Baaghi TV

Tag: ممالک

  • ترقی پذیر ممالک کے ساتھ  کام کرنے کے لیے تیار ہیں،چین

    ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں،چین

    چین نے کہا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی سے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایشیا اور افریقہ کے ترقی پذیر ممالک کے سفیروں کے ساتھ بذریعہ وڈیو لنک ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کثیر الجہتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور کردار کو فروغ دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ چین برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ انسانی حقوق کے تبادلے اور تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے تائیوان سے متعلق تاریخی حقائق اور چین کے پختہ مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین کو امریکا کی جانب سے ہر اشتعال انگیزی کا ضروری اور جائز جواب دینا چاہیے۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ خودمختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں باہمی تبادلوں کے دوران عدم مداخلت کے اصول کا احترام کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر موجود سفیروں نےکہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کے ذریعے قائم کردہ ون چائنا اصول بین الاقوامی برادری کا اتفاق رائے ہے اور تمام ممالک اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی سیاسی بنیاد ہے۔

    تائیوان اور سنکیانگ دونوں چین کے اٹوٹ انگ ہیں اور چین کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے مسائل پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے اور عالمی برادری کو چین کی جانب سے اپنے جائز حقوق کے دفاع کے لیے کیے گئے اقدامات کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔

  • پاکستان کی آسیان  رکن ممالک کو 55 ویں آسیان دن پر مبارکباد

    پاکستان کی آسیان رکن ممالک کو 55 ویں آسیان دن پر مبارکباد

    پاکستان نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے رکن ممالک کو 55 ویں آسیان دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آسیان کے ساتھ دیرینہ تعاون ہے۔ تعاون، دوستی اور عدم مداخلت کے اصولوں پر قائم آسیان ایک متحرک اور مربوط اقتصادی برادری میں تبدیل ہوا ہے جو علاقائی امن اور ترقی کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھاتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن آسیان کے رکن ممالک کو آسیان کے 55 ویں دن پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ پاکستان کا آسیان کے ساتھ دیرینہ تعلق اور تعاون ہے 1993ء سے پاکستان سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر جبکہ 2004ء سے آسیان ریجنل فورم کا رکن ہے۔ پاکستان نے 2004ء میں جنوب مشرقی ایشیا میں تعاون کے معاہدے میں بھی شمولیت اختیار کی۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان آسیان کی پیش رفت اور علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کو سراہتا ہے۔ اپنی ویژن ایسٹ ایشیا پالیسی کے مطابق پاکستان آسیان کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مربوط بنانے کو اولین ترجیح دیتا ہے جس میں بہتر روابط اور عوامی سطح پر روابط شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ 29 ویں اے آر ایف وزارتی اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت آسیان کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو آگے بڑھانے کیلئے اس کے عزم کا مظہر ہے۔

  • شراکت داری سے ڈی ایٹ ممالک اپنی حقیقی اقتصادی صلاحیت کا ادراک کرسکتے ہیں،حنا ربانی کھر

    شراکت داری سے ڈی ایٹ ممالک اپنی حقیقی اقتصادی صلاحیت کا ادراک کرسکتے ہیں،حنا ربانی کھر

    وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ترقی پذیر ممالک ڈی ایٹ کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے نجی سیکٹر کوآرڈینیشن سہولت کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ڈی ایٹ کے وزراء خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے ہائبرڈ فارمیٹ میں خطاب کے دوران کیا۔

    مسائل کے حل کے لئے سب کو قدم سے قدم ملاکرچلنا ہو گا،راجہ پرویز اشرف

    انہوں نے آسان قانونی فریم ورک کے ذریعے تجارت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے مساوی مواقع پر زور دیا۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ جیو اکنامکس کے پاکستان کے وژن میں سماجی و اقتصادی ترقی، روابط اور ترقی کو مرکزیت حاصل ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ تعاون اور شراکت داری کے ذریعے ڈی ایٹ ممالک اپنی حقیقی اقتصادی صلاحیت کا ادراک کرسکتے ہیں، پاکستان کا محل وقوع ایشیا کے اہم خطوں وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور چین کیلئے اہم زمینی اور بحری رابطے کا ذریعہ ہے جس نے پاکستان کو جغرافیائی سیاسی طور پر دنیا کی سب سے اہم ریاستوں میں شامل کردیا ہے۔

     

    دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے،گورنر پنجاب

     

    انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے یہ جغرافیائی سیاسی اثاثہ تیزی سے جیو اکنامک ڈیویڈنڈ میں تبدیل ہوجائے گا۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے وزراتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ ترکی اور ایران کے وزراء خارجہ اور نائیجیریا کے وزیر مملکت کے علاوہ مصر، انڈونیشیا اور ملائشیا کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

    وزراءنے ڈی ایٹ سیکرٹریٹ کیلئے مالی اور انسانی وسائل کو بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اجلاس نے سیکرٹریٹ کو ڈی ایٹ کے رکن ممالک کی جانب سے مالی معاونت کیلئے پراجیکٹ کی تجاویز کا مزید جائزہ لینے کا کام بھی سونپا ہے۔ اجلاس میں جمہوریہ آذربائیجان کی ڈی ایٹ کا رکن بننے کی خواہش کو سراہا گیا۔

    وزراء نے اس سال اکتوبر میں ڈی ایٹ کمیشن کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا تاکہ ڈی ایٹ میں نئے رکن ممالک کے الحاق کے معیار کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کی جا سکیں۔

    اس سلسلے میں ایک رپورٹ کو وزراءکی کونسل کے اگلے اجلاس میں منظور کرنے پر غور کیا جائے گا۔15 جون 1997 کو استنبول میں قائم ہونے والے ڈی ایٹ گروپ میں بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