قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں جمعرات کو ہوا حکومت ریٹیل، زراعت اور ریئل اسٹیٹ شعبوں پر ٹیکس نیٹ میں اضافی کی کوشش کر رہی ہے۔ یہی بات حکومت کی جانب سے تیار کیے گئے معاشی آؤٹ لک میں بھی کہی گئی ہے۔

    قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں ڈاکٹرشمشاد اختر نے بتایا کہ وفاقی حکومت بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کچھ حصہ صوبوں کومنتقل کرنےپر بھی غورکررہی ہے تاکہ وفاق پر سے بوجھ کم ہو سکے نگران حکومت کا مینڈیٹ محدود ہے لیکن وہ ان اصلاحات پر عمل درامد کرے گی جو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کے اصول کے لیے ضروری ہیں پاکستان کو ائی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے لیکن اس کی ضروریات کہیں زیادہ ہیں۔

    جشن میلادالنبی کی ملک بھر میں تقریبات

    ڈاکٹر شمشاد اختر نے کامہ کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب اور چین سے 11 ارب ڈالر کی درخواست کی گئی ہے اس کے علاوہ سعودی عرب سے تیل کی سہولت بھی مانگی گئی ہے ایکسٹرنل فائنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان نے ورلڈ بینک جیسے اداروں سے بھی 6.3 ارب ڈالر کے اصول کے لیے کوششیں شروع کر رکھی ہیں ائی ایم ایف سے موجودہ معاہدے کےتحت پاکستان کو اپنے زر مبادلہ کے ذخائر جلد ہی نو ارب ڈالر پر پہنچانے ہیں جبکہ جون 2024 تک یہ ذخائر 12 ارب ڈالر ہونے چاہیے۔

    چترال:واٹرسپلائی پائپ لائن منتقلی،کام کا آغاز

  • جی ایچ کیو یا جناح ہاؤس پرحملہ ہوگا تو پھرآرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا،مولانا فضل الرحمن

    جی ایچ کیو یا جناح ہاؤس پرحملہ ہوگا تو پھرآرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا،مولانا فضل الرحمن

    پی ڈی ایم کے سر براہ ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے ن لیگی رہنما، ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردار ایاز صادق قابل احترام دوست ہیں ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس ہوا،

    مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا تو عوامی عدالت میں گئے عدلیہ پر تشویش کا اظہار کیا،ہم عدلیہ کے خیر خواہ ہیں اگر اس ادارے کی کارکردگی پر سوال اٹھتا ہے تو اس پر بات ہوتی ہے، سوال یہ ہے ریاستی اداروں پر حملہ کیا گیا جب جی ایچ کیو یا کور کمانڈر پر حملہ ہوگا تو پھر آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا، نئی صورتحال کا سامنا ہے جسے ماضی پر قیاس نہیں کیا جا سکتا ،کورٹ کے سامنے گملوں اور کیاریوں کی بھی حفاظت کرتے رہے،اختلاف رائے کے باوجود اتفاق رائے پر پہنچیں گے الیکشن مل کر لڑیں گے ہم الیکشن کے لوگ ہیں ،کسی معاملے پر دو ہزار اٹھارہ کو معیار نہیں سمجھتے ،ملکی صورتحال کو نئے ہنگاموں یا نئی پریکٹس کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے علاقائی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں ،

    مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر پریشانی یہی ہے ملکی معیشت اس حد تک گر چکی ہے نئی حکومت اسے اٹھا نہیں سکے گی،فوراََ الیکشن کی طرف جانا چاہیے انشااللہ عوام سمجھ رہی ملک کو دلدل کی طرف کس نے دھکیلا ہے کتنی دقت ہے, امید پیدا ہوگئی ہے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،عمران خان سے پہلے بھی مذاکرات نہیں کر رہے تھے اور اب بھی نہیں کر رہے،سپریم کورٹ کی جانبداری کیخلاف پی ڈی ایم نے احتجاج کیا تھا، عوام کی اس رائے کا احترام کرنا چاہیے، پی ٹی آئی نے کور کمانڈر ہاؤس، چقدرہ قلعہ، جی ایچ کیو, آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کیا، اس صورت میں آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا. ان کیلئے معافی کا لفظ کیوں استعمال کیا جارہا ہے.

    قبل اذیں جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمان کی وذیراعظم شہباذ شریف سے بھی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات اور مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے، وزیرا عظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے دوران آئندہ بجٹ پرمشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عام شہریوں کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل

  • سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

    سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

    سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف پی ایس او میں بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی

    عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر پیش ہوئے،سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کے وکیل پیش نہیں ہوئے عدالت نے مزید کارروائی 9 جون تک ملتوی کردیسابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی جانب سے نیب آرڈننس کے تحت درخواست دائر کی ہوئی ہے سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی جانب سے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم ، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوشش ہےآئی ایم ایف سےمعاہدوں کابوجھ عوام پر کم پڑے،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی خرابیوں کو دورکرنے کی کوشش کریں گے ہمیں پاکستان کو اولین ترجیح دینا ہو گی سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،سیاست ثانوی حیثیت اختیار کر چکی ہے،آج اتحادیوں سے بات چیت کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،نوازشریف کو جیسے ڈاکٹر اجازت دیں گے وہ پاکستان آجائیں گے، ڈالر کا تعلق معیشت سے ہے، معیشت کمزور ہو گی تو ڈالر اوپر جائے گا ملکی معیشت 4 سال سے ٹھیک نہیں معیشت ملک کا اصلی مسئلہ بن چکا ہے

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکی سازش کی طرح اب اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں،عمران خان کے پاس ممکنہ خطرے سے متعلق اگر ٹھوس ثبوت ہے تو وزارت داخلہ سےشئیر کریں،عمران خان اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو سیاسی سٹنٹ ہی تصور کیا جائے گا سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل سٹنٹ کے طور پر پیش کرنا افسوسناک ہے میرا مشورہ ہے عمران خان اپنی سیکیورٹی کو سیاسی پراپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کرے شواہد شیئر کریں

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی کا چہرہ صرف عمران خان ہیں نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں مہنگائی اور کرپشن کم ہوئی نوازشریف ، شہبازشریف اورنے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا عمران خان کے معاشی جرائم کی سزا عوام کو نہیں دینا چاہتے پیٹرول کی قیمت بڑھانا آسان ہے لیکن عوام کومزید تکلیف سے بچانا چاہتے ہیں ، مہنگائی بڑھانا ن لیگی قیادت کی روایت اور اس کے منشور کے خلاف ہے نوازشریف نے دہشت گردی ختم کی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، مہنگائی کم کی نوازشریف دور میں ڈالر 116 روپے تھا، عمران خان نے 189 روپے پر پہنچا دیا ،عمران خان بتائیں پاکستان میں کرپشن کیوں بڑھی؟ 117 سے پاکستان 140 نمبر پر کیوں گیا؟ پی ٹی آئی الیکشن نہیں ملک میں صرف انتشار چاہتی ہے

    دوسری جانب ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے لیکن مستقبل قریب میں نہیں چند ہی دن ہوئے حکومت سنبھالےہوئے ،صورتحال ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،امید ہے مستقبل میں بہترین بریک تھرو دیں گے معاشی صورتحال ،الیکشن ، ملکی حالات سمیت دیگر چیلنجز کاسامناہے،اتحادی جماعتیں حکومتی معاملات میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں ملکی معاملات کو ٹھیک کرنے سے متعلق کام شروع ہوچکاہے، ن لیگ میں بعض لوگوں کاخیال تھا عمران خان کو حکومتی مدت مکمل کرنے دیا جائے،ہر سیاسی جماعت میں مختلف رائے ہوتی ہے، جس کا احترام کیاجاتاہے عمران خان کے پاس بلٹ پروف جیپ ہے عمران خان کی جان کو خطرے کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،عمران خان کی سیکیورٹی پر خیبرپختونخوا اورگللگت بلتستان کےاہلکار مامور ہیں

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

  • وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

    وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

    وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا ہے کہ برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے سے 15.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، ملکی برآمدات 29 فیصد اضافے سے 15.2 ارب ڈالر، ملکی درآمدات 59.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافہ جبکہ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20.7 فیصد اضافے سے 1.05 ملین ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 98.3 ملین ڈالر منفی ہوگئی، مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 651.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر جنوری کے تیسرے ہفتے تک 22.352 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک 16 ارب 6 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.29 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 176.49 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، پانچ ماہ میں ٹیکس ریونیو 32.5 فیصد اضافے سے 2920 ارب روپے رہا۔

    نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے: راجہ شیراز کیانی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے نومبر میں نان ٹیکس آمدنی 22 فیصد کمی سے 519 ارب رہی، جولائی تا نومبر تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 434.6 ارب روپے منظورکئے گئے، جولائی سے نومبر تک مالیاتی خسارہ بڑھ کر 951 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا، پہلے چھ ماہ میں زرعی قرضے 3.9 فیصد اضافے سے 641 ارب روپے کی سطح پر رہے دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو نومبر میں 0.3 فیصد تک رہی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے نومبر کے دوران 3.3 فیصد تک رہی، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 44 ہزار 924 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا،وزیراعظم

    فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی ،شیخ رشید

  • نالائق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے،ایم این اے شازیہ عطا مری  کا اظہار خیال

    نالائق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے،ایم این اے شازیہ عطا مری کا اظہار خیال

    پارلیمنٹیرین و ایم این اے شازیہ عطا مری کا مہنگائی کے بارے میں کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہر آئے روز مہنگائی کے بم عوام پر گرائے جا رہی ہے۔ نالائق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔ آج ہم سلیکٹڈ حکمرانوں کی کون کون سی چوری کا ادا کر رہے ہیں؟ کچھ دن پہلے مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی بم گرادیا گیا۔
    اب 16 فروری سے تقریباً 16 روپے مزید پیٹرولیم مہنگا کرنی کی خبریں سن رہے ہیں۔ نااہل حکومت غریب طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری سے مارنا چاہتی ہے۔ 90 روز میں ملکی مسائل حل کرنے والے دعویداروں نے تباہی کردی ہے ۔پی پی پی نیازی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے۔ عوام کو پی ٹی آئی کے مہنگائی کے جن سے نجات لازمی ہے۔