Baaghi TV

Tag: منشیات کیس

  • پنکی کو  ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست دائر

    پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست دائر

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وومن جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

    دورانِ سماعت جیل حکام کی جانب سے ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ کو آج تھانہ گارڈن میں درج مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اسے عدالت لانا ممکن نہیں، ملزمہ کو عد الت میں پیش کرنے سے نقصِ امن کا خطرہ ہے لہٰذا مقدمے کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے۔

    جیل حکام نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ کو جیل سے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا، جس کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کا مقدمہ تھانہ گارڈن میں درج ہے۔

  • انمول عرف پنکی کیس: اعلیٰ افسران کی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

    انمول عرف پنکی کیس: اعلیٰ افسران کی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

    منشیات کے الزام میں قید خاتون انمول عرف پنکی کے کیس کے حوالے سے اعلیٰ افسران کی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کیس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈی آئی جیز اسد رضا، اظفر مہیسر، عامر فاروقی، شیراز نذیر اور ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے شرکت کی اجلاس میں ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کیس کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایف آئی اے اور اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کیے جائیں گے تاکہ تحقیقات میں تعاون حاصل کیا جا سکے،علاوہ ازیں انمول کے مبینہ منشیات نیٹ ورک سے وابستہ افراد اور استعمال کرنے والوں کو مقدمے میں گواہ بنایا جائے گا، جبکہ رضاکارانہ طور پر بیان دینے والے افراد کو بھی بطور گواہ شامل کیا جائے گا جبکہ مبینہ کارٹیل کے بینک اکاؤنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، رقوم کی منتقلی اور ڈیلرز نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے ٹیکنیکل وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

    کراچی کی سٹی کورٹ نے انمول عرف پنکی کے خلاف درج 12 سے زائد مقدمات میں 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ میں پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

    ہفتے کے روز ملزمہ کی عدالت پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی اور ملزمہ نے پولیس پر زبردستی بیانات دلوانے اور جھوٹے مقدمات بنانے کے بھی الزامات لگائے۔ جس پر تفتیشی افسر نے ملزمہ کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔

    گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے بتایا تھا کہ تفتیش کے دوران پنکی کے موبائل فون سے 869 نمبرز ملے ہیں اور ایک بینک اکاؤنٹ میں تین کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں ملزمہ کے نیٹ ورک کا حصہ 9 بائیک رائیڈرز میں سے آٹھ کا تعلق پنجاب سے ہے، اور پولیس نے نیٹ ورک سے جڑے چار اہم ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق انمول عرف پنکی مختلف تھانوں میں درج متعدد مقدمات میں نامزد اور مفرور قرار دی جا چکی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اسے پہلی مرتبہ 2018 میں کراچی میں اور 2024 میں لاہور میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اثر و رسوخ اور مالی معاملات کے باعث اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی تھی۔

    تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمہ کراچی سے لاہور تک پھیلے اربوں روپے مالیت کے منشیات نیٹ ورک کی مرکزی کردار ہے تفتیشی حکام کے مطابق اس نیٹ ورک میں اس کے قریبی رشتہ دار، خصوصاً اس کے بھائی بھی شامل ہیں، جبکہ منشیات کی ترسیل کے لیے خواتین بائیک رائیڈر ز کا استعمال کیا جاتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق تفتیشی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمہ نہ صرف منشیات کی سپلائی بلکہ کوکین کی تیاری میں بھی مہارت رکھتی تھی اور اس نے مبینہ طور پر منشیات کا اپنا الگ “برانڈ” متعارف کرا رکھا تھا۔

  • منشیات کیس : مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم

    منشیات کیس : مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم

    کراچی میں عدالت نے منشیات کیس میں مرحوم مصطفی عامرکا مقدمہ ختم کردیا عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات کیس میں مصطفی عامرکا نام عامرعرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔ ملزم عامرعرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے۔

    ایس ایچ اور اے این ایف نے مقتول مصطفی عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگردستاویزات پیش کیں جس کے بعد عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کردیا۔

    شرجیل میمن کا عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

    مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ملزم ہیں۔ عدالت نے دونوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،مصطفی عامر کے 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، مصطفی عامر اور دیگرملزموں کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مسلسل غیر حاضری پر حماد اظہر،مرادسعید ،فرح حبیب اشتہاری قرار

  • منشیات کے مقدمات میں گرفتار ساحر حسن کے ہوشربا انکشافات

    منشیات کے مقدمات میں گرفتار ساحر حسن کے ہوشربا انکشافات

    کراچی: منشیات کیس کے ملزم ساحر حسین نے کہا ہے کہ کالج اور یونیورسٹی کے طلبا سے دوستی کرتے ہیں اس کے بعد انہیں ویڈ استعمال کی عادت میں مبتلا کیا جاتا ہے-

    باغی ٹی وی :کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کے مقدمات میں گرفتار ساحر حسن نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے سامنے ہوشربا انکشافات کردیئےاپنے بیان میں کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم خود تعلیمی اداروں میں جا کر منشیات دیتے ہیں، کالج یونیورسٹی کے لڑکے لڑکیاں آن لائن موبائل ایپ سے آرڈر کرتے ہیں۔

    ملزم ساحر حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ آرڈر کرنے والوں کو مخصوص مقام پر ڈیلیوری دی جاتی ہے، کالج اور یونیورسٹی کے طلبا سے دوستی کرتے ہیں اس کے بعد انہیں ویڈ استعمال کی عادت میں مبتلا کیا جاتا ہے، ابتدا میں ایک یونیورسٹی یا کالج میں چند خریدار ہوتے ہیں لیکن چند ماہ میں ہی ویڈ کے خریداروں کا سرکل بڑھ جاتا ہےبازل اور یحیی سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا، کروڑوں کی منشیات منگوائی،ہر ہفتے چار سے پانچ لاکھ روپے ادا کیے۔

    آج ہمیں سب کچھ بھول کر مستقبل کے بارے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا،بیرسٹر گوہر

    یس ایس پی شعیب میمن نے اس حوالے سے بتایا کہ شہر میں ویڈ فروخت کے دو بڑے گروپ کام کررہے ہیں، ایک گروپ کیلیفورنیا سے غیر قانونی طریقے سے ویڈ منگواتا ہے، دوسرا گروپ ایرانی ویڈ فروخت کرتا ہےمصطفی عامر اور ساحر حسن گٹھ جوڑ ٹوٹنے سے ویڈ کی 50 فیصد فروخت رک گئی تھی، اس وقت ویڈ استعمال کرنے والوں کو منشیات آسانی سے دستیاب نہیں ہےویڈ فروخت کرنے والے 20 کردار ہیں جو منظر سے غائب ہو چکے، ویڈ فروخت کرنے والا کوئی شخص ملک سے باہر نہیں گیا، پولیس ایرانی ویڈ گروپ کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے۔

    یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا،احسن اقبال

    اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد، انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے، ملزم ساحر نے دوران تفتیش بڑے بزنس مین، سیاستدانوں اور دیگر کے نام بتائے تھے منشیات کی آن لائن رقم والد ساجد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگواتا تھا، 5 سال سے ماڈلنگ اور 13 سال سے ویڈ کا نشہ کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ ساحر حسن نے متعدد کمرشلز میں ماڈلنگ ،ٹی وی ڈراموں میں ادکاری کرچکا ہے جبکہ ماڈل اور اداکاری کے ساتھ فری لانس کام بھی کرتا ہے۔

    ملزم ارمغان کے والد کی پولیس افسران کو بددعائیں

  • آپ جناب ،جناب کہنا چھوڑ کر سوالات کا جواب دیں،چیف جسٹس وکیل پر برہم

    آپ جناب ،جناب کہنا چھوڑ کر سوالات کا جواب دیں،چیف جسٹس وکیل پر برہم

    سپریم کورٹ میں خاتون سے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوالات کے جواب نہ دینے پر وکیل پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ جناب ،جناب کہنا چھوڑ کر سوالات کا جواب دیں، ہم کون ہیں؟ بادشاہ سلامت؟ درخواست ضمانت چلانے کے لئے عدالت کو جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے،تین بار پوچھ چکے ہیں کہ چالان کہاں ہیں، وکیل خاتون نے کہا کہ ٹرائل میں اب تک کچھ ثابت نہیں ہوا،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا قانون میں لکھا ہے کہ کیس کا چالان جمع نہیں ہوتا؟ ایسے تو کہیں نہیں ہوتا،سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،درخواستگزار حسینہ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی تھی

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

    مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

    خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

  • سزا مکمل ہونے کے باوجود پانچ سال سے قید شہری کو اپنے ملک بھجوا دیا گیا

    سزا مکمل ہونے کے باوجود پانچ سال سے قید شہری کو اپنے ملک بھجوا دیا گیا

    سزا مکمل ہونے کے باوجود پانچ سال سے قید شہری کو اپنے ملک بھجوا دیا گیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی
    وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں فیصل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے برمی شہری کی اپنے ملک روانگی کے بعد درخواست نمٹا دی ،وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی جس مین کہا گیا کہ شہری کی وزارت خارجہ کے ذریعے شہریت کی تصدیق کی گئی، وزارت داخلہ کی رپورٹ مین کہا گیا کہ شہریت کی تصدیق ہونے پر برمی شہری کو اس کے ملک روانہ کیا گیا،

    برمی شہری کو اگست کو اسلام آباد سے میانمارڈی پورٹ کیا گیا ،برمی شہری منشیات اسمگلر پاکستان میں سزا مکمل ہونے کے باوجود 5 سال سے قید تھا

    دوسری جانب زمین ایکوائر کرنے کے باوجود معاوضے نہ ملنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہ ہو سکے، عدالت نے 20 ستمبر کو دوبارہ طلب کر لیا، وکیل نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے محمد عثمان ڈینگی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی میں ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے واپس آئیں گے تو انہیں سنیں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو 20 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا عدالت نے کہا کہ متاثرین نے بھی بڑا ظلم کیا جو جعلی کلیمز کرتے رہتے ہیں، عدالت کو بتایا گیا کہ اسٹے آرڈر کے باوجود ہماری زمینوں پر سی ڈی اے کی مشینیں چل رہی ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ دوبارہ متاثرین کے پاس جائیں ان کی شکایات کا ازالہ کرکے رپورٹ پیش کریں، عدالت نے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی

    نور مقدم قتل کیس، ڈاکٹرز کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے قتل کے الزام سے صاف انکار کردیا

    نور مقدم قتل کیس،سفاک ملزم مکر گیا،عدالت جمع کروایا گیا بیان باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    نور مقدم قتل کیس۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں

  • شاہ رخ کے بیٹے آریان خان اب ہندوستان سے باہر جا سکیں گے

    شاہ رخ کے بیٹے آریان خان اب ہندوستان سے باہر جا سکیں گے

    اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جن کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز کیس میں گرفتار کر لیا تھا اب وہ اس کیس میں بری ہوتے دکھائی دے رہے ہیں عدالت نے آریان کا پاسپورٹ انہیں واپس دینے کی اجازت دے دی ہے جو کہ این سی بی کے قبضے میں تھا. آریان خان اب ہندوستان سے باہر بھی سفر کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل ان کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں تھی.آریان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھی کروز کیس میں آریان خان اور دیگر چھ افراد کو کلین چٹ دے دی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ کو بھی منسوخ کر دیا ہے جس پر اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کیے تھے۔آریان خان کے پاسپورٹ کی واپسی اور ضمانتی بانڈ کی منسوخی کا مطلب ہے کہ وہ اب آزاد ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس آریان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا ان کے ساتھ مزید دس افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔آریان خان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا تھا اور اسکی اسکینننگ بھی کی گئی تاکہ معلوم ہو سکے کہ آریان منشیات کے استعمال میں کس حد تک ملوث ہیں.شاہ رخ خان اس سارے عرصے میں بیان بازی کرتے نظر نہیں آئے تھے.

  • آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنیوالے سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ

    آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنیوالے سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ

    نئی دہلی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے آریان خان کو کروز شپ منشیات کیس کلین چٹ دیئے جانے کے چار روز بعد سابق سربراہ این سی بی سمیر واکھنڈے کا تمل ناڈو کے شہر چنّئی تبادلہ کردیا گیا ہےجبکہ وزارت امور داخلہ نے آریان خان کے خلاف جھوٹا اور کمزور کیس بنانے پر سمیر واکھنڈے کے خلاف مزید کارروائی کی سفارش کی ہے-

    شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے آریان خان کیس کی تفتیش جلد مکمل کرکے حکومت جمع کروائی جائے گی جس کے بعد بھارتی حکومت سمیر واکھنڈے کے تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

    سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واکھنڈے کے خلاف سول سروسز میں ذات کوٹہ کے تحت ملازمت حاصل کرنے کےلیے ذات کاجھوٹاسرٹیفکیٹ جمع کرانے کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے کلیئر کر دیا ہے آریان خان کو انسداد منشیات ایجنسی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا جس کی قیادت سابق سربراہ این سی بی سمیر واکھنڈے کررہے تھے۔

    عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔شاہ رخ خان پر جب برا وقت آیا تو بالی وڈ کے بہت سارے ستارے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہیں‌ کچھ ستاروں نے خاموشی اختیار کی، لیکن سلمان خان ، جوہی چاولہ اور سنیل شیٹی نے بھرپور انداز میں شاہ رخ خان اور آریان کی حمایت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا…

  • شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی جی ہاں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس سے بری ہو گئے ہیں.نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق سربراہ سمیر واکھڈے جنہوں نے آریان کو بہت ہی اعتماد کے ساتھ گرفتار کیا اور دعوی کیا تھا کہ آریان بے قصور نہیں ہے اب جب آریان کی بریت ہو گئی ہے تو انہوں نے اس بریت پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے..آریان کی گرفتاری کے وقت بہت سی باتیں کی گئیں کہیں کہا گیا کہ اس گرفتاری کے پیچھے بی جے پی ہے کہیں‌کہا گیا کہ شاہ رخ خان کی پوزیشن خراب کرنے کے لئے یہ سب کیا گیا ہے لیکن اب شاہ رخ خان کے بیٹے کیس سے بریت حاصل کر چکے ہیں اور

    یقینا یہ خبر ان کے گھر والوں‌ کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے. واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو گزشتہ برس ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔شاہ رخ خان پر جب برا وقت آیا تو بالی وڈ کے بہت سارے ستارے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہیں‌ کچھ ستاروں نے خاموشی اختیار کی، لیکن سلمان خان ، جوہی چاولہ اور سنیل شیٹی نے بھرپور انداز میں شاہ رخ خان اور آریان کی حمایت کی.

  • عدالت نےمنشیات کیس میں رہا ہونیوالی غیر ملکی ماڈل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

    عدالت نےمنشیات کیس میں رہا ہونیوالی غیر ملکی ماڈل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عدالت نے کسٹم کی اپیل پر غیر ملکی ماڈل کو نوٹس جاری کردیا، سپریم کورٹ میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی-

    اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    دوران سماعت کسٹم کے وکیل وقار اے شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ٹریزا کو منشیات کیس میں 8 سال کی سزا سنائی تھی، لیکن اپیلیٹ عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا تھا جس کے خلاف ہم نے اپیل دائر کی ہے، تاہم ملزمہ نے وطن واپسی کا ٹکٹ کروا لیا ہے اور 23 اپریل کو وہ بیرون ملک روانہ ہو جائے گی۔

    جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسٹم کی اپیل پر ماڈل کو نوٹس جاری کرکے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

    حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئی

    واضح رہے کہ نومبر 2021 میں لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں 8 سال قید کی سزا پانے والی ٹریزا ہلیسکووا کو بری کردیا تھا ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے منشیات کیس میں ماڈل ٹریزا کی سزائے قید کے خلاف اپیل کی سماعت کی تھی عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی تھی-

    قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو منشیات کیس میں قید کی سزا سنائی تھی جسے ٹریزا نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ یورپی ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں لاہورایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

    آریان خان منشیات کیس کا اہم گواہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق