Baaghi TV

Tag: منشا پاشا

  • جبران ناصراوراہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار

    جبران ناصراوراہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کی درخواست کےمحفوظ فیصلے پر حکم سناتے ہوئے ان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ منشا پاشا کو ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواست کو منظور کرلیاعدالت نے جبران ناصر کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ دستاویزات کے مطابق جلد بازی میں دونوں نام واچ لسٹ میں شامل کیےگئے، وفاق کے وکیل نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام رہے اس طرح کی کارروائی آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے آئین ہر پاکستانی شہری کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجاز ت دیتا ہے اس لیے ایف آئی اے نے جبران ناصر اور منشا پاشا کو روک کر غیرقانونی کام کیا واچ لسٹ اور ای سی ایل ایک ہی چیزکے 2 نام ہیں محض الفاظ کا فرق ہے، واچ لسٹ میں نام شامل کرنے سے قبل متاثرہ فریق کو نوٹس دیا اور نہ ہی آگاہ کیا گیا، آخری لمحات میں کسی کو بیرون ملک جانے سے روکنا شخصی آزادی کے خلاف ہے۔

    ہزاروں سالوں سےدفن لاشوں میں سنہری زبانیں کیوں لگائی گئیں؟

    واضح رہے کہ درخواست میں جبران ناصر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ درخواستگزار وکیل سے اختلاف ہے مگر اہلیہ کا نام کیوں شامل کیا گیا 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے، امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر واپس بھیج دیا گیا، ڈیوٹی پر موجود افسر نے بتایا کہ ہدایت ہے کہ آپ کو نہیں جانے دینا، ہمارا سارا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا یکم جون کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا جو اے کلاس کردیا گیا لہٰذا ملک سے باہر جانے سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا جائے-

    ایلون مسک کا ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا …

    یاد رہے کہ سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ اور ان کی اہلیہ منشاء پاشا نے بیرون ملک جانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا-

  • وزیراعلیٰ سندھ کا جبران ناصر کی گمشدگی پر اظہار تشویش

    وزیراعلیٰ سندھ کا جبران ناصر کی گمشدگی پر اظہار تشویش

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جبران ناصر کی گمشدگی پر اظہار تشویش کیا ہے،

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو جبران ناصر کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی،

    سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جبران ناصر ایڈووکیٹ کے اغواء کی شدید مذمت کی اورکہا کہ جبران ناصر کو گزشتہ رات اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر جاتے ہوئے 15 مسلح افراد نے اغواء کیا،آئی جی سندھ اور دیگر ادارے جبران ناصر کے اغواء کی تحقیقات کریں ،جبران ناصر کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے ،جبران ناصر کے اغواء میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے ،اگر جبران ناصر کو بازیاب نا کرایا گیا تو بار ایسوسی ایشن آئندہ کہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،

    دوسری جانب جبران ناصر کی گمشدگی کیخلاف انکی اہلیہ نے مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست تھانے میں دے دی ہے، درخواست تھانہ کلفٹن میں دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس فیز 5 کے قریب سے گزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا آگے سے راستہ روکا اور دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے،مقدمہ درج کیا جائے تا ہم منشا پاشا کا کہنا ہے کہ پولیس میری درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رہی مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کروں گی

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ جبران ناصر سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے کلفٹن تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت منشا پاشا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے

    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

  • دعا زہری کیس میں منشا پاشا کی اپنے شوہر جبران ناصر کومبارکباد

    دعا زہری کیس میں منشا پاشا کی اپنے شوہر جبران ناصر کومبارکباد

    مہدی کاظمی جو کہ دعا زہری کے والد ہیں انہوں نے اپنی بچی کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی، ان کا کیس معروف وکیل جبران ناصر لڑ رہے تھے آج ان کی کوششیں رنگ لے آئیں اور سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کر دیا ہے. یہ یقینا ان تمام والدین کی جیت ہے جن کی بچیوں کے ساتھ اس قسم کے حادثے ہوتے ہیں.تاہم مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے اپنے شوہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپکی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے. انہوں نے کہا کہ آپ نے دن رات محنت کی اور لگن کے ساتھ یہ کیس لڑا. یاد رہے کہ دعا زہری پچھلے سال کراچی سے لاہور آگئیں تھیں اور نکاح کر لیا تھا ان کے والد اور والدہ کئی مہینے عدالتوں‌کے چکر

    لگاتے رہے.لیکن ان کو آج اپنی بیٹی کو اپنے گھر لیجانا نصیب ہوا ہے. بیٹی کو گھر لیجاتے ہوئے مہدی کاظمی کے چہرے کی خوشی عیاں تھی . بچی سے جب صحافی نے پوچھا کہ آپ اپنے والد کے ساتھ ہیں تو بچی بولی آپکو کیا لگتا ہے . دعا ذھری کو اپنے والدین کے ساتھ جانے کے فیصلے کو شوبز انڈسٹری کے لئے دیگر شخصیات نے بھی سراہا ہے.

