Baaghi TV

Tag: منی لانڈرنگ

  • حوالہ  ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    اسلام آباد:معصوم شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    یہ ہدایات وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے دوران دیں، جہاں انہیں منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس اور مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور حوالہ، ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا،انہوں نے واضح کیا کہ حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف بلا امتیاز مؤثر کارروائی نظر آنی چاہیے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے وزیر داخلہ کو مختلف کیسز، تحقیقات اور اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیاوزیر داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف مزید مؤثر اور نتیجہ خیز کارروائیاں کی جائیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو نوجوانوں اور معصوم شہریوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں۔

    امریکی انسپکٹر جنرل کی افغانستان میں جنگ سے متعلق جامع رپورٹ جاری

    انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔

    یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی، فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل

  • نیب اور برطانوی کرائم ایجنسی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    نیب اور برطانوی کرائم ایجنسی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    قومی احتساب بیورو (نیب) اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے منی لانڈرنگ، کرپشن اور مالی جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر گریم بگر نے نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے ملاقات کی۔ این سی اے کے وفد میں گراہم آرر، اوون کینیڈی، پال ہیملٹن ٹویڈیل اور مچل ٹپ شامل تھے، جبکہ نیب کی جانب سے غلام صفدر شاہ، محمد طاہر، عثمان کریم خان اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا، معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینا تھا۔

    قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کی تیاری میں تعاون پر این سی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دستخط کے لیے تمام قانونی مراحل جلد مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں اداروں کے درمیان تعاون رسمی اور غیر رسمی ذرائع سے معلومات کے تبادلے تک محدود ہے، تاہم مجوزہ ایم او یو انسداد بدعنوانی اور چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرے گا۔

    دونوں اداروں نے کرپشن، مالی جرائم، منی لانڈرنگ اور پیچیدہ فراڈ سے متعلق انٹیلیجنس اور معلومات کے تبادلے میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا

    اسلام آباد کچہری دھماکا: زخمی شہریوں کا افغانیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

  • یو اے ای سمیت سات ممالک منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکل گئے

    یو اے ای سمیت سات ممالک منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکل گئے

    یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کی "ہائی رسک” فہرست سے نکال دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق، یو اے ای کے ساتھ ساتھ بارباڈوس، جمیکا، جبرالٹر، پاناما، فلپائن، سینیگال اور یوگنڈا کو بھی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔یورپی یونین نے کہا ہے کہ ان ممالک نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے، جس کے بعد ان کا نام ہٹا دیا گیا۔

    دوسری جانب، یورپی یونین نے موناکو، الجزائر، انگولا، آئیوری کوسٹ، کینیا، لاؤس، لبنان، نمیبیا، نیپال اور وینزویلا کو نئی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ موناکو پر 2024 سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور فہرست کی تازہ کاری بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی ہے۔ نئی فہرست یورپی پارلیمنٹ اور رکن ممالک کی منظوری کے بعد ایک ماہ میں نافذ العمل ہو جائے گی۔

    آزاد کشمیر، گلگت و ضم شدہ اضلاع پر پانچ سال میں مرحلہ وار ٹیکس کا نفاذ ہوگا

    تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    ای کامرس کاروبار پرٹیکس ، آن لائن فروخت پر نیا قانون لانے کا اعلان

    یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

  • منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

    منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

    کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹ کے ذریعے رقم منتقلی مقدمے میں ایف آئی اے نے فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بے گناہ قرار دئیے جانے والوں میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ مرحوم، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، محمد مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، محمد اقبال نور اور دیگر شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔مقدمے میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت بیس ملزمان کے نام بھی شامل ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے کا چالان منظور ہوگیا ہے جس میں سے عدالت نے بے گناہ قرار پانے والوں کے نام نکال دیئے ہیں۔

    واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں اربوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال کرنے سے متعلق مقدمات درج کیے گئے تھے۔2018 میں سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کم از کم 29 بینک اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیا تھا، اور اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان اکاؤنٹس کو 42 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے جنوری 2019 میں جے آئی ٹی رپورٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد کو مزید تحقیقات کے لیے بھیج دیا تھا، تاہم بعد ازاں یہ مقدمات مزید کارروائی کے لیے کراچی کی بینکنگ کورٹ منتقل کر دیے گئے۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور ریاستی پراسیکیوٹر کو سننے کے بعد خصوصی عدالت کے جج جاوید احمد کیور نے حتمی چارج شیٹ منظور کرلی، جس میں فریال تالپور سمیت 14 افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر کالم ٹو میں رکھا گیا اور ان کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج

    واٹس ایپ نےآئی او ایس ڈیوائسز میں نیا فیچر متعارف کرادیا

    عام انتخابات، پی ٹی آئی خواتین میں مقبول جماعت رہی

  • سولرپینل کی آڑ میں سینکڑوں ارب کی منی لانڈرنگ بے نقاب

    سولرپینل کی آڑ میں سینکڑوں ارب کی منی لانڈرنگ بے نقاب

    ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے 106ارب روپے کی منی لانڈرنگ بے نقاب کرتے ہوئے منی لانڈرنگ میں ملوث سات جعلی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان کمپنیوں میں میسرز اسکائی لنکرز ٹریڈنگ کمپنی پشاور، میسرز اسکائی لنکرز بزنس چین پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور، میسرز برائٹ اسٹار بزنس سلوشن پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور، میسرز مون لائٹ ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور، میسرز پاک الیکٹرانکس لاہور، میسرز سولر سائٹ (پرائیویٹ)لمیٹڈ لاہور، اور میسرز رائل زون (پرائیویٹ)لمیٹڈ شامل ہیں۔ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ ساتھ شیراز احمد کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائیوں سے منی لانڈرنگ کے بدنام زمانہ کارٹیل کو کامیابی کے ساتھ ختم کردیا گیا ہے جس نے 7 جعلی کمپنیوں کے ذریعے 106ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔تحقیقات کے دوران مذکورہ 7 جعلی درآمد کنندگان اوور انوائسنگ اور سولر پینل کی درآمدات کے عوض 106ارب روپے کے منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے حالانکہ درآمد کیے جانے والے سولرپینل کی مجموعی مالیت انکم ٹیکس ڈیکلریشن کے مطابق 11کروڑ 90لاکھ روپے تھی۔ذرائع کے مطابق رب نواز اور اس کے بھائی احمد نواز کی سربراہی میں سنڈیکیٹ نے جعلی کمپنیوں کے اس ویب کو اپنی غیر قانونی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا۔ مذکورہ کارٹیل نے اربوں کی لانڈرنگ کرکے ملک کو بھاری مالیت کا نقصان پہنچایا۔ لانڈر کیے گئے 106ارب روپے میں سے 42ارب روپے کمرشل بینکوں میں کیش ڈپازٹس کے طور پر جمع کیے گئے تاکہ مذکورہ فنڈز کی غیر قانونی ماخذ کو ظاہر کیا جاسکے۔

    ان بوگس کمپنیوں کی 85ارب روپے کی تمام مقامی فروخت غیر رجسٹرڈ اور ناقابل شناخت افراد کے نام پر ظاہر کی گئی۔ تحقیقات کے دوران اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ درآمدی مرحلے پر بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ کی نشاندہی ہوئی ہے۔برآمد کنندہ ملک چین کی اصل کمرشل انوائس کے مطابق سولر پینلز کی حقیقی قیمت 0.15 سینٹ فی واٹ تھی، بعد ازاں پاکستان میں 0.35 سے 0.70 امریکی ڈالر فی واٹ کی ویلیو کے تناسب سے درآمد کیے گئے جو 235 فیصد سے 500 فیصد کے درمیان بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ کو ظاہر کرتا ہے۔
    مزید یہ کہ اس ادارے کے ڈمی مالک نے، جسے انکم ٹیکس ریٹرن میں تنخواہ دار شخص قرار دیا گیا، کی سالانہ آمدنی 250,000 روپے اور کاروباری سرمایہ 450,000 روپے ہے کی جانب سے حیران کن طور پر 2ارب 50کروڑ روپے کے سولر پینلز کی درآمد کس طرح کی گئی۔ پی سی اے کی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ غیر قانونی رقوم بالآخر چین میں قائم چار کمپنیوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کمپنیاں رب نواز کی ملکیت میں تھیں جو پاکستان میں 7 جعلی کمپنیوں کا نیٹ ورک بھی چلاتا تھا۔چین میں قائم ان کمپنیوں نے سولر پینلز کی اصل برآمدی قدروں کو چھپانے میں بھی کردار ادا کیا، جس سے ناجائز کاموں میں ایک اور تہہ شامل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی پی سی اے چوہدری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر پی سی اے سائوتھ شیراز احمد کی قیادت میں کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کی ٹیموں نے اس دھوکہ دہی کی گہرائیوں سے پردہ اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔خصوصی ٹیموں کے متحرک ہونے اور تحقیقات میں تیزی کے ساتھ، ایف بی آر تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ ایف بی آر کی کوششوں نے اس بدنام زمانہ نیٹ ورک کو ختم کر دیا ہے اور اس سنڈیکیٹ کا خاتمہ مالیاتی جرائم کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • دبئی: 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کرنے والا  گروہ  گرفتار

    دبئی: 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کرنے والا گروہ گرفتار

    متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے منی لانڈرنگ میں ملوث بڑے عالمی گروہ کے اہم ارکان کو گرفتار کرلیا جو 461 ملین درھم کی منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔

    خلیج ٹائمزکے مطابق اماراتی کے نام پر دو کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن کےذریعے منی لانڈرنگ کی کارروائیاں کی جاتی تھیں۔ گروہ میں ایک اماراتی جبکہ 21 غیرملکی جن میں برطانوی اور دو امریکی ایک چیک باشندہ شامل ہے۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ برطانیہ سے امارات رقوم کی منتقلی کےلیے اماراتی کی کمپنیاں استعمال کی جاتی تھیں۔گروہ کے ارکان رقوم کی ریلز کے لیے جعلی کسٹم دستاویزات پیش کرتے تھے جو یہ ظاہر کرتی تھی کہ برطانیہ سے تجارتی لین دین کیا جارہا ہے۔منی لانڈرنگ کے دوسرے کیس میں دبئی پولیس نے ایک اورگروہ کو حراست میں لیا جو ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔گروہ 30 افراد پر مشتمل تھا جب کہ تین کمپنیوں کو وہ منی لانڈرنگ کےلیے استعمال کیا کرتے تھے جس کے ذریعے انہوں نے 180 ملین درھم کی منی لانڈرنگ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کی۔ گروہ کے اہم سرغنہ میں دو انڈین جبکہ ایک برطانوی شہریت کا حامل شامل ہے۔ وہ غیرقانونی اشیا کے لین دن میں ملوث پائے گئے جن میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا شامل تھیں ۔ گروہ کو گرفتار کرکے ان کی کمپنیوں کے تمام اکاونٹس کو سیز کردیا گیا ہے۔

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

    پنجاب حکومت نے ایک استعفیٰ مانگا، 31 استعفے آ گئے

  • منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی اہلیہ کی عدالت طلبی

    منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی اہلیہ کی عدالت طلبی

    لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو بھی کیس میں طلب کر لیا۔

    سماعت کے دوران مونس الہٰی کی اہلیہ کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ ان خواتین کو مقدمے کی پیشیوں سے مستقل طور پر استثنیٰ دیا جائے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا ہے اور ان خواتین کو بھی اس میں نامزد کر دیا ہے، حالانکہ تحقیقات میں ان کے خلاف ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا۔عدالت نے اس درخواست پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایک یا دو سماعتوں میں ان خواتین کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، جس کے بعد عدالت درخواست پر غور کرے گی اور ممکنہ طور پر خواتین کو مقدمے کی پیشیوں سے استثنیٰ دے دیا جائے گا۔

    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی مزید سماعت 6 جنوری 2024 کو ہوگی، جس میں عدالت مزید دلائل سن کر فیصلہ کرے گی۔

    یہ مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے مالیاتی سرگرمیاں کیں اور منی لانڈرنگ کی۔ اس کیس کی سیاسی نوعیت بھی زیر بحث ہے اور اپوزیشن جماعتیں اسے سیاسی انتقام کے طور پر دیکھتی ہیں۔

    منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو عدالت نے طلب کر لیا ہے، اور خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ کیس کی تحقیقات اور سماعت 6 جنوری 2024 کو دوبارہ ہوں گی۔

  • منی لانڈرنگ کیس،پرویز الہیٰ پھر عدالت پیش نہ ہوئے

    منی لانڈرنگ کیس،پرویز الہیٰ پھر عدالت پیش نہ ہوئے

    اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی
    چوہدری پرویز الہی کی بہو زارا الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کع لی،ایڈوکیٹ فرخ امین رانا زارا الہی کے پلیڈر مقرر کر دیئے گئے،عدالت نے پرویز الہی کو پانچ اکتوبر کو طلب کر لیا، سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا،پرویز الہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ،پرویز الہی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی جمع کروائی گئی ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الہی کی طبیعت ناساز ہے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے رکھا ہے،عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ،اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ مقدمے کی سماعت کی

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • مونس الہیٰ مشکل میں، شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا

    مونس الہیٰ مشکل میں، شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا

    مونس الہیٰ مشکل میں پھنس گئے،عدالتی حکم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا

    ترجمان ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے،مونس الہیٰ کیساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے،ملزمان کا شناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں ایف آئی آر نمبر 16/2023 میں بلاک کیا گیا،جن دیگر ملزمان کےشناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیا گیا ہے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،عدالت ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عملدرآمد ہو گا۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کیا تھا،ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں جمع کرایا گیا تھا چالان میں کہا گیا ہے کہ فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا، ضمنی چالان مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں،ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی ،اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے ،عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔ مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے تھے۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • وکیل نے پرویز الہیٰ کو ملکی سیاست پر بات کرنے سے روک دیا

    وکیل نے پرویز الہیٰ کو ملکی سیاست پر بات کرنے سے روک دیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری طبعیت ابھی ناساز ہے عدالت کے احترام میں آیا ہوں،

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ معزز جج کا حکم تھا بیماری کی حالت میں آنا پڑا،مگر اب میری طبعیت میں بہتری ہورہی ہے ، صحافی نے سوال کیا کہ سر آج سے تین سال پہلے اسی عدالت میں اسی کرسی پر شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بیٹھے ہوئے تھے اور آج آپ،جس پر پرویز الہیٰ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو پیغام دو کہ وہ اس کرسی پر آکر بیٹھے جائیں اور میں وہاں چلا جاتا ہوں ،

    پرویز الہیٰ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے کہ انکے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی ملکی سیاست پر بات نہیں کرینگے،وکیل کے منع کرنے پر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں باقی وہ آپکو بتائیں گے،

    ایف آئی اے عدالت نے چوہدری مونس الہی سمیت 8 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا
    پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی،پرویز الہی طبعیت ناساز ہونے کے باوجود اسپیشل سینٹرل عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے عدالت نے چوہدری مونس الہی سمیت 8 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا،عدالت نے کاروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی ،پرویز الہی حاضری لگا کر عدالت سے واپس روانہ ہو گئے،دوران سماعت پرویز الہیٰ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ طبعیت بہت ناساز ہے ،عدالت نے پرویز الٰہی کو کمرہ عدالت میں بیٹھے کی ہدایت کردی ،وکیل عامر سعید راں‌نے کہا کہ زارا الہی پردہ نشین خاتون ہے اسکی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے ،جب فرد جرم عائد ہوگی اس وقت آجائیں گی

    پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

    میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک