Baaghi TV

Tag: موبائل

  • موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری

    موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری

    اسلام آباد: وزارت آئی ٹی کے ترجمان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں قسطوں پر موبائل فونز دئیے جانے کے معاملے پر وضاحت پیش کی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی علی کاظم نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے موبائل قسطوں پر نہیں دئیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ وزارت کا کام صرف اور صرف پالیسیاں بنانا ہے،فی الحال وزارت آئی ٹی کی جانب سے موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کا مقصد پاکستان میں زیادہ سے زیادہ موبائل فون بنانا ہے۔

    ترجمان علی کاظم نے کہا کہ اس اسکیم سے موبائل تو زیادہ بن رہے ہوں گے لیکن پھر اس کی سپلائی اور ڈیمانڈ کو بڑھانے کیلئے وزارت قسطوں پر موبائل دینے کے حوالے سے پالیسی بنائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ قسطوں پر موبائل وزارت نہیں بلکہ موبائل مینوفیکچر کمپنیاں، ٹیلی کام کمپنیاں اور بینک مہیا کریں گے۔

    ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگران وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانیوں کو جنوری میں میڈ ان پاکستان سستے موبائل فون قسطوں پر دستیاب ہوں گےکوئی وجہ نہیں کہ موبائل فونز ملک کے اندر اسمبل اور مینو فیکچر نہ ہوسکیں، میڈ ان پاکستان فون کم قیمت ہوں گے اور ایک فون کی اوسطاً قیمت 15 ہزار روپے ہوگی۔

    سینیٹ اجلاس، نیب ترمیمی آرڈینس میں 120 دن کی توسیع

  • فون پر دوستی، خاتون نے نوجوان کو گھر بلا کر برہنہ کر کے تشدد کروا دیا

    فون پر دوستی، خاتون نے نوجوان کو گھر بلا کر برہنہ کر کے تشدد کروا دیا

    خاتون سے فون پر دوستی فیکٹری ملازم کو مہنگی پڑ گئی،

    خاتون نے فیکٹری ملازم سے فون پر بات کرتے کرتے دوستی کی، اور پھر گھر بلا لیا،برہنہ کر کے ویڈیو بنا لی، تشدد بھی کیا اور بلیک میل کر کے پیسے بھی بٹور لئے ، فیکٹری ملازم انصاف کے حصول کے لئے تھانے پہنچ گیا، پولیس نےو اقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    واقعہ پنجاب کے شہر چونیاں کے نواح الہہ آباد کا ہے، فیکٹری ملازم ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا، ایک خاتو ن اس سے فون پر بات کرتی تھی، بات دوستی میں بدلی، خاتون نے اسے گھر بلایا اور پھر گھر میں موجود دیگر افراد کی مدد سے اسے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے برہنہ کر کے اسے ویڈیو بھی بنا لی،فیکٹری ملازم رشید کے مطابق خاتون سے فون پر ہی دوستی ہوئی تھی اور میں اسے ملنے گھر چلا گیا تھا کیونکہ وہ ملنے کے لئے بلا رہی تھی لیکن وہاں میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، خاتون نے کچھ لوگوں کو پہلے ہی بلا کر رکھا تھا جنہوں نے میرے کپڑے اتارے، تشدد کیا اور ویڈیو بھی بنائیں،بعد میں اسے بلیک میل کر کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی بھی لے لی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،

    ایسا ہی ایک واقعہ لیہ کے علاقے میں بھی پیش آیا جہاں تھانہ فتح پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کی طرز پر شہریوں کو اغواء کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا،ملزمان کال پر اپنے شکار کو پھنسا کر گھر بلا کر برہنہ کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔ملزمان لڑکیوں کے ذریعے امیر نوجوانوں کو جال میں پھنسا کر بھاری بھتہ وصول کرتے تھے۔

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • فحش تصاویر، ویڈیو تنہا دیکھنا جرم نہیں،عدالت کا فیصلہ

    فحش تصاویر، ویڈیو تنہا دیکھنا جرم نہیں،عدالت کا فیصلہ

    بھارتی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ فحش ویڈیو یا تصاویر تنہا دیکھنا جرم نہیں بلکہ یہ کسی بھی شخص کا انفرادی فعل ہے

    کیرالہ ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے کہا کہ فحش ویڈیو یا تصاویر دوسروں کو دکھائے بغیر، یعنی تنہا دیکھنا کسی بھی قانون کے تحت جرم نہین کیونکہ یہ ذاتی پسند ہے، اگر اسکو جرم قرار دیا گیا تو یہ کسی بھی شخص کی ذاتی پسند میں مداخلت تصور کی جائے گی،

    کیرالہ ہائیکورٹ کے جسٹس پی وی کنہی کرشنن نے یہ فیصلہ ایک درخواست پر سنایا، پولیس نے 33 سالہ شخص کو گرفتار کیا تھا جو سڑک کنارے بیٹھ کر اپنے موبائل پر فحش ویڈیو دیکھ رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ،ملزم نے پولیس کی کاروائی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا اور کاروائی روک دی، ملزم کو 2016 میں پولیس نے گرفتار کیا تھا

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ والدین بچوں کی خوشی کے لئے انہیں موبائل دیں لیکن انٹرنیٹ کے بغیر،والدین کو بچوں کی تربیت ایسی کرنی چاہئے تا کہ وہ غلط کاموں کی طرف نہ جائیں، والدین بچوں کو فون دیتے وقت بتائیں اور نظر بھی رکھیں کہ وہ صرف معلومات کے لئے فون استعمال کریں،

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پورنو گرافی صدیوں سے رائج ہے اور اب نئے ڈیجیٹل دور نے اسے بچوں کے لئے بھی قابل رسائی بنا دیا، اس سوال پر فیصلہ کیا جانا کہ کیا کوئی شخص دوسروں کو دکھائے بغیر اپنے ذاتی وقت میں فحش ویڈیوز دیکھتا ہے تو کیا یہ جرم ہے ؟ عدالت یہ اعلان نہیں کرسکتی کہ یہ معمولی وجوہات سے جرم کے زمرے میں آتا ہے یہ ذاتی پسند ہے اوراس میں مداخلت ان کی پرائیویسی میں مداخلت کے مترادف ہے

    سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری،بنائیں فحش ویڈیو

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • عید کے دن موبائل چھیننے والا ڈاکو گرفتار

    عید کے دن موبائل چھیننے والا ڈاکو گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد سے موبائل فون چھیننے والا ڈاکو گرفتار کر لیا گیا ،تیموریہ پولیس نے CCTV فوٹیج اور تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے 1 ڈاکو ولی خان عرف مشرف ولد شرف خان کو گرفتار کر لیا عیدالاضحیٰ کے پہلے دن میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد سے شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے،واردات کا مقدمہ 395/2023 دفعہ 397/34 ت پ شاہراہِ نور جہاں تھانے میں درج کیا گیا تھا

    ڈسٹرکٹ سینٹرل تیموریہ پولیس نے واقعے کے بعد ملزمان کی نارتھ ناظم آباد کے حدود میں ایک اور واردات کی CCTV فوٹیج حاصل کی جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ولی خان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم کے قبضے سے میونسپل کمشنر سے چھینا ہوا موبائیل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،گرفتار ملزم نے ڈسٹرکٹ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، ملزم کو درج مقدمہ سمیت اسلحہ کے علیحدہ سے مقدمہ میں بھی گرفتار کر لیا گیا

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

  • موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار

    موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار

    موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا
    ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز راشد امین بٹ نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سول لاںٔنز نے بڑی کارروائی کی، موباںٔل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد حذیفہ اور اس کا ساتھی دانیال شامل ہیں،ملزمان نے دوران تفتیش چوری اور چھیننے گئے موبائل خریدنے کا انکشاف کیا،ملزمان کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ سمیت مختلف ڈیواںٔسز کے استعمال سے IMEI تبدیل کرتے تھے،ملزمان IMEI تبدیل کرکے فروخت کرتے جس سے اصل ملزمان تک رسائی ممکن نہیں ہوتی،

    گرفتار ملزمان کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری عمل میں لائی گئی،پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی، سی آئی اے سول لائنز،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے

    دوسری جانب بادامی باغ پولیس کا کریک ڈاون 8 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان کو قمار بازی اور پابندی کے باوجود گٹکا فروخت کرنے پر گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم اور گٹکا برآمد کیا گیا،ملزمان کو چائنہ گیم پر سٹے بازی اور گٹکا فروخت کرتے موقع سے گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان میں یونس, مہتاب, ارسلان , عمیر ,آصف, سلیم, عثمان اور نصر اللہ شامل مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے,

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

  • انٹرنیٹ کب کھلے گا؟ کابینہ اجلاس میں بڑے فیصلے

    انٹرنیٹ کب کھلے گا؟ کابینہ اجلاس میں بڑے فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو ایمرجنسی لگانے کا مشورہ دے دیا ،

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو کابینہ اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا اراکین نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے وزیراعظم کوئی اقدامات کریںاس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتا ہوں ان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا

    دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا ، اب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ تین دن اور بند رکھا جا سکتا ہے،عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا ،اس دوران جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی گئی ،وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس میں ملک میں پیدا صورتحال کے حوالہ سے سخت فیصلے کئے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ جو کچھ ہو چکا جو کچھ کیا جا رہا ہے اس کی قطعی معافی نہیں ،سہولت کار، ہدایتکاروں سمیت سب کو بھگتنا ہو گا پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے اور حصہ لینے والوںں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہو گا

    اجلاس میں انٹرنیٹ سروس کھولنے کے بارے بھی بات چیت ہوئی تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا،یہ کہا گیا کہ تین دن انٹرنیٹ اور بند رکھا جائے اہم اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے،موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج شام کو اجلاس میں کیا جائے گا

    دوسری جانب ‏موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا ،جی ایس ایم اے نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کو ہنگامی مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ ‏انٹرنیٹ کی طویل بندش شہریوں کی صحت ، تعلیم سماجی و معاشی بہبود کے لیے مسائل کا سبب بن رہی ہے ٹیلی کام شعبہ کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر گہری ضرب پڑی ہے ‏انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری اور معاشی انتظام کے اقدامات کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے عالمی تنظیم ڈیجیٹل خدمات کی معطلی کے احکامات کی حوصلہ شکنی کرتی ہے

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • بندر کے ہاتھ میں ماچس ،تحریر از :عمر یوسف

    بندر کے ہاتھ میں ماچس ،تحریر از :عمر یوسف

    خیال ایک کوند کی مانند دماغ میں آتا ہے۔ پھر انسان کا اختیار ہوتا ہے کہ اس خیال کو کیچ کرے اور اس پر سوچ و بچار شروع کردے ۔ بہت سارے خیال آرہے ہوں اور کسی کو بھی پکڑنا دشوار ہو تو اسے ذہنی انتشار کا نام دیا جاتا ہے ۔سوشل میڈیا کی متنوع زندگی نے انسان کو اتنے خیال دینا شروع کردیے ہیں کہ انسان کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے کہ وہ کس پر سوچ و بچار کرے ۔ گویا ذہنی انتشار شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ یہ ایک تشویشناک صورت حال ہے ۔ موجودہ مسائل میں اس کو بھی شمار کیا جاسکتا ہے ۔ سوشل میڈیا کا استعمال جس شدت سے فروغ پا رہا ہے انہیں نفسیاتی مسائل کے باعث ممکنہ طور پر مستقبل میں ماہر نفسیات کافی زیادہ ہوجائیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ماہرین نفسیات کی مانگ بہت بڑھ جائے گی ۔کیونکہ اس کیفیت کو کنٹرول کرنے کے لیے اعلی ذہنی شعور درکار ہے ۔ اگر شعور نہ ہو تو یہ صورت حال سنبھالنا خاصا مشکل کام ہے ۔پاکستان کے تناظر میں بات کی جائے تو یہاں شرح خوندگی کافی حد تک کم ہے ۔گویا شعور کی سطح بھی کم ہے ۔

    اس لیے ایسے معاشرے میں ڈیجیٹل گیجٹ اور سوشل میڈیا کے متوازن استعمال کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ نیا دور ترقیوں کے ساتھ مسائل بھی لے کر آیا ہے اور بڑے شدید قسم کے مسائل ہیں جو انسانیت کو درپیش ہیں۔ ایسی صورت حال میں باشعور افراد خود اپنی عادات و اطوار کو طے کریں اور ماتحت لوگ جیسے گھریلو سطح پر اولاد و دیگر خاندانی افراد اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلباء کی اس عادت کو کنٹرول کریں اس کے علاوہ کوئی صورت نظر نہیں آتی ہے۔ نفسیاتی مسائل کے علاوہ گردن ، آنکھوں کی بینائی اور کانوں کی سماعت کے مسائل کی ذمہ داری بھی ان گیجٹ پر ڈالی جاسکتی ہے ۔ ظاہر ہے زیادہ ذمہ داری تو اسے جانوروں کی طرح استعمال کرنے والے پر ہی آئے گی ۔ گویا بندر کے ہاتھ ماچس آئی تو اس نے جنگل جلا دیا اور اسی کے بھائیوں کے ہاتھ موبائل آیا تو انہوں نے خود کا بیڑا غرق کرلیا ۔

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کو یہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کمپنیاں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی۔حکومت کی جانب سے یہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سیلاب نے ملک کے چاروں صوبوں میں تباہی مچا دی ہے، سوات میں دریا بپھر گيا، ہوٹل اور عمارتیں بہا لے گيا، پانی کی شدت کے سامنے مضبوط عمارتیں بھی نہیں ٹھہر سکیں، دل دہلا دینے والے مناظر نے خوف بڑھا دیا۔

    انتظامیہ کی جانب سے نوشہرہ شہر خالی کرنے کی اپیل کردی گئی، رات میں ساڑھے چار لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا، جی ٹی روڈ بھی ڈوبنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی، مہمند ڈيم بھی سیلاب سے متاثر ہوگیا، پانی باہر نکلنے لگا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے سندھ حکومت کو 15 ارب روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    متاثرین سیلاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے۔ سندھ میں تو ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ 900سےزائد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ مجھے تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ہم نے دیکھا لوگ گھروں سے باہر ہیں۔ بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے فصلیں تباہ، مکانات منہدم، لوگ بے گھر،مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔ سندھ حکومت گرانٹ کو سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال کرے گی۔ صوبوں سے مل کر سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 28ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو دیے ہیں۔ آج سے سندھ میں یہ تقسیم شروع ہوجائے گی۔ بلوچستان میں بھی حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔

    وزیراعظم نے سندھ حکومت کے لیے 15ارب گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت یہ گرانٹ سیلاب متاثرین پرخرچ کرے گی۔ این ڈی ایم اے سندھ حکومت کے ساتھ معاونت کرے گا۔ مخیر حضرات ،صنعتکار، تاجر عطیات دیں۔ خیمے اور مچھر دانیوں کا انتظام کررہے ہیں ۔ جو مچھر دانیاں ملیں انہیں بلوچستان اور سندھ میں تقسیم کیں ۔

  • آٹوموبائل انڈسٹری کوقومی معشیت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے،سیکرٹری صنعت

    آٹوموبائل انڈسٹری کوقومی معشیت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے،سیکرٹری صنعت

    سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ آٹوموبائل انڈسٹری کوقومی معشیت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے تاہم جی ڈی پی میں اس کاشیئر بڑھانے اور گلوبل مارکیٹ میں اپنا مناسب حصہ حاصل کرنے کیلئے حائل مشکلات اور چیلنجز کودور کرنا ہوگا، یہ سیکٹر ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹس کے شاندار مواقع فراہم کررہا ہے اس لئے پنجاب حکومت آٹوموبائل انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے.

    سیکرٹری صنعت و تجارت نے یہ بات پاپام کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں صنعتی سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومت صنعتوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری دوست ماحول موجود ہے،آٹوموٹواور انجینئرنگ سیکٹر سمیت انڈسٹری کے فروغ کیلئے سازگار فضا موجود ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں 10 سپیشل اکنامک زونزز فنکشنل ہیں اور تین نئے اکنامک زونزز کیلئے وفاقی حکومت کو سفارشات بھجوائی گئی ہیں، ان خصوصی اقتصادی زونز میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں.

    انہون نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاروں کیلئے 24سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بھی موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور آٹوموبائل اور انجینئرنگ سیکٹر کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اسی طرح تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، میر چاکر خان یونیورسٹی ڈی جی جی خان اور رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤ الدین اعلیٰ معیار کے ٹیکنالوجسٹس پیدا کررہی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اکیڈمیا اور صنعت کے مابین روابط بڑھائے جائیں، سیکرٹری صنعت و تجارت نے سیمنار کے انعقاد پرپاپام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمنار پالیسی سازی کے عمل میں معاون ثابت ہوتے ہیں، اس سیمپوزیم میں سامنے آنے والی سفارشات سے استفادہ کیا جائے گا.

    سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تین روزہ پاکستان آٹوشو کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا، اس ایونٹ میں مقامی اور عالمی 153سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں، کاریں، ٹریکٹر اور موٹر سائیکل بنانے والی فیکٹریوں کے علاوہ آٹوپرزہ جات بنانے والے کارخانوں نے سٹالز لگا رکھے ہیں. چئیرمین پاپام عبدالرزاق گوہر، چیف آرگنائزر سیمپوزیم افتخار احمد اور دیگر نے بھی سیمنار سے خطاب کیا جبکہ صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے سیمنار میں شرکت کی.

  • شہباز گل نے جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے ملازم کا موبائل اور پرس رکھ لیا

    شہباز گل نے جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے ملازم کا موبائل اور پرس رکھ لیا

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ ہاؤس سے گرفتار شخص کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کے بیریئر سے پولیس کے حوالے کیا گیا شخص عاشر سیکٹر جی 8 کا رہائشی ہے، وہ بطور خاکروب 5 سال سے بنی گالہ ہاؤس کا ملازم ہے۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، شہباز گل یا بنی گالہ ہاؤس سے کسی نے اس شخص سے متعلق معلومات نہیں دیں۔

    پولیس کے مطابق اس شخص نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل اور عمران خان کے ملازمین نے 2 روز سے حبس بےجا میں رکھا ہوا تھا، عمران خان کی رہائش گاہ پر تعینات گلگت بلتستان پولیس کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔اس شخص کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ موبائل، شناختی کارڈ شہباز گل نے واپس نہیں کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق عمران خان کے کسی نمائندے یا پی ٹی آئی رہنما نے واقعے سے متعلق پولیس کو کوئی اطلاع یا درخواست نہیں دی، عمران خان یا ان کے ملازمین درخواست نہیں دیتے تو پولیس کیسے کوئی کارروائی کرسکتی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ یہ شخص تشدد، موبائل اور پرس وغیرہ واپس لینے کی درخواست دے تو کارروائی کریں گے، بنی گالہ ہاؤس میں تعینات ملازمین کی لسٹ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی جسمانی اور دماغی حالت جاننے کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین کی لسٹ دینے کے حوالے سے عمران خان سے متعدد بار درخواست کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بنی گالہ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین کی شناخت ایک چیلنج ہے، جب تک ملازمین کی مکمل لسٹ فراہم نہیں کی جاتی ان کا بیک گراؤنڈ معلوم نہیں کیا جاسکتا۔