  • منشا پاشا مہوش ، کبری ، سجل ،ماہرہ کی حمایت میں‌

    منشا پاشا مہوش ، کبری ، سجل ،ماہرہ کی حمایت میں‌

    اس وقت میجر عادل راجہ کی گھٹیا مہم زوروں سے جاری ہے جس کی وجہ سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، ہر کوئی عادل راجہ کو اس حد تک گر جانے پر اخلاقیات کا درس دے رہا ہے لیکن لگتا ہے کہ اخلاقیات کا درس ان پر اثر کرتا ہے جن میں تھوڑی سی بھی شرم یا غیرت کا مادہ ہو، عادل راجہ جیسا گندا اور غلیظ‌ کردار یہی کچھ کر سکتا ہے جو وہ پچھلے دو دن سے کررہا ہے. ماہرہ خان ، مہوش حیات ، سجل علی اور ماہرہ خان پر بے بنیاد الزامات سامنے آنے پر شوبز انڈسٹری کے لوگ ان کے حق میں کھڑے ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عادل راجہ اور ان کو سپورٹ کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے. منشا پاشا اور زنیرہ انعام خان نے اپنی ساتھی اداکارائوں پر گھٹیا الزامات لگانے والوں‌کو

    لیا ہے آڑھے ہاتھوں اور کہا ہے کہ عورت سافٹ ٹارگٹ ہے جس کی وجہ سے بزدلوں کی طرح اس پر وار کیا جاتا ہےاور الزامات لگائے جاتے ہیں. دوسری طرف زنیرہ انعام کا کہنا ہے کہ ہماری اداکارائوں‌ پر گھٹیا الزامات لگا کر ثابت کیا کیا جا رہا ہےکہ ہمارے جنرلز گندے ہیں ، شوبز انڈسٹری کی خواتین گندی ہیں؟‌ بے بنیاد الزامات لگانے والوں‌کو شرم آنی چاہیے.

  • کیا منشا پاشا پنجابی فلم کریں گی

    کیا منشا پاشا پنجابی فلم کریں گی

    خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں جب بھی کوئی کام کرتی ہوں مجھے میرے مداح بہت زیادہ پذیرائی دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے فلموں میں‌کام کرنے کا شوق نہیں مجھے بالکل کام کرنا ہے فلموں میں‌ لیکن کوئی اچھی فلم آفر ہو تو کروں نا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ میں صرف اردو فلمیں کروں گی مجھے پنجابی فلمیں آفر ہوئیں تو میں‌پنجابی فلمیں بھی کروں گی اور اس کےلئے میں خاص طور پر پنجابی سیکھوں گی . انہوں نے کہا کہ اب جو

    فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں وہ کورونا سے پہلے تیار ہوئی تھیں اور ریلیز کی منتظر تھیں . اچھی بات یہ ہے کہ فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں اور شائقین سینما گھروں تک آرہے ہیں. مولا جٹ نے پاکستانی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کیا ہے جو کہ یقینا پاکستانی سینما کے لئے ایک اچھی پیش رفت ہے. یاد رہے کہ منشا پاشا آج کل ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل کی لاہور میں شوٹنگ کررہی ہیں اور اس میں وہ ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں. منشا پشا کے ساتھ اس ڈرامے میں عباس اشرف اور آغا علی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں.

  • منشا پاشا کرکٹ کی دیوانی ؟

    منشا پاشا کرکٹ کی دیوانی ؟

    اداکارہ منشا پاشا جن کی اداکاری اور خوبصورتی کے لاکھوں دیوانے ہیں وہ کس کھیل کی دیوانی ہیں آپ جان کر رہ جائیں حیران. جی ہاں منشا پاشا ہیں کرکٹ کی دیوانی . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کرکٹ کا کھیل بہت پسند کرتی ہوں. ویسے تو مجھے ویرات کوہلی بہت پسند ہے لیکن کل جو انہوں نے ہمیں ہرایا ہے وہ مجھے اچھے نہیں لگ رہے. ہم شاید کل کا میچ جیت جاتے لیکن ہماری تھوڑی بہت غلطیاں تھیں جن کی وجہ سے میچ ہارے. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اور میرے شوہر دونوں کو کرکٹ دیکھنے کا بہت شوق ہے لہذا پاکستان کا میچ ہم اکثر دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھتے ہیں. انڈیا پاکستان کے حالیہ میچ میں ہم ہار گئے ، دل بہت اداس

    ہےلیکن مجھے امید ہے ہم اگلے میچز ضرور جیتیں گے. انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہمیں دل بڑا رکھنا چاہیے ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن انڈیا سے ہار پاکستانی کرکٹ شائقین کو بہت چبھتی ہے. ایک سوال کے جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ صرف ڈرامے کرنے ہیں یا فلمیں . میرے پاس جب جو اچھا سکرپٹ آتا ہے میں کر لیتی ہوں. مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر کردار میں سراہتے ہیں.

  • منشا پاشا نے منائی 35 ویں سالگرہ

    منشا پاشا نے منائی 35 ویں سالگرہ

    بہت ہی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں اپنی 35 ویں سالگرہ منائی ہے، منشا پاشا کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے وڈیو وائرل ہو رہی ہے اس وڈیو میں ان کے ساتھ ان کے شوہر جبران ناصر بھی کھڑے ہیں دونوں نے سر پر سالگرہ کیپ بھی پہن رکھی ہے اور منشا پاشا خاصی خوش نظر آرہی ہیں. منشا پاشا نے اپنےان دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وڈیو کال کے زریعے سالگرہ میں شرکت کی اور ان کا بھی شکریہ ادا کیا جو کیک کاٹتے وقت موجود تھے. منشا نے کیک کاٹنے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر لگائی. ان کے شوبز انڈسٹری کے دوستوں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی . نوشین شاہ نے لکھا ہیپی برتھ ڈے سویٹ ہارٹ، یاسر حسین نے ہیپی برتھ ڈے لکھا. اداکار زاہد احمد نے لکھا

    ہیپی برتھ ڈے منشا آپ ایک حقیقی دوست ہو ایک اچھی انسان ہو ژالے سرحدی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی . اسی طرح‌سے ان کے بہت سارے دوستوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور منشا نے سب کو شکریہ کا جواب بھی دیا . یاد رہے کہ منشا پاشا کا شمار پاکستان کی ان فنکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں کے لئے کام کیا اور داد سمیٹی. انہوں نے معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ شادی کی اور ایک خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں.

  • جنید خان اور منشا پاشا ڈرامہ سیریل ‘عدن’میں نظر آئینگے

    جنید خان اور منشا پاشا ڈرامہ سیریل ‘عدن’میں نظر آئینگے

    جنید خان اور منشا پاشا ڈرامہ سریل ”عدن” میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اظفر رحمان بھی اہم کردار نبھائیں گے. ڈائریکشن عظیم سجاد اور سکرپٹ عتیق عنایت نے لکھا ہے. ڈرامہ ستمبر سے آن ائیر جا ئیگا. جنید خان ڈرامے کے بارے میں کہتے ہیں کہ میں اپنے اس پروجیکٹ کے بار ے میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ میں نے جب اسکرپٹ پڑھا تومجھے محسوس ہوا کہ یہ واقعی عام ڈراموں سے بہت مختلف ہے اور جب کوئی ایسی مختلف چیز میرے پاس آئے تو میں اس کے لئے انکار نہیں کرتا اگر مصروفیت بھی ہو تو بھی کچھ اس طرح سے مینج کرتا ہوں کہ پروجیکٹ ہاتھ سے نہیں‌جانے

    دیتا.جنید نے مزید کہا کہ میری اور منشا پاشا کی جوڑی کو یقینا ایک بار پھر سراہا جائیگا.منشا پاشا کہتی ہی کہ مجھے یہ اس ڈرامے میں اپنا کردار روٹین سے ہٹ کر لگا اس لئے میں نے ہاں کردی اور جنید خان ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے.
    یا رہے کہ کہ جنید خان اور منشا پاشا دونوں پہلی بار ایک ساتھ نہیں آرہے بلکہ اس سے پہلے یہ دونوں فلم ”کہے دل جدھر” میں بھی شائقین کو ایکساتھ نظر آچکے ہیں. جنید خان ورسٹائل پرفارمنس اور مختلف کردار کرنے کے حوالے سے جانتے ہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ جنید گلوکاری بھی کرتے ہیں انہوں نے گانے بجانے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیاجبکہ منشا پاشا کم مگر معیاری کام کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں.