Baaghi TV

Tag: ممبئی پولیس

  • سیف علی خان پر حملہ،ممبئی پولیس نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کردی

    سیف علی خان پر حملہ،ممبئی پولیس نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کردی

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے کیس میں ممبئی پولیس نے گرفتار بنگلادیشی شہری کی ضمانت کی درخواست کی سخت مخالفت کردی ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف ’ٹھوس شواہد‘ موجود ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق، ممبئی کی سیشن کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں پولیس نے کہا کہ فرانزک رپورٹ سے واضح ہوا ہے کہ حملے میں استعمال کیا گیا چاقو اور اس کے ٹکڑے، جو اداکار کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے اور جائے وقوع سے ملے، ملزم سے برآمد ہونے والے ہتھیار سے مماثلت رکھتے ہیں۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ تینوں ٹکڑے اسی ہتھیار کا حصہ ہیں جس سے سیف علی خان پر وار کیے گئے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ ان شواہد کی بنیاد پر ملزم کو ضمانت نہ دی جائے۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ 16 جنوری کو پیش آیا تھا، جب باندرہ کے پوش علاقے میں واقع سیف علی خان کے 12ویں منزل پر موجود اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے داخل ہو کر ڈکیتی کی کوشش کے دوران اداکار پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا، جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ملزم کو گرفتار کر لیا تھا، جو کہ بنگلادیشی شہری بتایا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    وزیراعظم نے اسکلز ایمپیکٹ بانڈ کی منظوری دے دی

    نیو میکسیکو کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، کیمپس بند

    لیاری عمارت حادثہ: سعید غنی نے ذمہ داری قبول کر لی

  • سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش  میں پاکستانی  بھی شامل ہے،ممبئی پولیس کا مضحکہ خیز دعویٰ

    سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں پاکستانی بھی شامل ہے،ممبئی پولیس کا مضحکہ خیز دعویٰ

    ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ڈھونڈ نکالا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں نوی ممبئی پولیس نے سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی دوسری کوشش ناکام بناتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کیا ہے جو پنویل کے علاقے میں سلمان خان کی کار پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    تاہم اب نوی ممبئی پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ایک پاکستانی اسلحہ سپلائر سے ہتھیار حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، جس کے ذریعے انہوں نے سلمان خان پر حملہ کرنا تھا، پولیس کی طرف سے ایف آئی آر میں 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی، سمپت نہرا اور گولڈی براڑ شامل ہیں۔

    آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے سالانہ …

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے چار ملزمان میں دھننجے عرف اجے کیشپ، گورو بھاٹیہ عرف ناہوی، وسپی خان عرف وسیم چکنا اور رضوان خان عرف جاوید خان شامل ہیں،اجے کیشپ نے مبینہ طور پر سلمان خان کے گھر اور فارم ہاؤس کی ریکی کی اس منصوبہ بندی میں ’ڈوگر‘ نامی ایک پاکستانی بھی ملوث پایا گیا ہے، جسے ملزمان نے ایک ویڈیو کال کے ذریعے کلاشنکوف و دیگر اسلحہ فراہم کرنے کو کہا تھا۔

    اپنی پسند کی شادی کے لیے 8 سال تک مشکلات سے گزرنا پڑا ،محمد رضوان

    پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی اور سمپت نہرا گینگز کے 60سے 70ملزمان ممبئی، رائے گڑھ، نوی ممبئی، ٹھانے، پونے اور گجرات سمیت دیگر جگہوں پر سلمان خان کی نگرانی کر رہے تھے منصوبہ بندی کے مطابق ملزمان نے سلمان خان پر حملہ کرنے کے بعد کنیا کماری سے کشتی کے ذریعے فرار ہو کر سری لنکا پہنچنا تھا۔

    مئی کے دوران کالعدم تنظیموں کے 44 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد

  • پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی

    پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی

    ممبئی: پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر "منت” کے باہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر چند افراد نے اداکار کے آن لائن گیمنگ ایڈز کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی جس پر ممبئی پولیس حرکت میں آگئی،مظاہرین نے کہا کہ شاہ رُخ خان نے آن لائن گیمنگ اور جوا کھیلنے والی سائٹس کا اشتہار کر کے اسے پروموٹ کیا ہےجس کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے جبکہ یہ جرم ہے اور جوا کھیلنے پر نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے، یہ سائٹس اور ایپس نوجوانوں کو گمراہ کرتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی زور دیا کہ مشہور شخصیات کو ایسے اشتہارات نہیں کرنے چاہیں جو نوجوانوں کی گمراہی کا باعث بنیں۔

    تاہم ممبئی پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو حراست میں لے کر شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے، اس سے قبل اجے دیوگن، اکشے کمار اور راکل پریت کو بھی اس طرح کے گمراہ گن اشتہارات کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    میری فیملی کو میرے کسی ایک ڈرامے کا نام بھی نہیں پتہ زباب رانا

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی سُپر اسٹار شاہ رُخ خان سے متعلق متنازع بیان دینے پر مشکل میں پھنس گئے، نواز الدین صدیقی سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ آپ کی ہر فلم میں ایک ہی جیسے کردار ہوتے ہیں؟


    جس پر نوازالدین صدیقی نے جواب دیا کہ ’میں اتنا ضدی آدمی ہوں، کبھی اپنے آپ کو ایسے ایک جیسے کردار کرنے ہی نہیں دوں گا ٹائپ کاسٹ کرنے والے ہیرو ہوتے ہیں نواز نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا مشہور پوز بناکر کہا کہ وہ 35 سال تک اس طرح کی چیزیں کرتے رہتے ہیں-

    شہرت ملے تو پریشانی بھی بڑھ جاتی ہے ہانیہ عامر

  • میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا خود کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی عدم تحظ سے بہتر ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان، جنہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ گینگسٹرز کی ٹارگٹ لسٹ میں شامل ہیں، آخر کار اپنا تجربہ بتا دیا کہ وہ اس سے کیسے نمٹ رہے ہیں سُپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں اور ممبئی پولیس کی جانب سے ملنے والی سکیورٹی کے پر بات کرتے ہوئےتسلیم کیا کہ میرے پاس بہت سکیورٹی ہے اب میرے لیے سڑک پر سائیکل چلانا اور اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں ہے-

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ جو مجھے درپیش ہے وہ شدید ٹریفک میں میری اتنی زیادہ سکیورٹی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر اب مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو اتنی سیکیورٹی ہوتی ہے، گاڑیاں جو کہ دوسرے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے، وہ مجھے بھی دیکھتے ہیں جس پر میرے غریب پُرستار سوچتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ ایک سنگین خطرہ ہے اس لیے سیکیورٹی ہے لیکن مجھے جو کہا گیا میں وہی کر رہا ہوں۔

    سلمان خان نے بتایا کہ میں جہاں بھی جارہا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جارہا ہوں، میں جانتا ہوں جو ہونا ہے وہ ہوگا پھر چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے میں آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کردوں آج کل بہت سے شیرا(باڈی گارڈز) میرے ساتھ موجود ہیں اور میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں۔

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان خان

    جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد، کچھ دن پہلے، ممبئی پولیس نے ایک سخص کو مبینہ طور پر سلمان کو فون کال کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    ممبئی پولیس نے کہا کہ 10 اپریل کو ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو دھمکی آمیز کال کی گئی تھی۔ کال کرنے والے، جس نے اپنی شناخت راکی ​​بھائی کے طور پر راجستھان کے جودھ پور سے کروائی، کہا کہ وہ گاؤ رکھشک (گائے کا محافظ) تھا۔ کال کرنے والے نے 30 اپریل کو سلمان خان کو "ختم” کرنے کی دھمکی دی۔

    26 مارچ کو راجستھان کے جودھ پور ضلع کے لونی کے رہنے والے دھکڑ رام کے نام سے ایک شخص کو سلمان کو دھمکی آمیز میل بھیجنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا باندرہ پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ ملزم نے اپنے میل میں الزام لگایا کہ سپر اسٹار کا وہی حشر ہوگا جو ’’سدھو موسی والا‘‘ کا ہوا-

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان

  • قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

    قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

    ممبئی: بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو جان کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل کے ذریعے سلمان خان سے متعلق جان لیوا دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے باندرہ پولیس اسٹیشن پر اداکار کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مبینہ دھمکیوں کا مقدمہ درج کرلیا اور اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی-

    لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کےقریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل کے ذریعے جان لیوا دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، ای میل میں کہا گیا تھا کہ کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برارسلمان خان سےبراہ راست مل کربات کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے لارنس بشنوئی نے سلمان پر زور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے، اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا، ابھی میں غنڈہ ’نہیں‘ ہوں مگرسلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان خان کو قتل کردوں گا۔

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

    لارنس بشنوئی کے مطابق اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے، لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کیلئے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی، اگر سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جاکر سر عام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردے گی، بچپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا اگر سلمان خان معافی مانگ لے تو میں اس کو قتل نہیں کروں گا، وہ بہت مغرور ہے، سدھو موسے والا بھی اس کی طرح تھا۔

    بھارتی طیارہ گر کر تباہ خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

  • فلم کےگانےشئیرہونے پرگوگل اور یوٹیوب سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    فلم کےگانےشئیرہونے پرگوگل اور یوٹیوب سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    ممبئی: ممبئی پولیس نے گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بھارتی نژاد امریکی شہری سندر پچائی ،یوٹیوب کے مینجنگ ڈائریکٹر گوتم آنند سمیت 6 افراد کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گوگل اور یوٹیوب کے خلاف بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار سنیل درشن نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور بتایا تھا کہ اُن کی بنائی گئی فلم کو یوٹیوب پر اپ لوٹ کیا گیا۔

    آئمہ بیگ نے ٹک ٹاک پر چند گھنٹوں میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

    سنیل درشن نے استدعا کی تھی کہ ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا‘ کے کاپی رائٹ کسی کو نہیں دیئے، اُس کے باوجود کئی لوگوں نے فلم کے گانے اور ویڈیوز کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا، جس کو روکنے یا بلاک کرنے کے لیے گوگل اور یوٹیوب نے کوئی اقدامات نہیں کیے یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کی وجہ سے انہیں کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑا لہذا عدالت گوگل اور یوٹیوب سے اس کا ہرجانہ ادا کروائے۔

    دھن چوری کرنے کا الزام، زلفی خان کونرملا مگھانی نے10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

    درخواست گزار کی عرضی پر عدالت نے ممبئی پولیس کو مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے گوگل کے سی ای او اور دیگر 6 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

    پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرنے سےشمعون عباسی کیوں معذرت کی؟اداکار نے وجہ بتادی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے عدالتی حکم کے بعد جملہ حقوق کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت سندر پچائی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں سندر پچائی کے علاوہ یوٹیوب کے مینجنگ ڈائریکٹر گوتم آنند سمیت گوگل کے دیگر افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے-

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے