Baaghi TV

Tag: ممبئی

  • فحش فلموں سے حاصل ہونے والی کمائی: راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد شلپاشیٹھی کے نام کردی

    فحش فلموں سے حاصل ہونے والی کمائی: راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد شلپاشیٹھی کے نام کردی

    ممبئی : فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے بھارتی بزنس مین راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد اپنی بیوی اداکارہ شلپاشیٹھی کے نام منتقل کردی, یاد رہے کہ راج کندرا کو گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے تقریباً 6 ماہ بعد راج کندرا نے اپنی اہلیہ شلپا شیٹھی کے نام کروڑوں کی جائیداد منتقل کی ہے، سکوائر فیٹ ان انڈیا ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کردہ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق راج کندرا نے جوہو میں اوشین ویو نامی بلڈنگ کے تہہ خانے سمیت 5 فلیٹس شلپا شیٹھی کو منتقل کیے۔ جن کی قیمت 38 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

    واضح رہے کہ جس وقت راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا وہ وقت شلپا شیٹھی کے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے ساتھ شلپا شیٹھی پر بھی فحش مواد بنانے کا الزام لگایا جارہا تھا۔ شلپا شیٹھی نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھاکہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

    یاد رہے کہ پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز برآمد کرلیں ، ادھر ممبئی کرائم برانچ پولیس نے عدالت میں کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی پروڈیوسر اور بزنس مین راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز کے ساتھ دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے۔

    بومبے ہائی کورٹ میں پیر کے روزاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی جانب سے ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت راج کندرا کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی گرفتاری میں مناسب عمل نہیں کیا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ نے اپنے جواب میں عدالت سے کہا جب ملزم ثبوت مٹارہا ہو تو وہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔

    چیف پبلک پراسیکیوٹر ارونا پائی نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت سی آر پی سی کے سیکشن 41 اے کے تحت نوٹس راج کندرا اور اس کے ساتھی ریان تھورپے کو پیش کیا گیا تھا جسے کندرا نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن فلموں سمیت دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ کندرا نے اپنا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔ تاہم کرائم برانچ سائبر ماہرین کی مدد سے آئی کلاؤڈ سے کچھ ای میلز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت میں راج کندرا، ان کے بہنوئی پردیپ بخشی اور تھورپے کے مابین ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا ذکر بھی کیا جس میں وہ بولی فیم نامی پلیٹ فارم کے بارے میں بات چیت کررہے تھے۔ 68 فحش ویڈیوز کے علاوہ، کرائم برانچ نے کندرا کے لیپ ٹاپ پر ملنے والی ایپ ہاٹ شاٹس کے بارے میں ایک پریزنٹیشن کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اپنے ممبئی کے دفتر سے یہ ایپ چلا رہے تھے۔

    پریزنٹیشن میں مالی معاملات اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات موجود تھیں اس کے علاوہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے اسکرپٹس بھی ملے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ کندرا کے آفس سے انہیں 51 فحش کلپس ملے جنہیں تھورپے نے ڈیلیٹ کردیا تھا جو کندرا کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سنبھالتا تھا۔ کرائم برانچ نے مزید بتایا کہ راج کندرا کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے۔

    دوسری جانب راج کندرا کے وکیل نے اپنے موکل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہارڈ ڈسک اور موبائل فون پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے تھے تو ثبوت کیسے تباہ ہوئے۔ تباہی کا ذکر بھی پنچ نامے میں نہیں کیا گیا۔ پنچ نامے کے وقت تقریباً 22 افراد موجود تھے تو کسی نے اس وقت یہ بات نوٹس کیوں نہیں کی؟ عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ تاہم انہوں نے بومبے ہائی کورٹ میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔

  • کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

    کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

    کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے

    بھارت میں کرونا کی تیسری لہر شروع ہو چکی ہے اور خدشہ کیا جا رہا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ سے حالات پہلے سے بد تر ہوں گے، دہلی میں لاک ڈاؤن کے بعد ممبئی میں بھی کرونا کے حوالہ سے پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں، دہلی میں گزشتہ 24 گھنتوں میں کرونا کے کیسز میں دو گنا اضافہ ہوا ہے،ممبئی میں بھی کرونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، ایک روز میں 2500 سے زائد کیس سامنے آنے کے بعد ممبئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جو سات جنوری تک جاری رہے گی، سال نو کی تقریبات پر بھی ممبئی میں پابندی لگا دی گئی ہے، نئے سال کے موقع پر دہلی، ممبئی میں کوئی جشن نہیں منایا جائے گا، تمام ہوٹلز، ریسٹورینٹ مکمل بند رہیں گے،

