Baaghi TV

Tag: منصورہ

  • محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    ‏امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں ملاقات کی اور آئی پی پیز مسئلہ پر حکومتی اقدامات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت جماعت اسلامی سے راولپنڈی معاہدہ کے دوران کیے گئے وعدوں پر قائم ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں سے متعلق عوام کو جلد خوش خبری ملے گی۔امیر جماعت نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملے گا،جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت بڑی تیزی سے آئی پی پیز مالکان سے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک جو کام ہوا ہے اسے عوام کے سامنے آنا چاہیے۔ بجلی کے بلوں میں بنیادی ٹیرف میں کمی کی جائے۔ وزیرداخلہ نے یقین دلایا کہ بجلی کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔امیر جماعت نے وزیرداخلہ کو کے الیکٹرک کے حالیہ اقدامات اور زیادتیوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت اس پر توجہ دے گی۔ملاقات میں ملک میں اور خصوصی طور پر بلوچستان، خیبرپختونخوا اور ضلع کرم میں امن و امان سے متعلق گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ نے امیر جماعت کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔امیر جماعت نے وزیرداخلہ کوجماعت اسلامی کی تجویز پر مسئلہ فلسطین پر حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی اے پی سی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں اعلان کیے گئے فیصلوں پر حکومت نے تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی۔ امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی اس مسئلہ کو بھی اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور اس سلسلہ میں 29دسمبر کواسلام آباد میں اہل فلسطین سے یکجہتی کے لیے بڑی ریلی کرے گی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت کا مسئلہ ہے اور ہم اس ایشو پر پوری طرح تعاون کریں گے۔

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

    طالبان کے حمایتی عمران خان کے ساتھ امریکی ہمدردیاں کیوں؟

  • مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئےجماعت اسلامی کا وائٹ پیپر لانے کا فیصلہ

    مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئےجماعت اسلامی کا وائٹ پیپر لانے کا فیصلہ

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گورنر ہاؤسز پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کامیاب ہڑتال پر عوام کے تعاون سےایک پرامن ہڑتال ہوئی،گزشتہ روز حکومت کو پیغام دیاگیا کہ سابقہ حکومتوں کے معاہدوں کو تسلیم نہیں کرتے،جن لوگوں نے یہ معاہدے کیے انہوں نے غداری کی ہے، کرپٹ اشرافیہ نے 100 فیصد فائدہ اٹھایا اور عوام کا نقصان ہوا۔

    سراج الحق نے کہا کہ غلط معاہدوں کی وجہ سے 24 کروڑ عوام عذاب میں مبتلا ہیں، ہم رائٹ ٹو انفارمیشن کے حق کے تحت تمام معاہدوں کی تفصیل لیں گے، اور سپریم کورٹ بھی جائیں گے بجلی کا بل اب آمدن سے بھی زیادہ ہے، اور وزیراعظم نے مہنگائی کو نان ایشو قرار دیا جو شرم کی بات ہے وزیراعظم یا تو لوگوں کے مسائل سے بے خبر ہے، یا وہ آئی ایم ایف کے مفادات کے نگراں بن گئے ہیں، ابھی انہیں 1 ماہ نہیں گزرا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کردیا، 1 کلو ایل پی جی کی قیمت میں 38 روپے اضافہ کیا، آپ ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں۔

    بلوں کیخلاف پشاور میں احتجاج، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں عوام چینی 200 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں، پیٹرول تو باہر سے لیا گیا ہے لیکن گنا تو یہیں پیدا ہوتا ہے، ملک میں لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا، شوگر مافیا اور پیٹرول مافیا اپنی مرضی سے قیمتوں کا تعین کرتے ہیں چوری آپ کرتے ہیں اور بجلی کا بل میں ادا کروں، آپ کے گھوڑے اور کتے ائیرکنڈیشنرز کےمزے کریں اور میرا غریب خود کشی پر مجبور ہو، یہ نظام اور یہ کمپنی نہیں چلے گی، حکومت کےغلط فیصلوں کے خلاف آج سے احتجاج جاری ہے، اور مافیا کو بے نقاب کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے وائٹ پیپر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر …

    امیر جماعت اسلامی ہم گورنر ہاؤسز پر دھرنے دینے جا رہے ہیں، اندھی گونگی اور بہری حکومت نے اپنے فیصلوں پر نظرثانی نہ کی، ہم تاجروں سے مشاورت کر کے لائحہ عمل طے کریں گے، نگراں حکومت کا ایک ہی احسان ہوگا، جلد الیکشن کرا کے منتخب نمائندوں کے ہاتھ میں اقتدار دے دیں۔

  • بجلی کے بلوں میں اضافے پرسراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    بجلی کے بلوں میں اضافے پرسراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    لاہور: بجلی کے بلوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے رات 12 بجے کا وقت دیا تھا،منصور میں جاری اجلاس میں جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کے دوران ملک بھر میں مظاہرے ہوئے لاہور، کراچی اور پشاور میں بڑے پیمانے پر بازار بند رہے، سنسان بازاروں میں بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں غیر معقول اضافے پر مذمتی بینرز آویزاں تھے۔

    تاجر تنظیموں نے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کو مستردکر دیا

    دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنےسے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، اس معاملے میں صرف اور صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبوں کے ساتھ ہم نے یکجا ہو کر ایک فیصلہ کرنا ہے،کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی حتمی اعلان نہ کروں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پوری فنانس کی ٹیم ہماری پوری توانائی کی ٹیم قلیل المدت حل تجویز کرنے جا رہی ہے اور ایسے انداز میں کرنے جا رہی ہے کہ فیصلے ہمیں واپس نہ لینے پڑیں-

    عمران خان کی وکلا سے ملاقات، ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، میں نے …

  • میں اس کو کھو کے بھی اس کو پکارتی ہی رہی ، کہ سارا ربط تو آواز کے سفر کا تھا

    میں اس کو کھو کے بھی اس کو پکارتی ہی رہی ، کہ سارا ربط تو آواز کے سفر کا تھا

    عجیب وجہ ملاقات تھی مری اس سے
    کہ وہ بھی میری طرح شہر میں اکیلا تھا

    منصورہ احمد
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یکم جون 1958: یوم پیدائش

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کی معروف شاعرہ اور ادیبہ منصورہ احمد یکم جون 1958 کو حافظ آباد میں معروف قانون دان مرزا حبیب احمد کے گھر میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے پرائمری سے انٹر تک حافظ آباد میں تعلیم حاصل کی جبکہ گریجویشن لاہور میں کیا۔ شاعری کا انہیں بچپن میں شوق تھا ۔ احمد ندیم قاسمی شاعری میں ان کے استاد تھے۔ 1998 میں انہیں ان کے شعری مجموعے "طلوع” پر اکادمی ادبیات پاکستان نے وزیراعظم ادبی ایوارڈ عطا کیا تھا۔ وہ ادبی جریدے” مونتاج” کی مدیرہ بھی تھیں۔ احمد ندیم قاسمی کی منہ بولی بیٹی تھیں. وہ 1986 سے 2006 تک ادبی جریدہ "فنون” سے وابستہ رہیں ۔ انہوں نے زندگی بھر شادی نہیں کی ۔ 8 جون 2011 کو لاہور میں وفات پاگئیں اور حافظ آباد میں آسودہ خاک ہوئیں۔

    منصورہ احمد صاحبہ کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تمام شہر میں تیرہ شبی کا چرچا تھا
    یہ اور بات کہ سورج افق پہ نکلا تھا

    عجیب وجہ ملاقات تھی مری اس سے
    کہ وہ بھی میری طرح شہر میں اکیلا تھا

    میں سب سمجھتی رہی اورمسکراتی رہی
    مرا مزاج ازل سے پیمبروں سا تھا

    میں اس کو کھو کے بھی اس کو پکارتی ہی رہی
    کہ سارا ربط تو آواز کے سفر کا تھا

    میں گل پرست بھی گل سے نباہ کر نہ سکی
    شعور ذات کا کانٹا بہت نکیلا تھا

    سب احتساب میں گم تھے ہجوم یاراں میں
    خدا کی طرح مرا جرم عشق تنہا تھا

    وہ تیرے قرب کا لمحہ تھا یا کوئی الہام
    کہ اس کے لمس سے دل میں گلاب کھلتا تھا

    مجھے بھی میرے خدا کلفتوں کا اجر ملے
    تجھے زمیں پہ بڑے کرب سے اتارا تھا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کس قدر دشوار ہے ان اجنبی شہروں میں رہنا
    گھر کی چوکھٹ ڈھونڈنے میں ہجرتوں کے درد سہنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    زندگی بانجھ سی عورت تھی کہ جس کے دل میں
    بوند کی پیاس بھی تھی آنکھ میں سیلاب بھی تھے

  • عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

    عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں قیام کی دعوت دے دی۔

    باغی ٹی وی: سراج الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ڈی ایم کا حصہ بن چکی ہے، حکومت پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالے عمران خان یا جس بھی سیاستدان کو جان کا خطرہ ہے وہ منصورہ آ جائے،الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کردیا۔

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو یہ آئین سے بغاوت ہوگی الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لیں ورنہ مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی ، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں توڑ کر ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں۔

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر عمران خان کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، ہر گھر میں مہنگائی کی آگ لگی ہو ئی ہے زرعی ملک میں موت سستی اور آٹا مہنگا ہوگیا، ایک لاکھ 40 ہزار افراد ڈپریشن کے مریض بن چکے ہیں،پورا سسٹم ڈھکوسلا اور حکومت صرف سرخی پاوڈر ہے-

    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، دہشتگردی کا تھریٹ الرٹ جاری

    صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں یا آزاد کشمیر جہاں ان کی حکومت ہےخود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو وہ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آ جائیں یہاں امن ہے ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

    پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس سفارتی مشن میں پہلی برطانوی خاتون سربراہ مقرر