Baaghi TV

Tag: منصوبہ

  • میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

    میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

    ایڈنبرا: اگلی دہائی میں 100,000 میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بنایا ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی کے محققین نے اگلی دہائی میں 100،000 میتھین خارج کرنے والے کنوؤں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لاکھوں ٹن گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکا جا سکے۔

    ایڈنبرا کی Heriot-Watt یونیورسٹی سے متصل ایک کلین ٹیکنالوجی کمپنی، ’راکٹ‘ نے اپنے اس منصوبے کا انکشاف کیا ٹیم نے پیش گوئی کی ہے کہ اس تکنیک سے ہزاروں سالوں تک زہریلی گرین ہاؤس گیسوں کو زیر زمین گہرائی میں بند کیا جاسکتا ہے،راکٹ کمپنی کے اس مںصوبے کو اسکاٹش انٹرپرائز کے ہائی گروتھ اسپن آؤٹ پروگرام میں قبول کر لیا گیا ہے جس میں اس منصوبے کو بڑھانے کے لیے £ 75,000 کی فنڈنگ بھی منظوری کی گئی ہے۔

  • امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود الاسکا میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ (کھدائی )کے متنازع منصوبے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ماحولیاتی ماہرین کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے شمال مغربی ریاست الاسکا میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اس منصوبے کو Willow Project کا نام دیا گیا ہےجس کا تخمینہ 8 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کونوکو فلپس کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

    رپورٹس کے مطابق الاسکا کےدور دراز شمالی علاقے میں شروع کیے جانے والا یہ منصوبہ کئی دہائیوں میں تیل کی تلاش میں اہم پیشرفت سمجھی جارہی ہے، کہا جارہا ہے کہ اس منصوبے سے ایک دن میں ایک لاکھ 80 ہزار بیرل تیل پیدا ہوسکتا ہے-

    تاہم دوسری جانب ماحولیاتی ماہرین نے اس منصوبے کو آب و ہوا اور جنگلی حیات کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن میں پنجاب اورکے پی انتخابات کی تیاریوں پر آج اجلاس،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن …

    امریکی ماحولیاتی ادارے سیرا کلب نے پیر کو کہا کہ یہ ایک غلط اقدام ہے ، یہ منصوبہ ہماری جنگلی حیات، زمینوں اور آب و ہوا کے لیے تباہی ثابت ہو گا۔نوجوانوں کی جانب سے ٹک ٹاک اور سڑکوں پر بھی اس منصوبے کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب امریکی بیورو آف لینڈ منیجمنٹ کا اندازہ ہے کہ یہ منصوبہ اگلے 30 سال میں 278 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرے گا جو ہر سال امریکی سڑکوں پر 20 لاکھ کاروں کو شامل کرنے کے برابر ہے۔

    ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ صدر بائیڈن کے ماحول کو سازگار بنانے کے تمام وعدوں کے خلاف ہے ماحولیاتی خطرات کے پیشِ نظر اس منصوبے کو روکنے کے لیے احتجاج کے طور پر وائٹ ہاؤس کو 10 لاکھ سے زیادہ خطوط لکھے گئے جبکہ منصوبے کی مخالفت والی پٹیشن پر 30 لاکھ سے زیادہ دستخط ہوئے۔

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری

  • متبادل معاشی منصوبہ تیار کیا جائے،عمران خان

    متبادل معاشی منصوبہ تیار کیا جائے،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کو فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک شدید بدترین معاشی بحران کے نرغے میں ہے، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرے، لازم ہے مضبوط معیشت کیلئے اپنی تجاویز قوم کے سامنے رکھیں۔

    زڑائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے قیادت کو کرنسی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین عمران خان نے قائدین کو معاشی بحالی کی حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ شوکت ترین کو ملکی معیشت پر فوکل گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔

    زرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں ملکی معیشت کو سنگین صورت حال کا سامنا ہوگا۔ بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، معیشت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تقریباً 30 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنا ہیں، آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض محض 2 ارب ڈالر ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی بانڈ مارکیٹ مکمل تباہ ہو چکی، تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی تو بانڈ 4 فیصد کے ڈسکاؤنٹ ریٹ پر تھا۔

    اسد عمر نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بانڈ اب 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر مل رہا ہے، یہ کیفیت ظاہر کرتی ہے پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کس قدر آگے جا چکا ہے۔

  • نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جاۓ،شہباز شریف

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جاۓ،شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جاۓ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 969 میگا واٹ بجلی کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں فنی خرابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہیں اس خرابی کی نوعیت اور بحالی کے کام پر پیش رفت سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

    گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان

    وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کئ ساڑھے 3 کلومیٹر طویل ٹیل ریس واٹرٹنل ( Tailrace Water Tunnel) کی بندش کے باعث پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی، اور یوں بد قسمتی سے حالیہ شدید گرمی کے موسم میں قومی گرڈ 969 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی سے محروم ہو گیا۔

    وزیر اعظم نے واقعے کا سخت نوٹس لیا، اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کی فوری طور پر مستند عالمی اداروں سے انکوائری کرانے کے ساتھ ساتھ پلانٹ کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروۓ کار لاکر عوام کو جلد از جلد ریلیف پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔

     

    آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ بہت جلد متوقع

     

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے کمپنیز کی پری کوالیفیکیشن اور تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کا موثر نظام لا رہے ہیں۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    قبل ازیں ایک طرف قوم عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منارہی تھی تو دوسری طرف عملے کی نااہلی کی وجہ سے گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،اس حوالے سے تخمینہ لگانے والوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان ہو گیا۔

    گدوپاورپلانٹ میں اس بڑے حادثے کے حوالے سے ذرائع کاکہناہےکہ عید کی رات گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے747 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی،ذرائع کا کہنا ہےکہ آتشزدگی سے گدو پاور پلانٹ مکمل طور پرجل گیا جس کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتےہیں۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی گدو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔کیا آگ لگانے والے آلات سرے سے ہیں ہی نہیں‌یا پھروقتی طورپرمل نہ سکے یہ بھی ایک حساس معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیں

    ذرائع کے مطابق عید سے ایک روز قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔دوسری طرف سینئر انجینئر گدو پاور پلانٹ کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش سے جنریٹرز میں پانی چلا گیا، یہ اتفاقی حادثہ تھا تاہم واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پلانٹ بحال ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا، نقصان اتنا نہیں ،جتنا بتایا جا رہا ہے، واقعے کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔

  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،صادق سنجرانی

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،صادق سنجرانی

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے سعودی وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر حافظ عبدالکریم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب نے ہر مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی فورمز پر مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کا موقف مشترک ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے اور عازمین حج کیلئے روڈ ٹو مکہ سہولت کا اجراء خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی میں سہولیات کی فراہمی سے اسلامی بھائی چارے کے فروغ میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے روڈ ٹو مکہ منصوبہ شروع کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حجاج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سعودی حکومت سے تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر حافظ عبدالکریم نے بھی پاکستان سعودی عرب تعلقات کو تاریخی قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خادم حرمین شریفین نے ہمیشہ پاکستان سعودی تعلقات کو اہمیت دی ہے اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار اد ا کر رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے سعودی قیادت کی معاشی خوشحالی اور ترقی کے ویژن کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے ٹیکنالوجی پر انحصار اور استفادے کی پالیسی کی بھی تعریف کی اور وفد کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

    سعودی وفد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان آکر بہت خوش ہیں اور پاکستان سعودی عرب کیلئے ایک اہم ملک ہے۔ ہم پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے لئے آئے ہیں۔ وفد نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے اغراض و مقاصد سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا

  • گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو عثمان ڈار نے خوشخبری سنا دی

    گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو عثمان ڈار نے خوشخبری سنا دی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اُمورِ نوجوانان عثمان ڈار سے وزیرِ سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان، راجہ نثار کی ملاقات۔
    وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ترقی اور فلاح کیلئے شروع کیے گئے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت۔ باصلاحیت نوجوانوں کو آسان ترین شرائط پر کاروبای قرضوں کیلئے 100 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
    نوجوانوں کو روایتی اور جدید شعبوں میں تکنیکی تعلیم دینے اور انہیں ہنر مند بنانے کیلئے 10 ارب روپے کی مالیت سے کامیاب جوان سکلز فار آل پروگرام چلا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیاحت سے وابستہ کاروباروں سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے لینے کی سہولت میسر ہیں۔ کامیاب جوان کے تحت گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کرینگے۔
    گلگت بلتستان کے نوجوان وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سے بھرپور فائدہ حاصل کریں گے ۔ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے گلگت بلتستان میں معاشی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ راجہ نثار