Baaghi TV

Tag: مناسک حج

  • مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ

    مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ

    مکہ مکرمہ میں مناسک حج 1446 ہجری کا سلسلہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں لاکھوں حجاج کرام آج (اتوار، 8 جون) رمی جمرات مکمل کرنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہو رہے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے آئے حجاج نے جمرات کے مقام پر شیطان کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کی، جس کے بعد اکثر حجاج غروب آفتاب سے قبل مکہ مکرمہ واپس روانہ ہو جائیں گے۔حجاج کرام وطن واپسی سے قبل مسجد الحرام میں طوافِ وداع ادا کریں گے، جو مناسکِ حج کا آخری فرض ہے۔ طوافِ وداع کے بعد حجاج اپنے وطن واپسی کے مراحل کا آغاز کریں گے۔

    جو حجاج آج منیٰ سے روانہ نہیں ہوئے، وہ کل پیر 9 جون (13 ذوالحجہ) کو ایامِ تشریق کے تیسرے دن کی رمی کے بعد روانہ ہوں گے۔

    سکندر رضا کی حریف کوچ کے خلاف نسلی تعصب کی شکایت، ایسوسی ایشن کو خط

    عید کے دوران ملک بھر میں حادثات، 16 افراد جاں بحق، 62 زخمی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں، مگر صاف ستھرا پنجاب نظر آ رہا ہے: میئر کراچی

  • مناسک حج کا آج سے آغاز، لاکھوں عازمین کی منیٰ کیلئے روانگی شروع

    مناسک حج کا آج سے آغاز، لاکھوں عازمین کی منیٰ کیلئے روانگی شروع

    مکہ مکرمہ: مناسک حج کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، لاکھوں عازمینِ حج ظہر سے پہلے منیٰ پہنچیں گے۔

    دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج جمعرات کی صبح تک منیٰ میں ہی قیام کریں گے اور عبادات میں مصروف رہیں گے، عازمین حج آج رہائش گاہ سے احرام باندھنے کے بعد 2 رکعت نفل ادا کر کے منیٰ روانہ ہوں گے۔

    عازمین حج آج منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے، عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم وقوف کے لئے میدان عرفات روانہ ہوں گے، عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے پھر حجاج کرام سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔

    موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان

    رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ روانہ ہوں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج کرام صفا مروہ کی سعی کریں گے، 12 ذوالحجہ کو زوال آفتاب کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی،13 ذوالحجہ کو حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منیٰ سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 21 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

  • سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا، اس سال کووڈ 19 وبا سے قبل جیسی بھرپور تعداد میں حج ادا کیا جا رہا ہے، سعودی عرب کی جانب سے اس سال مسلمانوں کو عازمین حج کی تعداد اور عمر کی پابندی کے بغیر حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا جہاں منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی منیٰ مسجد حرام سے 5 کلومیٹر دور ہے جہاں لاکھوں عازمین رات کو قیام کریں گے اور رب سے گڑ گڑا کر دعائیں کریں گے آج 8 ذوالحج کے اس دن کو یوم ترویہ کہا جاتا ہے۔ اس دن عازمین حج منی میں پانچ نمازیں پڑھتے ہیں منیٰ میں تلبیہ، تسبیح اور تکبیر پڑھی جاتی ہے۔


    عازمین صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد حج کے سب سے بڑے رکن وقوف عرفہ کیلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ خطبہ حج سُن کر ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے،پاکستان کے 2 لاکھ عازمین سمیت 160ممالک سے 25 لاکھ کے قریب عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے منٰی پہنچ گئے۔ جہاں ’لبیک الھم لبیک‘ کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔

    عازمین آج کی رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے اور منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے حج کا رکن اعظم ”وقوف عرفہ” منگل کو ادا کیا جائے گا۔حاجی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہراور عصر کی نمازیں قصر کرکے پڑھیں گے۔ دن بھر ذکراذکارکریں گے اور جبل رحمت پر جا کر اپنی اور امت مسلمہ کی بخشش کی دعائیں کریں گے ۔

    https://twitter.com/insharifain/status/1673175899963793408?s=20

    سورج غروب ہوتے ہی حجاج مغرب کی نماز ادا کیے بغیر مزدلفہ کی طرف روانہ ہوجائیں گے مزدلفہ پہنچ کر مغرب ور عشا کی نماز عشا کے وقت میں ادا کریں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے یہاں سے ہی جمرات کو مارنے کیلیے کنکریاں جمع کریں گے،10 ذی الحج صبح فجر کے بعد واپس منٰی چلے جائیں گے 10، 11 اور 12 ذو الحج اور اختیاری طور پر 13 ذو الحج کو حجاج کرام منیٰ میں قیام کرتے ہیں۔ پرسوں بدھ سعودی عرب میں 10 ذوالحج کو حجاج کرام منیٰ پہنچ کر رمی جمار کریں گے یعنی شیطان کو کنکریاں ماریں گے 10 ذو الحج کو صرف ایک جمرہ کی رمی کی جائے گی۔ گیارہ اور بارہ ذو الحج کو تینوں جمرات کی رمی کی جاتی ہے۔ قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارہ کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے-

    حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کی مدد اور سہولت کے لئے منیٰ میں مرکزی کنٹرول آفس قائم کر دیا ہے ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کنٹرول روم میں معلومات اور رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ایک انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ گمشدہ حاجیوں یا گمشدہ سامان کی تلاش میں مدد کے لئےایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے نجی طور پر حج کے لئے جانے والے عازمین کے کسی بھی ممکنہ مسائل کی کڑی نگرانی اور ان کے حل کے لیے ایک علاحدہ مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہےمختلف دیگر خصوصی یونٹس، جیسے کہ وہیل چیئر ڈیسک وغیرہ حاجیوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کی حکومت اور حرمین الشریفین کی انتظامیہ نے عازمین کی سہولت کے لیے سیکیورٹی کے سخت اور دیگر معاملات کے لیے بھی زبردست انتظامات کیے ہیں، عازمین کو گرمی سے بچانے کے لیے انہیں پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ جگہ جگہ پر فوارے کے ذریعے اُن پر پانی چھڑکا جارہا ہے۔

    امسال بھی خطبہ حج کو عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، چینی سمیت دیگر زبانوں میں بیک وقت نشر کیا جائے گا حرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ اور امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ہم نے 300 کروڑ افراد کے خطبہ حج کا منصوبہ بنایا تھا مگر اللہ نے ہمیں سرخرو کیا جس کے بعد رواں سال 50 کروڑ افراد خطبہ حج سُن سکیں گے۔

    حج انتظامات کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی عرب کی حکومت نے خطبہ حج کو پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے جدید ترین مواصلاتی ڈیجیٹیل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے دنیا بھر میں ارد سمیت دنیا کی بیس بڑی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    اس ضمن میں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خطبہ حج کا ترجمہ 20 بین الاقوامی زبانوں میں نشر کرنے اور اسے پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچانے کی تیاری کے لیے’منارات الحرمین‘ پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل سروسز سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔


    العربیہ کے مطابق صدارت عامہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے تکنیکی امور ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت انجینیر وسام بن محمد مقادمی نے کہا کہ میدان عرفات کے خطبہ کے ترجمے کے منصوبے کا مقصد مسلمانوں کو ڈیجیٹل دنیا کو استعمال کرتے ہوئے خطبہ حج سننے اور دیکھنے کے قابل بنانا ہے۔ یہ سروس مسجد حرام کے منارات حرمین پلیٹ فارم کی ویب سائٹ اور سمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے ایک ہی لمحے میں دُنیا بھر میں500 ملین سے زیادہ سامعین اور زائرین تک حرمین شریفین کا پیغام پہنچانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹیل پلیٹ فارم کے معیار میں کنکشن سرکٹ (IP-VPN)کی رفتار میں اضافہ (DIE) کی رفتار میں اضافہ ، تمام ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ ڈیوائسز کی جانچ، ڈیٹا ٹرانسمیشن کی رفتار کی جانچ اور ڈیٹا ٹرانسمیشن کی حفاظت کی پیمائش کی تکمیل کی گئی ہے۔

  • عازمین میدان عرفات میں جمع ،مغفرت کی طلبی اور دعاوں میں مصروف

    عازمین میدان عرفات میں جمع ،مغفرت کی طلبی اور دعاوں میں مصروف

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    عازمین حج نے رات منیٰ میں قیام کیا اور نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوگئے 10 لاکھ سے زائد عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجکر 40 منٹ پر دیا جائے گا ،عازمین حج میدان عرفات میں جمع ہو رہے ہیں اور مغفرت کی طلبی سمیت دعاوں میں مصروف ہیں ، نو ذو الحج کو مقام عرفات کی حدود میں ٹھہرنا حج کا اہم ترین رکن ہے جس کے بغیر حج ہوتا ہی نہیں حدود میں وقف لازم ہے بلکہ فرض ہے چاہے مختصر وقت کیلئے کیوں نہ ہو۔ویسے مغرب کی اذان تک بیٹھنا مسنون ہے ظہر و عصر وہیں پڑھیں گے

    ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ آج 9 ذوالحجہ کو عرفات کی مسجد النمرۃ میں حج کا خطبہ دیں گے ،اذان مغرب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے مزدلفہ میں عازمین حج مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے عازمین مزدلفہ میں رات قیام اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے عازمین نماز فجر کے بعد رمی بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے جمرات جائیں گے عازمین رمی کے بعد قربانی کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتاریں گے

    مناسک حج کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا،جمعرات کو لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کیا ،حاجی حضرات 10، 11 ، 12 اور 13 ذی الحجہ کو بھی منٰی میں رہیں گے بیشتر حاجی 12 ذی الحجہ کو منیٰ سے نکل جائیں گے ایک تہائی کے لگ بھگ باقی ماندہ حاجی 13 ذی الحجہ کو منی سے رخصت ہوں گے

    سعودی حکومت نے حاجیوں کے لئے وسیع و عریض انتظامات کر رکھے ہیں، موبائل ڈسپنسریاں بھی موجود ہیں، گائیڈز بھی موجود ہیں، سعودی حکومت کے شاندار انتظامات کی وجہ سے حج پر جانیوالے کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا، سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق 25,000 سے زائد ہیلتھ ورکرز نے مقدس مقامات پر عازمین حج کو صحت کی خدمات فراہم کرنے میں حصہ لیا ۔ یہ ہیلتھ ورکر 13 اسپتالوں میں تعینات ہیں جہاں 4,654 داخل مریضوں کے بستر، 1,080 انتہائی نگہداشت کے بستر اور 238 ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے ہیٹ اسٹریس بیڈ مختص کیے گئے

  • وہ غیر سعودی جو اس بارمناسک حج ادا نہیں کرسکیں گے

    وہ غیر سعودی جو اس بارمناسک حج ادا نہیں کرسکیں گے

    سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے غیر سعودیوں کی صرف دو اقسام کو اس سال حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو وزارت حج نے اپنے بیان میں کہا کہ حج کے مناسک صرف وہ غیر سعودی ادا کرسکتے ہیں جو حج کے مخصوص ویزے پرآئے ہوں یا مملکت کے اندر مستقل اقامہ رکھتے ہوں۔ ایسے غیرملکی جو وزٹ ویزے یا ورکنگ ویزے پر آئے ہوں ، اس سال حج نہیں کرسکیں گے۔

    مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر

    اس سال حج کے مناسک کو ادا کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں اور عازمین کو مناسک ادا کرنے کی اجازت دی گئی خواہ وہ سعودی عرب کے اندر سے ہوں یا باہر سے وزارت "حج و عمرہ” نےواضح کیا کہ تمام تفصیلات کا اعلان وزارت حج کے مخصوص چینلنز سے کیا جائے گا۔

    گذشتہ سال حج سیزن پر صرف 60 ہزار (سعودی) شہریوں اور مملکت کے اندر مقیم افراد تک محدود تھا حج کی اجازت ان مسلمانوں کو دی گئی تھی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں-

    واضح رہے کہ "العربیہ ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سعودی وزارت حج نے مملکت کے اندرونی حجاج کرام کے نظام کے واسطے ایک نئے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ہے یہ مسودہ 23 شقوں پر مشتمل ہے اس کا مقصد حجاج کرام کو پیش کردہ خدمات کی از سر نو تنظیم اور ان خدمات کو مزید ترقی دینا ہے تا کہ اللہ کے مہمانان اس مقدس فریضے کو پوری آسانی کے ساتھ انجام دے سکیں۔مزید یہ کہ اندرون ملک حجاج کی خدمت کے میدان میں سرگرم کارکنان کی اہلیت کی سطح کو بلند کیا جائے گا۔

    بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

    گزشتہ برس دسمبر کو سعودی اخبار "عکاظ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت حج سے متعلقہ سرگرمیاں انجام دینے کے واسطے وزارت حج سے لائسنس کا حصول ضروری ہو گا۔ لائسنس یافتہ فریقوں کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ مشترکہ طور پر مطلوبہ خدمات انجام دیں البتہ اس دوران میں وزارت کی جانب سے وضع کردہ معیار اور قواعد و ضوابط کا پورا خیال رکھنا لازم ہو گا لائسنس کی مدت متعین ہو گی اور خدمات پیش کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی درجہ بندی کی جائے گی۔

    نئے منصوبے کے تحت خدمات پیش کرنے والوں کے لیے اس بات کی ممانعت ہو گی کہ وہ بیرون مملکت حج کے خواہش مند افراد کے ساتھ سمجھوتا کریں یا وزارت حج کی منظوری کے بغیر انہیں خدمات پیش کریں یا پھر حاصل شدہ لائسنس میں متعین اختیارات سے تجاوز کریں یا اسے فروخت کریں یا اسے کرائے پر دیں یا خفیہ طور اس سے دست بردار ہو جائیں ان تمام امور کے لیے وزارت حج کی جانب سے منظوری لینا لازم ہو گا۔

    نئے منصوبے کے تحت قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک یا ایک سے زیادہ سزائیں دی جا سکتی ہیں ان میں 5 لاکھ ریال تک کا مالی جرمانہ ، ایک سیزن یا اس سے زیادہ کے لیے اندرون مملکت کے حجاج کرام کو خدمات پیش کرنے سے روک دیا جانا یا پھر لائسنس کا منسوخ کر دیا جانا شامل ہے۔

    مسئلہ فلسطین: اسرائیل کا اقوام متحدہ سے تعاون نہ کرنے کا اعلان