    محکمہ صحت کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ممبئی میں کورونا کیسز میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن بیشتر مریضوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آ رہی ،، دہلی میں منی لاک ڈاؤں نافذ کر دیا گیا ہے، دہلی میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں، تمام سکول ،کالج، شادی ہال، جم، سینما بند رہیں گے، سلون کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تا ہم ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،مسافر بسوں میں 50 فیصد تک مسافروں کو سفر کی اجازت ہے، کسی کو گاڑی میں کھڑا ہونے کی اجازت نہیں ہو گی،رکشہ ،ٹیکسی میں صرف دو مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہو گی، ہوٹلز 50 فیصد خالی رہیں گے، اور صبح آٹھ سے رات دس بجے تک ہوٹل کھلا رکھنے کا ٹائم کر دیا گیا ہے، نجی دفاتر میں بھی حاجری 50 فیصد ہو گی اور دفاتر کے اوقات نو سے پانچ کر دیئے گئے ہیں، شادیوں کی تقریب کھلے میدان میں اور صرف 20 لوگوں کو اجازت ہو گی،

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

    سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

  • سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

    سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس میں اتوار کی صبح کے اوقات میں سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد انہیں فوراً نوی ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا خوش قسمتی سے سلمان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا علاج کے بعد سلمان خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور اس وقت بالی ووڈ اسٹار گھر میں آرام کررہے ہیں۔

    سلمان خان جن کی کل 56 ویں سالگرہ ہے اس وقت اپنے فارم ہاؤس میں ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ سانپ کے کاٹنے کا واقعہ ان کے فارم ہاؤس کے گارڈن میں پیش آیا۔ سلمان خان کا فارم ہاؤس بہت بڑا اور جنگل کے علاقے میں واقع ہے جس میں بہت سارے جانور، نباتات اور پرندے وغیرہ بھی ہیں۔

    سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت سلمان اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگارہے تھے کہ اچانک سلمان نے اپنے بازو میں ڈنک محسوس کیا اور ہاتھ کو جھٹک دیا اسی وقت ان کے ایک دوست نے سانپ دیکھا جس کے بعد وہ لوگ گھبراگئے اور مدد کے لیے پکارنے لگے۔

    سلمان خان کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 6 سے 7 گھنٹوں تک رہے طبی امداد کے بعد انہیں واپس پنویل کے فارم ہاؤس منتقل کردیا گیا سانپ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے سلمان خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں۔

    کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس کے آس پاس کئی سانپ دیکھے ہیں اور وہ اپنے فارم ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والے نگران کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کرچکے ہیں جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ انہیں کسی سانپ نے کاٹا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اپنی 56 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے اپنے فارم ہاؤس گئے تھے۔

  • نیہا ککڑکوممبئی کی سڑکوں پر500 کےنوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا

    نیہا ککڑکوممبئی کی سڑکوں پر500 کےنوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا

    بھارتی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کو ممبئی کی سڑکوں پر 500 کے نوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا ککڑ ممبئی کی ایک سڑک پربھکاری بچوں میں500 کےنوٹ بانٹ رہیں تھیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے ان کے گرد بھکاری بچوں کا ہجوم جمع ہوگیا اورنوٹ مانگنے لگا۔

    کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیوخریدنے کی کبھی بات نہیں کی ،ایمیزون پرائم

    گلوکارہ نیہا ککڑ بھکاری بچوں کے ہجوم سے خوف زدہ ہوکرگاڑی میں بیٹھ گئیں لیکن بھکاریوں نے ان کی گاڑی کوبھی گھیرلیا راہ گیروں اورقریبی مارکیٹ کے دکان داروں نے آکر بمشکل تمام نیہا ککڑ کی گاڑی سے بھکاریوں کے ہجوم کوہٹایا اوروہ روانہ ہوئیں۔

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    خیال رہے کہ متوسط طبقے سے بالی وڈ کے امیر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہونے والی نیہا ککڑ اپنی فراخدلی اورلوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے مشہورہیں۔

    کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کورونا کا شکار

    21 برس بعد بھارت کی 21 سالہ ہرناز بنیں مس یونیورس 2021

    امیتابھ بچن نے اپنا گھرکریتی سینون کو لاکھوں روپے کرائے پردے دیا

    اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    سال 2021 میں انتقال کرنے والی شوبز شخصیات

    کترینہ اور وکی کوشل کی شادی پر بھارتی پولیس کا شہریوں کو پیغام

  • بہت جلد ممبئی دنیا کے نقشے سے مٹنے والا ہے، ماہرین کی خبرسے کھلبلی مچ گئی

    نئی دہلی :بہت جلد بھارت کی رہڑھ کی ہڈی جو کہ بھارتی معیشت کا مرکز ہے دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا ،اسی حوالے سے محقیقین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی وہاں سے دوسری جگہ منتقلی کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ایک نئی تحقیق میں سطح سمندر میں تیزی سے اضافے کے باعث 2050 تک ممبئی کے مٹ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ریسرچ میں سیٹلائٹ ریڈنگ کے ذریعے زمین کی بلندی کا حساب لگانے کا ایک بہترین طریقہ تیار کیا گیا ہےجو بڑے علاقوں میں سطح سمندر میں اضافے کے اثرات کا اندازہ لگانے کا ایک معیاری طریقہ ہے۔نئی تحقیق کے مطابق ممبئی میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد آج بھی ایسے ہیں جو سطح سمندر سے نیچے آباد بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔

    نقل مکانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا تھا کہ سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب ممبئی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی وہاں سے دوسری جگہ منتقلی کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل فانی نامی طوفان بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی جبکہ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھےاس کے علاوہ طوفان نے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