Baaghi TV

Tag: منسوخ

  • مریم نواز کی طبیعت ناساز ،ن لیگ کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ

    مریم نواز کی طبیعت ناساز ،ن لیگ کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ

    پاکستان مسلم لیگ (ن ) کا سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آج منگل کو سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے-

    سازش نہیں مکافات عمل،نوازشریف نے باہر بیٹھ کو آپکو گھر میں گھس کرمارا،مریم نواز

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے تاہم خیبرپختونخوا خاص طور پر اہلِ سوات سے معذرت خواہ ہیں۔

    واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز عدالت پیش ہوئی تھیں اور انہوں نے اس موقع پر پریس کانفرنس بھی کی تھی مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیز بیٹھیں گی، نواز شریف، شہباز شریف، سب ملکر فیصلے کریں گے، نواز شریف جلدی آئیں گے،نواز شریف کی جماعت کو توڑنے کی کوشش میں ناکامی ہوئی، نواز شریف نے جلسوں میں کبھی دھمکی نہیں دی اور کبھی نہیں کہا کہ چھوڑوں گا نہیں-

    کوئی بھی ڈی چوک نہیں آ سکتا،جلسے کہیں اور کریں، بڑا حکم آ گیا

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تمیز کے دائرے میں رہ کر بات کی، کوئی انکو یہ سمجھانے والا نہیں، ہم نے کبھی بازاری زبان استعمال نہیں کی، آپ جب تقریر کرنے کھڑے ہوتے تو ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام پر مظالم ڈھائے،امر بالمعروف کونسی نیکی کا حکم دینا چاہ رہے ہو، کیا قیمتیں جو آسمان پر پہنچ گئیں اس پر ساتھ دیں یا جلسوں میں بدتمیزی، بد تہذیبی پر ساتھ دیں،ابھی عمران خان کے بندش کے دن ہیں-

    وزیراعظم کے سوات جلسہ کے بعد مریم نواز نے بھی سوات میں جلسہ کا اعلان کیا تھا تا ہم ب مریم کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔ اب جلسہ کسی اور تاریخ کو ہو گا ۔ن لیگی قیادت نے مریم نواز کی صحتیابی کی اپیل کی ہے-

    پارلیمنٹ ہاؤس میں او آئی سی اجلاس کے انتظامات کے بعد کی تصویری جھلکیاں

  • ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے تحت تمام امتحانات منسوخ  کردیے گئے

    ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے تحت تمام امتحانات منسوخ کردیے گئے

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس ھوا جس میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ھونے والے تمام امتحانات کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا گیا اور طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی، چئیرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق، چئیرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر نیازی، سیکرٹری بورڈ اورسی ای اوٹیوٹا نے اجلاس میں شرکت کی.