Baaghi TV

Tag: ملک میں موسم کی صورتحال

  • ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، پنجاب ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے بلوچستان اور سندھ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

    اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی، آواران اورلسبیلہ میں بارش کا امکان ہے-

    پنجگور،نصیر آباد اورژوب میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ اورلاہورمیں بارش کا امکان ہے-

    سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی اور ملتان میں بھی بارش متوقع ہے ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، بینظیرآباد، سانگھڑ اورجیکب آبادمیں بارش کا امکان ہے حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

    ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر اورشانگلہ میں بارش ہوگی سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور مردان میں بارش متوقع ہے صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم میں بھی موسلادھار بارش کاامکان ہے-

    گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے آزادکشمیر میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے –

  • ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ،شمال مشر قی پنجاب اورخیبر پختو نخوا میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور خشک رہے گا،شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے –

    بلوچستان کےضلع سبی ، کوہلو، چاغی اور دالبندین میں شدید گرم ر ہے گا سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،کراچی میں بو ندا باندی متوقع ہے-

    خیبرپختونخوا کے بیشترو سطی اور جنو بی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

  • ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا-

    بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبر پختو نخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا –

    گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،دیر، سوات اور چترال میں گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے آزادکشمیر میں موسم خشک اوربعض مقاما ت پرمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان