Baaghi TV

Tag: ملی یکجہتی کونسل

  • سانحہ پارا چنار فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش ہے ، ملی یکجہتی کونسل

    سانحہ پارا چنار فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش ہے ، ملی یکجہتی کونسل

    ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت پیر کو ادارہ نور حق میں صوبائی کونسل کا اجلاس ہوا .

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پارا چنار میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے فرقہ وارانہ فسادات کی ایک گہری اور منظم سازش قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ملک دشمنوں کی جانب سے عوام کو تقسیم اور ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اجلاس میں حکومتی ناا ہلی و بے حسی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عوام کے تحفظ میں ناکامی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بھی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ سانحے کی تحقیقات کرائی جائے ، حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردارادا کریں ۔پاراچنار میں ہونے والی اموات کی ذمہ داری حکومت اور سیکوریٹی اداروں پر عائد ہوتی ہے ، علاقے میں کانوائے کو حفاظتی تدابیر اور ضروری انتظامات کے بغیر روانہ کیا گیا اور بعد میں بھی شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے گئے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ جس طرح آج تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام باہمی روادری و اتحادِ امت کے اظہار کے لیے اجلاس میں موجود ہیں اسی طرح ملک بھر کے عوام اور تمام مکاتب فکر کے علماء کے درمیان بھی کوئی شیعہ سنی کی تفریق موجود نہیں ، بعض ملک دشمن عناصر اور قوتیں پارا چنار کے واقعات کو مذہبی رنگ دے کر اس اتحاد ِ امت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔مسلمان ایک جسد ِ واحد ہیں ان میں تفریق اور تقسیم پیدا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ، اجلاس میں علماء کرام پر زور دیا گیا کہ وہ عوام کے درمیان مذہبی ہم آہنگی و رواداری کے فروغ اور اتحاد ِ امت کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور بالخصوص جمعہ کے خطبات میں اس سلسلے میں عوام میں آگاہی پیدا کریں کیونکہ ایک معصوم انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔اجلاس میں غزہ و لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے اور او آئی سی وعالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف بزدلی اور کمزوری دکھانے کے بجائے جرأت مندانہ موقف اختیار کریں ، او آئی سی کے پلیٹ فارم کو بھی موثر طریقے سے استعمال کریں اور اسرائیل کو اہل غزہ و لبنان کے حق میں واضح پیغام دیں،57اسلامی ممالک کے حکمران بے حسی ترک کریں ، حکمران خواہ کوئی بھی موقف اختیار کریں عالم اسلام کے عوام کا ضمیر زندہ ہے اور عوام اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اہل غزہ و لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے ۔اجلاس میں سندھ کے پانی کے مسئلے کے حوالے سے ارسا معاہدے 1991ء پر مکمل عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اس معاہدے کی پابندی کی جائے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے علماء کرام پر زور دیا گیا کہ وہ جمعہ کے خطبات میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بھی آواز بلند کریں جو طویل عرصے سے امریکہ قیدمیں ہے اور کسی بھی حکومت نے ان کی رہائی کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری قاضی احمد نورانی ، سابق امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،مجلسِ وحدت المسلمین کے مختار احمد امامی ،ناصر حسینی ،مولانا محمد صادق جعفری ، ملک غلام عباس ،اصغر حسین شہیدی، رابطہ علماء و مشائخ پی ایم ایم ایل کے ثقلین اسحاق ، عبدالعظیم محمدی ، امام و خطیب جامع مسجد عیسیٰ علامہ عارف رشید مسعود ، اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم کے محمد عمر خان ، نائب امراء جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد ،مسلم پرویز ،جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چناء ، جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی شامل ہیں ۔

    کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا، وزیراعلی سندھ

  • ملی یکجہتی کونسل کے نئے  مرکزی تنظیمی زمہ داران  کا اعلان

    ملی یکجہتی کونسل کے نئے مرکزی تنظیمی زمہ داران کا اعلان

    ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ تین سال کے لیے مرکزی سطح عہدیداران کا دستور کے مطابق انتخاب اور صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی منظوری سے اعلان کرتے ہوئے تفصیلات جاری کی ہیں کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلسِ قائدین نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو صدر اور لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا اور علامہ سید ساجد علی نقوی سینئر نائب صدر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ممبر جماعتوں کے سربراہ مرکزی نائب صدر ہوں گے۔ جماعت اسلامی سے (حافظ نعیم الرحمن)، مجلس وحدت مسلمین (علامہ راجہ ناصر عباس جعفری)، ہدیة الہادی (پیر سید ہارون علی گیلانی)، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت (مولانا اللہ وسایا)، جماعت اہل حدیث (حافظ عبدالغفار روپڑی)، تحریک حرمتِ رسولؐ (حافظ عبدالرحمن مکی)، متحدہ جمعیت اہل حدیث (علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری)، تنظیم اسلامی (شجاع الدین شیخ)، جمعیت علمائے اسلام سینئر (پیر عبدالرحیم نقشبندی)، منہاج القرآن انٹرنیشنل (خرم نواز گنڈاپور)، جماعت اہل حرم (مفتی گلزار نعیمی)، تحریک جوانان پاکستان و کشمیر (محمد عبداللہ حمید گل)، تحریک خلافت (قاضی ظفر الحق)، البصیرہ (ڈاکٹر سید علی عباس نقوی)، وفاق المدارس شیعہ(علامہ محمد افضل حیدری)، علماء و مشائخ رابطہ کونسل (پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ)، تحریک اویسیہ پاکستان (پیر غلام رسول اویسی)، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (ڈاکٹر حضور مہدی)، جمعیت اتحاد العلما پاکستان (مولانا عبدالمالک)، تنظیم العارفین پاکستان (پیر صاحبزادہ سلطان احمد علی)، مرکزی علما کونسل پاکستان (صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی)، جمعیت اشاعت توحید السنہ(مولانا محمد طیب طاہری)، فلسطین فائونڈیشن پاکستان (ڈاکٹر صابر ابومریم)، اسلامی جمہوری اتحاد (علامہ زبیر احمد ظہیر)، متحدہ علماء کونسل (مولانا عبدالرئوف ملک)، تحریک فیضان اولیاء (دیوان عظمت مودود چشتی)، جماعت الصالحین (پیر خالد سلطان قادری) نائب صدور ہوں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ممبر جماعتوں کے قائدین قاری محمد یعقوب شیخ، علامہ عارف حسین واحدی، پیر سید صفدر شاہ گیلانی، سید ناصر عباس شیرازی، ڈاکٹر عطا الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، ڈاکٹر ضمیر اختر خان کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے لیے علامہ شبیر میثمی (اسلامی تحریک)، نذیر احمد جنجوعہ (جماعت اسلامی)، علامہ سید عقیل انجم قادری (جمعیت علمائے پاکستان)، سید اسعد عباس نقوی (مجلس وحد مسلمین)، علامہ عبدالوحید شاہد روپڑی (جماعت اہل حدیث پاکستان)، صاحبزادہ ولی اللہ نقشبندی (جمعیت اتحاد العلماء و مشائخ)، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری (متحدہ جمعیت اہل حدیث)، ڈاکٹر عبدالرحمن (ہدیة الہادی)، سید عبدالوحید شاہ (تحریک حرمت رسولؐ)، ڈاکٹر میر آصف اکبر (منہاج القرآن انٹرنیشنل) کو منتخب کیا گیا ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے لیے سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی، رابطہ سیکرٹری سید لطیف الرحمن شاہ، سید مرتضیٰ ثاقب، محمد علی کاظمی اور میڈیا کوارڈی نیٹر پشاور زاہد علی اخونزادہ، لاہور فرحان شوکت ہنجرا، عبدالحنان، اسلام آباد شاہد شمسی، ملتان حافظ اعجاز الحق، کراچی مجاہد چنا، حیدرآباد یونس دانش، کوئٹہ ولی اللہ شاکر کو مقرر کیا گیا ہے۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی کمیٹی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں دستور ملی یکجہتی کونسل میں ترمیم و اضافہ، سرگرمیوں کا سالانہ شیڈول، ممبر جماعتوں کی فعالیت، مالیاتی امور، مرکزی دفتر کی فعالیت، ملک گیر مشترکہ پروگرام اور صوبوں میں تنظیموں کے انتخابی شیڈول طے کرنے کے لیے قائم کر دی گئی ہے جس کے ممبران علامہ شبیر میثمی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، پیر صفدر شاہ گیلانی، سید ناصر شیرازی، خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر عطا الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، سید علی عباس نقوی، قاری محمد یعقوب شیخ، مفتی گلزار نعیمی ہوںگے۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے دستور کی روشنی میں خطبات جمعہ، مصالحتی،علمی، تحقیقی، اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات اور دینی جرائد، ذرائع ابلاغ کمشنز قائم کر کے ممبر جماعتوں کے نامزد چالیس قائدین، علما سکالرز کو ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • حکومتی غفلت کی وجہ سے سندھ میں غربت و افلاس اور ڈاکوئوں کا راج ہے،اسداللہ بھٹو

    حکومتی غفلت کی وجہ سے سندھ میں غربت و افلاس اور ڈاکوئوں کا راج ہے،اسداللہ بھٹو

    ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہاہے کہ حکومتی غفلت کی وجہ سے آج پرامن و خوشحال سزمین سندھ میں غربت و افلاس اور ڈاکوئوں کا راج قائم ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاھ منگھو پیر کے دورے کے موقع پر کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی تا کشمور سندھ کے عوام اس ظلم کے راج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں مگر انتظامیہ سمیت پوری حکومتی مشینری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔سندھ دھرتی اور اولیائے اللہ کی سرزمین ہے جن کا باب الاسلام سندھ میں دعوت دین اور اصلاح معاشرہ کے لیے بڑا کردار ہے۔ انہوں نے سجادہ نشین عبدالمجید خاصخیلی سے ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی ان کے بیٹے دانیال خاصخیلی اور مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔اسداللہ بھٹو نے کہاکہ اللہ کے ولیوںنے ہمیشہ امن ومحبت ،بھائی چارے اورانسانیت کی خدمت کا درس دیا،اولیاء اللہ کی تعلیمات سے متاثر ہوکر بے شمار لوگوں نے اسلام قبول کیااور ہدایت کی روشنی سے سرفراز ہوئے۔

    منعم ظفرنےلیاقت آباد میں محمدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

    پی سی بی ریجنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ(کراچی ریجن )آج سے شروع ہوگا

  • حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

    حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

    جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی و ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت کونسل کے صوبائی عہدیداران کا اجلاس ادارہ نور حق میں منعقد ہوا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے اہل غزہ پر امریکی سرپرستی میںایک سال سے جاری حالیہ جارحیت و دہشت گردی ، فلسطینیوں کی نسل کشی ، لبنان پر حملے اور جارحیت کا دائرہ وسیع کرنے کی شدید مذمت کی گئی ، اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا ۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں امت ِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے اور مسالک و فرقہ وارانہ بنیادوں پر تفریق و اختلافات پیدا کرنے کی سازشوں کو اتحاد ِ امت کے جذبے کے تحت ناکام بنایا جائے ۔اسرائیل تمام مسلمانوں کا دشمن ہے اور اس کا نشانہ امت ِ مسلمہ ہے ۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور پھر حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی مسلم دشمنی کا واضح ثبوت ہے ، اجلاس میں اہل غزہ پر اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل بمباری ، ہسپتالوں ، اسکولوں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے ، خواتین اور بچوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت کی گئی ، ان کی قربانیوں اور جدو جہد کو سلام پیش کیا گیا اور عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے اپنی بے حسی ترک کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کریں اگر ایسانہ کیا گیا تو غزہ کے بعد لبنان کو نشانہ بنانے والا اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں کل کسی اور مسلم ملک پر بھی حملہ کر سکتا ہے ۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں ملی یکجہتی کونسل کے تحت بہت جلد ’’قومی فلسطین کانفرنس ‘‘منعقد ہوگی جس کی میزبانی اسلامی تحریکِ پاکستان کرے گی ۔ کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھی جائے گی ۔ امت ِ مسلمہ کا اتحاد اور عالم اسلام کے حکمرانوں کا راست اقدام اسرائیل کو یقینی طور پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دے گا ۔اجلاس میں جماعت اسلامی کی جانب سے اتحاد ِ امت کی کوششوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی سے دنیا بھر میں اتحاد ِ امت کا واضح پیغام گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ اہل غزہ و فلسطین کی قربانیوں اور شہداء کے خون کے طفیل اسرائیل کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔دنیا بھر میں اہل ِ دل اور باضمیر انسان بھی اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں ۔ عالم اسلام کے لیے بھی اسرائیل کے خلاف جدو جہد کے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ پوری امت اور حکمران :اسرائیل کے خلاف ایک نکاتی ایجنڈے پر جمع ہو جائیں ۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری قاضی احمد نورانی ، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ، نائب امیر کراچی مسلم پرویز ، مجلسِ وحدت المسلمین کراچی کے صدر مولانا محمد صادق جعفری ، مرکزی جمعیت الحدیث کراچی کے صدر علامہ مرتضیٰ خان رحمانی ، فلسطین فائونڈیشن کے مرکزی سیکریٹری صابر ابو مریم ، اسلامی تحریک ِ پاکستان کے سید ناظر عباس تقوی ،شعیہ علماء کونسل کے صوبائی صدر جعفر سبحانی ، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے رہنما ممتاز رضا سیال ، عالمی مجلسِ تحفظِ ختم نبوت ؐ کراچی کے امیر محمد اعجاز مصطفیٰ ، مرکزی مسلم لیگ کے ثقلین اسحاق ، متحدہ جمعیت الحدیث کے طارق رشید ، جمعیت علماء پاکستان کے سید عقیل انجم قادری و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ، جبکہ قومی فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی میں ناظر عباس تقوی ، محمد حسین محنتی ، عقیل انجم قادری ، رانا انور اور علامہ صادق جعفری شامل ہیں ۔

    حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

    حکومت کی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں: گاڑیوں کی ضبطی کا حکمحیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

  • ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ،شمالی پنجاب کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلے

    ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ،شمالی پنجاب کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلے

    اسلام آباد :ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کا تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس, ڈاکٹر طارق سلیم صدر, پیر دانش حیدری سینئر نائب صدر, مولانا عبدالرحمان نائب صدر اول, زاہد ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل, انعام الحق اعوان سیکرٹری اطلاعات جبکہ خنیس الرحمان معاون سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب نامزد, ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل کی زیر صدارت منعقد ہوا, ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی کابینہ نے مشاورت کیساتھ مولانا عبدالخالق اسدی, سید عارف شیرازی, علامہ حیدری علوی, علامہ نعیم نقوی, قاضی محمد جمیل بابر, مولانا غلام قاسم جعفری کو نائب صدور, ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نجیب الحسن نقوی, سید زاہد ہمدانی, انجینئر نصراللہ رندھاوا, صاحبزادہ حسیب نظری, مولانا ملک عرفان حسین کو نامزد کیا, جبکہ سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان اور خنیس الرحمان, نزاکت بُخاری,یاور علی, شاہد حمید ڈار کو معاونین سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا.ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ, سینئر جنرل سیکرٹری سید ثاقب اکبر, قاری محمد یعقوب شیخ, سید عارف حسین واحدی سمیت دیگر نے شرکت کی اور نئے ذمہ داران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • یوم القدس ملی یکجہتی کونسل کل  ریلی نکالے گی

    یوم القدس ملی یکجہتی کونسل کل ریلی نکالے گی

    اسلام آباد :ملی یکجہتی کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین پر اسر ائیلی قبضے کے خلاف عظیم الشان القدس ریلی آج اسلام آباد میں ہو گی، ریلی کا آغاز طباق ہو ٹل بلیو ایر یا سے ہو گا ،ریلی سے ملی یکجہتی کو نسل کے رہنماءخطاب کر یں گے ،القدس ریلی کے انتظامات کا جا ئزہ اجلاس گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں منعقدہ ہو ا، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، علامہ ڈاکٹر ثا قب اکبر ، ڈاکٹر شاہد اعظمی،محمد کاشف چوہدری اور دیگر دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شر کت کی ۔

    اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عالمی استعمارمسلمانوں کو شیعہ سنی میں تقسیم کرکے آپس میں لڑانے کی سازش کر رہا ہے ،مسلمانوں کااتحاداور یکجہتی ہی قبلہ اول کی آزادی کی ضامن ہے استعماری قوتیں مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں تاکہ اسرائیل کا وجود دنیا میں باقی رہے ۔انھوں نے کہافلسطین ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے مو جو دہ حالات میں عمر فاروقؒ اور حیدر قرارؒ طرز کی قیادت ہو گی تو مسلمان متحد ہو سکیں گے، اگر فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ اسی طر ح بر قرار رہا تو دنیا میں امن خواب ہی رہے گا ،میاں محمد اسلم نے کہاجب تک اُمت مسلمہ میں وحدت نہیں ہو گی ہم قبلہ اول کو دشمن کے پنجے سے واگزار نہیں کروا سکیں گے ، پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر ہیں کہ وہ ان کی مدد کرے ۔
    علامہ ثا قب اکبر نے کہا ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم عالمی مایوس کن حا لات میں اُمت مسلمہ کے لیے اُمید کی کر ن ہے، اُمت مسلمہ کی وحدت دشمن کے قلب وجگر پر وار کی مانند ہو تا ہے ،دشمن ہمیں انتشار کا شکار کر کے مغلوب کر نا چاہتا ہے ہمیں بحیثیت مسلمان مستقل طور پر یہ فیصلہ کر نا ہو گا کہ ہمیں آپس میں لڑ نے کی بجا ئے متحدہو کر دشمن سے لڑ نا ہے ،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم نے اسر ائیل کی جا نب سے دوستی کے پیغام کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ مسلمان مرد وزن مر تو سکتے ہیں لیکن اسرائیل کے تسلط کو کبھی قبول نہیں کر سکتے ۔انھوں نے کہا امر یکہ اور بر طانیہ اسرائیل پر سے اپنا ہا تھ اُٹھا ئیں تو پھر دیکھا جا ئے گا کہ قبلہ اول کیسے آزاد نہیں ہو تا ۔