Baaghi TV

Tag: منی بجٹ

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پر مذاکرات ہوئے، نیشنل فسکل پیکٹ، توانائی شعبے کا گردشی قرض اور فنانشل سیکٹرز پر بھی عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ریٹیلرز اسکیم، ایس او ایز میں ریفارمز بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور 12 ہزار 970 ارب کا ہدف ہی برقرار رہے گا پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی بھی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات ہوں گے اور تاجر دوست اسکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے تین ماہ میں ریٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے اور چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے بھی جمع کرا دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے ریونیو شارٹ فال، نیشنل فسکل پیکٹ، گردشی قرض پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف مشن کو طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اسپیشل اکنامک زونز پر ورک آوٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس استثنیٰ ختم کیا جائے اور سرمایہ کاروں کے لیے یکساں میرٹ قائم کیا جائے آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام ممالک کیساتھ یکساں میرٹ قائم کیا جائے، خلیجی ممالک، یورپین ممالک سمیت سب کیلئے یکساں سروسسز فراہم کی جائیں، آئی ایم ایف مشن 15 نومبر کو ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا جبکہ اسپیشل اکنامک زونز پر آئی ایم ایف کو ایک روز بعد اہم رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔

  • آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات

    آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات

    آئی ایم ایف کے پاکستان کے دورے پر آئے وفد نےوزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایم ایف مشن چیف نتھن پورٹر کی قیادت میں وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ابتدائی ملاقات کی، وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا،اس موقع پر وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام ملاقات میں موجود تھے

    وزیر خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح پر مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان نے پیر کے روز آئی ایم ایف کو مطلع کیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس مشینری نے ریٹیلرز، تھوک فروشوں اور ڈسٹری بیوٹرز سے 11 ارب روپے جمع کیے ہیں۔تاہم، تاجِر دوست اسکیم ے بارے میں توقعات پوری نہیں ہو سکیں اور اس مخصوص اسکیم کے ذریعے ٹیکس کی جمع شدہ رقم تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق صرف 1.7 ملین روپے ہے جب کہ پہلی سہ ماہی کے لئے مقرر کردہ ہدف 10 ارب روپے تھا،

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کی شام آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ بات چیت کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا،سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور چیئرمین ایف بی آر رشید محمود لنگریال نے آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پہلے سیشن کا آغاز کیا جو 11 سے 15 نومبر 2024 تک اسلام آباد میں قیام پذیر رہے گا۔

    یہ دیکھنا باقی ہے کہ آئی ایم ایف کس طرح جواب دیتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے لیے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا مشکل ہوگا،آئی ایم ایف دو اختیارات کی تجویز دے رہا ہے،یا تو ایک منی بجٹ پیش کیا جائے تاکہ ایف بی آر کو پہلے چار مہینوں میں ہونے والے 189 ارب روپے کے محصولات کے خسارے کو پورا کیا جا سکے یا غیر محدود اخراجات کو کم کرنے کا قابل عمل منصوبہ تیار کیا جائے،

    آئی ایم ایف کو پاور ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی اور شمسی توانائی کے نظام میں کمی کے ساتھ آن گرڈ کے لیے بڑھتی ہوئی مقررہ شرحوں کا امکان۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران مضبوط تجاویز کے ساتھ سامنے آ سکتا ہے۔

    (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط وصول

    سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    آئی ایم ایف وفد کی جانب سے پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہوگا، جو معیشت کی مضبوطی اور استحکام کی طرف حکومتی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔توقع کی جا رہی ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے اس دورے سے پاکستان اور عالمی برادری کو پاکستان کی معیشت کی صورتحال اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بہتر آگاہی حاصل ہوگی۔

  • اہداف کے حصول میں ناکامی ،آئی ایم ایف وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

    اہداف کے حصول میں ناکامی ،آئی ایم ایف وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد منی بجٹ لانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہےآئی ایم ایف کا مددگار مشن منی بجٹ لانے پر حکومت سے مذاکرات کرنے کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    باغی ٹی وی:مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی-دسمبر) میں 321ارب روپے کے ٹیکس خسارےکا امکان ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے اپنا ہنگامی مشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کیے جائیں اور منی بجٹ کے نفاذ کے ذریعے اصلاحات کے لیے زور دیا جائے۔

    آئی ایم ایف کی اسٹاف ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں 11 نومبر سے 15 نومبر تک معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹیم پاکستان میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کا بھی جائزہ لے گی جب کہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران جمع کیے جانے والے ٹیکس ریونیو کے ہدف میں شارٹ فال کا بھی جائزہ لے گی، آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جا ئے گا جب کہ ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کےلیے منی بجٹ سمیت ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

    تاہم، آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ کوئی جائزہ مشن نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف فروری-مارچ 2025 تک انتظار نہیں کرسکتا جب بجٹ کے اقدامات کے ذریعے اصلاحات کرنا ممکن نہ ہو، اسی لیے یہ ایک ہنگامی مشن ہے اور غیر معمولی ہے۔

    ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

  • آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے منی بجٹ کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے منی بجٹ کا مطالبہ

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی حکومت سے منی بجٹ کی درخواست کی ہے۔

    ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باعث اس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے یہ مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لئے منی بجٹ لایا جائے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ورچوئل میٹنگ کے دوران ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے،ایف بی آر کے مطابق، ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط کی فراہمی میں مشکلات آ سکتی ہیں، اور آئندہ مہینوں کے متوقع شارٹ فال کی بنیاد پر تقریباً 500 ارب کا منی بجٹ پیش کیا جا سکتا ہے۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے منی بجٹ کا مطالبہ پاکستان کی مالی حالت کی عکاسی کرتی ہے، جہاں آئی ایم ایف کا مطالبہ حکومتی مالیاتی پالیسیوں کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ منی بجٹ کا امکان یہ بتاتا ہے کہ حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مالی استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔ یہ صورت حال عوام پر مزید بوجھ ڈال سکتی ہے، جس سے معیشت میں مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط وصول

    سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

  • بجلی مہنگی،200 یونٹ کا کتنا بل آئے گا؟

    بجلی مہنگی،200 یونٹ کا کتنا بل آئے گا؟

    آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 سے بڑھا کر29 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا

    نیپرا نے گزشتہ روز بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری تھی ،سلیب وائز کتنا اضافہ ہوگا اور صارفین کے بل اب کتنے آسکتے ہیں؟ سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی .نیپرا فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں گھریلو صارفین پر سلیب وائز بوجھ پڑے گا ،ماہانہ 100 یونٹ کا ٹیرف 13.4 سے بڑھ کر 18.36 فی یونٹ ہو جائے گا .100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کا بل 1836روپے ہو جائے گا ماہانہ 200 یونٹ کا ٹیرف 23.91 روپے فی یونٹ ہو جائے گا 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارف کا بل 3700 سےبڑھ 4700 روپے ہو جائے گا ،ماہانہ 300 یونٹ کے استعمال پر بل 6 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار روپے تک پہنچ جائے گا ۔400 یونٹ استعمال کرنیوالے صارف کا بل 10 ہزار سے بڑھ کر 12300 روپے ہو جائے گا۔500 یونٹ کے استعمال پر بجلی کا بل 13 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار تک جا پہنچے گا۔ماہانہ 700 یونٹ استعمال کرنے والےصارف کا بل 24 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار ہو جائے گا ،وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد قیمتوں کا نفاذ ہو گا

    حکومت کی جانب سے ایک اور منی بجٹ لائے جانے کا امکان
    قرض کی منظوری اور پہلی قسط کے اجرا کیساتھ آئی ایم ایف مزید شرائط سامنے آ گئیں، حکومت کی جانب سے ایک اور منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے آئی ایم ایف نے دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کے سامنے مزید شرائط رکھ دیں عالمی مالیاتی فنڈ نے پراپرٹی سیکٹر اورزرعی شعبے سے ٹیکس کی بہتر وصولی کا پلان مانگ لیا, پراپرٹی سیکٹر ،زرعی شعبے میں ہم آہنگی کے ذریعے محصولات بڑھائے جائیں پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے محصولات میں اضافہ کیا جائے گا, ایف بی آر کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آ سکتا ہے, پراپرٹی سیکٹر اورزرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نئی حکومت کو ہو گا,پراپرٹی سیکٹر اورزرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے بجٹ بڑھایا جا سکتا ہے پراپرٹی سیکٹر ،زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے عالمی بینک کی تجاویز لی جائیں گی آئی ایم ایف نے زرعی آمدن پرٹیکس کی بہتری کیلئے صوبوں کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام  سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ ایک کھرب 70 ارب روپے کے منی بجٹ کے تحت نئے ٹیکسز نافذ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    باغی ٹی وی:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کردیا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت دی –

    ایف بی آر نے جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی ہے، اسی طرح جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد کر دی گئی ہے جب کہ منی بجٹ کے لیے حکومت نے سیکڑوں پُر تعیش اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ کے مطابق موبائل فونز پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز شامل ہےسیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2روپے فی کلوگرام کردی گئی سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھائی جارہی ہے-

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ شادی کی تقریبات کےبلوں پر10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگادیا گیا ہےایئرٹکٹ پر 20 فیصد ٹیکس لگایاگیا ہے ،لگژری آئٹم پر ٹیکس 17 فیصد سے25 فیصد کردیا گیا ہے،بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کیلئے 40ارب روپے مزید مختص کیے جارہے ہیں،بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کابجٹ 360ارب سے بڑھا کر400ارب روپ کیاجارہا ہے،کسان پیکج میں جون 2023تک کیلئے1819ارب روپے رکھے گئے ہیںفضائی ٹیکس پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائدکیاجارہا ہے-

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 26ارب ڈالرکاقرضہ بڑھا،پی ٹی آئی کے 4سالوں میں ملکی قرضوں میں ہوشربااضافہ ہوا، ن لیگ دور میں جی ڈی پی میں 112ارب ڈالرکااضافہ ہوا،معاشی تنزلی کی وجوہات جاننےکیلئےقومی کمیشن تشکیل دیاجائے، 2018 میں مسلم لیگ ن کے دور میں معیشت ترقی کررہی تھی،آئی ایم ایف معاہدہ کسی حکومت کا نہیں بلکہ ریاست کامعاہدہ ہوتا ہے،منی بجٹ پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں،پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی،2018میں ن لیگ دور میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھا-

  • منی بجٹ نافذ،ویجیٹیبل گھی،دودھ، انڈے، گوشت، نمک،سونا،چاندی اور گاڑیوں سمیت 150 اشیاء مزید مہنگی

    منی بجٹ نافذ،ویجیٹیبل گھی،دودھ، انڈے، گوشت، نمک،سونا،چاندی اور گاڑیوں سمیت 150 اشیاء مزید مہنگی

    صدر مملکت کی جانب سے مالیاتی بل2021 پر دستخط کے بعد منی بجٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے مالیاتی بل2021 پر دستخط کے بعد منی بجٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے چینی پر رعایتی سیلز ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے کیا گیا ہے اور باقی تمام اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرکے عائد کردہ 17 فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں گندم کا بدترین بحران آنے والا ہے،لیگی رہنما

    وفاقی حکومت نے آج اتوار سے ادویات،ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال ،سلائی مشین،درآمدی مصالحہ جات، گاڑیاں، دوائیں، موبائل فون، دو سو گرام سے زیادہ وزن کے حامل بچوں کے دودھ، ڈبے والی دہی، پنیر، مکھن، کریم، دیسی گھی، مٹھائی پر دی جانے والی سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی ہے اور ان اشیاء پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس لاگو کردیا ہے۔

    صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

    چھوٹی دکانوں پر بریڈ،سویاں،نان،چپاتی،شیر مال، رسوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا مگر بیکریوں،ریسٹورنٹس، فوڈ چینز اور مٹھائی کی بڑی دکانوں پر ٹیکس ہوگا اس کے علاوہ درآمدی نیوز پرنٹ، اخبارات، جرائد، کاسمیٹکس، کتابیں، امپورٹڈ زندہ جانور اور مرغی پر مزید ٹیکس لگے گا ۔کپاس کے بیج، پولٹری سے متعلق مشینری، اسٹیشنری، سونا، چاندی بھی منی بجٹ کے بعد مہنگے ہوجائیں گے۔

    کرپٹو کرنسی اسکینڈل: فراڈ میں ملوث ایک کمپنی کو نوٹس جاری

    منی بجٹ میں تقریباً 150اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھایا گیا ہےموبائل فون پر ٹیکس 10سےبڑھا کر15فیصد کرکے7ارب روپےاضافی حاصل کیےجائیں گے،1800سی سی کی مقامی اور ہائبرڈگاڑیوں پر8.5 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا گیا ہے،1801سے 2500 سی سی کی ہائبرڈ گاڑیوں پر 12.75فیصد ٹیکس عائدکردیا گیا ہے درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر12.5فیصد ٹیکس عائدکردیا گیا ہے۔

    بچوں کے فارمولہ دودھ پر جی ایس ٹی میں رعایت کر دی گئی ہے، لال مرچ اور آئیوڈین ملے نمک پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، 500 روپے مالیت کے 200 گرام دودھ کے ڈبے پر جی ایس ٹی نہیں ہوگا-

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ملٹی میڈیا، ٹائر ون کٹیگری کے آؤٹ لیٹ و بیکریوں اور ریسٹورنٹ پر بیکری پر ڈبل روٹی، بن رس سمیت دیگر سامان،زرعی شعبے میں استعمال ہونے والے مختلف نوعیت کے پلانٹ و مشینری سمیت ، ویجیٹیبل گھی، موبائل فون، سٹیشنری اورپیک فوڈ آئٹم، انڈے، پولٹری، گوشت، جانوروں کی خوراک کی تیاری میں استعمال ہونےخام مال،گاڑیاں، ٹریکٹرسمیت ایک سوپچاس کے لگ بھگ اشیا مہنگی ہونے کے امکانات ہیں، ان اشیا پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کردیا گیا ہے۔

    وفاقی و صوبائی ہسپتالوں، خیراتی ہسپتالوں،این جی اوز و تعلیمی اداروں ،سفارتکاروں و سفارتی مشن سمیت دیگر مراعات یافتہ طبقے کی طرف سے کی جانے والی درآمدات کو بھی ٹیکس سے چھوٹ واپس لے لی گئی ہے، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے شیڈول 5، 6، 7، 8اور 9 میں کی جانے والی ترامیم لاگو کردی گئی ہیں۔

    بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے بعد خوف کا شکار حکومت انتظامی افسران کا تبادلہ…

    اپوزیشن کی تنقید اور عوامی ردعمل پر چھوٹی دکانوں پر بریڈ،سویاں، نان،چپاتی وغیرہ پر ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے،سیب کے علاوہ درآمدی پھلوں، سبزیوں پر10فیصد سیلز ٹیکس ، پیکنگ میں فروخت ہونے وا لے درآمدی مصالحہ جات پر17فیصد سیلز ٹیکس ، فلور ملز پر بھی 10فیصد سیلز ٹیکس عا ئدکیا گیا ہے جس سے آٹا بھی مہنگا ہوسکتا ہے ،ملٹی میڈیا ٹیکس بھی10فیصد سے بڑھا کر 17فیصد کرنے ، بیٹری پر ٹیکس 12فیصد سے بڑھا کر 17فیصد کردیا گیا ہے ،ڈیوٹی فری شاپس پر بھی 17فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

    سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا

    سرکاری عہدہ رکھنے والوں کی ٹیکس تفصیل پبلک کرنے کے قانون کو بھی لاگو کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ کو دی گئی رعایت جاری رکھی جائے گی کسٹمز، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس قوانین میں ترامیم کر کے ایف بی آرکلکٹر کے اختیارات کم کردیئے گئے ہیں منی بجٹ لاگو ہونے کے بعد اب ان اشیا کے مہنگے ہونے کا واضح امکان ہے-

    سونے کی قیمت میں اضافہ

  • رات کے اندھیرے میں بل پاس کرائے گئے،شاہد خاقان عباسی

    رات کے اندھیرے میں بل پاس کرائے گئے،شاہد خاقان عباسی

    ہم تو پوری رات بیٹھنے کو تیار تھے، شاہد خاقان عباسی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل عوام پر 700 ارب روپے سالانہ کا بوجھ ڈالا گیا،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عوام کے نمائندوں کو اس پر بات کرنے کی بھی اجازت نہ دی گئی، رات کے اندھیرے میں بل پاس کرائے گئے،اسٹیٹ بینک کا بل پاکستان کی تاریخ کا سب سے خطرناک بل ہے،ہم اپنی معیشت کی چابی آئی ایم ایف کے حوالے کر رہے ہیں،رات کے 11بجے یہ بل پاس کروایا گیا، اس پر رائے نہیں لی گئی،ہر وزیر یہ کہتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، اگر آپ مجبور ہیں تو ہمیں بات تو کرنے دیں،وہاں وہ لوگ بیٹھے ہوں گے جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہیں آئین و قانون کی پروا نہیں ہے،یہ سب اس وقت ہوا جب ملک کا وزیراعظم ایوان میں بیٹھا ہوا تھا،ہم تو بحث کیلئے پوری رات بیٹھنے کو تیار تھے،کم از کم اس بل پر بحث تو ہونی چاہیے تھی

    ن لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کل ایوان میں پاس ہونے والا بل محنت کشوں، مزدورں کا قتل نامہ تھا، کل عمران خان نے ان کے گلے ہی کاٹ دیئے، پاکستان میں غریبوں کیلئے 20 فیصد مہنگائی ہے،کل اسٹیٹ بینک غلام بینک بن گیا،کل حکومت نے اپنی خودکشی کے کاغذات پر دستخط کئے،

    سابق وزیر خزانہ، ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کا 2 ارب روپے کے ٹیکس بڑھنے کا دعویٰ غلط ہے،180ارب روپے کی قسط کیلئے آپ نے 6 ماہ میں 350 ارب روپے کا ٹیکس لگا دیا،

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل جو حکومت کا رویہ تھا یا جو رویہ چیئر کا تھا کیا وہ احترام کے قابل تھا ؟کل وفاقی وزیر شبلی فراز نے ابھی اپنا بل پیش نہیں کیا تھا جسے منظور کرا لیا گیا یہ چیئر خود اپنا احترام نہیں کرا رہی ہے، ہمیں ایک دوسرے کا احترام خود کرنا ہے ہم نے ہی ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے کیونکہ کوئی فرشتے نہیں اترتے جو آکر احترام کرینگے 32 سال میں کبھی ایسا رویہ نہیں دیکھا جو کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنایا ،مشرف دور آمریت میں بھی ایسا رویہ نہیں دیکھا تھا جو گزشتہ روز ہوا ،آج بھی اس چیئر کا احترام ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ،کل تمام روایات کو پامال کردیا گیا ہے، کچھ روایات ایسی بنائی جارہی ہیں جو شرمسار کردیتی ہیں ،جو قانون سازی کل کی گئی اس میں کون سی ایمرجنسی تھی؟ وہ آج بھی ہوسکتا تھا پیر کو بھی ہوسکتا تھا ،آپ نے تو کہا تھا سو ارب ڈالر اس کے منہ پر اور سو ارب دوسرے کے منہ پر ماریں گے ،آپ نے تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کے منہ پر مار دیا ،آپ نے کل سرنڈر کردیا ہے ، ڈھاکہ سے بڑا سرنڈر کل کردیا گیا، یہ وطن فروشی کل کی گئی ،کل آپ چیئر پر بیٹھے تھے، آپ کی زیر صدارت وطن فروشی ہوئی ہے ،اختر مینگل بلوچستان کے حقوق کی بات کررہاتھا مگر آپ چیئر پر بیٹھ کر وفاداریاں بیچ رہے ہیں ،تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، تاریخ ان جعلی حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی

    قبل ازیں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جھوٹ کی گواہی22کروڑ عوام دے رہے ہیں عوام معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی برپا کرنے والوں کو پہچان چکی عوام ملک کی معاشی سالمیت اور خودمختاری کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والوں کوپہچان چکی کس نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں گے ؟کس نے کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کو قوم پہچان چکی ہے، عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا،

    قبل ازیں ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں قیمتی جانوں کا ضیاع حکومتی نااہلی ہے، سانحہ مری کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتی ہوں ،پہلے پاکستان کے عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان تھے اب پنجاب کے لوگ اپنی جانیں دے رہے ہیں برف باری سے نہیں ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اموات ہوئیں شہباز شریف برف باری سے پہلے ہی تمام حفاظتی اقدامات کیے ہوتے تھے، 3میٹنگز ہوئیں لیکن عثمان بزدار ایک بھی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے،ان کی رپورٹ کے مطابق 820 گاڑیں پھنسی ہیں محکمہ موسمیات نے کہا کے معمول کی برف باری ہوئی،ایسے حکمرانوں کے لیے 23 لوگوں کا مر جانا کوئی بات نہیں ایک گھر سے 8 جنازے نکلے ان کا درد نہیں سمجھا جا سکتا،

    @MumtaazAwan

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

    اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

    ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

  • پارلیمنٹ کے مین گیٹ کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا

    پارلیمنٹ کے مین گیٹ کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا

    پارلیمنٹ کے مین گیٹ کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان نے پالیمنٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی، اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ کے مین گیٹ کو خار دار تاریں لگا کر بند کردیا پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں گندم، کبھی آٹا، چینی تو کبھی کھاد اور پٹرول کے بحران گھوم گھوم کر قوم پر نازل ہورہے ہیں عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی وانتظامی ہے اگر بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، پہلے سے خبردار کررہا ہوں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گی

    جے یو آئی کے رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ہم عوام کے حق کی جنگ ہر پلیٹ فارم پر لڑیں گے،ہم اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ملک کا معاشی نظام آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا

    دوسری جانب اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے . قومی اسمبلی کے مرکزی گیٹ کے سامنے جیالوں نے وزیراعظم بلاول ⁦کے نعرے لگا دیے جبکہ گونیازی گو کے نعرے بھی لگائے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا ،اجلاس میں حکومتی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ شریک تھے، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈی اے کے ارکان شریک ہیں وزیرخزانہ شوکت ترین منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں،اجلاس میں منی بجٹ پر ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 144 اراکین شریک ہیں

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ منی بجٹ پاس کروا لیں گے،چھوٹی گاڑیوں، نمک، مرچ، ڈبل روٹی اور دودھ پر ٹیکس ختم یا کم کررہے ہیں،فنانس بل میں بچوں کے دودھ پر لگایا گیا ٹیکس ختم کردیا گیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگرکا کہنا تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ایجنڈے پر موجود تمام بلز منظور کرائیں گے، اسٹیٹ بینک کا بل بھی آج بھاری اکثریت سے منظور ہو گا،اپوزیشن روتی دھوتی رہ جائے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،حکومت اور اتحادی سب ساتھ ہیں،حکومت اپنے اہداف حاصل کر رہی ہے پنجاب ہاوس عشائیے میں اراکین بیماری اور ذاتی مصروفیات کے باعث نہیں آئے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی غوث بخش مہر اور نصراللہ دریشک کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی عامر ڈوگر بھی شریک تھے، ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اورجاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی وزیرِ اعظم عمران خان نے متعلقہ حلقوں میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم اور فعال کرنے کی ہدایت کی.

    قبل ازیں وزیراعطم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافیوں نے سوال کیا کہ خان صاحب آج منی بجٹ پاس ہو جائے گا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے رک کر سینے پر ہاتھ رکھ کر صحافیوں کو سلام کا جواب دیا لیکن سوال کا جواب نہیں دیا.

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اراکین نے گیس سے متعلق سوالات کیے ،اراکین کو سوالات پر مطمئن کرنے میں کامیاب رہا وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہورہے ،باہر سے گیس منگوا کر گھریلو ضروریات پوری کی جائیں گی،

    قبل ازیں مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کرانے کی منظوری دیدی،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 49 واں اجلاس ہوا ،وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکریٹریٹ کے قیام پر ارکان کو مبارکباد دی .وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مستقل سیکریٹریٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے تمام وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں

    مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ ،چیف سیکریٹریز،چیئرمین نادرا و دیگر کرینگے کمیٹی مردم شماری کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے مطالبات کے مطابق کونسل کے اجلاسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مردم شماری کا فیصلہ کیا گیا ہے .

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

  • ‏پیشی کے لیے آئے تو پتہ چلا احتساب عدالت میں….احسن اقبال نے کیا کہہ دیا؟

    ‏پیشی کے لیے آئے تو پتہ چلا احتساب عدالت میں….احسن اقبال نے کیا کہہ دیا؟

    ‏پیشی کے لیے آئے تو پتہ چلا احتساب عدالت میں….احسن اقبال نے کیا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ‏پیشی کے لیے آئے تو پتہ چلا احتساب عدالت میں بجلی ہی نہیں

    احس اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں بجلی نہ ہونے کی س وجہ سے ایک نئی تاریخ دی گئی ہے،نوجوان بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کررہےہیں،ان کے پاس ملک چلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،وزیر اعظم تقریریں اور اپوزیشن کی کردار کشی کے علاوہ کچھ نہیں کررہے وزیر اعظم خوشحالی کی طرف جارہے ہیں ،ان کی انکم ٹیکس بڑھ رہے ہیں،99فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں،پاکستان کو کووڈ 19کے ساتھ کووڈ18 کا بھی شکار ہے،اس کووڈ 18نے ملک میں رہنے والوں کا جینا حرام کیا ہے،ملک میں نااہلی اور نالائقی کا کورونا ہے ملک کو بد انتظامی کا جہنم بنادیا گیا ہے،سانحہ مری ان کی بد انتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،مری میں سیاح ساری رات برف میں پھنسے رہے،حکمران سوتے رہے اور بعض تنظیم سازی میں مصروف رہے،اسٹیٹ بینک کے قانون کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ لوگ ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنانے جارہے ہیں عوام کو اس غلامی کے خلاف آواز اٹھانی پڑے گی قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک کو پاکستان کی معاشی خودمختاری قرار دیا تھا،آج اس خودمختاری کو گروی رکھا جارہا ہے،آئی ایم ایف کے وائسرائے کو کراچی میں بٹھا دیا جائے گا،‏اس وائسرائے سے کوئی بھی کچھ نہیں پوچھ سکے گا،

    قبل ازیں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ”بنی گالہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ“ جماعت ہے عمران خان کے قیادت میں ہر ہفتے بنی گالہ اور وزیراعظم ہاﺅس میں ٹھگوں کا اجلاس ہوتا ہے کابینہ اجلاسوں اور پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میٹنگ میں عوامی مسائل کی بجائے نوازشریف اور شہبازشریف ڈسکس ہوتے ہیں چار سالوں سے عمران خان نوازشریف اور شہبازشریف کے نام پر چورن بیچ رہے ہیں جس وزیراعظم کو اسکی بیوی ڈالر مہنگا ہونے کا بتائے وہ ایٹمی ملک کو چلانے کے قابل ہو ہی نہیں سکتا ،عمران خان سے نہ سسٹم چل رہا ہے نہ ہاﺅس چل رہا ہے،بلکہ ہاؤس لرز رہا ہے وفاق ہو یا پنجاب ہر جگہ انکو اپنے ہی ارکان پکڑ پکڑ کر لانے پڑتے ہیں شہبازشریف پر ایف آئی اے نے جھوٹا مقدمہ بنایا بشیرمیمن نے سب پول کھول دیا ہے عمران حکومت فارن فنڈنگ کیس سے فرار کےلئے اب شہبازشریف کےخلاف نیا ڈرامہ کررہی ہے دو سال سے نیب شہبازشریف کےخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی اب ایف آئی اے پولیٹیکل انجیئنرنگ کررہا ہے نیب کی طرح ایف آئی اے کو بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    مولانا کا اسلام آباد کا سرد موسم گرمانے کا فیصلہ، اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی