Baaghi TV

Tag: موبائل فون سروس

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند

    کراچی میں موبائل فون سروس مختلف علاقوں میں متاثر ہے-

    باغی ٹی وی :صارفین کے مطابق گلستان جوہر، ڈیفنس اور ناظم آبادمیں موبائل نیٹ ورکس بند ہیں اس کےعلاوہ ملیر، صدر اور ٹاور سمیت کئی علاقوں میں بھی صارفین نیٹ ورکس بند ہونے کی شکایات کررہے ہیں۔

    اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پرویز الہٰی

    ابتدا میں پی ٹی اے حکام نے موبائل فون سروس بند ہونے سے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم اب پی ٹی اے حکام کا کہنا ہےکہ حکومت کی درخواست پر 12 ربیع الاول کے سلسلے میں سروسز بند ہیں۔

    اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے سلسلے میں سروس بند ہے۔

    ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے

    پی ٹی اے ترجمان کے مطابق موبائل سروس کی بندش حکومت کی درخواست پر کی گئی، کراچی کے کچھ علاقوں میں آج اور کل کیلئے موبائل سروس بند کی، بارہ ربیع الاول کی تیاریوں اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سروس بند کی گئی۔

  • 9 اور10محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    9 اور10محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:9 اور10محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وزارت توانائی و پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    پاور ڈویژن کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ 9 اور 10 محرم کو ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، بجلی کی پیداواری کمپنیاں طلب کے مطابق بجلی پیدا کریں۔

    وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کار اور پیداواری شعبے کے ملازمین 24 گھنٹےخدمات انجام دیں گے، 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کے باعث بجلی کی طلب کم ہو گی۔

    ادھر دوسری طرف صوبے میں امن اومان کو برقرار رکھنےکےلیےپنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کرنے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وز راء، مشیران، معاونین خصوصی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی، پنجاب کابینہ نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی، جس کے تحت پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موبائل فون سروس حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر بند رہے گی۔

      محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئےکئےجانےوالےا قدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر باقاعدگی سے میٹنگز کی جائیں، تمام جلوسوں او رمجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرامن فضا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں، ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

    محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، عاشورہ 9 اگست کو ہوگا

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اورسکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے۔

    دوسری جانب پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اور موبائل سروس کی بندش کے لئےشہروں کی حتمی فہرست مرتب کرلی گئی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 35 مقامات پر صبح نو تا رات 12 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، یوم عاشور پر ڈی جی خان میں 5 مقامات پر صبح 6 تا رات 10 بجے تک سروس بند رہے گی۔

    محرم الحرام کے جلوس،سیکورٹی سخت،تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

    مظفر گڑھ میں 10 مقامات پر 8 اور دسویں محرم کو شام ساڑھے 7 بجے تک سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10محرم کو صبح 5 سے رات 11 تک، بہاولنگر میں 10 محرم، رحیم یار خان میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

    فیصل اباد میں10 محرم کو صبح چھ تا رات 12 بجے تک، گجرانوالہ میں دو دن صبح 8 تا رات دس بجے تک، گجرات میں نویں اور دسویں محرم صبح 8 تا رات 8 بجے تک، سیالکوٹ میں یوم عاشور پر رات 8 بجے تک، اور جہلم میں دسویں محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔

  • ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں‌ کی جائےگی:وزارت داخلہ

    ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں‌ کی جائےگی:وزارت داخلہ

    اسلام آباد: ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں‌ کی جائےگی:ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں موبائل فون یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دی تھی تاہم اس کا نوٹی فکیشن اب تک جاری نہیں ہوسکا۔

    دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور ایف سی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا ہے، اور موٹروے ایم ون کو اسلام آباد جاتے ہوئے صوابی کے مقام پر بند کیا گیا ہے جب کہ موٹروے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • موبائل فون سروس کمپنیوں کی نا اہلی

    موبائل فون سروس کمپنیوں کی نا اہلی

    قصور
    حسب سابق کی طرح اس عید پر بھی موبائل نیٹ ورک پرابلم رہی،کالز بار بار ڈراپ،انٹرنیٹ سروس نا ہونے کے برابر،عید گزرنے کے باوجود سلسلہ تاحال جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں حسب سابق کی طرح اس بار بھی عید کے موقع پر موبائل فون سروس کمپنیوں کی نااہلی کی بدولت نیٹ ورک پرابلم بنی ہوئی ہے جس کے باعث کال بار بار ڈراپ ہو رہی ہے اور موبائل انٹرنیٹ سروس نا ہونے کے برابر ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے خاص کر زونگ و جاز نیٹ ورک انتہائی خراب ہو چکے ہیں تاہم بار بار شکایات پر بھی ازالہ نہیں کیا جاتا
    شہریوں نے وفاقی گورنمنٹ سے استدعا کی ہے کہ کمپنیوں کو پوری کوریج دینے کا پابند کیا جائے بصورت دیگر ان کے لائسنس کینسل کئے جائیں
    عید گزرنے کے باوجود موبائل سروس پرابلم کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نا ہونے پر سخت پریشان ہیں