Baaghi TV

Tag: منچھر

  • منچھر جھیل میں بند پر مزید دو کٹ لگا دیئے گئے

    منچھر جھیل میں بند پر مزید دو کٹ لگا دیئے گئے

    سندھ کے محکمہ آبپاشی کے مطابق منچھر جھیل میں بند پر مزید دو کٹ لگا دیے گئے۔ کٹ آر ڈی 50 اور آر ڈی 52 پر لگائے گئے ہیں۔ سیہون کے قریب منچھر جھیل میں آرڈی 55 پر لگائے گئے شگاف سے پانی نکلنے لگا ہے۔

    مقامی افراد کے مطابق آر ڈی 55 جھیل کا نشیبی حصہ ہے، آر ڈی 55 پر کٹ لگانے سے جھیل سے پانی کا اخراج تیزی سے ہوگا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ شگاف لگانے کی اصل جگہ یہی تھی۔ آرڈی 55 پر شگاف پہلے لگا دیتے تو صورتحال اتنی خراب نہیں ہوتی.

    اس سے قبل پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔منچھر جھیل پر کٹ لگانے سے دیہات زیر آب آگئےجھیل کا سیلابی پانی تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے،باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگانے کے بعد سیلابی ریلے قریبی بستوں تک پہنچ گئے یونین کونسل بوبک، آراضی اور یونین کونسل چنا کے بھی سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔

    باجارا شہر اور جہانگارا شہر بھی مکمل طور پر زیر آب آ گئے علاقہ مکینوں نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی شروع کر دی۔ کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنس گئیں منچھر کو کٹ لگانے کے باوجود بھی جھیل سے پانی کا دباؤ کم نہ ہوسکا پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بوبک بند پر دانستر نہر کے گیٹ بھی کمزور ہوگئے ہیں۔ بوبک بند کو نقصان پہنچا تو ایک لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہےماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بند ٹوٹنے سے 300 سے زائد دیہات زیر آب آ سکتے ہیں-

    باغ یوسف آر ڈی 14 سےکٹ لگانے سے منچھر جھیل سے پانی کا دباؤ کم نہیں ہوا، آر ڈی 55 اور آر ڈی 80 سےکٹ لگایا جاسکتا ہے محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق بوبک میں آرڈی 62 سے دانستر ریگولیٹر کے گیٹ سے پانی اوور فلو ہو رہا ہے۔

  • تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل ہو گیا

    تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل ہو گیا

    پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں دریائے سندھ پر واقع تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل ہو گیا۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا ہے کہ سکھر بیراج پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار کیوسک پانی میں کمی ہوئی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہو گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 5 لاکھ 44 ہزار 650 کیوسک ریکارڈ ہوئے ہیں۔انچارج کنٹرول روم کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی صورتِ حال کے پیش نظر تمام نہریں بند ہیں۔

    دوسری جانب منچھر جھیل پر صورتِ حال مزید خراب ہو گئی جس کے بعد علاقہ مکینوں کو جھیل پر نہ جانے اور قریبی علاقے خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس وقت منچھر جھیل پر خطرے کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے، عوام غیر ضروری طور پر منچھر جھیل کے بند پر نہ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل کو باغِ یوسف کے مقام پر، آر ڈی 14 پر کٹ لگایا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دباؤ ہے، اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں۔علاقہ مکینوں کو جھیل کے قریبی علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر فرید الدین کا کہنا ہے کہ اس وقت منچھر جھیل پر خطرے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، عوام غیر ضروری طور پر منچھر جھیل کے بند پر نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دباؤ ہے، اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں، منچھر جھیل کو کٹ نہیں لگائیں گے، آخری وقت تک کوشش کریں گے۔

    منچھر جھیل میں طغیانی کے باعث بند پر پناہ لینے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، طغیانی کی وجہ سے علاقے میں سانپ نکل آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بند آر ڈی 62 پر شہری محمد قاسم ملاح کو سانپ نے کاٹ لیا، متاثرہ شخص کو علاج کے لیے 18 کلو میٹر دور سیہون لے جایا گیا۔

    دوسری جانب ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دادو میں سیلاب زدہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث بندوں میں پانی کی لہریں اٹھنے لگیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہی اور میہڑ کے رنگ بندوں پر پانی کی لہروں نے دباؤ بڑھا دیا ہے، جہاں پر بڑی تعداد میں شہری بھی پہنچ گئے ہیں۔

    دوسری جانب ضلع دادو میں میہڑ اور جوہی شہر کے رنگ بندوں پربھی پانی کا دباؤ ہے، شہری بوریوں میں مٹی بھر کر بندوں کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔مٹیاری کے قریب روہڑی کینال کے مقام چھنڈن شاخ کا ٹوٹنےوالاگیٹ کئی گھنٹےبعدبھی نہ بن سکا، مٹیاری شہرسمیت قومی شاہراہ زیرآب آنےکا خدشہ ہے۔

  • موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سےجوہی کو شدید خطرہ ہے، منچھرمیں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

    موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سےجوہی کو شدید خطرہ ہے، منچھرمیں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے اور منچھر میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منچھر جھیل کا معائنہ کیا اور سپریو بند کا بھی فضائی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ منچھر کو 123 فٹ پر خطرہ بڑھ جائے گا امید ہے اگلے 8 دنوں میں منچھر میں پانی کی سطح کم ہوگی مجھے ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے شہر ڈوبنے سے بچیں۔

    سندھ میں ایک اور سیلاب،زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بدین کے نہر میں شگاف پڑا جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ٹینٹس کی کمی شکایات ہیں اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار ٹینٹس تقسیم کئے گئے ہیں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خود تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے اپنا یورپ کو دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

    منچھر جھیل کے معائنے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دورے پر سیہون شریف پہنچ گئے وزیر اعلیٰ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

    وزیر اعظم آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کرینگے

    دوسری جانب کنڈیارو کے قریب دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل ہوگیا ہے حالیہ مون سون کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش نوشہرو فیروز اور کنڈیارو میں ریکارڈ ہوئی، کئی دنوں کی مسلسل بارش کے باعث
    نوشہرو فیروز اور کنڈیارو میں ہزاروں کچے مکانات سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔

    بلوچستان سے آنے والے سیلابی پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی آخری ڈیفنس لائن سپریو بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، سیلابی ریلے میہڑ کی طرف چل پڑے جس سے 100 سے زائد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پانی کا دباؤ کم کرنے کیلئے سندھ حکومت نے جوہی بیراج میں شگاف ڈال دیا ، سیلابی پانی جوہی شہر سمیت 60 دیہاتوں کو متاثر کرے گا۔

    بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو